Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2741

نکاح کا بیان

عورت کو اختیار دیناواجب ہے

5 hadiths in this chapter

13272

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13272

Zaeef

(۱۳۲۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : لَمَّا أُمِرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِتَخْیِیرِ أَزْوَاجِہِ بَدَأَ بِی فَقَالَ : یَا عَائِشَۃُ إِنِّی مُخْبِرُکِ خُبْرًا فَلاَ عَلَیْکِ أَنْ لاَ تَعْجَلِی حَتَّی تَسْتَأْمِرِی أَبَوَیْکِ ۔ قَالَتْ : وَقَدْ عَلِمَ أَنَّ أَبَوَیَّ لَمْ یَکُونَا یَأْمُرَانِی بِفِرَاقِہِ ثُمَّ قَالَ { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ إِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیَاۃَ الدُّنْیَا وَزِینَتَہَا فَتَعَالَیْنَ أُمَتِّعْکُنَّ وَأُسَرِّحْکُنَّ سَرَاحًا جَمِیلاً وَإِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَالدَّارَ الآخِرَۃَ فَإِنَّ اللَّہَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْکُنَّ أَجْرًا عَظِیمًا } فَقُلْتُ : فِی ہَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَیَّ؟ فَإِنِّی أُرِیدُ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَالدَّارَ الآخِرَۃَ ثُمَّ فَعَلَ أَزْوَاجُہُ مِثْلَ مَا فَعَلْتُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ۔[بخاری ۴۷۸۶۔ مسلم ۱۴۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٦٦) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا گیا کہ اپنی بیویوں کو اختیار دے دو تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! میں تجھے ایسی خبر دینے والا ہوں تجھ پر لازم ہے کہ تو جلدی نہ کرے۔ یہاں تک کہ تو اپنے والدین سے مشورہ کرلے، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ مجھے اس بات کا علم تھا کہ میرے والدین مجھے آپ سے جدا ہونے کا حکم نہیں دیں گے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ ۔۔۔ } [الاحزاب ٢٨۔ ٢٩] پھر حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : کیا میں اس بارے میں اپنے والدین سے مشورہ کروں ؟ میں تو اللہ اور اس کے رسول کو چاہتی ہوں۔ پھر تمام بیویوں نے یہی کہا جو میں نے کہا تھا۔

