Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 39 · Chapter 2606

وصیت کا بیان۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ فَلْیَتَّقُوا اللَّہَ وَلْیَقُولُوا قَوْلاً سَدِیدًا } اور وصیت میں نقصان پہنچانے سے منع کیا گیا ہے

7 hadiths in this chapter

12586

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12586

Zaeef

(۱۲۵۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ } یَعْنِی الرَّجُلَ یَحْضُرُہُ الْمَوْتُ فَیُقَالُ لَہُ تَصَدَّقْ مِنْ مَالِکَ وَأَعْتِقْ وَأَعْطِ مِنْہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَنُہُوا أَنْ یَأْمُرُوہُ بِذَلِکَ یَعْنِی مَنْ حَضَرَ مِنْکُمْ مَرِیضًا عِنْدَ الْمَوْتِ فَلاَ یَأْمُرُہُ أَنْ یُنْفِقَ مَالَہُ فِی الْعِتْقِ وَالصَّدَقَۃِ وَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَلَکِنْ یَأْمُرُہُ أَنْ یُبَیِّنَ مَا لَہُ وَمَا عَلَیْہِ مِنْ دَیْنٍ وَیُوصِی مِنْ مَالِہِ لِذِی قَرَابَتِہِ الَّذِینَ لاَ یَرِثُونَ یُوصِی لَہُمْ بِالْخُمُسِ أَوِ الرُّبُعِ یَقُولُ : أَیَسُرُّ أَحَدُکُمْ إِذَا مَاتَ وَلَہُ وَلَدٌ ضِعَافٌ یَعْنِی صِغَارًا أَنْ یَتْرُکَہُمْ بِغَیْرِ مَالٍ فَیَکُونُوا عِیَالاً عَلَی النَّاسِ فَلاَ یَنْبَغِی أَنْ تَأْمُرُوہُ بِمَا لاَ تَرْضَوْنَ بِہِ لأَنْفُسِکُمْ وَلأَوْلاَدِکُمْ وَلَکِنْ قُولُوا الْحَقَّ مِنْ ذَلِکَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨١) حضرت ابن عباس (رض) سے آیت { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ } کے بارے میں منقول ہے، یعنی آدمی کو موت آنے لگے تو اسے کہا جائے : اپنے مال سے صدقہ کرو اور آزاد کر دو اور اس سے اللہ کے راستے میں دو ۔ پس منع کیا گیا ہے کہ وہ اسے ایسی باتوں کا حکم دیں، یعنی تم میں سے کوئی جس مریض کو موت آئے اس کے پاس آکر اسے یہ حکم نہ دے کہ وہ اپنے مال سے خرچ کر دے۔ آزاد کرنے میں، صدقہ میں، اللہ کے راستہ میں اسے حکم دے کہ وہ واضح کرے اس پر کیا قرض ہے یا کسی دوسرے پر اس کا قرض ہے اور اپنے مال سے وصیت کرے ان رشتہ داروں کے لیے جو وارث نہ ہوں ان کے لیے خمس یا ربع کی وصیت کرے اور وہ کہے : تم میں سے کسی کو پسند ہے کہ جب وہ فوت ہو اور اس کی اولاد چھوٹی ہو اور وہ اس کو بغیر مال کے چھوڑ دے اور وہ لوگوں کی محتاج ہوجائے۔ یہ درست نہیں کہ تم اس بات کا حکم دو ۔ جو اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے نہیں پسند کرتے، لہٰذاحق بات کہو۔

12587

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12587

Zaeef

(۱۲۵۸۲) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا } فَہَذَا الرَّجُلُ یَحْضُرُ الرَّجُلَ عِنْدَ مَوْتِہِ فَیُسْمِّعُہُ بِوَصِیَّۃٍ تَضُرَّ بِوَرَثَتِہِ فَأَمَرَ اللَّہُ سُبْحَانَہُ الَّذِی یَسْمَعُہُ أَنْ یَتَّقِی اللَّہَ وَیُوَفِّقَہُ وَیُسَدِّدَہُ لِلصَّوَابِ وَلْیَنْظُرْ لِوَرَثَتِہِ کَمَا یُحِبُّ أَنْ یُصْنَعَ بِوَرَثَتِہِ إِذَا خَشِیَ عَلَیْہِمُ الضَّیْعَۃَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٢) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ } یعنی آدمی دوسرے کے پاس اس کی موت کے وقت حاضر ہوتا اور اسے وصیت کے بارے میں کہتا، مقصود اس کے ورثاء کو نقصان پہنچاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو حکم دیا جو مشورہ دینے والا ہے کہ وہ اللہ سے ڈرے اور صحیح چیز میں رکاوٹ ڈالنے سے بچے اور اس کے ورثاء کا خیال کرے جیسے پسند کرتا ہے کہ اس کے اپنے ورثاء سے کیا جائے۔ جب ان پر فقر کا ڈر ہو۔

