Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2588

وراثت کا بیان

دادا اور بہن بھائیوں کے درمیان تقسیم کی کیفیت

15 hadiths in this chapter

12437

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12437

Sahih

(۱۲۴۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَعُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ وَقَبِیصَۃُ بْنُ ذُؤَیْبٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَضَی أَنَّ الْجَدَّ یُقَاسِمُ الإِخْوَۃَ لِلأَبِ وَالأُمِّ وَالإِخْوَۃَ لِلأَبِ مَا کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ مِنْ ثُلُثِ الْمَالِ فَإِنْ کَثُرَ الإِخْوَۃِ أُعْطِیَ الْجَدُّ الثُّلُثَ وَکَانَ لِلإِخْوَۃِ مَا بَقِیَ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ وَقَضَی أَنَّ بَنِی الأَبِ وَالأُمِّ أَوْلَی بِذَلِکَ مِنْ بَنِی الأَبِ ذُکُورِہِمْ وَإِنَاثِہِمْ غَیْرَ أَنَّ بَنِی الأَبِ یُقَاسِمُونَ الْجَدَّ لِبَنِی الأَبِ وَالأُمِّ فَیُرَدُّونَ عَلَیْہِمْ وَلاَ یَکُونُ لِبَنِی الأَبِ مَعَ بَنِی الأَبِ وَالأُمِّ شَیْئٌ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ بَنُو الأَبِ یُرَدُّونَ عَلَی بَنَاتِ الأَبِ وَالأُمِّ فَإِنْ بَقِیَ شَیْئٌ بَعْدَ فَرَائِضِ بَنَاتِ الأَبِ وَالأُمِّ فَہُوَ لِلإِخْوَۃِ لِلأَبِ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٢) قبیصہ بن زوئب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے دادا کی تقسیم کا فیصلہ کیا حقیقی اور علاتی بھائیوں کے ساتھ کہ ثلث مال سے جو ان کے لیے بہتر ہو ۔ اگر بھائی زیادہ ہوں تو دادے کو ثلث اور بھائیوں کے لیے باقی ماندہ ہوگا لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ کے تحت اور فیصلہ کیا کہ حقیقی اولاد علاتی اولاد مذکر ہو یا مونث سے زیادہ حق دار ہے، اس کے علاوہ کہ علاتی بھائی حقیقی بہن بھائیوں کی مقاسمہ جد میں (شریک) ہوں تو وہ حقیقی بہن بھائیوں پر لوٹائی جائے گی۔ اور علاتی اولاد کے لیے حقیقی اولاد کے ساتھ کچھ نہ ہوگا مگر یہ کہ علاتی بیٹوں کو حقیقی بیٹیوں پر لوٹایا جائے۔ اگر حقیقی بیٹیوں کو حصہ دینے کے بعد کچھ بچ جائے تو وہ علاتی بھائیوں کے لیے لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ کے تحت تقسیم ہوگا۔

