Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2819

نکاح کا بیان

نابالغ بچوں کے سامنے زینت ظاہر کرنے کا بیان قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { أَوِ التَّابِعِینَ غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ }

4 hadiths in this chapter

13553

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13553

Sahih

(۱۳۵۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ قَالَ : ہُوَ الرَّجُلُ یَتْبَعُ الْقَوْمَ وَہُوَ مُغَفَّلٌ فِی عَقْلِہِ لاَ یَکْتَرِثُ لِلنِّسَائِ وَلاَ یَشْتَہِیہِنَّ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٤٧) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اس آیت سے مراد وہ آدمی ہیں جو قوم کے پیچھے چلے اور وہ اپنی عقل سے غافل ہے جو عورت کی چاہت اور حاجت نہ رکھتا ہو۔

13554

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13554

Sahih

(۱۳۵۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُغِیرَۃِ عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی قَوْلِہِ { غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ } قَالَ: الَّذِی لَیْسَ لَہُ إِرْبٌ أَیْ حَاجَۃٌ فِی النِّسَائِ۔[حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٤٨) شعبی سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد : { غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ } [النور ] اس سے مراد وہ ہے جس کو عورت کی حاجت نہ ہو۔

13555

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13555

Sahih

(۱۳۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی { أَوِ التَّابِعِینَ غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ } قَالَ : ہُوَ الَّذِی لاَ یُہِمُّہُ إِلاَّ بَطْنُہُ وَلاَ یَخَافُ عَلَی النِّسَائِ ۔ (ت) وَرُوِّینَا عَنْ طَاوُسٍ أَنَّہُ قَالَ : ہُوَ الأَحْمَقُ الَّذِی لَیْسَ لَہُ فِی النِّسَائِ إِرْبٌ أَیْ حَاجَۃٌ۔ وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہُوَ الَّذِی لاَ عَقْلَ لَہُ وَلاَ یَشْتَہِی النِّسَائَ وَلاَ تَشْتَہِیہِ النِّسَائُ ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٤٩) مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد : { أَوِ التَّابِعِینَ غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ } [النور ] سے مراد وہ ہے جو عورت کا ارادہ نہ رکھتا ہو اور نہ اس کا عورتوں پر ڈر ہو۔ طاؤس کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ احمق بندہ ہے جس کو عورت کی حاجت نہ ہو۔ حسن کہتے ہیں کہ جو بندہ پاگل ہو اور وہ عورت کو نہ چاہتا ہو اور نہ عورت اس کو چاہتی ہو۔

13556

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13556

Sahih

(۱۳۵۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَجُلٌ یَدْخُلُ عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُخَنَّثٌ وَکَانُوا یَعُدُّونَہُ مِنْ غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَوْمًا وَہُوَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِہِ وَہُوَ یَنْعَتُ امْرَأَۃً فَقَالَ : إِنَّہَا إِذَا أَقْبَلَتْ أَقْبَلَتْ بِأَرْبَعٍ وَإِذَا أَدْبَرَتْ أَدْبَرَتْ بِثَمَانٍ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَلاَ أَرَی ہَذَا یَعْلَمُ مَا ہَا ہُنَا لاَ یَدْخُلَنَّ عَلَیْکُنَّ ہَذَا ۔ فَحَجَبُوہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ فَاسْتَدَلَّ النَّبِیُّ -ﷺ- بِمَا قَالَ الْمُخَنَّثُ عَلَی أَنَّہُ مِنْ أُولِی الإِرْبَۃِ فَحَجَبَہُ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۸۸۷۔ مسلم ۲۱۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٥٥٠) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کے پاس آتا تھا، وہ مخنث تھا اور وہ اس کو غیر اولی الاربۃ میں شمار کرتے۔ یعنی نامرد۔ ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعض بیویوں کے پاس بیٹھا تھا اور کسی عورت کی تعریف کررہا تھا کہ جب وہ آتی ہے تو چار کے ساتھ اور جب جاتی ہے تو آٹھ کے ساتھ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ صرف یہ معلوم کرتے ہیں کہ وہاں (فلاں گھر میں) کیا ہے، یہ تم پر نہ داخل ہوں تم ان سے پردہ کیا کرو۔