Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2947

مہر کا بیان۔

حق مہر میں میانہ روی مستحب ہے

14 hadiths in this chapter

14350

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14350

Sahih

(۱۴۳۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا کَمْ کَانَ صَدَاقُ النَّبِیِّ -ﷺ-؟ قَالَتْ کَانَ صَدَاقُہُ لأَزْوَاجِہِ اثْنَیْ عَشَرَ وَقِیَّۃً وَنَشٌّ قَالَتْ : أَتَدْرِی مَا النَّشُّ۔ قُلْتُ : لاَ۔ قَالَتْ : نِصْفُ وَقِیَّۃٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٤٤) ابو سلمہ فرماتے ہیں : جس نے حضرت عائشہ (رض) سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنا حق مہر ادا کیا تھا ؟ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیویوں کو صرف ١٢ اوقیہ حق مہر ادا کیا۔ پوچھنے لگی کہ پتہ ہے نش سے کیا مراد ہے ؟ میں نے کہا : نہیں تو فرمایا : نصف اوقیہ۔

14351

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14351

Sahih

(۱۴۳۴۵) رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عُمَرَ الْمَکِّیُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : أُوقِیَّۃٍ وَزَادَ فِیہِ فَذَلِکَ خَمْسُمِائَۃِ دِرْہَمٍ فَہَذَا صَدَاقُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لأَزْوَاجِہِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ یَعْنِی أَبَا عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیَّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَہْلِ بْنِ بَحْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٤٥) محمد بن عمر مکی عبدالعزیز سے نقل فرماتے ہیں کہ اوقیہ اس میں اضافہ بھی ہے کہ پانچ سو درہم، یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنی بیویوں کے لیے حق مہر تھا۔

14352

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14352

Zaeef

(۱۴۳۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنِی مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : مَا أَصَدَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَحَدًا مِنْ نِسَائِہِ وَلاَ بَنَاتِہِ فَوْقَ ثِنْتَیْ عَشَرَ أُوقِیَّۃً إِلاَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ فَإِنَّ النَّجَاشِیَ زَوَّجَہُ إِیَّاہَا وَأَصْدَقَہَا أَرْبَعَۃَ آلاَفٍ وَنَقَدَ عَنْہُ وَدَخَلَ بِہَا النَّبِیُّ -ﷺ- وَلَمْ یُعْطِہَا شَیْئًا۔ کَذَا قَالَ عَنْ عَائِشَۃَ۔ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ فَقَالَ عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٤٦) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیویوں اور بیٹیوں کے حق مہر صرف ١٢ اوقیہ تھے سوائے ام حبیبہ کے؛ کیونکہ اس کا نکاح نجاشی نے کیا اور چار ہزار حق مہر بھی ادا کیا اور یہ نقد تھا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دخول بھی کیا لیکن کچھ بھی نہ دیا۔

14353

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14353

Sahih

(۱۴۳۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَیُّوبَ وَحَبِیبٍ وَہِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی الْعَجْفَائِ السُّلَمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : إِیَّاکُمْ وَالْمُغَالاَۃِ فِی مُہُورِ النِّسَائِ فَإِنَّہَا لَوْ کَانَتْ تَقْوَی عِنْدَ اللَّہِ أَوْ مَکْرُمَۃً عِنْدَ النَّاسِ لَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَوْلاَکُمْ بِہَا مَا نَکَحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَیْئًا مِنْ نِسَائِہِ وَلاَ أَنْکَحَ وَاحِدَۃً مِنْ بَنَاتِہِ بِأَکْثَرِ مِنِ اثْنَیْ عَشَرَۃَ أُوقِیَّۃً وَہِیَ أَرْبَعُمِائَۃِ دِرْہَمٍ وَثَمَانُونَ دِرْہَمًا وَإِنَّ أَحَدَہُمْ لَیُغَالِی بِمَہْرِ امْرَأَتِہِ حَتَّی یَبْقَی عَدَاوَۃً فِی نَفْسِہِ فَیَقُولُ : لَقَدْ کُلِّفْتُ لَکِ عَلَقَ الْقِرْبَۃِ۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ وَفِی رِوَایَۃِ بَعْضِہِمْ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ اثْنَیْ عَشَرَ أُوقِیَّۃً وَنِصْفٍ فَإِنْ کَانَ مَحْفُوظًا وَافَقَ رِوَایَۃَ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٤٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ تم عورتوں کو زیادہ حق مہر دینے سے بچو۔ اگر یہ اللہ کے ہاں تقویٰ اور لوگوں کے نزدیک عزت والی بات ہوتی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے زیادہ لائق تھے حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اور اپنی بیٹیوں کے نکاح کیے اور حق مہر صرف ١٢ اوقیہ تھا اور یہ ٤٨٠ درہم بنتے ہیں۔ ان میں سے کوئی اپنی بیوی کا حق مہر اتنا زیادہ کردیتا ہے کہ وہ اپنے نفس کا بھی دشمن بن جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے تیری وجہ سے لٹکے ہوئے مشکیزے کی طرح تکلیف پہنچایا گیا ہوں۔ (ب) ابن سیرین نے ١٢ اوقیہ اور نصف بیان کیا ہے، جو ابوسلمہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں اس کی موافقت میں۔