12438

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12438

Zaeef

(۱۲۴۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی أَبُوالطَّاہِرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ قَالَ : أَخَذَ أَبُو الزِّنَادِ ہَذِہِ الرِّسَالَۃَ مِنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَمَنْ کُبَرَائِ آلِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ لِعَبْدِ اللَّہِ مُعَاوِیَۃَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ مِنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَذَکَرَ الرِّسَالَۃَ بِطُولِہَا وَفِیہَا إِنِّی رَأَیْتُ مِنْ نَحْوِ قَسْمِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینِ یَعْنِی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَیْنَ الْجَدِّ وَالإِخْوَۃِ مِنَ الأَبِ إِذَا کَانَ أَخًا وَاحِدًا ذَکَرًا مَعَ الْجَدِّ قُسِمَ مَا وَرِثَا بَیْنَہُمَا شَطْرَیْنِ فَإِنْ کَانَ مَعَ الْجَدِّ أُخْتٌ وَاحِدَۃٌ قُسِمَ لَہَا الثُّلُثُ فَإِنْ کَانَتَا أُخْتَیْنِ مَعَ الْجَدِّ قُسِمَ لَہُمَا الشَّطْرُ وَلِلْجَدِّ الشَّطْرُ فَإِنْ کَانَ مَعَ الْجَدِّ أَخْوَانِ فَإِنَّہُ یُقْسَمُ لِلْجَدِّ الثُّلُثُ فَإِنْ کَانُوا أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَإِنِّی لَمْ أَرَہُ حَسِبْتُ یَنْقُصُ الْجَدَّ مِنَ الثُّلُثِ شَیْئًا ثُمَّ مَا خَلَصَ لِلإِخْوَۃِ مِنْ مِیرَاثِ أَخِیہِمْ بَعْدَ الْجَدِّ فَإِنَّ بَنِی الأَبِ وَالأُمِّ ہُمْ أَوْلَی بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ بِمَا فَرَضَ اللَّہُ لَہُمْ دُونَ بَنِی الْعَلَّۃِ فَلِذَلِکَ حَسِبْتُ نَحْوًا مِنَ الَّذِی کَانَ عُمَرُ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ یَقْسِمُ بَیْنَ الْجَدِّ وَالإِخْوَۃِ مِنَ الأَبِ وَلَمْ یَکُنْ یُوَرِّثُ الإِخْوَۃَ مِنَ الأُمِّ الَّذِینَ لَیْسُوا مِنَ الأَبِ مَعَ الْجَدِّ شَیْئًا قَالَ ثُمَّ حَسِبْتُ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقْسِمُ بَیْنَ الْجَدِّ والإِخْوَۃِ نَحْوَ الَّذِی کَتَبْتُ بِہِ إِلَیْکَ فِی ہَذِہِ الصَّحِیفَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٣) عبدالرحمن بن ابو الزناد کہتے ہیں : یہ رسالۃ ابو الزناد نے خارجہ بن زید اور آل زید بن ثابت کے بڑوں سے لیا ہے : بسم اللہ الرحمن الرحیم، اللہ کے بندے معاویہ امیرالمومنین کے لیے زید بن ثابت کی طرف سے ہے، اس کے لمبا ہونے اور جو اس میں تھا اس کا ذکر کیا اور میں نے امیرالمومنین عمر بن خطاب (رض) کی تقسیم دادا اور علاتی بھائیوں کے درمیان کو دیکھا، جب ایک بھائی ہودادا کے ساتھ تو دونوں کے درمیان وراثت دو حصوں میں تقسیم ہوگی۔ اگر دادا کے ساتھ ایک بہن ہو تو بہن کے لیے ثلث اور اگر دادا کے ساتھ دو ہوں تو دونوں کے لیے نصف اور نصف دادا کے لیے ۔ اگر دادا کے ساتھ دو بھائی ہوں تو دادا کے لیے ثلث اور اگر بھائی زیادہ ہوں تو میرے خیال میں وہ ثلث سے کچھ بھی کم نہ کرتے تھے، پھر جو ان کے بھائی کی وراثت سے ان کے لیے بچ جائے دادا کے بعد تو حقیقی اولاد کے لیے جو اللہ نے ان کے لیے فرض کیا ہے علاتی اولاد کے علاوہ۔ اسی طرح عمر (رض) جد اور علاتی بھائیوں کے درمیان تقسیم کرتے تھے اور اخیافی بھائیوں کو وارث نہ بناتے تھے، پھر میں نے خیال کیا کہ حضرت عثمان (رض) بھی اسی طرح دادا اور بھائیوں کے درمیان تقسیم کرتے تھے جس طرح میں نے آپ کی طرف لکھا ہے۔

12439

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12439

Zaeef

(۱۲۴۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ مُعَاوِیَۃَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَتَبَ إِلَی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ یَسْأَلُہُ عَنِ الْجَدِّ فَکَتَبَ إِلَیْہِ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : إِنَّکَ کَتَبْتَ إِلَیَّ تَسْأَلُنِی عَنِ الْجَدِّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَذَلِکَ مَا لَمْ یَکُنْ یَقْضِی فِیہِ إِلاَّ الأُمَرَائُ یَعْنِی الْخُلَفَائَ وَقَدْ حَضَرْتُ الْخَلِیفَتَیْنِ قَبْلَکَ یُعْطِیَانِہِ النِّصْفَ مَعَ الأَخِ الْوَاحِدِ وَالثُّلُثَ مَعَ الاِثْنَیْنِ فَإِنْ کَثُرَ الإِخْوَۃُ لَمْ یَنْقُصَاہُ مِنَ الثُّلُثِ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ قَالَ : فَرَضَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ لِلْجَدِّ الثُّلُثَ مَعَ الإِخْوَۃِ۔ [ضعیف۔ مالک ۱۰۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٤) حضرت معاویہ بن ابی سفیان (رض) نے زید بن ثابت (رض) کو خط لکھا اور دادے کے بارے میں سوال کیا۔ زید بن ثابت نے جواب دیا کہ آپ نے مجھ سے دادے کے بارے میں سوال کیا ہے، اللہ بہتر جانتے ہیں اور اس مسئلہ میں خلفاء فیصلہ کرتے تھے، میں آپ سے پہلے دو خلفاء کے پاس گیا ہوں، وہ دونوں دادے کو ایک بھائی کے ساتھ نصف دیتے تھے اور دو بھائیوں کے ساتھ ثلث دیتے تھے، اگر بھائی زیادہ ہوتے تو ثلث سے کم نہ کرتے تھے۔ سلمان بن یسار فرماتے ہیں : عمر بن خطاب، عثمان بن عفان اور زید بن ثابت (رض) دادے کو بھائیوں کے ساتھ ثلث دیتے تھے۔

