Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2828

نکاح کا بیان

آدمی کا اپنی اولاد کا بوسہ لینے کا بیان

3 hadiths in this chapter

13582

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13582

Sahih

(۱۳۵۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَبَّلَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَالأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ التَّمِیمِیُّ جَالِسٌ عِنْدَہُ فَقَالَ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی عَشْرَۃً مِنَ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْہُمْ إِنْسَانًا قَطُّ قَالَ فَنَظَرَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّ مَنْ لاَ یَرْحَمُ لاَ یُرْحَمُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِالرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۹۹۷۔ مسلم ۲۳۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٧٦) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسن بن علی (رض) کا بوسہ لیا اور اقرع بن حابس (رض) ساتھ بیٹھے تھے تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! میرے دس بیٹے ہیں، میں نے کبھی بھی ان کا بوسہ نہیں لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا : بیشک جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔

13583

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13583

Sahih

(۱۳۵۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالَ ذَکَرَ سُفْیَانُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : أَتُقَبِّلُونَ الصِّبْیَانَ فَمَا نُقَبِّلُہُمْ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَوَأَمْلِکُ لَکَ أَنْ نَزَعَ اللَّہُ مِنْ قَلْبِکَ الرَّحْمَۃَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفِرْیَابِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۹۹۸۔ مسلم ۲۳۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٧٧) عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بچوں کے بوسہ لیتے ہو، ہم تو نہیں لیتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تیرے دل سے اللہ پاک نے رحم کو ختم کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔

13584

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13584

Sahih

(۱۳۵۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ مَیْسَرَۃَ بْنِ حَبِیبٍ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : مَا رَأَیْتُ أَحَدًا کَانَ أَشْبَہَ کَلاَمًا وَحَدِیثًا مِنْ فَاطِمَۃَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَتْ إِذَا دَخَلَتْ عَلَیْہِ رَحَّبَ بِہَا وَقَامَ إِلَیْہَا فَأَخَذَ بِیَدِہَا فَقَبَّلَہَا وَأَجْلَسَہَا فِی مَجْلِسِہِ وَکَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَیْہَا رَحَّبَتْ بِہِ وَقَامَتْ فَأَخَذَتْ بِیَدِہِ فَقَبَّلَتْہُ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٧٨) عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمہ (رض) سے بڑھ کر نہیں دیکھا کسی کو کہ وہ باتیں کرنے یا کلام میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشابہ ہو۔ جب وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آتی تو آپ اس کو خوش آمدید کہتے اور کھڑے ہوجاتے، اس کے ہاتھ کو پکڑ لیتے، اس کو بوسہ دیتے اور اپنی جگہ پر بٹھا دیتے اور جب آپ اس کے پاس جاتے تو وہ آپ کو خوش آمدید کہتی اور کھڑی ہوجاتی آپ کے ہاتھ کو پکڑ لیتی اور اس کو بوسہ دیتی تھی۔