Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2948

مہر کا بیان۔

حق مہر میں کیا دینا جائز ہے

30 hadiths in this chapter

14364

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14364

Sahih

(۱۴۳۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّیُّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جَائَ تْہُ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَکَ فَقَامَتْ قِیَامًا طَوِیلاً فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا إِنْ لَمْ تَکُنْ لَکَ بِہَا حَاجَۃٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ تُصْدِقُہَا إِیَّاہُ ۔ قَالَ : مَا عِنْدِی إِلاَّ إِزَارِی ہَذَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنْ أَعْطَیْتَہَا إِیَّاہُ جَلَسْتَ لاَ إِزَارَ لَکَ فَالْتَمِسْ شَیْئًا ۔ قَالَ : وَاللَّہِ مَا أَجِدُ شَیْئًا قَالَ : الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ فَالْتَمَسْ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئٌ۔ قَالَ : نَعَمْ سُورَۃُ کَذَا وَسُورَۃُ کَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ وَقَالَ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٨) حضرت سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر ایک عورت نے اپنا نفس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا اور بہت زیادہ دیر کھڑی رہی تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر آپ کو ضرورت نہیں ہے تو میرا نکاح کردیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : حق مہر دینے کے لیے تیرے پاس کیا ہے ؟ اس شخص نے کہا : میری یہ چادر ہے اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو نے چادر دے دی تو تیرے پاس کچھ نہ بچے گا، کچھ اور تلاش کرو۔ کہنے لگا : میرے پاس کچھ نہیں، فرمایا : تلاش کرو چاہے لوہے کی انگوٹھی ملے۔ تلاش کے باوجود کچھ نہ ملا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تجھے قرآن یاد ہے ؟ اس نے کہا : فلاں فلاں سورت یاد ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے اس قرآن کے عوض کردیا۔ ابو حازم کی روایت میں ہے : اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔

14365

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14365

Sahih

(۱۴۳۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ سَمِعَ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کُنْتُ فِی الْقَوْمِ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَامَتِ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : إِنَّہَا وَہَبَتْ نَفْسَہَا لَکَ فَرَأْ فِیہَا رَأْیَکَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ : یَا رَسُولِ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیْہِ شَیْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہَا قَدْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لَکَ فَرَأْ فِیہَا رَأْیَکَ فَقَامَ الرَّجُلُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا ثُمَّ قَامَتِ الثَّالِثَۃَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ ؟ ۔ قَالَ : لاَ قَالَ : فَاذْہَب فَاطْلُبْ ۔ فَذَہَبَ فَطَلَبَ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا قَالَ : اذْہَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ قَالَ : فَذَہَبَ فَطَلَبَ فَقَالَ : لَمْ أَجِدْ شَیْئًا قَالَ : ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئٌ؟۔ قَالَ: نَعَمْ سُورَۃُ کَذَا وَسُورَۃُ کَذَا قَالَ : اذْہَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ۔ لَفْظُ حَدِیثِہِمَا سَوَاء ٌ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ کِلاَہُمَا عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٩) ابو حازم نے سہل بن سعد سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میں لوگوں کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا کہ ایک عورت کھڑی ہوئی، اس نے کہا : میں نے اپنے نفس کو آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے، آپ کی رائے کو ایک شخص نے دیکھا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا نکاح کردیں، لیکن آپ نے کچھ جواب نہ دیا، پھر عورت نے کھڑے ہو کر کہا، میں نے اپنے نفس کو آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دیکھا، پھر اس شخص نے کہا : آپ میرا نکاح کردیں، پھر تیسری مرتبہ وہ عورت کھڑی ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے فرمایا : کیا تیرے پاس کچھ ہے ؟ اس نے کہا : نہیں۔ فرمایا : جاؤ تلاش کرو۔ لیکن تلاش کے باوجود اس کو کچھ نہ ملا۔ فرمایا : جاؤ تلاش کرو چاہے لوہے کی انگوٹھی ہی تلاش کرو۔ پھر گیا تو آکر کہنے لگا : مجھے کچھ بھی نہیں ملا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تجھے قرآن یاد ہے، اس نے کہا : فلاں فلاں سورت یاد ہے، فرمایا : جا میں نے تیرا نکاح اس قرآن کے عوض کردیا جو تیرے پاس ہے۔