12440

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12440

Sahih

(۱۲۴۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ مِنْ کِتَابِہِ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبِیدَۃَ السَّلْمَانِیِّ قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُعْطِی الْجَدَّ مَعَ الإِخْوَۃِ الثُّلُثَ وَکَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُعْطِیہِ السُّدُسَ وَکَتَبَ عُمَرُ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : إِنَّا نَخَافُ أَنْ نَکُونَ قَدْ أَجْحَفْنَا بِالْجَدِّ فَأَعْطِہِ الثُّلُثَ فَلَمَّا قَدِمَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ہَا ہُنَا أَعْطَاہُ السُّدُسَ فَقَالَ عَبِیدَۃُ فَرَأْیُہُمَا فِی الْجَمَاعَۃِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ رَأْیِ أَحَدِہِمَا فِی الْفُرْقَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٥) عبیدہ سلیمانی فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) دادے کو بھائیوں کے ساتھ ثلث دیتے تھے اور عمر (رض) سدس دیتے تھے۔ جب علی (رض) یہاں آئے تو سدس دیتے تھے، عبیدہ نے کہا : ان دونوں کی رائے تمام جماعت میں میرے نزدیک کسی ایک کی رائے کی یہ نسبت زیادہ پسندیدہ ہے۔

12441

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12441

Sahih

(۱۲۴۳۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُوسَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ نُضَیْلَۃَ : أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یُعْطِی الْجَدَّ الثُّلُثَ ثُمَّ تَحَوَّلَ إِلَی السُّدُسِ وَأَنَّ عَبْدَاللَّہِ کَانَ یُعْطِیہِ السُّدُسَ ثُمَّ تَحَوَّلَ إِلَی الثُّلُثِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٦) عبیدہ بن نفیلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) دادے کو ثلث دیتے تھے۔ پھر سدس دینا شروع کردیا اور عبداللہ پہلے سدس دیتے تھے پھر ثلث پر آگئے۔

12442

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12442

Sahih

(۱۲۴۳۷) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ نُضَیْلَۃَ قَالَ : کَانَ عُمَرُ وَعَبْدُ اللَّہِ یُقَاسِمَانِ بِالْجَدِّ مَعَ الإِخْوَۃِ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَنْ یَکُونَ السُّدُسُ خَیْرًا لَہُ مِنْ مُقَاسَمَتِہِمْ ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ کَتَبَ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ مَا أُرَانَا إِلاَّ قَدْ أَجْحَفْنَا بِالْجَدِّ فَإِذَا جَائَ کَ کِتَابِی ہَذَا فَقَاسِمْ بِہِ مَعَ الإِخْوَۃِ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَنْ یَکُونَ الثُّلُثُ خَیْرًا لَہُ مِنْ مُقَاسَمَتِہِمْ فَأَخَذَ بِذَلِکَ عَبْدُ اللَّہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٧) عبیدہ بن نفیلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور عبداللہ (رض) دونوں دادے کے لیے بھائیوں کے ساتھ سدس بہترسمجھتے تھے، پھر عمر (رض) نے عبداللہ کی طرف لکھا کہ ہم نے مقاسمۃ الجد میں اپنی رائے (کے ساتھ تقسیم میں) زیادتی کی ہے، یعنی نقصان پہنچایا ہے، جب تیرے پاس میرا خط آئے تو ان کے درمیان ثلث کی تقسیم رکھنا۔ یہ بہتر تقسیم ہے، پس عبداللہ (رض) نے اسی پر عمل لیا۔

12443

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12443

Sahih

(۱۲۴۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ فِرَاسٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَتَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَسْأَلُہُ عَنْ سِتَّۃِ إِخْوَۃٍ وَجَدٍّ فَکَتَبَ إِلَیْہِ اجْعَلْہُ کَأَحَدِہِمْ وَامْحُ کِتَابِی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٨) شعبی کہتے ہیں : ابن عباس (رض) نے حضرت علی (رض) کو لکھا کہ چھ بھائی اور دادے کے بارے میں بتائیں، حضرت علی (رض) نے جواب دیا : اسے بناؤ گویا کہ وہ ان میں سے کوئی ایک ہے اور میرے خط میں مٹا دے۔

