Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2789

نکاح کا بیان

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنے صحابہ میں اپنے (سر کے) بال تقسیم کرنا

3 hadiths in this chapter

13415

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13415

Zaeef

(۱۳۴۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا رَمَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْجَمْرَۃَ وَنَحَرَ ہَدْیَہُ نَاوَلَ الْحَلاَّقَ شِقَّہُ الأَیْمَنَ فَحَلَقَہُ فَنَاوَلَہُ أَبَا طَلْحَۃَ ثُمَّ نَاوَلَہُ شِقَّہُ الأَیْسَرَ فَحَلَقَہُ وَأَمَرَہُ أَنْ یَقْسِمَ بَیْنَ النَّاسِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ سُفْیَانَ۔ [مسلم ۱۳۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤٠٩) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمی کی اور قربانی کی تو اپنے سر کی دائیں جانب نائی کے سامنے کی تو اس نے دائیں جانب مونڈ دی آپ اس کے بال ابو طلحہ کو دے دیے، پھر بائیں جانب اس کی طرف کی تو اس نے مونڈ دی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حکم دیا کہ لوگوں میں تقسیم کر دے۔

13416

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13416

Sahih

(۱۳۴۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا حَلَقَ شَعَرَہُ یَوْمَ النَّحْرِ تَفَرُّقَ النَّاسُ فَأَخَذُوا شَعَرَہُ فَأَخَذَ أَبُو طَلْحَۃَ مِنْہُ طَائِفَۃً۔ قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : لأَنْ یَکُونَ عِنْدِی مِنْہُ شَعَرَۃٌ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ صَاعِقَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سُلَیْمَانَ دُونَ قَوْلِ ابْنِ سِیرِینَ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ أَیُّوبَ وَابْنِ عَوْنٍ وَعَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ عَبِیدَۃَ أَنَّہُ قَالَ ہَذَا الْقَوْلَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤١٠) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ جب قربانی والے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال کٹوائے تو لوگ علیحدہ ہوگئے اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال کو لینے لگ گئے۔ ابو طلحہ نے بھی ان میں سے کچھ بال حاصل کرلیے۔

13417

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13417

Sahih

(۱۳۴۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرُوَیْہِ بْنِ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَالْحَلاَّقُ یَحْلِقُہُ وَقَدْ أَطَافَ بِہِ أَصْحَابُہُ فَمَا یُرِیدُونَ أَنْ تَقَعَ شَعْرَۃٌ إِلاَّ فِی یَدِ رَجُلٍ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤١١) انس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور بال کاٹنے والے کو دیکھا۔ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال کاٹ رہا تھا اور صحابہ کرام (رض) اوپر کھڑے تھے اور ان کا ارادہ یہ تھا کہ بال ان کے ہاتھوں میں گریں۔ ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس آپ کے بال ہوتے تو یہ دنیا ومافیہا سے بہتر تھا۔