Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 769

کتاب الصلوة

بھول کر پانچ رکعتیں پڑھنے کا حکم

6 hadiths in this chapter

3838

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3838

Sahih

(۳۸۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الظُّہْرَ خَمْسًا فَقِیلَ لَہُ: أَزِیدَ فِی الصَّلاَۃِ؟ قَالَ : ((مَا ذَاکَ؟))۔ فَقَالُوا: صَلَّیْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ ، وَقَالَ مَرَّۃً بَعْدَ مَا فَرَغَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَقَالَ: سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ ، وَہَذَا لأَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْہُ إِلاَّ بَعْدَ التَّسْلِیمِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۲۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٣٨) (ا) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ کیا نماز میں اضافہ ہوگیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیسے یا وہ کون سا اضافہ ؟ عرض کیا گیا : آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیییا فرمایا : فارغ ہونے کے بعد۔ (ب) امام بخاری (رح) نے یہ حدیث اپنی صحیح میں حضرت ابو ولید (رض) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے اور یہ اس لیے کہ انھوں نے سلام کے بعد ہی ذکر کیا ہے۔

3839

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3839

Sahih

(۳۸۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ قَالَ: صَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- الظُّہْرَ خَمْسًا ، فَلَمَّا سَلَّمَ قِیلَ: أَزِیدَ فِی الصَّلاَۃِ؟ قَالَ : ((وَمَا ذَاکَ؟))۔ قَالُوا: صَلَّیْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٣٩) ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھیں جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو کسی نے کہا : کیا نماز میں کوئی اضافہ ہوا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیسے ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : آپ نے پانچ رکعتیں ادا کی ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو سجدے کیے۔

3840

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3840

Sahih

(۳۸۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ یَعْنِی ابْنَ إِبْرَاہِیمَ الْحَنْظَلِیَّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِدْرِیسَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عُبَیْدِ اللَّہِ یُحَدِّثُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْدٍ النَّخَعِیِّ الأَعْوَرِ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْدٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا عَلْقَمَۃُ الظُّہْرَ خَمْسًا، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ الْقَوْمُ: یَا أَبَا شِبْلٍ قَدْ صَلَّیْتَ خَمْسًا۔ قَالَ: کَلاَّ مَا فَعَلْتُ۔ قَالُوا: بَلَی۔ قَالَ: وَکُنْتُ فِی نَاحِیَۃِ الْقَوْمِ وَأَنَا غُلاَمٌ فَقُلْتُ: بَلَی قَدْ صَلَّیْتَ خَمْسًا۔ فَقَالَ: وَأَنْتَ أَیْضًا یَا أَعْوَرُ تَقُولُ؟ قَالَ قُلْتُ: نَعَمْ۔ فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَمْسًا ، فَلَمَّا انْفَتَلَ تَوَشْوَشَ الْقَوْمُ بَیْنَہُمْ فَقِیلَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَلْ زِیدَ فِی الصَّلاَۃِ؟ قَالَ : لاَ ۔ قَالُوا: فَقَدْ صَلَّیْتَ خَمْسًا۔ فَانْفَتَلَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ ، أَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ ، فَإِذَا نَسِیَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ جَرِیرٍ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِدْرِیسَ وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَلَی لَفْظِ حَدِیثِ عُثْمَانَ إِلاَّ أَنَّہُ جَعَلَ قَوْلَہُ : فَإِذَا نَسِیَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ ۔ فِی رِوَایَۃِ ابْنِ نُمَیْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِدْرِیسَ وَقَدْ رَوَاہُ شَیْخُنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ کَمَا کَتَبْتُہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٤٠) (ا) حضرت ابراہیم بن سوید (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) نے ہمیں پانچ رکعتیں پڑھائیں، جب انھوں نے سلام پھیرا تو لوگوں نے کہا : اے ابوشبل ! آپ نے تو پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ انھوں نے کہا : نہیں میں نے تو ایسے نہیں کیا، لوگوں نے کہا : کیوں نہیں بلکہ آپ نے اسی طرح کیا ہے۔ حضرت ابراہیم بن سوید (رح) بیان کرتے ہیں کہ میں لوگوں کے ایک طرف تھا اور میں اس وقت بچہ تھا، میں نے کہا : جناب ! آپ نے واقعی پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ وہ بولے : اوئے کالے ! تو بھی ایسے ہی کہہ رہا ہے ؟ میں نے کہا : جی ہاں ! انھوں نے دوبارہ قبلہ رخ ہو کر دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا۔ پھر فرمایا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں پانچ رکعتیں نماز پڑھائی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو لوگوں کو تشویش ہوئی، کسی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا نماز میں اضافہ ہوگیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں ، صحابہ (رض) نے عرض کیا : آپ نے تو پانچ رکعتیں پڑھائی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس پھرے اور دو سجدے کیے ، پھر سلام پھیرنے کے بعد فرمایا : میں بھی تمہاری طرح کا انسان ہوں جس طرح تم بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں۔ جب تم میں سے کوئی نماز میں بھول جائے تو دوسجدے کرلیا کرے۔ (ب) یہ جریر کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ امام مسلم (رح) نے اپنی صحیح میں اس کو روایت کیا ہے مگر وہاں الفاظ قدرے مختلف ہیں، وہاں یہ ہے کہ ” جب تم میں سے کوئی بھول جائے تو دو سجدے کرلیا کرلے۔ “ اس کو حضرت ابن نمیر (رح) نے روایت کیا ہے۔

