Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2767

نکاح کا بیان

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے (کسی عورت سے) بغیر ولی اور دو گواہوں کے نکاح جائز ہے اور یہ استدلال موہوبہ کا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے جائز ہونے سے ہے

2 hadiths in this chapter

13364

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13364

Sahih

(۱۳۳۵۸) وَبِمَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ بَطْحَا قَالُوا حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : وَقَعَ فِی سَہْمِ دِحْیَۃَ جَارِیَۃٌ فَقِیلَ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُ وَقَعَتْ فِی سَہْمِ دِحْیَۃَ جَارِیَۃٌ جَمِیلَۃٌ قَالَ فَاشْتَرَاہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِسَبْعَۃِ أَرْؤُسٍ ثُمَّ دَفَعَہَا إِلَی أُمِّ سُلَیْمٍ تَصْنَعُہَا وَتُہَیِّئُہَا قَالَ وَأَحْسَبُہُ قَالَ تَعْتَدُّ فِی بَیْتِہَا وَہِیَ صَفِیَّۃُ بِنْتُ حُیَیٍّ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلِیمَتَہَا التَّمْرَ وَالأَقِطَ وَالسَّمْنَ قَالَ فُحَصَتِ الأَرْضُ أَفَاحِیصَ وَجِیئَ بِالأَنْطَاعِ فَوُضِعَتْ فِیہَا ثُمَّ جِیئَ بِالأَقِطِ وَالسَّمْنِ فَشَبِعَ النَّاسُ قَالَ وَقَدْ قَالَ النَّاسُ : لاَ نَدْرِی أَتَزَوَّجَہَا أَمِ اتَّخَذَہَا أُمَّ وَلَدٍ قَالَ فَقَالُوا : إِنْ حَجَبَہَا فَہِیَ امْرَأَتُہُ وَإِنْ لَمْ یَحْجُبْہَا فَہِیَ أُمُّ وَلَدٍ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْکَبَ حَجَبَہَا حَتَّی قَعَدَتْ عَلَی عَجُزِ الْبَعِیرِ فَعَرَفُوا أَنَّہُ قَدْ تَزَوَّجَہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَفَّانَ۔[صحیح۔ بخاری، مسلم ۱۳۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٥٨) انس بن مالک فرماتے ہیں کہ دحیہ کے حصے میں ایک لونڈی آئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا کہ اے اللہ کے نبی ! دحیہ کے حصے میں خوبصورت لونڈی آئی ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو سات ارؤس کے بدلے خرید لیا ۔ پھر اس کو ام سلیم کی طرف لوٹا دیا تاکہ وہ اس کو تیار کردیں، راوی کہتا ہے کہ میرا خیال ہے وہ اپنے گھر میں عدت گزار رہی تھیں ور وہ صفیہ بنت حیی تھیں، آپ نے کھجور پنیر اور گھی سے ولیمہ کیا۔ زمین کُرید کُرید کر برابر کردی گئی اور پھر دستر خوان لایا گیا، وہ بچھایا گیا۔ پھر کھجور، پنیر اور گھی کو لایا گیا اور لوگ سیراب ہوگئے۔ راوی کہتا ہے کہ لوگوں نے کہا : ہم نہیں جانتے کہ یہ لونڈی ہے کہ بیوی۔ راوی کہتا ہے : انھوں نے کہا : اگر اس نے پردہ کیا تو یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی ہے، اگر پردہ نہ کیا تو لونڈی ہوگی۔ جب انھوں نے سوار ہونے کا ارادہ کیا تو اس نے پردہ کرلیا یہاں تک کہ وہ اونٹ کی پچھلی طرف بیٹھ گئیں تو انھوں نے پہچان لیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شادی کرلی ہے۔

13365

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13365

Zaeef

(۱۳۳۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا ابْنُ الأَصْبَہَانِیِّ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی ہَارُونَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ : لاَ نِکَاحَ إِلاَّ بِوَلِیٍّ وَشُہُودٍ وَمَہْرٍ إِلاَّ مَا کَانَ للنَّبِیِّ -ﷺ-۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٥٩) ابو سعید سے روایت ہے کہ ولی کے بغیر گواہوں اور حق مہر کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، علاوہ اس کے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے۔