14366

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14366

Sahih

(۱۴۳۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ وَمُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ یَزِیدُ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَۃٍ فَقَالَ : مَہْیَمْ أَوْ مَہْ ۔ فَقَالَ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً۔ قَالَ : عَلَی کَمْ؟ ۔ قَالَ : عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ۔ قَالَ : بَارَکَ اللَّہُ لَکَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) پر زردی کے نشانات دیکھے تو پوچھا : یہ کیا ہے ؟ عبدالرحمن کہتے ہیں : میں نے عورت سے شادی کی ہے، فرمایا : کتنے حق مہر کے عوض ؟ عبدالرحمن کہتے ہیں : کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے عوض۔ فرمایا : اللہ تجھے برکت دے، ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی سہی۔

14367

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14367

Sahih

(۱۴۳۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدَ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ فَرَأَی النَّبِیُّ -ﷺ- بَشَاشَۃَ الْعُرْسِ وَسَأَلَہُ فَقَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦١) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے ایک انصاری عورت سے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض شادی کی۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شادی کی خوشی دیکھی تو پوچھا، عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے ایک کھجور کے گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض ایک عورت سے شادی کی ہے۔

14368

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14368

Sahih

(۱۴۳۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مُہَاجِرًا فَآخَی النَّبِیُّ -ﷺ- بَیْنَہُ وَبَیْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِیعِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ لَہُ سَعْدٌ : لِی امْرَأَتَانِ فَانْظُرْ أَیَّتَہُمَا أَحَبُّ إِلَیْکَ حَتَّی أُطَلِّقَہَا فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہَا تَزَوَّجْہَا وَلِی مَالٌ فَنِصْفُہُ لَکَ فَقَالَ : بَارَکَ اللَّہُ لَکَ فِی أَہْلِکَ وَمَالِکَ دُلُّونِی عَلَی السُّوقِ فَدَلُّوہُ قَالَ فَلَمْ یَرْجِعْ یَوْمَئِذٍ حَتَّی جَائَ بِأَشْیَائٍ ثُمَّ فَقَدَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَأَتَاہُ وَعَلَیْہِ وَضْرُ صُفْرَۃٍ فَقَالَ لَہُ : مَہْیَمْ ۔ قَالَ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ : عَلَی کَمْ؟ ۔ قَالَ : عَلَی نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ أَوْ قَالَ وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ نَحْوَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : أَصَابَ شَیْئًا مِنْ سَمْنٍ وَأَقِطٍ رَبِحَہُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ جب عبدالرحمن ہجرت کر کے آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو سعد بن ربیع کا بھائی بنادیا تو سعد نے عبدالرحمن سے کہا : میری دو بیویاں ہیں جو آپ کو پسند ہو میں طلاق دے دیتا ہوں، عدت گزرنے کے بعد شادی کرلینا اور میرا نصف مال آپ کے لیے ہے تو عبدالرحمن فرمانے لگے : اللہ آپ کے اہل و عیال اور مال میں برکت دے، آپ مجھے بازار کا راستہ بتائیں تو انھوں نے بتادیا، وہ کچھ اشیاء لے کر ہی واپس پلٹے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ عبدالرحمن کہتے ہیں : کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے عوض یا کہا : گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض۔ فرمایا : ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی سہی۔ (ب) حضرت انس بھی اس طرح روایت فرماتے ہیں کہ جو بھی انھوں نے گھی یا پنیر خریدا تو اللہ نے اس کو نفع ہی دیا۔

14369

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14369

Sahih

(۱۴۳۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی حُمَیْدٌ سَمِعَ أَنَسًا قَالَ : تَزَوَّجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَوَلَمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مُوسَی عَنْ أَبِی دَاوُدَ الطَّیَالِسِیِّ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٣) حمید نے حضرت انس (رض) سے سنا کہ عبدالرحمن بن عوف نے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض شادی کی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔

14370

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14370

Sahih

(۱۴۳۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ فَجَازَ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ دُونَ قَوْلِہِ فَجَازَ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف نے ایک انصاری عورت سے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض شادی کی، وہ جائز تھی۔

14371

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14371

Zaeef

(۱۴۳۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ حَمْزَۃَ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قُوِّمَتْ یَعْنِی النَّوَاۃَ ثَلاَثَۃَ دَرَاہِمَ وَثُلُثًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٥) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ وہ گٹھلی تین درہم اور ایک تہائی کے برابر ہوئی تھی۔

14372

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14372

Zaeef

(۱۴۳۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْبَیْرُوتِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ شَابُورَ أَخْبَرَنِی سَعِیدُ بْنُ بَشِیرٍ أَنَّ قَتَادَۃَ حَدَّثَہُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ قُوِّمَتْ خَمْسَۃَ دَرَاہِمَ وَہَذَا أَشْبَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٦) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے ایک انصاری عورت سے ایک کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض شادی کی۔ جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔

14373

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14373

Zaeef

(۱۴۳۶۷) فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ قَوْلُہُ : نَوَاۃٍ یَعْنِی خَمْسَۃَ دَرَاہِمَ قَالَ وَخَمْسَۃُ دَرَاہِمَ تُسَمَّی نَوَاۃَ ذَہَبٍ کَمَا تُسَمَّی الأَرْبَعُونَ أُوقِیَّۃً وَکَمَا تُسَمَّی الْعِشْرُونَ نَشًّا قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنِیہِ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ الأُوقِیَّۃُ : أَرْبَعُونَ وَالنَّشُّ عِشْرُونَ وَالنَّوَاۃُ خَمْسَۃٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٧) ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ ” نواۃ “ یعنی پانچ درہم، پانچ درہموں کو نواۃ من ذہب “ سے تعبیر کردیا، جیسے ٤٠ کو اوقیہ کہہ دیتے ہیں اور ٢٠ کا نام نش رکھ دیتے ہیں۔ مجاہد کہتے ہیں کہ ٤٠ اوقیہ کو نش کہتے ہیں اور نواۃ پانچ کو کہتے ہیں۔

14374

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14374

Sahih

(۱۴۳۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: کُنَّا نَسْتَمْتِعُ بِالْقُبْضَۃِ مِنَ التَّمْرِ وَالدَّقِیقِ الأَیَّامَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبِی بَکْرٍ حَتَّی نَہَانَا عُمَرُ فِی شَأْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ۔ وَقَدْ مَضَتِ الدَّلاَلَۃُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ حَرَّمَ نِکَاحَ الْمُتْعَۃِ بَعْدَ الرُّخْصَۃِ وَالنَّسْخُ وَإِنَّمَا وَرَدَ بِإِبْطَالِ الأَجَلِ لاَ قَدْرِ مَا کَانُوا عَلَیْہِ یَنْکِحُونَ مِنَ الصَّدَاقِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٨) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر کے دور میں ایک مٹھی کھجور اور آٹے کے عوض متعہ کرلیتے تھے، لیکن حضرت عمر (رض) نے عمرو بن حریث کی حالت میں منع فرما دیا۔ (ب) محمد بن رافع کی حدیث میں گزر چکا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ کی رخصت کے بعد نکاح متعہ کو حرام قرار دے دیا، یہ حرمت اجل کے متعین کرنے کی وجہ سے ہوئی، لیکن وہ نکاح جو حق مہر ادا کر کے کیے جاتے ہیں وہ نہیں۔

14375

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14375

Sahih

(۱۴۳۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ وَعِمْرَانُ السَّخْتِیَانِیُّ وَجَمَاعَۃٌ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَطَائٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ : کُنَّا نَنْکِحُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِالْقَبْضَۃِ مِنَ الطَّعَامِ۔ ہَذَا ہُوَ الْحَدِیثُ الأَوَّلُ إِلاَّ أَنَّہُ أَتَی بِہِ بِہَذَا اللَّفْظِ۔ وَیَعْقُوبُ بْنُ عَطَائٍ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٦٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں ایک مٹھی کھانے کے عوض نکاح کرلیتے تھے۔

14376

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14376

Zaeef

(۱۴۳۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُومَانَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی مِلْئِ کَفٍّ مِنْ طَعَامٍ لَکَانَ ذَلِکَ صَدَاقًا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٠) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر کوئی شخص عورت سے نکاح ایک مٹھی بھر کھانے کے عوض کرے تو یہ حق مہر ہوگا۔

14377

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14377

Zaeef

(۱۴۳۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أَعْطَی فِی صَدَاقٍ مِلْئِ کَفَّیْہِ بُرًّا أَوْ تَمْرًا أَوْ سَوِیقًا أَوْ دَقِیقًا فَقَدِ اسْتَحَلَّ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ جِبْرِیلَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ بِبَعْضِ مَعْنَاہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے ایک درہم حق مہر دینا جائز خیال کیا اس کے لیے نکاح کرنا جائز ہے۔

14378

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14378

Zaeef

(۱۴۳۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رُسْتَہْ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَنْبَسَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَبِیبَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَبِی لَبِیبَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنِ اسْتَحَلَّ بِدِرْہَمٍ فَقَدِ اسْتَحَلَّ ۔ یَعْنِی النِّکَاحَ۔ وَرَوَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ وَکِیعٍ عَنِ ابْنِ أَبِی لَبِیبَۃَ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٢) ابی لبیبہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے ایک درہم حق مہر دینا جائز خیال کیا اس کے لیے نکاح کرنا جائز ہے۔