14354

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14354

Sahih

(۱۴۳۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَۃَ أَبُو عَبْدِاللَّہِ بِالرَّیِّ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ سَنَۃَ أَرْبَعٍ وَسِتِّینَ وَمِائَتَیْنِ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ سَابِقٍ مِنْ کِتَابِہِ الْعَتِیقِ حَدَّثَنَا عَمْرٌو یَعْنِی ابْنَ أَبِی قَیْسٍ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنِ ابْنِ أَبِی الْعَجْفَائِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لاَ تُغَالُوا بِمُہُورِ النِّسَائِ فَذَکَرَہُ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِیثِ حَمَّادٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ قَدْ یُغْلِی بِالْمَہْرِ حَتَّی یَقُولُ : قَدْ کُلِّفْتُ فِیکِ عَلَقَ الْقِرْبَۃِ یَتَّخِذُہُ ذَنْبًا۔[حسن۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٤٨) ابن ابی عجفاء اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : عورتوں کو حق مہر زیادہ نہ دیا کرو۔ انھوں نے حماد کی حدیث کے موافق ذکر کیا ہے کہ کوئی شخص حق مہر زیادہ دیتا ہے اور پھر وہ کہتا ہے : تیری وجہ سے میں تکلیف میں مبتلا کیا گیا ہوں جیسے لٹکا ہوا مشکیزہ جو ڈول بن گیا ہے۔

14355

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14355

Sahih

(۱۴۳۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَۃَ بْنِ أَبِی رَوَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ أَخْبَرَہُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : مَا اسْتَحَلَّ عَلِیٌّ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا إِلاَّ بِبَدَنٍ مِنْ حَدِیدٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٤٩) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فاطمہ کے بدن کو اپنے لیے لوہے کے عوض حلال کیا۔

14356

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14356

Sahih

(۱۴۳۵۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ سَمِعَ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالْکُوفَۃِ یَقُولُ: أَرَدْتُ أَنْ أَخْطُبَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ابْنَتَہُ وَذَکَرْتُ أَنَّہُ لاَ شَیْئَ لِی ثُمَّ ذَکَرْتُ عَائِدَتَہُ وَصِلَتَہُ فَخَطَبْتُہَا فَقَالَ : أَیْنَ دِرْعُکَ الْحُطَمِیَّۃُ الَّتِی أَعْطَیْتُکَہَا یَوْمَ کَذَا وَکَذَا ۔ قَالَ : ہِیَ عِنْدِی قَالَ : فَأَعْطِہَا إِیَّاہَا۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٠) ابن ابی نجیح اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں، انھوں نے ایک شخص کا نام لیا، جس نے حضرت علی (رض) سے کوفہ میں سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میرا ارادہ تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی بیٹی کے نکاح کا پیغام دوں۔ لیکن مجھے یاد آیا کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے، لیکن پھر مجھے یاد آیا تو میں پلٹ کر آپ سے ملا اور میں نے پیغام نکاح دے دیا۔ تو آپ نے پوچھا : میں نے تجھے حطمیہ ذرع فلاں دن دی تھی وہ کہاں ہے ؟ کہتے ہیں : یہ میرے پاس ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اس کو دے دو ۔