12444

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12444

Zaeef

(۱۲۴۳۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَتَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا مِنَ الْبَصْرَۃِ فِی سِتَّۃِ إِخْوَۃٍ وَجَدٍّ فَکَتَبَ إِلَیْہِ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ أَعْطِہِ سُبُعَ الْمَالِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٣٩) شعبی کہتے ہیں : ابن عباس (رض) نے حضرت علی (رض) کو بصرہ سے لکھا کہ چھ بھائیوں اور دادے کے بارے میں فیصلہ کریں تو علی (رض) نے جواب دیا : اسے مال کا ساتواں حصہ دے دو ۔

12445

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12445

Zaeef

(۱۲۴۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ بْنِ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ سَلَمَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ کَانَ یَجْعَلُ الْجَدَّ أَخًا حَتَّی یَکُونَ سَادِسًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤٠) عبداللہ بن سلمہ حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ دادے کو بھائی کی مانند بناتے تھے، یہاں تک کہ وہ چھ ہوجائیں۔

12446

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12446

Sahih

(۱۲۴۴۱) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَصْبَہَانِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یُشْرِکُ الْجَدَّ مَعَ الإِخْوَۃِ إِلَی سِتَّۃٍ ہُوَ سَادِسُہُمْ فَإِذَا کَثُرُوا أَعْطَاہُ السُّدُسَ وَیُعْطِی کُلَّ صَاحِبِ فَرِیضَۃٍ فَرِیضَتَہُ وَلاَ یُوَرِّثُ أَخًا لأُمٍّ وَلاَ أُخْتًا لأُمٍّ مَعَ الْجَدِّ وَلاَ یُقَاسِمُ بِأَخٍ لأَبٍ أَخًا لأَبٍ وَأُمٍّ وَلاَ یَزِیدُ الْجَدَّ مَعَ الْوَلَدِ عَلَی السُّدُسِ إِلاَّ أَنْ لاَ یَکُونَ غَیْرُہُ وَإِذَا کَانَتْ أُخْتٌ لأَبٍ وَأُمٍّ وَأَخٌ لأَبٍ وَجَدٌّ أَعْطَی الأُخْتَ النِّصْفَ وَجَعَلَ النِّصْفَ بَیْنَ الْجَدِّ وَالأَخِ وَإِذَا کَانَتْ أُخْتٌ لأَبٍ وَأُمٍّ وَأَخٌ وَأُخْتٌ لأَبٍ وَجَدٌّ جَعَلَہَا مِنْ عَشْرَۃٍ لِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ وَالأُمِّ النِّصْفُ خَمْسَۃُ أَسْہُمْ وَلِلْجَدِّ سَہْمَانِ وَلِلأَخِ لِلأَبِ سَہْمَانِ وَلِلأُخْتِ لِلأَبِ سَہْمٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤١) ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) دادے کو بھائیوں کے ساتھ چھ تک شریک کرتے تھے اور وہ ان میں چھٹا ہوتا تھا، جب وہ زیادہ ہوتے تو دادے کو سدس دیتے تھے اور ہر حصہ دار کو اس کا حصہ دیتے تھے اور اخیافی بھائی بہن کو دادے کے ساتھ وارث نہ بناتے تھے اور نہ علاتی بھائی کے ساتھ حقیقی بھائی کے لیے تقسیم کرتے تھے اور دادے کو اولاد کے ساتھ سدس سے زیادہ نہ دیتے تھے مگر یہ کہ اس کے علاوہ کوئی نہ ہو اور جب حقیقی بہن اور علاتی بھائی ہوتا دادے کے ساتھ تو بہن کو نصف اور نصف دادے اور بھائی کو دے دیتے تھے اور جب حقیقی بہن اور علاتی بھائی، بہن اور دادا ہوتے تو دس حصے کرتے اور نصف یعنی پانچ حقیقی بہن کو اور دو حصے دادے کو اور دو حصے علاتی بھائی اور علاتی بہن کو دے دیتے تھے۔