14379

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14379

Zaeef

(۱۴۳۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی وَیُوسُفُ الْقَاضِی وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی فَزَارَۃَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً عَلَی نَعْلَیْنِ فَأَجَازَ النَّبِیُّ -ﷺ- نِکَاحَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٣) عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ بنو قرار کا ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : میں نے ایک عورت سے دو جوتوں کے عوض شادی کی ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے نکاح کو جائز رکھا۔

14380

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14380

Zaeef

(۱۴۳۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی عَاصِمُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ فَزَارَۃَ جِیئَ بِہَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- قَدْ تَزَوَّجَتْ عَلَی نَعْلَیْنِ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَرَضِیتِ مِنْ نَفْسِکِ وَمَالِکِ بِنَعْلَیْنِ ۔ قَالَتْ نَعَمْ فَأَجَازَہُ۔ عَاصِمُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ تَکَلَّمُوا فِیہِ وَمَعَ ضَعْفِہِ قَدْ رَوَی عَنْہُ الأَئِمَّۃُ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٤) عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ بنوفزارہ کی ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہنے لگی : اس نے دو جوتوں کے عوض شادی کی ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو اپنے نفس اور مال سے دو جوتے عوض پر راضی ہے ؟ اس نے کہا : ہاں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بھی جائز رکھا۔

14381

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14381

Zaeef

(۱۴۳۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ عَنْ قَیْسِ بْنِ الرَّبِیعِ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْخَثْعَمِیِّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الطَّائِفِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : انْکِحُوا الأَیَامَی مِنْکُمْ ۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَمَا الْعَلاَئِقُ بَیْنَہُمْ؟ قَالَ : مَا تَرَاضَی عَلَیْہِ أَہْلُوہُمْ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٥) عبدالرحمن بن بیلمانی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنی بیواؤں کے نکاح کرو، کہنے لگے : کتنے حق مہر کے عوض ؟ فرمایا : جتنے پر ان کے گھر والے آپس میں رضا مند ہوجائیں۔

14382

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14382

Zaeef

(۱۴۳۷۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ وَأَبِی مُعَاوِیَۃَ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الطَّائِفِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ ہَذَا مُنْقَطِعٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٦) خالی۔

14383

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14383

Zaeef

(۱۴۳۷۷) وَقَدْ قِیلَ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَلَیْسَ بِمَحْفُوظٍ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رُسْتَہْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو زُنَیْجٌ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ حَجَّاجٍ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٧) خالی۔

14384

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14384

Zaeef

(۱۴۳۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: انْکِحُوا الأَیَامَی ۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا الْعَلاَئِقُ؟ قَالَ : مَا تَرَاضَی عَلَیْہِ أَہْلُوہُمْ ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٨) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنی عورتوں کی شادی کرو، صحابہ (رض) نے کہا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کتنے حق مہر کے عوض ؟ فرمایا : جتنے پر ان کے گھر والے رضا مند ہوجائیں۔

14385

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14385

Zaeef

(۱۴۳۷۹) وَقَدْ قِیلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِنَحْوِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : مَا تَرَاضَی عَلَیْہِ الأَہْلُونَ وَلَو قَضِیبًا مِنْ أَرَاکٍ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُنِیرٍ الْمَطِیرِیُّ حَدَّثَنَا الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَہُوَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَضْرَمِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ رَحِمَہُ اللَّہُ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ ضَعِیفٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ ضَعِیفٌ وَالضَّعْفُ عَلَی حَدِیثِہِمَا بَیِّنٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَکَذَلِکَ قَالَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُ مِنْ مُزَکِّی الأَخْبَارِ۔وَلِلْحَدِیثِ شَاہِدٌ بِإِسْنَادٍ آخَرَ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٩) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جتنے پر ان کے گھر والے رضا مندی ہوجائیں، اگرچہ پیلو کے درخت کی شاخ ہی کیوں نہ ہو۔

14386

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14386

Zaeef

(۱۴۳۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو ہَارُونَ الْعَبْدِیُّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ صَدَاقِ النِّسَائِ فَقَالَ : ہُوَ مَا اصْطَلَحَ عَلَیْہِ أَہْلُوہُمْ ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٧٩) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جتنے پر ان کے گھر والے رضا مندی ہوجائیں، اگرچہ پیلو کے درخت کی شاخ ہی کیوں نہ ہو۔