13273

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13273

Zaeef

(۱۳۲۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی ثَوْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لَمْ أَزَلْ حَرِیصًا أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ الْمَرْأَتَیْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- اللَّتَیْنِ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { إِنْ تَتُوبَا إِلَی اللَّہِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُمَا} حَتَّی حَجَّ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَحَجَجْتُ مَعَہُ فَلَمَّا کَانَ بِبَعْضِ الطَّرِیقِ عَدَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِحَاجَتِہِ وَعَدَلْتُ مَعَہُ بِالإِدَاوَۃِ فَتَبَرَّزَ ثُمَّ أَتَی فَسَکَبْتُ عَلَی یَدَیْہِ فَتَوَضَّأَ فَقُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ مَنِ الْمَرْأَتَانِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- اللَّتَانِ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی {إِنْ تَتُوبَا إِلَی اللَّہِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُمَا} فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَاعَجَبًا لَکَ یَا ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ الزُّہْرِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی : کَرِہَ وَاللَّہِ مَا سَأَلَہُ عَنْہُ وَلَمْ یَکْتُمْہُ قَالَ : ہِیَ حَفْصَۃُ وَعَائِشَۃُ ثُمَّ أَخَذَ یَسُوقُ الْحَدِیثَ فَقَالَ : کُنَّا مَعْشَرَ قُرَیشٍ قَوْمًا نَغْلِبُ النِّسَائَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ وَجَدْنَا قَوْمًا تَغْلِبُہُمْ نِسَاؤُہُمْ فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا یَتَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ قَالَ وَکَانَ مَنْزِلِی فِی بَنِی أُمَیَّۃَ بْنِ زَیْدٍ بِالْعَوَالِی فَتَغَضَّبْتُ یَوْمًا عَلَی امْرَأَتِی فَإِذَا ہِیَ تُرَاجِعُنِی فَأَنْکَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِی فَقَالَتْ مَا تُنْکِرُ أَنْ أُرَاجِعَکَ فَوَاللَّہِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ -ﷺ- یُرَاجِعْنَہُ وَتَہْجُرُہُ إِحْدَاہُنَّ الْیَوْمَ إِلَی اللَّیْلِ قَالَ فَانْطَلَقْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی حَفْصَۃَ فَقُلْتُ : أَتُرَاجِعِینَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-؟ فَقَالَتْ : نَعَمْ۔ وَتَہْجُرُہُ إِحْدَاہُنَّ الْیَوْمَ إِلَی اللَّیْلِ؟ قُلْتُ : قَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِکَ مِنْکُنَّ وَخَسِرَ أَفَتَأْمَنُ إِحْدَاکُنَّ أَنْ یَغْضَبَ اللَّہُ عَلَیْہَا لِغَضَبِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَإِذَا ہِیَ قَدْ ہَلَکَتْ لاَ تُرَاجِعِی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَلاَ تَسْأَلِیہِ شَیْئًا وَسَلِینِی مَا بَدَا لَکِ وَلاَ یَغُرَّنَّکِ أَنْ کَانَتْ جَارَتُکِ ہِیَ أَوْسَمَ وَأَحَبَّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنْکِ یُرِیدُ عَائِشَۃَ قَالَ وَکَانَ لِی جَارٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَکُنَّا نَتَنَاوَبُ النُّزُولَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَنْزِلُ یَوْمًا وَأَنْزِلُ یَوْمًا فَیَأْتِینِی بِخَبَرِ الْوَحْیِ وَغَیْرِہِ وَآتِیہِ بِمِثْلِ ذَلِکَ قَالَ وَکُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ غَسَّانَ تُنْعِلُ الْخَیْلَ لِغَزْوِنَا فَنَزَلَ صَاحِبِی یَوْمًا ثُمَّ أَتَانِی عِشَائً فَضَرَبَ بَابِی ثُمَّ نَادَانِی فَخَرَجْتُ إِلَیْہِ فَقَالَ : حَدَثَ أَمْرٌ عَظِیمٌ قَالَ قُلْتُ : مَاذَا أَجَائَ تْ غَسَّانُ؟ قَالَ : لاَ بَلْ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِکَ وَأَطْوَلُ طَلَّقَ الرَّسُولُ -ﷺ- نِسَائَ ہُ قَالَ فَقُلْتُ : قَدْ خَابَتْ حَفْصَۃُ وَخَسِرَتْ قَدْ کُنْتُ أَظُنُّ ہَذَا کَائِنًا حَتَّی إِذَا صَلَّیْتُ الصُّبْحَ شَدَدْتُ عَلَیَّ ثِیَابِی ثُمَّ نَزَلْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی حَفْصَۃَ وَہِیَ تَبْکِی فَقُلْتُ : أَطَلَّقَکُنَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَتْ : لاَ أَدْرِی ہُوَ ہَذَا مُعْتَزِلاً فِی ہَذِہِ الْمَشْرُبَۃِ فَأَتَیْتُ غُلاَمًا لَہُ أَسْوَدَ فَقُلْتُ : اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ فَدَخَلَ الْغُلاَمُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَیَّ فَقَالَ : قَدْ ذُکِرْتَ لَہُ فَصَمَتَ فَانْطَلَقْتُ حَتَّی أَتَیْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا قَوْمٌ حَوْلَ الْمِنْبَرِ جُلُوسٌ یَبْکِی بَعْضُہُمْ فَجَلَسْتُ قَلِیلاً ثُمَّ غَلَبَنِی مَا أَجِدُ فَأَتَیْتُ الْغُلاَمَ فَقُلْتُ : اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَیَّ فَقَالَ : قَدْ ذَکَرْتُکَ لَہُ فَصَمَتَ فَخَرَجْتُ فَجَلَسْتُ إِلَی الْمِنْبَرِ ثُمَّ غَلَبَنِی مَا أَجِدُ فَأَتَیْتُ الْغُلاَمَ فَقُلْتُ : اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَیَّ فَقَالَ : قَدْ ذَکَرْتُکَ لَہُ فَصَمَتَ قَالَ فَوَلَّیْتُ مُدْبِرًا فَإِذَا الْغُلاَمُ یَدْعُونِی فَقَالَ : ادْخُلْ قَدْ أَذِنَ لَکَ فَدَخَلْتُ فَسَلَّمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَإِذَا ہُوَ مُتَّکِئٌ عَلَی رَمْلِ حَصِیرٍ قَدْ أَثَّرَ فِی جَنْبِہِ فَقُلْتُ : أَطَلَّقْتَ یَا رَسُولَ اللَّہِ نِسَائَ کَ؟ قَالَ فَرَفَعَ رَأْسَہُ إِلَیَّ وَقَالَ : لاَ ۔ فَقُلْتُ : اللَّہُ أَکْبَرُ لَوْ رَأَیْتَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ وَکُنَّا مَعْشَرَ الْقَوْمِ قَوْمًا نَغْلِبُ النِّسَائَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ وَجَدْنَا قَوْمًا تَغْلِبُہُمْ نِسَاؤُہُمْ فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا یَتَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ فَتَغَضَّبْتُ عَلَی امْرَأَتِی یَوْمًا فَإِذَا ہِیَ تُرَاجِعُنِی یَعْنِی فَأَنْکَرْتُ فَقَالَتْ : مَا تُنْکِرُ أَنْ أُرَاجِعَکَ فَوَاللَّہِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ -ﷺ- لَیُرَاجِعْنَہُ وَتَہْجُرُہُ إِحْدَاہُنَّ الْیَوْمَ إِلَی اللَّیْلِ فَقُلْتُ قَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِکَ مِنْہُنَّ وَخَسِرَ أَفَتَأْمَنُ إِحْدَاہُنَّ أَنْ یَغْضَبَ اللَّہُ عَلَیْہَا لِغَضَبِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَإِذَا ہِیَ قَدْ ہَلَکَتْ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ یَعْنِی قَدْ دَخَلْتُ عَلَی حَفْصَۃَ فَقُلْتُ : لاَ یَغُرَّنَّکِ أَنْ کَانَتْ جَارَتُکِ ہِیَ أَوْسَمَ مِنْکِ وَأَحَبَّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنْکِ فَتَبَسَّمَ أُخْرَی فَقُلْتُ : أَسْتَأْنِسُ یَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : نَعَمْ ۔ فَجَلَسْتُ فَرَفَعْتُ رَأْسِی فِی الْبَیْتِ فَوَاللَّہِ مَا رَأَیْتُ فِیہِ شَیْئًا یَرُدُّ الْبَصَرَ إِلاَّ أُہُبٌ ثَلاَثَۃٌ فَقُلْتُ : ادْعُ اللَّہَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنْ یُوَسِّعَ عَلَی أُمَّتِکَ فَقَدْ وُسِّعَ عَلَی فَارِسَ وَالرُّومِ وَہُمْ لاَ یَعْبُدُونَ اللَّہَ فَاسْتَوَی جَالِسًا فَقَالَ : أَفِی شَکٍّ أَنْتَ یَا ابْنَ الْخَطَّابِ أُولَئِکَ قَوْمٌ عُجِّلَتْ لَہُمْ طَیِّبَاتُہُمْ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا ۔ فَقُلْتُ : أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ یَا رَسُولَ اللَّہِ وَکَانَ أَقْسَمَ أَنْ لاَ یَدْخُلَ عَلَیْہِنَّ شَہْرًا مِنْ شِدَّۃِ مَوْجِدَتِہِ عَلَیْہِنَّ حَتَّی عَاتَبَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ فَأَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : فَلَمَّا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَیْلَۃً دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَدَأَ بِی فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَقْسَمْتَ أَنْ لاَ تَدْخُلَ عَلَیْنَا تَعْنِی شَہْرًا إِنَّکَ دَخَلْتَ عَلَیَّ مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِینَ أَعُدُّہُنَّ قَالَ : إِنَّ الشَّہْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ۔ ثُمَّ قَالَ : یَا عَائِشَۃُ إِنِّی ذَاکِرٌ لَکِ أَمْرًا فَلاَ عَلَیْکِ أَنْ لاَ تَعْجَلِی فِیہِ حَتَّی تَسْتَأْمِرِی أَبَوَیْکِ ۔ قَالَ ثُمَّ قَرَأَ عَلَیَّ {یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ إِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیَاۃَ الدُّنْیَا وَزِینَتَہَا} الآیَۃَ قَالَتْ : قَدْ عَلِمَ وَاللَّہِ أَنَّ أَبَوَیَّ لَمْ یَکُونَا یَأْمُرَانِی بِفِرَاقِہِ قَالَتْ قُلْتُ : أَفِی ہَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَیَّ؟ فَإِنِّی أُرِیدُ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَالدَّارَ الآخِرَۃَ۔ قَالَ مَعْمَرٌ وَأَخْبَرَنِی أَیُّوبُ قَالَ فَقَالَتْ لَہُ عَائِشَۃُ: لاَ تَقُلْ إِنِّی اخْتَرْتُکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّمَا بُعِثْتُ مُبَلِّغًا وَلَمْ أُبْعَثْ مُتَعَنِّتًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَمُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ بِطُولِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٦٧) ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ میری ہمیشہ یہی خواہش رہی کہ میں عمر (رض) سے یہ سوال کروں کہ وہ دو عورتیں کون سی ہیں جن کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا : { إِنْ تَتُوبَا إِلَی اللَّہِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُمَا } [التحریم ٤] یہاں تک کہ عمر (رض) نے بھی حج کیا اور میں نے بھی ان کے ساتھ حج کیا۔ راستے میں حضرت عمر (رض) الگ ہوگئے، قضائِ حاجت کے لیے تشریف لے گئے، میں بھی برتن لے کر آپ کے ساتھ گیا۔ پھر آپ نکلے تو میں نے آپ (رض) کے ہاتھوں پر پانی بہایا۔ آپ نے وضو فرمایا۔ میں نے کہا : اے امیرالمومنین نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کون سی دو بیویاں ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے { إِنْ تَتُوبَا إِلَی اللَّہِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُمَا } عمر (رض) فرمانے لگے : اے ابن عباس ! تجھ پر تعجب ہے ! (زہری (رح) فرماتے ہیں : قسم بخدا انھوں نے اس کے سوال ناپسند کیا آپ نے اسے چھپایا نہیں بلکہ فرمایا : وہ حفصہ (رض) اور عائشہ (رض) تھیں، پھر واقعہ بیان کرنا شروع ہوئے کہ ہم قریشی لوگ عورتوں پر غالب رہتے تھے۔ جب ہم مدینہ آئے تو ہم نے یہاں ایسے لوگ دیکھے جن پر عورتیں غالب ہیں تو ہماری عورتیں بھی ان سے سیکھنے لگیں فرماتے ہیں : میرا گھر بنو امیہ بن زید کے بالائی جانب تھاں ایک روز میں اپنی بیوی پر غصہ ہوا تو وہ مجھے جواب دینے لگی، مجھے اس کے جواب دینے پر تعجب ہوا، وہ کہنے لگی : آپ کو میرے جواب دینے پر تعجب کیوں ہوا ؟ قسم بخدا ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواجِ مطہرات آپ کو جواب دیتی ہیں اور آج تو ان میں سے ایک نے آپ سے رات تک علیحدگی اختیار کی ہوئی ہیں فرماتے ہیں : میں حفصہ کی طرف گیا، میں نے کہا : کیا تو بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب دیتی ہے ؟ انھوں نے کہا : ہاں ! اور آج رات تو ان میں سے ایک نے آپ سے علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے۔ میں نے کہا : تم میں سے جس نے یہ کام کیا ہے وہ تو خسارے میں رہی۔ کیا تم میں سے کوئی اس سے مطمئن ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ناراضگی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا غضب اس پر نہ ہوگا ؟ وہ تو ہلاک ہوچکی، تم ہرگز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب نہ دیا کرو۔ اور نہ آپ سے کسی چیز کا سوال کرو، جو چاہیے مجھ سے مانگ لیا کرو اور تمہیں پڑوسن دھوکے میں نہ ڈالے وہ تمہاری نسبت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زیادہ محبوب ہے، ان کی مراد عائشہ (رض) تھیں۔ فرماتے ہیں : میرا ایک انصاری پڑوسی تھا اور ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس باری باری جاتے رہتے۔ ایک دن وہ آپ کے پاس جاتا تو دوسرے دن میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوجاتا۔ وہ مجھے کوئی وحی سناتا اور میں بھی اسی طرح کوئی واقعہ سناتا۔ ہم باتیں کر رہے تھے کہ غسان قبیلہ نے ہم سے جنگ کے لیے گھوڑے کے کھر تیار کرلیے ہیں۔ میرا دوست آیا۔ پھر وہ رات کو عشا میں بھی میرے پاس آیا، اس نے میرا دروازہ کھٹکھٹایا اور مجھے آواز دی، میں اس کی طرف نکلا تو اس نے کہا : بہت بڑا واقعہ پیش آگیا ہے۔ میں نے کہا : کیا غسان والے نکل آئے ہیں ؟ اس نے کہا : نہیں، بلکہ اس سے بھی بڑا اور اہم۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔ میں نے کہا : حفصہ تو خائب و خاسر ہوگئی۔ میرا گمان تھا کہ ایسا ہونے والا ہے۔ جب میں نے صبح کی نماز ادا کی تو اپنے کپڑے سمیٹے اور حفصہ کے پاس چلا آیا۔ دیکھا تو وہ رو رہی تھی۔ میں نے پوچھا : کیا واقعی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں طلاق دے دی ہے ؟ انھوں نے کہا : میں نہیں جانتی، وہ اس معاملہ میں جدائیگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ میں آپ کے ایک حبشی غلام سے ملا، میں نے اسے کہا : عمر کے لیے اجازت مانگو۔ غلام داخل ہوا۔ پھر میرے پاس آیا اور کہا : آپ کا ذکر ان کے سامنے کیا گیا تو وہ خاموش رہے۔ میں مسجد کی طرف چلا گیا۔ وہاں لوگ منبر کے پاس بیٹھے ہوئے رو رہے تھے۔ میں تھوڑی دیر بیٹھا رہا، پھر مجھ پر میرا وجدان غالب آگیا تو واپس غلام کے پاس آیا اور کہا : عمر کے لیے اجازت مانگو۔ غلام اندر گیا اور باہر آ کر وہی جواب دیا، میں پھر مسجد میں منبر کے پاس جا بیٹھا۔ لیکن پھر وہی کیفیت ہوئی تو تیسری بار پھر گیا اور اجازت چاہی۔ جب اجازت نہ ملی تو پیٹھ پھیر کر چل پڑا۔ اچانک غلام مجھے آواز دینے لگا کہ آئیے آپ کو اجازت مل گئی ہے۔ میں اندر گیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام عرض کیا۔ آپ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے اور اس کے نشان آپ کے بدن پر ظاہر تھے۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا واقعی آپ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف سر اٹھا کر دیکھا اور فرمایا : نہیں۔ میں نے کہا : اللہ اکبر ! اے اللہ کے رسول ! ہمیں دیکھیے، ہم قریشی لوگ عورتوں پر غالب رہتے تھے، جب سے ہم مدینہ آئے، وہاں ہم نے ایسی قوم دیکھی جن پر ان کی عورتیں غالب ہیں۔ اب ہماری عورتیں بھی ان سے سیکھنے لگی ہیں۔ ایک دن میں اپنی بیوی پر غصہ ہوا تو وہ مجھے جواب دینے لگی۔ مجھے تعجب ہوا تو وہ کہنے لگی : آپ کو تعجب کیوں ہے ؟ قسم بخدا ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواجِ مطہرات آپ کو جواب بھی دیتی ہیں اور آج تو ان میں سے ایک نے آپ سے علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے۔ میں نے کہا : پھر تو وہ تباہ و برباد ہوگئی۔ کیا تم میں سے کوئی اس سے مطمئن ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ناراضگی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا اس پر غضب نازل ہو۔ وہ تو ہلاک ہوگئی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (یہ سن کر) مسکرا دیے۔ میں نے کہا : پھر میں حفصہ کے پاس گیا۔ میں نے اسے کہا : تجھے یہ بات دھوکے میں نہ ڈال دے کہ تیری پڑوسن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تجھ سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ پھر مسکرائے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں مانوس ہو جاؤں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔ میں بیٹھ گیا، پھر میں نے سر اٹھا کر گھر میں نظر دوڑائی۔ قسم بخدا ! میں نے تاحد نگاہ کچھ نہ دیکھا سوائے تین چمڑوں کے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اپنی امت کے لیے وسعت کی دعا فرمائیے۔ روم وفارس پر کس قدر وسعت کی گئی ہے حالانکہ وہ اللہ کی عبادت بھی نہیں کرتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا : اے عمر ! کیا تم شک میں ہو ! یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کی پسندیدہ چیزیں دنیا میں دے دی گئی ہیں۔ میں نے کہا : میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسم اٹھالی تھی کہ اپنی ازواج کے پاس ایک ماہ تک نہ جائیں گے ان کو سختی سے تنبیہ کرنے کی غرض سے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے معاملہ صاف کروایا۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : جب ٢٩ راتیں گزر گئیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے ابتدا کی۔ میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے تو ہمارے پاس ٣٠ دن نہ آنے کی قسم اٹھائی تھی جبکہ ابھی تو ٢٩ دن ہوئے ہیں، میں گنتی رہی ہوں۔ آپ نے فرمایا : مہینہ ٢٩ دن کا بھی ہوتا ہے۔ پھر فرمایا : اے عائشہ ! میں نے تم سے ایک بات کہنی ہے تم اس میں جلدی نہ کرنا، بلکہ اپنے والدین سے مشورہ کرلینا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ آیت سنائی : { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ إِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیَاۃَ الدُّنْیَا وَزِینَتَہَا } الایۃ فرماتی ہیں : اللہ کی قسم ! میرے والدین مجھے کبھی بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدائیگی کا حکم نہیں دیں گے۔ میں نے کہا : کیا میں اس معاملے میں اپنے والدین سے مشورہ کروں ! میں تو اللہ، اس کے رسول اور آخرت کو چاہتی ہوں۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ کو عائشہ (رض) نے کہا : آپ ایسا نہ کہیے، میں نے تو آپ کو اختیار کیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں مبلغ بنا کر بھیجا گیا ہوں ضدی نہیں۔

13274

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13274

Zaeef

(۱۳۲۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَائَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَسْتَأْذِنُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَوَجَدَ النَّاسَ جُلُوسًا بِبَابِہِ لَمْ یُؤْذَنْ لأَحَدٍ مِنْہُمْ قَالَ فَأُذِنَ لأَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَدَخَلَ ثُمَّ أَقْبَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَہُ فَوَجَدَ النَّبِیَّ -ﷺ- جَالِسًا حَوْلَہُ نِسَاؤُہُ وَاجِمٌ سَاکِتٌ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لأَقُولَنَّ شَیْئًا أُضْحِکُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَوْ رَأَیْتَ ابْنَۃَ خَارِجَۃَ سَأَلَتْنِی النَّفَقَۃَ فَقُمْتُ إِلَیْہَا فَوَجَأْتُ عُنُقَہَا قَالَ فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ : وَہُنَّ حَوْلِی کَمَا تَرَی یَسْأَلْنَنِی النَّفَقَۃَ ۔ قَالَ : فَقَامَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی عَائِشَۃَ فَوَجَأَ عُنُقَہَا وَقَامَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی حَفْصَۃَ فَوَجَأَ عُنُقَہَا وَکِلاَہُمَا یَقُولُ تَسْأَلْنَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَا لَیْسَ عِنْدَہُ فَقُلْنَ : وَاللَّہِ لاَ نَسْأَلُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَا لَیْسَ عِنْدَہُ ثُمَّ اعْتَزَلَہُنَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا أَوْ تِسْعَۃً وَعِشْرِینَ یَوْمًا ثُمَّ نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لأَزْوَاجِکَ} حَتَّی بَلَغَ { لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْکُنَّ أَجْرًا عَظِیمًا} قَالَ : فَبَدَأَ بِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَ : یَا عَائِشَۃُ إِنِّی أُحِبُّ أَنْ أَعْرِضَ عَلَیْکِ أَمْرًا فَأُحِبُّ أَنْ لاَ تَعْجَلِی فِیہِ حَتَّی تَسْتَشِیرِی أَبَوَیْکِ ۔ قَالَتْ : وَمَا ہُوَ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَتَلاَ عَلَیْہَا الآیَۃَ فَقَالَتْ : أَفِیکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَسْتَشِیرُ أَبَوَیَّ بَلْ أَخْتَارُ اللَّہَ وَرَسُولَہُ۔ أَسْأَلُکَ أَلاَّ تُخْبِرَ امْرَأَۃً مِنْ نِسَائِکَ بِالَّذِی قُلْتُ قَالَ : لاَ تَسْأَلُنِی امْرَأَۃٌ مِنْہُنَّ إِلاَّ أَخْبَرْتُہَا إِنَّ اللَّہَ لَمْ یَبْعَثْنِی مُعَنِّتًا وَلَکِنْ بَعَثَنِی مُعَلِّمًا مُیَسِّرًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ رَوْحِ بْنِ عُبَادَۃَ۔ [مسلم ۱۴۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٦٨) جابر (رض) کہتے ہیں کہ ابوبکر (رض) آئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی۔ لوگوں کو دیکھا کہ وہ آپ کے دروازے پر بیٹھے تھے۔ کسی ایک کو بھی اجازت نہ دی گئی، صرف ابوبکر (رض) کو اجازت دی گئی۔ وہ داخل ہوگئے پھر عمر (رض) ، آئے، انھوں نے اجازت مانگی ان کو بھی اجازت دے دی گئی، اس نے دیکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں کے اردگرد پریشانی اور خاموشی سے بیٹھے تھے، راوی کہتا ہے کہ عمر (رض) نے کہا : میں ایسی بات کہوں گا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہنساؤں گا، کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کا کیا خیال ہے، خارجۃ کی بیٹی کے بارے میں وہ مجھ سے نفقہ کا سوال کرتی ہے، میں اس کی طرف جاؤں گا اور اس کی گردن پر ماروں گا، راوی کہتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے اور فرمایا : میرے اردگرد بھی یہ نفقہ (خرچہ) کا سوال کرتی ہیں، راوی کہتا ہے کہ ابوبکر کھڑے ہوئے عائشہ کی طرف، اس کے سر میں مارا، عمر (رض) کھڑے ہوئے حفصہ (رض) کی طرف اور ان کو ڈانٹا اور ان دونوں نے کہا کہ تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس چیز کا سوال کرتی ہو جو چیز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نہیں ہے ؟ انھوں نے کہا : اللہ کی قسم ! ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس چیز کا سوال نہیں کریں گے جو آپ کے پاس نہ ہو۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ایک مہینہ یا ٢٩ دن کے لیے علیحدہ ہوگئے ۔ پھر یہ آیات نازل ہوئیں : { یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِکَ۔۔۔} [الاحزاب ٢٨] راوی کہتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عائشہ سے ابتدا کی اور فرمایا : اے عائشہ ! میں تجھ سے ایسی بات کرنے والا ہوں کہ میں پسند کرتا ہوں کہ تو اس میں جلدی نہ کرنا یہاں تک کہ اپنے والدین سے مشورہ کرلے تو عائشہ (رض) نے پوچھا : وہ کیا بات ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت مبارک پڑھی : (جو پیچھے گزری ہے) حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں میں اپنے والدین سے مشورہ کروں ! نہیں بلکہ میں نے اللہ اور اس کا رسول منتخب کرلیا ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی دوسری بیویوں سے یہ بات نہ کہنا جو میں نے کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں اگر کسی نے مجھ سے پوچھا تو میں اسے بتلا دوں گا، اللہ تعالیٰ نے مجھے تنگی کرنے والا نہیں بلکہ سکھلانے والا آسانی کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔

13275

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13275

Zaeef

(۱۳۲۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الشِّیرَازِیُّ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأَخْرَمُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ وَعَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ عَلِیٌّ حَدَّثَنَا وَقَالَ مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ أَخْبَرَنِی عَبْثَرٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : قَدْ خَیَّرَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمْ نَعُدَّہُ طَلاَقًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ۔ [بخاری ۱۴۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٦٩) عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اختیار دیا جس کو ہم طلاق شمار نہیں کرتی تھیں۔

13276

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13276

Zaeef

(۱۳۲۷۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ السُّوسِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسَدٍ أَخْبَرَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ أَیُّ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- اسْتَعَاذَتْ مِنْہُ؟ فَقَالَ حَدَّثَنِی عُرْوَۃُ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ ابْنَۃَ الْجَوْنِ الْکِلاَبِیَّۃَ لَمَّا أُدْخِلَتْ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْکَ قَالَ : لَقَدْ عُذْتِ بِعَظِیمٍ الْحَقِی بِأَہْلِکِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحُمَیْدِیِّ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ [بخاری ۴۲۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٧٠) عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر الجون الکلابیۃ کی بیٹی داخل کی گئی تو اس نے کہا کہ میں اللہ کی پناہ میں آتی ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تو آپ نے فرمایا : تو نے بہت بڑی ذات سے پناہ مانگ لی ہے۔ لہٰذا تو اپنے گھر والوں کی طرف چلی جا۔