12447

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12447

Sahih

(۱۲۴۴۲) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ یُشْرِکُ الْجَدَّ مَعَ الإِخْوَۃِ إِلَی الثُّلُثِ فَإِنْ کَانَ الثُّلُثُ خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ الثُّلُثَ وَیُعْطِی کُلَّ صَاحِبِ فَرِیضَۃٍ فَرِیضَتَہُ وَلاَ یُوَرِّثُ أَخًا لأُمٍّ وَلاَ أُخْتًا لأُمٍّ مَعَ الْجَدِّ وَلاَ یُقَاسِمُ بِأَخٍ لأَبٍ أَخًا لأَبٍ وَأُمٍّ وَلاَ یُوَرِّثُ ابْنَ أَخٍ مَعَ الْجَدِّ وَإِذَا کَانَتْ أُخْتٌ لأَبٍ وَأُمٍّ وَأَخٍ لأَبٍ وَجَدٌّ أَعْطَی الأُخْتَ لِلأَبِ وَالأُمِّ النِّصْفَ وَأَعْطَی الْجَدَّ النِّصْفَ وَلاَ یُعْطِی الأَخَ شَیْئًا وَإِذَا کَانَ لَہُ إِخْوَۃٌ وَأَخَوَاتٌ وَجَدٌّ وَمَنْ لَہُ مَعَہُمْ فَرِیضَۃٌ أَعْطَی کُلَّ صَاحِبِ فَرِیضَۃٍ فَرِیضَتَہُ فَإِنْ کَانَ ثُلُثُ مَا یَبْقَی خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ ثُلُثَ مَا بَقِیَ وَإِنْ کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ قَاسِمَ وَإِنْ کَانَ سُدُسُ جَمِیعِ الْمَالِ خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ السُّدُسَ وَإِنْ کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ مِنْ سُدُسٍ جَمِیعِ الْمَالِ قَاسَمَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤٢) ابراہیم سے روایت ہے کہ عبداللہ دادے کو بھائیوں کے ساتھ ثلث تک شریک کرتے تھے ۔ اگر اس کے لیے ثلث بہتر ہوتا تو اس کو ثلث دے دیتے اور ہر حصہ دار کو اس کا حصہ دے دیتے تھے اور اخیافی بھائی بہن کو دادے کے ساتھ وارث نہ بناتے تھے اور نہ علاتی بھائی کے لیے حقیقی بھائی کے ساتھ تقسیم کرتے اور بھتیجے وارث نہ بناتے تھے دادے کے ساتھ اور جب حقیقی بہن، علاتی بھائی اور دادا ہوتا تو حقیقی بہن کو نصف اور دادے کو نصف دیتے اور بھائی کو کچھ نہ دیتے تھے اور جب بھائی، بہن اور دادا ہوتے تو ہر حصہ دار کو اس کا حصہ دیتے اور اگر باقی ماندہ ثلث ہوتا اور اس کے لیے تقسیم سے بہتر ہوتا تو اس کو باقی ماندہ کا ثلث دے دیتے تھے اور اگر اس کے لیے تقسیم بہتر ہوتی تو تقسیم کردیتے۔ اگر مکمل مال سے سدس تقسیم سے بہتر ہوتا تو اس کو سدس دیتے تھے۔ اگر اس کے لیے سدس سے تقسیم بہتر ہوتی تو تقسیم کردیتے تھے۔

12448

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12448

Sahih

(۱۲۴۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ أَصْحَابِ إِبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ وَعَن إِبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ فِی قَوْلِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلاِبْنَۃِ النِّصْفُ وَلِلْجَدِّ السُّدُسُ وَلِلأُخْتِ مَا بَقِیَ وَکَذَا قَالَ فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتَیْنِ وَجَدٍّ وَفِی ابْنَۃٍ وَأَخَوَاتٍ وَجَدٍّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤٣) ابراہیم اور شعبی سے منقول ہے کہ بیٹی، بہن اور دادے کے بارے میں حضرت علی (رض) کے قول کے مطابق بیٹی کے لیے نصف، دادے کے لیے سدس اور بہن کے لیے باقی ماندہ ہے اور اسی طرح کہا بیٹی دو بہنوں اور دادے کے بارے میں اور بیٹی، زیادہ بہنیں اور دادے کے بارے میں۔

12449

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12449

Sahih

(۱۲۴۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ قَالَ : مَنْ أَرْبَعَۃٍ لِلاِبْنَۃِ النِّصْفُ سَہْمَانِ وَلِلْجَدِّ سَہْمٌ وَلِلأُخْتِ سَہْمٌ وَإِنْ کَانَتْ أُخْتَیْنِ فَمِنْ ثَمَانِیَۃٍ لِلاِبْنَۃِ النِّصْفُ أَرْبَعَۃٌ وَلِلْجَدِّ سَہْمَانِ وَلِلأُخْتَیْنِ سَہْمٌ سَہْمٌ فَإِنْ کَانَتْ ثَلاَثُ أَخَوَاتٍ فَمِنْ عَشْرَۃٍ لِلاِبْنَۃِ النِّصْفُ خَمْسَۃٌ وَلِلْجَدِّ سَہْمَانِ وَہُوَ خُمْسَا مَا بَقِیَ وَلِلأَخَوَاتِ سَہْمٌ سَہْمٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤٤) حضرت عبداللہ نے بیٹی، بہن اور دادے کے بارے میں کہا : چار حصے ہوں گے، یعنی نصف یعنی دو حصے بیٹی کے لیے، دادے کے لیے ایک حصہ اور بہن کے لیے بھی ایک حصہ۔ اگر دو بہنیں ہوں تو آٹھ حصوں سے : بیٹی کے لیے نصف، یعنی چار حصے اور دادا کے لیے دو حصے اور دو بہنوں کے لیے ایک ایک حصہ ہوگا۔ اگر تین بہنیں ہوں تو دس حصوں سے : بیٹی کے لیے نصف، یعنی پانچ، دادے کے لیے دو حصے اور باقی تین حصے تینوں بہنوں کے لیے ایک ایک۔