14357

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14357

Zaeef

(۱۴۳۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَقَدْ خُطِبَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَتْ لِی مَوْلاَۃٌ لِی : ہَلْ عَلِمْتَ أَنَّ فَاطِمَۃَ تُخْطَبُ؟ قُلْتُ : لاَ أَوْ نَعَمْ قَالَتْ : فَاخْطُبْہَا إِلَیْہِ قَالَ قُلْتُ : وَہَلْ عِنْدِی شَیْء ٌ أَخْطُبُہَا عَلَیْہِ قَالَ فَوَاللَّہِ مَا زَالَتْ تُرَجِّینِی حَتَّی دَخَلْتُ عَلَیْہِ وَکُنَّا نُجِلُّہُ وَنُعَظِّمُہُ فَلَمَّا جَلَسْتُ بَیْنَ یَدَیْہِ أُلْجِمْتُ حَتَّی مَا اسْتَطَعْتُ الْکَلاَمَ فَقَالَ : ہَلْ لَکَ مِنْ حَاجَۃٍ ۔ فَسَکَتُّ فَقَالَہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ : لَعَلَّکَ جِئْتَ تُخْطُبُ فَاطِمَۃَ ۔ قُلْتُ : نَعَمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ تَسْتَحِلُّہَا بِہِ ۔ قَالَ قُلْتُ : لاَ وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : فَمَا فَعَلَتِ الدِّرْعُ الَّتِی کُنْتُ سَلَّحْتُکَہَا ۔ قَالَ عَلِیٌّ : وَاللَّہِ إِنَّہَا لَدِرْعٌ حُطَمِیَّۃٌ مَا ثَمَنُہَا إِلاَّ أَرْبَعُمِائَۃِ دِرْہَمٍ قَالَ : اذْہَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا وَابْعَثْ بِہَا إِلَیْہَا فَاسْتَحِلَّہَا بِہِ ۔ کَذَا فِی کِتَابِی أَرْبَعُمِائَۃِ دِرْہَمٍ۔ وَرَوَاہُ یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ : أَرْبَعَۃُ دَرَاہِمَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥١) مجاہد حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ کو نکاح کا پیغام دیا گیا تو میری ایک لونڈی نے مجھ سے کہا : کیا آپ جانتے ہیں کہ فاطمہ کو پیغام نکاح دیا گیا ؟ میں نے نعم یا لا کہا تو وہ کہنے لگی : آپ بھی پیغام نکاح دیں، کہتے ہیں : میں نے کہا : میرے پاس کیا ہے کہ میں دے کر نکاح کروں ؟ لیکن وہ مجھے ترغیب دیتی رہی یہاں تک کہ میں آپ کے پاس چلا گیا، اور میں آپ کی تعظیم بہت زیادہ کرتا تھا جس کی وجہ سے آپ کے سامنے بیٹھ کر کلام نہ کرسکا، آپ نے پوچھا : کیا تجھے کوئی کام ہے ؟ میں خاموش رہا یہاں تک کہ یہ بات انھوں نے تین مرتبہ کہی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاید آپ فاطمہ کو نکاح کا پیغام دینے آئے ہیں ؟ میں نے کہا : ہاں، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے پوچھا : تیرے پاس کیا چیز ہے جس کے ذریعے تو اس کو اپنے لیے حلال کرسکے ؟ کہتے ہیں : میں نے کہا : کچھ بھی نہیں، اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : جو میں نے تجھے اسلحہ کے طور پر زرع دی تھی وہ کدھر ہے ؟ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اس زرع کی قیمت صرف چار سو درہم ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا ہے لیکن وہ ذرع ان کو دے کر اپنے لیے حلال کرلو۔ (ب) اسی طرح میری کتاب میں ٤٠٠ سو درہم ہے اور ابن اسحاق کی روایت میں ٤ درہم ہے۔

14358

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14358

Zaeef

(۱۴۳۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَصَدَقَ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا دِرْعًا مِنْ حَدِیدٍ وَجَرَّۃَ دَوَّارٍ وَأَنَّ صَدَاقَ نِسَائِ النَّبِیِّ -ﷺ- کَانَ خَمْسَمِائَۃِ دِرْہَمٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٢) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فاطمہ کو حق مہر میں لوہے کی زرع دی اور مٹی کا مٹکا دیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عورتوں کا حق مہر پانچ سو درہم تھا۔

14359

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14359

Sahih

(۱۴۳۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی بْنُ أَبِی مَسَرَّۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنِی مُوسَی بْنُ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ صَدَاقُنَا إِذْ کَانَ فِینَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَشَرَ أَوَاقٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَیْسٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے حق مہر نبی کے دور میں دس اوقیہ یعنی ٤٠٠ درہم ہوا کرتے تھے۔

