Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2787

نکاح کا بیان

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کسی جھگڑے میں اپنے علم کے ساتھ یا کسی دوسرے کے جھگڑے میں (وحی کے ذریعے) معلوم ہونے کے ذریعے فیصلہ کرنا، اس میں دو قول ہیں

1 hadith in this chapter

13411

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13411

Zaeef

(۱۳۴۰۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ : الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ وَحَدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ أَنْ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : جَائَ تْ ہِنْدُ بِنْتُ عُتْبَۃَ بْنِ رَبِیعَۃَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَاللَّہِ مَا کَانَ عَلَی ظَہْرِ الأَرْضِ أَہْلُ خِبَائٍ أَحَبَّ إِلَیَّ أَنْ یَذِلُّوا مِنْ أَہْلِ خِبَائِکَ ثُمَّ مَا أَصْبَحَ الْیَوْمَ عَلَیَّ ظَہْرِ الأَرْضِ أَہْلُ خِبَائٍ أَحَبَّ إِلَیَّ أَنْ یَعِزُّوا مِنْ أَہْلِ خِبَائِکَ ثُمَّ قَالَتْ : إِنَّ أَبَا سُفْیَانَ رَجُلٌ مُمْسِکٌ فَہَلْ عَلَیَّ حَرَجٌ أَنْ أُطْعِمَ مِنَ الَّذِی لَہُ عِیَالَنَا فَقَالَ لَہَا : لاَ حَرَجَ عَلَیْکِ أَنْ تُطْعِمِیہِمْ بِالْمَعْرُوفِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [بخاری ۱۷۶۱۔ مسلم ۱۷۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤٠٥) حضرت عروہ بن زبیر (رض) سے روایت ہے کہ ہندہ بنت عتبہ بن ربیعہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں اور کہا : اے اللہ کے رسول ! روئے زمین پر کوئی گھرانہ ایسا نہ تھا، جس کے متعلق اس درجہ میں ذلت کی خواہش مند ہوں۔ جتنا آپ کے گھرانہ کی ذلت و رسوائی کی میں خواہش مند تھی لیکن اب میرا یہ حال ہے کہ میں سب سے زیادہ خواہش مند ہوں کہ روئے زمین کے تمام گھرانوں میں آپ کا گھرانہ عزت و سر بلندی والا ہے، پھر انھوں نے کیا : ابوسفیان بخیل آدمی ہیں تو کیا میرے لیے کوئی حرج تو نہیں کہ اگر میں ان کے مال میں سے (ان کی اجازت کے بغیر) اپنے اہل و عیال کو کھلاؤں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : تمہارے لیے کوئی حرج نہیں اگر تم انھیں دستور کے مطابق کھلاؤ۔