Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2950

مہر کا بیان۔

قرآن کی تعلیم کے عوض نکاح کا بیان

6 hadiths in this chapter

14404

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14404

Sahih

(۱۴۳۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَکَ فَقَامَتْ قِیَامًا طَوِیلاً فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا إِنْ لَمْ تَکُنْ لَکَ بِہَا حَاجَۃٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ تُصْدِقُہَا إِیَّاہُ؟ ۔ فَقَالَ : مَا عِنْدِی إِلاَّ إِزَارِی ہَذَا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : إِنْ أَعْطَیْتَہَا إِیَّاہُ جَلَسْتَ لاَ إِزَارَ لَکَ فَالْتَمِسْ شَیْئًا ۔ فَقَالَ : مَا أَجِدُ شَیْئًا قَالَ : الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ فَالْتَمَسَ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْء ٌ؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ سُورَۃُ کَذَا وَسُورَۃُ کَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ، وقد تقدم کثیرا]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٩٨) ابو حازم حضرت سہل بن سعد ساعدی سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہنے لگی : میں نے اپنا نفس آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے وہ زیادہ دیر کھڑی رہی تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر آپ کو ضرورت نہیں تو میرا نکاح کردیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تیرے پاس حق مہر دینے کے لیے کچھ ہے ؟ کہتا ہے : میری یہ چادر ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر چادر تو نے اس کو دے دی پھر آپ بغیر چادر کے رہ جاؤ گے کچھ تلاش کرو۔ اس نے کہا : میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوہے کی انگوٹھی ہی تلاش کرو۔ تلاش کے باوجود اس کو کچھ نہ ملا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تجھے قرآن یاد ہے ؟ کہنے لگا : فلاں فلاں سورت یاد ہے، اس نے نام لیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا اس قرآن کے عوض جو تجھے یاد ہے۔

14405

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14405

Sahih

(۱۴۳۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنَا زَائِدَۃُ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ زَائِدَۃَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِبَعْضِ مَعْنَی حَدِیثِ مَالِکٍ وَحَدِیثُ مَالِکٍ أَتَمُّ وَقَالَ فِی آخِرِہِ قَالَ : ہَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئًا؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ۔ قَالَ : انْطَلِقْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا تُعَلِّمُہَا مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَقَالَ : انْطَلِقْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا فَعَلِّمْہَا مِنَ الْقُرْآنِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٩٩) ابو حازم حضرت سہل بن سعد ساعدی سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، اس نے مالک کی حدیث کے ہم معنی بیان کی اور مالک کی حدیث مکمل ہے، اس کے آخر میں ہے : کیا تو نے قرآن سے کچھ پڑھا ہوا ہے ؟ اس نے کہا : ہاں۔ آپ نے فرمایا : جاؤ میں نے تیرا نکاح اس عورت سے کردیا ہے، آپ اس کو قرآن کی تعلیم دیں گے۔ (ب) ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ جاؤ میں نے تیرا نکاح اس عورت سے کردیا ہے، تو اس کو قرآن کی تعلیم دے دینا۔

14406

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14406

Zaeef

(۱۴۴۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ یَحْیَی الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْبَاہِلِیِّ عَنْ عِسْلٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ نَحْوَ قِصَّۃِ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ لَمْ یَذْکُرِ الإِزَارَ وَالْخَاتَمَ فَقَالَ : مَا تَحْفَظُ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ قَالَ : سُورَۃَ الْبَقَرَۃِ أَوِ الَّتِی تَلِیہَا قَالَ : قُمْ فَعَلِّمْہَا عِشْرِینَ آیَۃً وَہِیَ امْرَأَتُکَ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی دَاوُدَ وَفِی رِوَایَۃِ الرَّازِیِّ : وَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٠) عطاء بن ابی رباح حضرت ابوہریرہ (رض) سے سہل بن سعد کے قصہ کی طرح ہی نقل فرماتے ہیں، لیکن اس میں چادر اور انگوٹھی کا تذکرہ نہیں ہے۔ فرمایا : کیا تجھے قرآن یاد ہے ؟ اس نے کہا : سورة بقرہ اور اس سے ملی ہوئی سورت۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کھڑے ہوجاؤ اس کو ٢٠ آیات کی تعلیم دے دو ، یہ آپ کی بیوی ہے اور رازی کی روایت میں ہے کہ میں نے تیرا نکاح اس عورت سے کردیا ہے۔

14407

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14407

Zaeef

(۱۴۴۰۱) وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ عِسْلٍ فَأَرْسَلَہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ المُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عِسْلٍ عَنْ عَطَائٍ: أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی أَنْ یُعَلِّمَہَا الْقُرْآنَ فَرُفِعَ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَجَازَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠١) عیسل حضرت عطاء سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے قرآن کی تعلیم کے عوض نکاح کرلیا تو یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جائز ہے۔

14408

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14408

Zaeef

(۱۴۴۰۲) وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ : شَیْئًا مِنَ الْقُرْآنِ فَأَجَازَ ذَلِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا السَّاجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٢) عبدالصمد نے اس کے علاوہ کہا کہ قرآن سے کچھ سکھا دو تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو جائز قرار دیا۔

14409

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14409

Zaeef

(۱۴۴۰۳) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی رَوَاہُ عُتْبَۃُ بْنُ السَّکَنِ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ زِیَادِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَخْبَرَۃَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ رَأْ فِیَّ رَأْیَکَ الْحَدِیثَ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعْنِی لِلَّذِی خَطَبَہَا : فَہَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئًا ۔ قَالَ : نَعَمْ سُورَۃَ الْبَقَرَۃِ وَسُورَۃَ الْمُفَصَّلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ أَنْکَحْتُکَہَا عَلَی أَنْ تُقْرِئَہَا وَتُعَلِّمَہَا وَإِذَا رَزَقَکَ اللَّہُ عَوَّضْتَہَا ۔ فَتَزَوَّجَہَا الرَّجُلُ عَلَی ذَلِکَ۔ فَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ ہَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا عُتْبَۃُ بْنُ السَّکَنِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ تَفَرَّدَ بِہِ عُتْبَۃُ وَہُوَ مَتْرُوکُ الْحَدِیثِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : عُتْبَۃُ بْنُ السَّکَنِ مَنْسُوبٌ إِلَی الْوَضْعِ وَہَذَا بَاطِلٌ لاَ أَصْلَ لَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [باطل]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٣) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہا : میرے بارے میں اپنی رائے قائم کریں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے کہا، جس نے نکاح کے لیے کہا تھا : کیا تو نے قرآن سے کچھ پڑھا ہوا ہے ؟ اس نے کہا : سورة البقرہ اور سورة المفصل تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا، لیکن قرآن کی تعلیم دے دینا اور جب اللہ تجھے رزق دے تو اس کے عوض بھی ادا کردینا، تو اس پر اس شخص نے شادی کرلی۔