14387

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14387

Zaeef

(۱۴۳۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ وَشَرِیکٍ عَنْ أَبِی ہَارُونَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ شَرِیکٌ رَفَعَہُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : لَیْسَ عَلَی الرَّجُلِ جُنَاحٌ أَنْ یَتَزَوَّجَ بِقَلِیلٍ أَوْ کَثِیرٍ مِنْ مَالِہِ إِذَا تَرَاضَوْا وَأَشْہَدُوا ۔ أَبُو ہَارُونَ الْعَبْدِیُّ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ۔ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ ضَعِیفٌ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ مَرْفُوعًا۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَبَلَغَنَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : فِی ثَلاَثِ قَبَضَاتٍ زَبِیبٍ مَہْرٌ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨١) شریک مرفوع حدیث بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : انسان پر گناہ نہیں ہے کہ وہ تھوڑے یا زیادہ مال کے عوض شادی کرے۔ جب وہ آپس میں رضا مند ہو اور گواہ بنالیں۔ قال الشافعی : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا کہ تین مٹھی منقہ کے عوض یعنی حق مہر نکاح کرے۔

14388

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14388

Zaeef

(۱۴۳۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ عَنْ شَرِیکٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرٌو بْنِ دِینَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : إِنْ رَضِیَتْ بِسِوَاکِ أَرَاکٍ فَہُوَ لَہَا مَہْرٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨٢) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں اگر عورت پیلو کی مسواک کے حق مہر پر بھی راضی ہوجائے۔

14389

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14389

Zaeef

(۱۴۳۸۳) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی رَوَاہُ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنْ عَطَائٍ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَنْکِحُ النِّسَائَ إِلاَّ الأَکْفَائُ وَلاَ یُزَوِّجُہُنَّ إِلاَّ الأَوْلِیَائُ وَلاَ مَہْرَ دُونَ عَشْرَۃِ دَرَاہِمَ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِیسَی بْنِ سُکَیْنٍ الْبَلَدِیُّ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ الْحَکَمِ الرَّسْعَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ : عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عُبَیْدٍ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨٣) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورتوں نکاح کفو سے کیا جائے اور ان کے نکاح ورثاء کریں اور دس درہم سے کم مہر نہ ہو۔

14390

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14390

Zaeef

(۱۴۳۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ الْمَطْبَقِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ جَحْدَرٌ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ عَنْ مُبَشِّرِ بْنِ عُبَیْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ صَدَاقَ دُونَ عَشْرَۃِ دَرَاہِمَ ۔ قَالَ أَبُو عَلِیٍّ الْحَافِظُ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَیْدٍ مَتْرُوکُ الْحَدِیثِ وَہَذَا مُنْکَرٌ لَمْ یُتَابَعْ عَلَیْہِ۔ قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ : مُبَشِّرُ بْنُ عُبَیْدٍ مَتْرُوکُ الْحَدِیثِ أَحَادِیثُہُ لاَ یُتَابَعُ عَلَیْہَا۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ وَلَمْ یَأْتِ بِہِ عَنِ الْحَجَّاجِ غَیْرُ مُبَشِّرِ بْنِ عُبَیْدٍ الْحَلَبِیُّ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَی تَرْکِہِ وَکَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ رَحِمَہُ اللَّہُ یَرْمِیہِ بِوَضْعِ الْحَدِیثِ۔ [ضعیف جداً۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨٤) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دس درہم سے کم مہر نہ ہونا چاہیے۔

14391

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14391

Zaeef

(۱۴۳۸۵) وَأَمَّا الأَثَرُ الَّذِی أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ دَاوُدَ الأَوْدِیِّ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَدْنَی مَا یُسْتَحَلُّ بِہِ الْفَرْجُ عَشْرَۃُ دَرَاہِمَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : سب سے کم حق مہر جس کے ذریعے شرمگاہوں کو حلال کیا جاتا ہے وہ دس درہم ہیں۔

14392

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14392

Zaeef

(۱۴۳۸۶) وَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الطَّیِّبِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَیَّاطُ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَیْسٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ یَزِیدَ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یُحَدِّثُ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لاَ صَدَاقَ دُونَ عَشْرَۃِ دَرَاہِمَ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨٦) شعبی حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ دس درہموں سے کم حق مہر نہ ہو۔

14393

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14393

Sahih

(۱۴۳۸۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ رَوَوْا عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِیہِ شَیْئًا لاَ یَثْبُتُ مِثْلُہُ لَوْ لَمْ یُخَالِفْہُ غَیْرُہُ أَنَّہُ لاَ یَکُونَ مَہْرٌ أَقُلُّ مِنْ عَشْرَۃِ دَرَاہِمَ۔ [صحیح۔ فی الام ۷/۲۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٨٧) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حضرت علی (رض) سے منقول کوئی چیز بھی اس کی مثل ثابت نہیں ہے، اگر کوئی دوسرا اس کی مخالفت نہ کرے کہ دس درہموں سے کم حق مہر نہیں ہے۔