12588

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12588

Zaeef

(۱۲۵۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ َخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ {وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا} قَالَ : ہَذَا عِنْدَ الْوَصِیَّۃِ یَقُولُ لَہُ مَنْ حَضَرَہُ أَقْلَلْتَ فَأَوْصِ لِفُلاَنٍ وَلآلِ فُلاَنٍ یَقُولُ اللَّہُ {وَلْیَخْشَ} أُولَئِکَ وَلْیَقُولُوا کَمَا یُحِبُّونَ أَنْ یُقَالَ لَہُمْ فِی وَلَدِہِ بَعْدَہُ وَلْیَقُولُوا قَوْلاً سَدِیدًا یَعْنِی عَدْلاً۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٣) مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے فرمان : { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ وصیت کے وقت ہے جو اس کے پاس آتا کہتا تو فلاں یا آل فلاں کے لیے وصیت کر دے، اللہ فرماتے ہیں : اسے ڈرنا چاہیے، یہی لوگ ہیں انھیں چاہیے کہ وہ ایسی بات کہیں جو اپنی اولاد کے لیے اپنے بعد پسند کرتے ہیں اور صحیح بات کریں۔

12589

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12589

Sahih

(۱۲۵۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ : أَنَّہُ حَضَرَ رَجُلاً یُوصِی فَآثَرَ بَعْضَ الْوَرَثَۃِ عَلَی بَعْضٍ فَقَالَ لَہُ : إِنَّ اللَّہَ سُبْحَانَہُ قَدْ قَسَمَ بَیْنَکُمْ فَأَحْسَنَ الْقَسْمَ وَإِنَّہُ مَنْ یَرْغَبْ بِرَأْیِہِ عَنْ رَأْی اللَّہِ یَضِلَّ فَأَوْصِ لِذِی قَرَابَۃٍ مِمَّنْ لاَ یَرِثُ ثُمَّ دَعِ الْمَالَ کَمَا قَسَمَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ۔ [صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۲/ ۱۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٤) مسروق سے روایت ہے کہ وہ ایک آدمی کے پاس گئے، وہ وصیت کررہا تھا اور رشتہ داروں کو بعض پر ترجیح دے رہا تھا، مسروق نے اسے کہا : اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان اچھی تقسیم کی ہے اور جو اپنی رائے کے ساتھ اللہ کی رائے سے بےرغبتی اختیار کرے گا وہ گمراہ ہوگیا اپنے ان ورثاء کے لیے وصیت کر جو وارث نہیں ہیں، پھر مال چھوڑ دے جیسے اللہ نے تقسیم کیا ہے۔

12590

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12590

Zaeef

(۱۲۵۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ َخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ الْحُدَّانِیُّ حَدَّثَنَا الأَشْعَثُ بْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنِی شَہْرُ بْنُ حَوْشَبٍ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَیَعْمَلُ أَوِ الْمَرْأَۃَ بِطَاعَۃِ اللَّہِ سِتِّینَ سَنَۃً ثُمَّ یَحْضُرُہُمَا الْمَوْتُ فَیُضَارَّانِ فِی الْوَصِیَّۃِ فَتَجِبُ لَہُمَا النَّارُ ۔ وَقَالَ ثُمَّ قَرَأَ عَلَیَّ أَبُو ہُرَیْرَۃَ مِنْ ہَا ہُنَا { مِنْ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُوصَی بِہَا أَوْ دَیْنٍ غَیْرَ مُضَارٍّ } حَتَّی بَلَغَ { الْفَوْزُ الْعَظِیمُ } [ضعیف۔ ابوداود ۲۸۶۷۔ ترمذی ۲۱۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٥) حضرت ابوہریرہ (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک آدمی یا عورت اللہ کی اطاعت والے اعمال ساٹھ سال تک کرتے ہیں پھر ان کے پاس موت آتی ہے اور وہ وصیت کے ذریعے نقصان پہنچاتے ہیں تو ان کے لیے آگ واجب ہے۔ پھر حضرت ابوہریرہ (رض) نے آیت پڑھی : { مِنْ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُوصَی بِہَا أَوْ دَیْنٍ غَیْرَ مُضَارٍّ } سے الْفَوْزُ الْعَظِیمُ } تک۔

12591

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12591

Zaeef

(۱۲۵۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ إِمْلاَئً فِی الْمُحَرَّمِ سَنَۃَ سَبْعٍ وَثَلاَثِینَ وَثَلاَثِمِائِۃٍ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ سَہْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : الإِضْرَارُ فِی الْوَصِیَّۃِ مِنَ الْکَبَائِرِ ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٦) حضرت ابن عباس (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وصیت میں نقصان دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔

12592

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12592

Sahih

(۱۲۵۸۷) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الْجَنَفُ فِی الْوَصِیَّۃِ وَالإِضْرَارُ فِیہَا مِنَ الْکَبَائِرِ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ مَوْقُوفٌ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ عُیَیْنَۃَ وَغَیْرُہُ عَنْ دَاوُدَ مَوْقُوفًا وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ مَرْفُوعًا وَرَفْعُہُ ضَعِیفٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۳۴۲۔ ۳۴۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٧) حضرت ابن عباس (رض) نے کہا : وصیت میں ظلم اور نقصان کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