3841

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3841

Sahih

(۳۸۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّہْشَلِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِحْدَی صَلاَتَیِ الْعَشِیِّ ، فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالُوا: صَلَّیْتَ خَمْسًا۔ قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَذْکُرُ کَمَا تَذْکُرُونَ ، وَأَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ))۔ ثُمَّ أَقْبَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَوْنِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی بَکْرٍ النَّہْشَلِیِّ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٤١) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دن کی کوئی نماز پڑھائی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے پھرے تو صحابہ (رض) نے کہا : ای اللہ کے رسول ! آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہاری طرح انسان ہوں جس طرح تم یاد رکھتے ہو میں بھی یاد رکھتا ہوں اور جس طرح تم بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں۔ پھر واپس مڑے اور سہو کے دو سجدے کیے۔

3842

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3842

Sahih

(۳۸۴۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ بَعْدَ السَّلاَمِ وَالْکَلاَمِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ: وَذَلِکَ أَنَّہُ إِنَّمَا ذَکَرَ السَّہْوَ بَعْدَ الْکَلاَمِ فَسَأَلَ، فَلَمَّا اسْتَیْقَنَ أَنَّہُ قَدْ سَہَا سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَذَلِکَ بَیِّنٌ فِی حَدِیثِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ النَّخَعِیِّ ثُمَّ فِی رِوَایَۃِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْدٍ النَّخَعِیِّ عَنْ عَلْقَمَۃَ ثُمَّ فِی رِوَایَۃِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ وقد تم قبلہ وبرقم ۳۸۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٤٢) (ا) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام اور کلام کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔ (ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ اس وجہ سے ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سہو کا سجدہ باتیں کرنے کے بعد یاد آیا تھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یقین ہوگیا کہ واقعی بھولے ہیں تو آپ نے سہو کے دو سجدے کیے۔ (ج) شیخ فرماتے ہیں : یہ بات حضرت حکم بن عتیبہ (رح) کی حدیث میں واضح ہے جو وہ حضرت ابراہیم بن یزید نخعی (رح) سے نقل کرتے ہیں۔ پھر حضرت ابراہیم بن سوید نخعی (رح) کی روایت حضرت علقمہ (رح) سے پھر حضرت اسود (رح) کی روایت حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے منقول ہے۔

3843

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3843

Sahih

(۳۸۴۳) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِیمِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَزَادَ أَوْ نَقَصَ - قَالَ إِبْرَاہِیمَ: وَالْوَہَمُ مِنِّی - فَقِیلَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَزِیدَ فِی الصَّلاَۃِ شَیْئٌ؟ فَقَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ ، فَإِذَا نَسِیَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ))۔ ثُمَّ تَحَوَّلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مِنْجَابِ بْنِ الْحَارِثِ۔ وَفِی ہَذَا الْحَدِیثِ وَفِی حَدِیثِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ سُجُودَہُ کَانَ بَعْدَ قَوْلِہِ : إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَقَدْ مَضَی فِی رِوَایَۃِ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ -ﷺ- سَجَدَ أَوَّلاً ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی الْقَوْمِ وَقَالَ مَا قَالَ۔ وَقَدْ مَضَی فِی ہَذَا الْبَابِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ مِثْلُ ذَلِکَ ، وَہُوَ أَوْلَی أَنْ یَکُونَ صَحِیحًا مِنْ رِوَایَۃِ مَنْ تَرَکَ التَّرْتِیبَ فِی حِکَایَتِہِ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٤٣) (ا) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی تو اس میں کمی یا زیادتی کی۔ حضرت ابراہیم (رح) کہتے ہیں : یہ وہم (کمی یا بیشی کے بارے میں) میری طرف سے ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! کیا نماز میں کوئی چیز زیادہ ہوگئی ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں بھی انسان ہوں تمہاری طرح بھول جاتا ہوں۔ جب تم میں سے کوئی نماز میں بھول جائے تو اس کو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرلینے چاہئیں، پھر رسول اللہ واپس مڑے اور دو سجدے کیے۔