Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2599

وراثت کا بیان

ہیجڑے کی میراث کا بیان

6 hadiths in this chapter

12518

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12518

Zaeef

(۱۲۵۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنِی بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ کَثِیرٍ سَمِعَ أَبَاہُ قَالَ : شَہِدْتُ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی خُنْثَی قَالَ : انْظُرُوا مَسِیلَ الْبَوْلِ فَوَرِّثُوہُ مِنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥١٣) حسن بن کثیر نے اپنے والد سے سنا وہ کہتے ہیں : میں حضرت علی (رض) کے پاس ہیجڑے کے معاملہ میں حاضر ہوا، آپ نے کہا : اس کے پیشاب کے راستوں کو دیکھو اور اس لحاظ سے وارث بنادو ۔

12519

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12519

Sahih

(۱۲۵۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَسْرٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ وَأَشْیَاخَہُمْ یَذْکُرُونَ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سُئِلَ عَنِ الْمَوْلُودِ لاَ یُدْرَی أُرَجُلٌ أَمْ امْرَأَۃٌ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُوَرَّثُ مِنْ حَیْثِ یَبُولُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥١٤) حضرت علی (رض) سے مولود کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جس کا علم نہ ہو وہ مرد ہے یا عورت ؟ حضرت علی (رض) نے کہا : جہاں سے پیشاب کرتا ہے اس سے وراثت کا حق دار بنایا جائے گا۔

12520

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12520

Zaeef

(۱۲۵۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِ الْجَلِیلِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَکْرِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ : شَہِدْتُ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَسَأْلَ عَنِ الْخُنْثَی فَسَأَلَ الْقَوْمَ فَلَمْ یَدْرُوا فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنْ بَالَ مِنْ مَجْرَی الذَّکَرِ فَہُوَ غُلاَمٌ وَإِنْ بَالَ مِنْ مَجْرَی الْفَرْجِ فَہُوَ جَارِیَۃٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥١٥) عبدالجلیل بکر بن وائل کے ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا : میں نے علی (رض) کے پاس آکر ہیجڑے کے بارے میں پوچھاحضرت علی (رض) نے کہا : اگر وہ ذکر سے پیشاب کرے تو بچہ ہے اگر فرج سے پیشاب کرے تو لڑکی ہے۔

12521

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12521

Sahih

(۱۲۵۱۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ أَخْبَرَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : سُجِنَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ زَمَنَ الْحَجَّاجِ فَأَرْسَلُوا إِلَیْہِ یَسْأَلُونَہُ عَنِ الْخُنْثَی کَیْفَ یُوَرَّثُ؟ فَقَالَ : تَسْجِنُونِّی وَتَسْتَفْتُونِی ثُمَّ قَالَ : انْظُرُوا مِنْ حَیْثُ یَبُولُ فَوَرِّثْہُ مِنْہُ قَالَ قَتَادَۃُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ: فَإِنْ بَالَ مِنْہُمَا جَمِیعًا قُلْتُ: لاَ أَدْرِی فَقَالَ سَعِیدٌ یُوَرَّثُ مِنْ حَیْثُ یَسْبِقُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥١٦) حضرت قتادہ فرماتے ہیں : کہ جابر بن زید کو حجاج کے زمانہ میں وصیت میں مبتلا کیا گیا، پھر انھوں نے جابر سے مخنث کی میراث کے بارے سوال کیا ؟ جابر نے کہا : مجھے تکلیف دیتے ہو۔ پھر فتویٰ بھی مانگتے ہو۔ پھر کہا : جہاں سے وہ پیشاب کرتا ہے وہاں سے اندازہ لگا کر اس کو وارث بنادو ۔ قتادہ کہتے ہیں : میں نے یہ سعید بن مسیب کے سامنے بیان کیا۔ انھوں نے کہا : اگر دونوں سے پیشاب کرے ؟ میں نے کہا : میں نہیں جانتا۔ سعید نے کہا : جہاں سبقت لے جائے گا وہاں کے مطابق وارث بنادیا جائے۔

12522

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12522

Zaeef

(۱۲۵۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی أَخْبَرَنَا یَزِیدُ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ الْہَدَّادِیُّ عَنْ صَالِحٍ الدَّہَانِ أَوْ سَلَمَۃَ بْنِ کُلَیْبٍ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الْخُنْثَی کَیْفَ یُوَرَّثُ؟ فَقَالَ : یَقُومُ فَیُدْنَی مِنْ حَائِطٍ ثُمَّ یَبُولُ فَإِنْ أَصَابَ الْحَائِطَ فَہُوَ غُلاَمٌ وَإِنْ سَالَ بَیْنَ فَخِذَیْہِ فَہُوَ جَارِیَۃٌ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنَدٌ بِإِسْنَادٍ ضَعِیفٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥١٧) سلمہ بن کلیب کہتے ہیں : جابر بن زید سے مخنث کی میراث کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ انھوں نے کہا : وہ کھڑا ہو کر دیوار کی طرف پیشاب کرے۔ اگر دیوار کو پیشاب لگ جائے تو لڑکا اور اگر اس کی رانوں کے درمیان سے پیشاب بہہ جائے تو لڑکی ہے۔

12523

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12523

Zaeef

(۱۲۵۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِینِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ : الْقَاسِمُ بْنُ اللَّیْثِ الرَّسْعَنِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- سُئِلَ عَنْ مَوْلُودٍ وُلِدَ لَہُ قُبُلٌ وَذَکَرٌ مِنْ أَیْنَ یُوَرَّثُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : یُوَرَّثُ مِنْ حَیْثُ یَبُولُ ۔ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْکَلْبِیُّ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥١٨) ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مولود کے بارے میں سوال کیا گیا جو پیدا ہوا۔ اس کی شرم گاہ بھی ہے اور ذکر بھی کہ وہ کیسے وارث بنے گا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہاں سے پیشاب کرے اس حساب سے وارث بنایا جائے گا۔