Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2862

نکاح کا بیان

عورت جب کفو کی جانب رغبت رکھتی ہو تو ولی کے منع کرنے کا حکم قال اللہ تعالیٰ : { فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَھُنَّ } [البقرۃ ٢٣٢] ” تم عورتوں کو مت روکو جب وہ اپنے خاوندوں سے نکاح کرنا چاہیں۔ “

2 hadiths in this chapter

13796

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13796

Sahih

(۱۳۷۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ التَّمِیمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ فِی قَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ (فَلاَ تَعْضُلُوہُنَّ أَنْ یَنْکِحْنَ أَزْوَاجَہُنَّ) قَالَ حَدَّثَنِی مَعْقِلُ بْنُ یَسَارٍ الْمُزَنِیُّ : أَنَّہَا نَزَلَتْ فِیہِ قَالَ کُنْتُ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِی مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَہَا حَتَّی إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہَا جَائَ یَخْطُبُہَا فَقُلْتُ لَہُ : زَوَّجْتُکَ وَفَرَشْتُکَ وَأَکْرَمْتُکَ فَطَلَّقْتَہَا ثُمَّ جِئْتَ تَخْطُبُہَا : لاَ وَاللَّہِ لاَ تَعُودُ إِلَیْہَا أَبَدًا قَالَ وَکَانَ رَجُلاً لاَ بَأْسَ بِہِ وَکَانَتِ امْرَأَتُہُ تُرِیدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَیْہِ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَذِہِ الآیَۃَ فَقُلْتُ الآنَ أَفْعَلُ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَزَوَّجْتُہَا إِیَّاہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَفْصٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٩٠) حضرت حسن اللہ کے اس قول { فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَھُنَّ } [البقرۃ ٢٣٢] ” تم ان عورتوں کو مت روکو جو اپنے خاوندوں سے نکاح کرنا چاہیں۔ “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ مجھے معقل بن یسار نے بیان کیا کہ یہ ان کے بارے میں نازل ہوئی کہ میں نے اپنی بہن کا نکاح ایک مرد سے کردیا، اس نے طلاق دے دی، جب اس کی عدت ختم ہوئی تو اس نے دوبارہ نکاح کا پیغام دیا۔ میں نے اس سے کہا : میں نے تیرا نکاح کیا اور تیری عزت کی لیکن تو نے طلاق دے دی۔ پھر نکاح کا پیغام لے کر آگئے ہو۔ اللہ کی قسم ! اب تو اس کی طرف کبھی نہ لوٹے گا۔ راوی کہتے ہیں : آدمی میں کوئی عیب بھی نہ تھا اور عورت بھی واپسی کا ارادہ رکھتی تھی تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی، میں نے کہا : اب میں نے اے اللہ کے رسول ! اس کا نکاح اس کے ساتھ کردیا ہے۔

13797

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13797

Sahih

(۱۳۷۹۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ السِّمَّرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ : الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ مُوسَی یَقُولُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : أَیُّمَا امْرَأَۃٍ نُکِحَتْ بِغَیْرٍ إِذْنِ مَوَالِیہَا فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ فَإِنْ أَصَابَہَا فَلَہَا مَہْرُہَا بِمَا أَصَابَہَا وَإِنْ تَشَاجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ لاَ وَلِیَّ لَہُ ۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَلِیٍّ وَعَبْدِ اللَّہِ وَشُرَیْحٍ قَالُوا : لاَ نِکَاحَ إِلاَّ بِوَلِیٍّ إِلاَّ امْرَأَۃً یَعْضُلُہَا الْوَلِیُّ فَتَأْتِی السُّلْطَانَ أَوِ الْقَاضِیَ وَعَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ قَالَ : کَتَبَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنْ کَانَ کُفْؤًا فَقُولُوا لأَبِیہَا یُزَوِّجُہَا فَإِنْ أَبَی فَزَوِّجُوہَا۔ [صحیح۔ انظر الارواء ۱۳۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٩١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جس عورت نے اپنے والیوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرلیا، اس کا نکاح باطل ہے۔ اس کا نکاح باطل ہے۔ اگر خاوند نے ہمبستری کرلی تو عورت کے لیے حق مہر ہے اگر ولی آپس میں جھگڑا کریں تو بادشاہ اس کا ولی ہے جس کا کوئی ولی نہیں۔ (ب) مجاہد شعبی سے اور وہ حضرت علی، عبداللہ اور شریح سے نقل فرماتے ہیں کہ نکاح ولی کے بغیر جائز نہیں مگر وہ عورت جس کو اس کا ولی روکے تو وہ بادشاہ یا قاضی کے پاس آجائے۔ (ج) زیاد بن علاقہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) نے لکھا : اگر کفو موجود ہو تو عورت کے باپ سے کہو کہ ان کی شادی کردیں، اگر وہ انکار کرے تو تم اس کی شادی کر دو ۔