14360

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14360

Sahih

(۱۴۳۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ کَیْسَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- أَوْ قَالَ فَتًی فَقَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً فَقَالَ : ہَلْ نَظَرْتَ إِلَیْہَا فَإِنَّ فِی عَیْنِ الأَنْصَارِ شَیْئًا ۔ قَالَ : قَدْ نَظَرْتُ إِلَیْہَا۔ قَالَ : عَلَی کَمْ تَزَوَّجْتَہَا ۔ فَذَکَرَ شَیْئًا قَالَ : فَکَأَنَّکُمْ تَنْحِتُونَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ مِنْ عُرْضِ ہَذِہِ الْجِبَالِ مَا عِنْدَنَا الْیَوْمَ شَیْء ٌ نُعْطِیکَہُ وَلَکِنْ سَأَبْعَثُکَ فِی وَجْہٍ تُصِیبُ فِیہِ ۔ فَبَعَثَ بَعْثًا إِلَی بَنِی عَبْسٍ وَبَعَثَ الرَّجُلَ فِیہِمْ فَأَتَاہُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَعْیَتْنِی نَاقَتَی أَنْ تَنْبَعِثَ قَالَ فَنَاوَلَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدَہُ کَالْمُعْتَمِدِ عَلَیْہِ لِلْقِیَامِ فَأَتَاہَا فَضَرَبَہَا بِرِجْلِہِ۔ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَقَدْ رَأَیْتُہَا تَسْبِقُ الْقَائِدَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ مَعِینٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص یا نوجوان نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو نے اس کی طرف دیکھا ؟ کیونکہ انصار کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔ اس نے کہا : میں نے دیکھا ہے، فرمایا : تو نے کتنا حق مہر ادا کیا ہے ؟ اس نے کچھ ذکر کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گویا کہ تم سونے، چاندی کو ان پہاڑوں سے کرید لیتے ہو۔ لیکن آج ہمارے پاس جو کچھ ہے آپ کو دیں گے لیکن میں تجھے اس طرف روانہ کرتا ہوں جہاں سے آپ کچھ حاصل کرلیں گے اور آپ نے بنو عبس کی طرف لشکر میں اس کو روانہ کردیا تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : میری اونٹنی تھک گئی ہے کہ مجھے اٹھائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ہاتھ کا سہارا لے کر اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کو پاؤں سے مارا، حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ باقی سواریوں سے آگے بڑھ گئی تھی۔

14361

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14361

Sahih

(۱۴۳۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجَّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِی حَدْرَدٍ الأَسْلَمِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- یَسْتَعِینُہُ فِی مَہْرِ امْرَأَۃٍ فَقَالَ : کَمْ أَمْہَرْتَہَا؟ ۔ قَالَ : مِائَتَیْ دِرْہَمٍ۔ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لَوْ کُنْتُمْ تَغْرِفُونَ مِنْ بُطْحَانَ مَا زِدْتُمْ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٥) ابو حدرد سلمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر عورت کے مہر میں مدد مانگ رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کتنا حق مہر مقرر کیا ہے ؟ کہنے لگے : ٢٠٠ درہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم بطحان وادی کے پودوں کو کاٹتے تو حق مہر زیادہ نہ کرتے۔

14362

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14362

Zaeef

(۱۴۳۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ یَعْقُوبَ الإِیَادِیُّ الْمَالِکِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ النَّصِیبِیُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَزِیدٌ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ سَخْبَرَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ طُفَیْلِ بْنِ سَخْبَرَۃَ الْمَدَنِیُّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ أَعْظَمَ النِّسَائِ بَرَکَۃً أَیْسَرَہُنَّ صَدَاقًا ۔ لَفْظُ حَدِیثِ عَفَّانَ وَفِی رِوَایَۃِ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ : أَیْسَرُہُنَّ مُؤْنَۃً ۔ [موضوع]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٦) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عورتیں برکت کے اعتبار سے بڑی ہیں جن کے حق مہر آسان ہوں۔ (ب) یزید بن ہارون کی روایت میں ہے خرچے کے اعتبار سے آسان۔

14363

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14363

Zaeef

(۱۴۳۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمُرَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ سُلَیْمٍ حَدَّثَہُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مِنْ یُمْنِ الْمَرْأَۃِ أَنْ تَتَیَسَّرَ خِطْبَتُہَا وَأَنْ یَتَیَسَّرَ صَدَاقُہَا وَأَنْ یَتَیَسَّرَ رَحِمُہَا ۔ قَالَ عُرْوَۃُ یَعْنِی یَتَیَسَّرَ رَحِمُہَا لِلْوِلاَدَۃِ۔ قَالَ عُرْوَۃُ : وَأَنَا أَقُولُ مِنْ عِنْدِی : مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِہَا أَنْ یَکْثُرَ صَدَاقُہَا لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٣٥٧) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ عورت کا بابرکت ہونا یہ ہے کہ نکاح آسان، حق مہر تھوڑا اور اولاد کے لیے رحم کا آسان ہونا، عروہ کہتے ہیں : یعنی اس کا رحم اولاد کے لیے آسان ہو۔ عروہ کہتے ہیں : میں تو عورت کی پہلی نحوست یہ خیال کرتا ہوں کہ اس کا حق مہر زیادہ ہو۔