Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2883

نکاح کا بیان

غلام کا لونڈی سے شادی کرنے کا بیان

6 hadiths in this chapter

13859

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13859

Zaeef

(۱۳۸۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ عَبِیدُ ابْنِ عُمَرَ یَتَسَرَّوْنَ فَلاَ یَعِیبُ عَلَیْہِمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٥٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے غلام لونڈیوں سے شادی کرتے تھے اور وہ ان پر عیب نہ لگاتے۔

13860

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13860

Sahih

(۱۳۸۵۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا کَانَ یَقُولُ : لاَ یَطَأُ الرَّجُلُ وَلِیدَۃً إِلاَّ وَلِیدَۃً إِنْ شَائَ بَاعَہَا وَإِنْ شَائَ وَہَبَہَا وَإِنْ شَائَ صَنَعَ بِہَا مَا شَائَ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : قَدْ مَنَعَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ الْعَبْدَ مِنَ التَّسَرِّی فِی الْجَدِیدِ وَعَارَضَ الأَثَرَ الأَوَّلَ بِہَذَا وَہَذَا إِنَّمَا قَالَہُ ابْنُ عُمَرَ فِی الْحُرِّ إِذَا اشْتَرَی وَلِیدَۃً بِشَرْطٍ فَاسِدٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبل الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٥٤) حضرت نافع عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ کوئی مرد لونڈی سے مجامعت نہ کرے، لیکن اس کو فروخت یا ہبہ کرنا چاہے یا پھر اس کے ساتھ جو بھی سلوک کرے۔ شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ امام شافعی (رح) کے جدید قول میں غلام کی لونڈی سے شادی کی ممانعت ہے اور پہلے اثر کو پیش کرتے ہیں، حالانکہ یہ ابن عمر (رض) اس آزاد شخص کے بارے میں فرماتے ہیں، جو لونڈی فاسد شرط کے ذریعہ خریدتا ہے۔

13861

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13861

Sahih

(۱۳۸۵۵) فَقَدْ رَوَاہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ یَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ یَطَأَ فَرْجًا إِلاَّ فَرْجًا إِنْ شَائَ وَہَبَہُ وَإِنْ شَائَ بَاعَہُ وَإِنْ شَائَ أَعْتَقَہُ لَیْسَ فِیہِ شَرْطٌ۔ أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٥٥) حضرت عبداللہ نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ کوئی شخص لونڈی سے مجامعت نہ کرے لیکن اس کو فروخت کر دے یا ہبہ کر دے۔ آزاد کر دے اس میں شرط نہیں ہے۔

13862

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13862

Sahih

(۱۳۸۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی مَعْبَدٍ قَالَ : زَوَّجَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَبْدًا لَہُ وَلِیدَۃً لَہُ فَطَلَّقَہَا فَقَالَ : ارْجِعْ فَأَبَی قَالَ فَقَالَ : ہِیَ لَکَ طَأْہَا بِمِلْکِ یَمِینِکَ۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی الْجَدِیدِ : وَابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّمَا قَالَ ذَلِکَ لِعَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَقَالَ لَیْسَ لَکَ طَلاَقٌ وَأَمَرَہُ أَنْ یُمْسِکَہَا فَأَبَی فَقَالَ : فَہِیَ لَکَ فَاسْتَحِلَّہَا بِمِلْکِ الْیَمِینِ یُرِیدُ لَہُ أَنَّہَا حَلاَلٌ بِالنِّکَاحِ وَلاَ طَلاَقَ لَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٥٦) ابو معبد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے اپنے غلام کی شادی لونڈی سے کردی تو اس نے طلاق دے دی۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : رجوع کرو، اس نے انکار کردیا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : یہ تیری ملکیت ہے تو اس سے مجامعت کر، ان کی مراد یہ تھی کہ یہ نکاح کی وجہ سے حلال ہوگئی ہے اور طلاق کا اختیار نہیں۔ امام شافعی (رح) اپنے جدید قول میں فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے اپنے غلام سے کہا، جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی کہ تیری طلاق نہیں، اپنی بیوی کو روکے رکھ۔ تو اس نے انکار کردیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا مقصد یہ تھا کہ یہ تیرے لیے نکاح کی وجہ سے حلال ہے۔ اس پر طلاق نہیں ہے۔

