Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2893

نکاح کا بیان

ربییہ (جو تمہاری بیوی کی کسی دوسرے خاوند سے بچی ہو) کی حرمت میں دخول کی شرط کے مطلب کا بیان اور جس نے اپنی لونڈی سے مجامعت کی تو اس کا بیٹا مالک بننے کے بعد اس کے ساتھ صحبت کا ارادہ کرے تو کیا حکم ہے بخاری کہتے ہیں کہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : دخول اور لمس سے

4 hadiths in this chapter

13925

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13925

Zaeef

(۱۳۹۱۹) أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ قَالَ فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {مِنْ نِسَائِکُمُ اللاَّتِی دَخَلْتُمْ بِہِنَّ} الدُّخُولُ النِّکَاحُ یُرِیدُ بِالنِّکَاحِ الْجِمَاعَ وَقَالَ فِی الْمَسِّ وَاللَّمْسِ وَالإِفْضَائِ نَحْوَ ذَلِکَ۔ وَبَلَغَنِی عَنْ طَاوُسٍ أَنَّہُ قَالَ : الدُّخُولُ الْجِمَاعُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩١٩) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اللہ کے قول : { مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِھِنَّ } تمہاری وہ عورتیں جن سے تم نے مجامعت کرلی ہے۔ دخول نکاح ہے اور نکاح سے مراد جماع ہے اور اس طرح مس، لمس، افضاء جماع کے معنی میں ہیں اور طاؤس کہتے ہیں کہ دخول کا معنی جماع ہے۔

13926

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13926

Zaeef

(۱۳۹۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہَبَ لاِبْنِہِ جَارِیَۃً فَقَالَ لَہُ : لاَ تَمَسَّہَا فَإِنِّی قَدْ کَشَفْتُہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٢٠) امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اپنے بیٹے کو لونڈی ہبہ کی تو فرمایا : اس سے مجامعت نہ کرنا؛ کیونکہ میں نے اس سے مجامعت کر رکھی ہے۔

13927

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13927

Zaeef

(۱۳۹۲۱) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ أَنَّہُ قَالَ : وَہَبَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ لاِبْنِہِ جَارِیَۃً فَقَالَ لَہُ : لاَ تَقْرَبْہَا فَإِنِّی قَدْ أَرَدْتُہَا فَلَمْ أَنْبَسِطْ إِلَیْہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٢١) عبدالرحمن بن مجبر کہتے ہیں کہ سالم بن عبداللہ نے اپنے بیٹے کو لونڈی ہبہ کی تو فرمایا : اس کے قریب نہ جانا۔ میں نے اس کا قصد کیا تھا لیکن اس کی جانب ہاتھ نہ پھیلایا تھا۔

13928

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13928

Zaeef

(۱۳۹۲۲) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ أَبَا نَہْشَلٍ الأَسْوَدَ قَالَ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : إِنِّی رَأَیْتُ جَارِیَۃً لِی مُنْکَشِفًا عَنْہَا وَہِیَ فِی الْقَمَرِ فَجَلَسْتُ مِنْہَا مَجْلِسَ الرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ فَقَالَتْ : إِنِّی حَائِضٌ فَلَمْ أَمَسَّہَا فَأَہِبُہَا لاِبْنِی یَطَؤُہَا فَنَہَاہُ الْقَاسِمُ عَنْ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٢٢) ابونہشل اسود نے قاسم بن محمد سے کہا کہ میں نے اپنی لونڈی کو دیکھا کہ اس کے کپڑا ہٹا ہوا تھا اور چاندنی رات تھی تو میں اس کے ساتھ اس طرح بیٹھا جیسے مراد اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ اس نے کہا : میں حائضہ ہوں۔ میں نے مجامعت نہ کی، میں نے اپنے بیٹے کو ہبہ کردی، وہ اس سے مجامعت کرسکتا ہے تو قاسم بن محمد نے اس سے منع فرما دیا۔