12450

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12450

Sahih

(۱۲۴۴۵) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ : أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَانَ یُشْرِکُ الْجَدَّ إِلَی الثُّلُثِ مَعَ الإِخْوَۃِ وَالأَخَوَاتِ فَإِذَا بَلَغَ الثُّلُثَ أَعْطَاہُ الثُّلُثَ وَکَانَ لِلإخْوَۃِ وَالأَخَوَاتِ مَا بَقِیَ وَلاَ یُوَرِّثُ أَخًا لأُمٍّ وَلاَ أُخْتًا لأُمٍّ مَعَ الْجَدِّ شَیْئًا وَلاَ یُقَاسِمُ بِہِمْ وَکَانَ یُقَاسِمُ لِلإِخْوَۃِ مِنَ الأَبِ مَعَ الإِخْوَۃِ لِلأَبِ وَالأُمِّ وَلاَ یُوَرِّثُہُمْ شَیْئًا وَإِذَا کَانَ أَخًا لأَبٍ وَأُمٍّ وَجَدٌّ أَعْطَاہُ النِّصْفَ وَأَعْطَی الْجَدَّ النِّصْفَ وَإِذَا کَانَا أَخَوَیْنِ وَجَدًّا أَعْطَاہُ الثُّلُثَ وَإِنْ زَادُوا أَعْطَاہُ الثُّلُثَ وَمَا بَقِیَ کَانَ لِلإِخْوَۃِ وَإِذَا کَانَتْ أُخْتٌ وَجَدٌّ أَعْطَاہَا الثُّلُثَ وَأَعْطَی الْجَدَّ الثُّلُثَیْنِ وَإِذَا کَانَتْ أُخْتَانِ وَجَدٌّ أَعْطَاہُمَا النِّصْفَ وَأَعْطَی الْجَدَّ النِّصْفَ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَنْ یَبْلُغْنَ خَمْسًا فَإِذَا بَلَغْنَ خَمْسًا أَعْطَاہُ الثُّلُثَ وَمَا بَقِیَ فَلِلأَخَوَاتِ فَإِنْ لَحِقَتْ فَرَائِضُ امْرَأَۃٍ أَوْ زَوْجٍ أَوْ أُمٍّ أَعْطَی أَہْلَ الْفَرَائِضِ فَرَائِضَہُمْ وَمَا بَقِیَ قَاسَمَ الإِخْوَۃَ وَالأَخَوَاتِ فَإِنْ کَانَ ثُلُثُ مَا بَقِیَ خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ ثُلُثَ مَا بَقِیَ وَإِنْ کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ مِنْ ثُلُثِ مَا بَقِیَ قَاسَمَ وَإِنْ کَانَ سُدُسُ جَمِیعِ الْمَالِ خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ السُّدُسَ وَإِنْ کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ مِنْ سُدُسِ جَمِیعِ الْمَالِ قَاسَمَ وَفِی الأَکْدَرِیَّۃِ إِذَا کَانَ زَوْجٌ وَأُمٌّ وَأُخْتٌ وَجَدٌّ جَعَلَہَا مِنْ تِسْعَۃٍ ثُمَّ ضَرَبَہَا فِی ثَلاَثَۃٍ فَکَانَ مِنْ سَبْعَۃٍ وَعِشْرِینَ فَأَعْطَی الزَّوْجَ تِسْعَۃَ أَسْہُمٍ وَأَعْطَی الأُمَّ سِتَّۃَ أَسْہُمٍ وَأَعْطَی الْجَدَّ ثَمَانِیَۃَ أَسْہُمٍ وَأَعْطَی الأُخْتَ أَرْبَعَۃَ أَسْہُمٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤٥) ابراہیم فرماتے ہیں : زید بن ثابت (رض) دادے کو بھائی اور بہنوں کے ساتھ ثلث تک شریک کرتے تھے، جب ثلث کو پہنچ جاتا تو اس کو ثلث دیتے تھے اور باقی ماندہ بھائیوں اور بہنوں کے لیے اور اخیافی بھائی، بہن کو دادے کے ساتھ وارث نہ بناتے تھے اور ان کے ساتھ تقسیم کرتے تھے اور علاتی بھائیوں کے لیے حقیقی بھائیوں کے ساتھ تقسیم کرتے تھے اور نہ ان کو کسی چیز کا وارث بناتے تھے اور جب حقیقی بھائی اور دادا ہوتے تو دونوں کو نصف نصف دے دیتے تھے اور جب دو بھائی اور دادا ہوتے تو ان کو ثلث دیتے تھے اور جب وہ زیادہ ہوتے تو دادے کو ثلث اور باقی ماندہ بھائیوں کو دے دیتے تھے اور جب بہن اور دادا ہوتے تو بہن کو ثلث اور دادا دو ثلث دیتے تھے اور جب دو بہنیں اور ہوتے تو دونوں بہنوں کو نصف اور کو بھی نصف دیتے تھے، یہاں تک پانچ بہنیں ہوں تب بھی ایسا ہی تھا۔ جب پانچ ہوجائیں تو کو ثلث اور باقی بہنوں کو دے دیتے تھے۔ پس اگر مل جاتے عورت اور خاوند اور ماں کے حصے تو ہر صاحب فرائض کو اس کا حصہ دیتے اور باقی ماندہ بھائیوں اور بہنوں میں تقسیم کردیتے تھے۔ اگر باقی کا ثلث اس کے لیے تقسیم سے بہتر ہوتا تو اس کو ثلث دے دیتے تھے۔ اگر ثلث سے تقسیم اس کے لیے بہتر ہوتی تو تقسیم کردیتے تھے اور اگر سارے مال کا سدس اس کے لیے تقسیم سے بہتر ہوتا تو سدس اسے دے دیتے تھے اور اگر تقسیم سدس سے بہتر ہوتی تو تقسیم کردیتے تھے اور اکدریۃ میں جبکہ زوج، ماں، بہن اور دادا ہوتے تو اس کو نو حصوں میں کرتے پھر نو کو تین سے ملاتے تھے، یہ ستائیس ہوگئے، پھر خاوند کو نو حصے دیتے اور ماں کو چھ حصے دیتے اور دادے کو آٹھ حصے دیتے تھے اور بہن کو چار حصے دیتے تھے۔

