Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 39 · Chapter 2605

وصیت کا بیان۔

جس نے وصیت چھوڑنا مستحب خیال کیا جب ورثاء کے لیے زیادہ ترکہ نہ ہو

4 hadiths in this chapter

12582

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12582

Zaeef

(۱۲۵۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ دَخَلَ عَلَی رَجُلٍ مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ وَہُوَ مَرِیضٌ یَعُودُہُ فَأَرَادَ أَنْ یُوصِیَ فَنَہَاہُ وَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی یَقُولُ (إِنْ تَرَکَ خَیْرًا) مَالاً فَدَعْ مَالَکَ لِوَرَثَتِکَ۔ [ضعیف۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۵۳۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٧٧) حضرت علی (رض) بنی ہاشم کے ایک بیمار آدمی کی عیادت کے لیے گئے۔ اس نے وصیت کا ارادہ کیا۔ آپ نے اسے منع کردیا اور کہا : اللہ فرماتے ہیں : ان ترک خیرا پس اپنا مال اپنے ورثاء کے لیے چھوڑ دو ۔

12583

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12583

Zaeef

(۱۲۵۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ لَمْ یَقُلْ مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ وَقَالَ فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ (إِنْ تَرَک خَیْرًا) وَإِنَّکَ إِنَّمَا تَدَعُ شَیْئًا یَسِیرًا فَدَعْہُ لِعِیَالِکَ فَإِنَّہُ أَفْضَلُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٧٨) حضرت علی (رض) نے بنی ہاشم کے آدمی کو کہا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ان ترک خیرا پس تو جو چیز چھوڑے وہ اپنے اہل و عیال کے لیے چھوڑ، یہ افضل ہے۔

12584

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12584

Sahih

(۱۲۵۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِیکٍ الْمَکِّیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ لَہَا رَجُلٌ إِنِّی أُرِیدُ أَنْ أَوْصِیَ۔ قَالَتْ : کَمْ مَالُکَ؟ قَالَ : ثَلاَثَۃُ آلاَفٍ قَالَتْ : کَمْ عِیَالُکَ؟ قَالَ : أَرْبَعَۃٌ فَقَالَتْ : قَالَ اللَّہُ سُبْحَانَہُ (إِنْ تَرَکَ خَیْرًا) وَإِنْ ہَذَا لَشَیْئٌ یَسِیرٌ فَاتْرُکْہُ لِعِیَالِکَ فَہُوَ أَفْضَلُ۔ [صحیح۔ اخرجہ سعید بن منصور ۲/ ۵۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٧٩) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان کو کہا : میں وصیت کا ارادہ رکھتا ہوں، عائشہ (رض) نے پوچھا : کتنے مال کی ؟ اس نے کہا : تین ہزار کی۔ عائشہ (رض) نے پوچھا : تیرا خاندان کتنا ہے ؟ اس نے کہا : چار افراد ہیں، حضرت عائشہ (رض) نے کہا : اللہ فرماتے ہیں : ان ترک خیرا یہ تو تھوڑا سا مال ہے۔ اسے اپنے اہل کے لیے چھوڑ دے یہی افضل ہے۔

12585

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12585

Zaeef

(۱۲۵۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ لَیْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِذَا تَرَکَ الْمَیِّتُ سَبْعَمِائَۃِ دِرْہَمٍ فَلاَ یُوصِی۔ [ضعیف۔ اخرجہ سعید بن منصور ۲/ ۶۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٨٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : جب میت کا ترکہ سات سو درہم ہو تو وصیت نہ کرے۔