13863

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13863

Sahih

(۱۳۸۵۷) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ ہُوَ کَمَا قَالَ فَقَدْ رَوَی عَطَاء ٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : الأَمْرُ إِلَی الْمَوْلَی أَذِنَ لَہُ أَمْ لَمْ یَأْذَنْ لَہُ وَیَتْلُو ہَذِہِ الآیَۃَ {ضَرَبَ اللَّہُ مِثْلاً عَبْدًا مَمْلُوکًا لاَ یَقْدِرُ عَلَی شَیْئٍ } أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیْرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَذَکَرَہُ وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثِ أَبِی مَعْبَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا یَدُلُّ عَلَی ذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۸۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٥٧) شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اس غلام کو مالک نے اجازت بھی دی تھی یا نہیں ؟ پھر اس آیت کی تلاوت کی : { ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْکًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰی شَیْئٍ } [النحل ٧٥] ” اللہ نے ایسے غلام کی مثال بیان کی جو کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا۔ “

13864

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13864

Sahih

(۱۳۸۵۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ہُوَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِی مَعْبَدٍ : أَنَّ غُلاَمًا لاِبْنِ عَبَّاسٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَتَیْنِ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : ارْجِعْہَا فَأَبَی قَالَ ہِیَ لَکَ اسْتَحِلَّہَا بِمِلْکِ الْیَمِینِ۔ فِی ہَذَا دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ إِنَّمَا أَمَرَ بِالرِّجُوعِ إِلَیْہَا بَعْدَ تَطْلِیقَتَیْنِ وَلاَ رَجْعَۃَ لِلْعَبْدِ بَعْدَہُمَا فَکَأَنَّہُ اعْتَقَدَ أَنَّ الطَّلاَقَ لَمْ یَقَعْ حَیْثُ لَمْ یَأْذَنْ فِیہِ فَحِینَ أَبِی قَالَ ہِیَ لَکَ اسْتَحِلَّہَا بِمِلْکِ الْیَمِینِ وَمَذْہَبُ الْجَمَاعَۃِ عَلَی صِحَّۃِ طَلاَقِہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : إِنَّمَا أَحَلَّ اللَّہُ التَّسَرِّیَ لِلْمَالِکِینَ وَلاَ یَکُونُ الْعَبْدُ مَالِکًا بِحَالٍ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی (ضَرَبَ اللَّہُ مِثْلاً عَبْدًا مَمْلُوکًا لاَ یَقْدِرُ عَلَی شَیْئٍ ) وَذَکَرَ مَا رُوِّینَا فِی کِتَابِ الْبُیُوعِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا لَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْبَائِعِ إِلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ۔ [صحیح۔ تقدم قبل الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٥٨) ابو معبد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا ایک غلام تھا، اس نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : رجوع کرو۔ اس نے انکار کردیا تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : یہ تیری ملکیت ہونے کی وجہ سے حلال ہے (یعنی نکاح کی وجہ سے) دلالت : یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے دو طلاقوں کے بعد غلام کو رجوع کا حکم دیا لیکن اس نے انکار کردیا تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا اعتقاد تھا کہ غلام بغیر اجازت کے طلاق نہیں دے سکتا، اس لیے تو فرمایا : یہ تمہاری ملکیت ہے (یعنی نکاح کی وجہ سے) حالانکہ ایک جماعت کا اتفاق ہے کہ اس کی طلاق درست ہے۔ واللہ اعلم امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ اللہ نے مالکوں کو لونڈی سے شادی کرنا جائز رکھا ہے اور غلام فی الحال اس کا مالک نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : { ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْکًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰی شَیْئٍ } [النحل ٧٥] ” اللہ نے ایسے غلام کی مثال بیان کی جو کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا۔ “ (ب) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے غلام فروخت کیا اور غلام کا مال بھی تھا تو مال فروخت کرنے والے کا ہے، الایہ کہ خریدنے والا شرط لگالے۔