12451

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12451

Zaeef

(۱۲۴۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الْخَلاَّلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ مَعَانِیَ ہَذِہِ الْفَرَائِضِ وَأُصُولَہَا عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأَمَّا التَّفْسِیرُ فَتَفْسِیرُ أَبِی الزِّنَادِ عَلَی مَعَانِی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : وَمِیرَاثُ الْجَدِّ أَبِی الأَبِ مَعَ الإِخْوَۃِ مِنَ الأَبِ وَالأُمِّ أَنَّہُمْ یُخَلَّفُونَ وَیُبْدَأُ بِأَحَدٍ إِنْ شَرِکَہُمْ مِنْ أَہْلِ الْفَرَائِضِ فَیُعْطَی فَرِیضَتَہُ فَمَا بَقِیَ لِلْجَدِّ وَالإِخْوَۃِ مِنْ شَیْئٍ فَإِنَّہُ یُنْظَرُ فِی ذَلِکَ وَیُحْسَبُ أَنَّہُ أَفْضَلُ لِحَظِّ الْجَدِّ الثُّلُثُ مِمَّا یَحْصُلُ لَہُ وَلِلإِخْوَۃِ أَمْ یَکُونَ أَخًا وَیُقَاسِمُ الإِخْوَۃَ فِیمَا حَصَلَ لَہُمْ وَلَہُ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ أَوِ السُّدُسُ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ کُلِّہُ فَارِغًا فَأَیُّ ذَلِکَ مَا کَانَ أَفْضَلُ لِحَظِّ الْجَدِّ أُعْطِیَہُ وَکَانَ مَا بَقِیَ بَعْدَ ذَلِکَ بَیْنَ الإِخْوَۃِ لِلأُمِّ وَالأَبِ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ إِلاَّ فِی فَرِیضَۃٍ وَاحِدَۃٍ تَکُونُ قِسْمَتُہُمْ فِیہَا عَلَی غَیْرِ ذَلِکَ وَہِیَ امْرَأَۃٌ تُوُفِّیَتْ وَتَرَکَتْ زَوْجَہَا وَأُمَّہَا وَجَدَّہَا وَأُخْتَہَا لأَبِیہَا فَیُفْرَضُ لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِلأُمِّ الثُّلُثُ وَلِلْجَدِّ السُّدُسُ وَلِلأُخْتِ النِّصْفُ ثُمَّ یُجْمَعُ سُدُسُ الْجَدِّ وَنِصْفُ الأُخْتِ فَیُقْسَمُ أَثَلاَثًا لِلْجَدِّ مِنْہُ الثُّلُثَانِ وَلِلأُخْتِ الثُّلُثُ وَمِیرَاثُ الإِخْوَۃِ مِنَ الأَبِ مَعَ الْجَدِّ إِذَا لَمْ یَکُنْ مَعَہُمْ إِخْوَۃٌ لأُمٍّ وَأَبٍ کِمِیرَاثِ الإِخْوَۃِ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ سَوَائً ذَکَرُہُمْ کَذَکَرِہِمْ وَأُنْثَاہُمْ کَأُنْثَاہُمْ فَإِذَا اجْتَمَعَ الإِخْوَۃُ مِنَ الأَبِ وَالأُمِّ والإِخْوَۃُ مِنَ الأَبِ فَإِنْ بَنِی الأُمِّ وَالأَبِ یُعَادُّونَ الْجَدَّ بِبَنِی أَبِیہِمْ فَیَمْنَعُوہُ بِہِمْ کَثْرَۃَ الْمِیرَاثِ فَمَا حَصَلَ لِلإِخْوَۃِ بَعْدَ حَظِّ الْجَدِّ مِنْ شَیْئٍ فَإِنَّہُ یَکُونُ لِبَنِی الأُمِّ وَالأَبِ خَاصَّۃً دُونَ بَنِی الأَبِ وَلاَ یَکُونُ لِبَنِی الأَبِ مِنْہُ شَیْئٌ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ بَنُو الأُمِّ وَالأَبِ إِنَّمَا ہِیَ امْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ فَإِنْ کَانَتِ امْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ فَإِنَّہَا تُعَادُّ الْجَدَّ بِبَنِی أَبِیہَا مَا کَانُوا فَمَا حَصَلَ لَہَا وَلَہُمْ مِنْ شَیْئٍ کَانَ لَہَا دُونَہُمْ مَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ أَنْ تَسْتَکْمِلَ نِصْفَ الْمَالِ کُلِّہِ فَإِنْ کَانَ فِیمَا یُحَازُ لَہَا وَلَہُمْ فَضْلٌ عَنْ نِصْفِ الْمَالِ کُلِّہِ فَإِنْ ذَلِکَ الْفَضْلَ یَکُونُ بَیْنَ بَنِی الأَبِ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ فَإِنْ لَمْ یَفْضُلْ شَیْئٌ فَلاَ شَیْئَ لَہُمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٤٦) خارجہ بن زید اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ دادا کی وراثت حقیقی بھائیوں کے ساتھ اس طرح ہے کہ ان کو پیچھے چھوڑا جائے گا اور پہلے اہل فرائض کو ان کے حصے دئیے جائیں گے باقی ماندہ جد اور بھائیوں کے لیے ہے۔ اس میں غور کیا جائے گا اور حساب لگایا جائے گا تو دادے کو افضل حصہ ثلث ہے جو اسے ملتا ہے اور بھائیوں یا ایک بھائی کے ساتھ تقسیم میں جو اسے حاصل ہو لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ کے تحت یا سارے مال کا سدس۔ پس ان میں سے جو بھی افضل ہو دادے کو دیا جائے گا۔ اس کے بعد جو بچے گا وہ حقیقی بھائیوں میں لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ کے تحت تقسیم ہوگا مگر یہ کہ کوئی ایسا حصہ ہو جس میں ان کی تقسیم اس کے علاوہ ہو، مثلاً عورت فوت ہوجائے اور خاوند، ماں، دادا اور علاتی بہن چھوڑے تو زوج کے لیے نصف، ماں کے لیے ثلث، دادے کے لیے سدس، بہن کے لیے نصف پھر جمع کیا جائے گا، کے سدس اور بہن کے نصف کو پس اسے تین میں تقسیم کیا جائے گا، اس سے کے لیے دو تہائی اور بہن کے لیے ثلث ہوگا اور علاتی بھائیوں کی وراثت کی طرح ہے مذکر و مونث میں برابر ہوں گے۔ جب حقیقی اور علاتی بھائی جمع ہوجائیں تو حقیقی اولاد جد کو علاتی اولاد کے ساتھ لوٹا دے گی پس وہ اسے روک دیں گے میراث زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ جد کے حصہ کے بعد بھائیوں کو ملے گا وہ حقیقی اولاد کا ہوجائے گا، علاتی کے علاوہ اور علاتی اولاد کے لیے کچھ نہ ہوگا مگر یہ کہ حقیقی اولاد صرف ایک عورت ہو تو وہ کو علاتی اولاد کے ساتھ لوٹائے گی تو اس عورت اور ان کو کچھ نہیں ملے گا، اس کے لیے اور ان کے لیے وہ ہے جو نصف مال کو مکمل کردے اور اگر اس میں اس کے لیے کوئی خاص مال ہے تو وہ تمام نصف مال سے جو زائد ہے، اگر زائد ہے تو مرد کو دو عورت کے برابر ملے گا۔ اگر زائد نہ بچے تو ان کے لیے کچھ نہیں۔