Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2571

وراثت کا بیان

بہنیں بیٹیوں کے ساتھ عصبہ ہیں

5 hadiths in this chapter

12334

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12334

Sahih

(۱۲۳۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی قَیْسٍ عَنْ ہُزَیْلٍ قَالَ : أَتَی أَبَا مُوسَی رَجُلٌ یَسْأَلُہُ عَنِ امْرَأَۃٍ تَرَکَتِ ابْنَتَہَا وَابْنَۃَ ابْنِہَا وَأُخْتِہَا فَقَالَ : لاِبْنَتِہَا النِّصْفُ وَلأُخْتِہَا النِّصْفُ وَلَیْسَ لاِبْنَۃِ ابْنِہَا شَیْئٌ وَائْتِ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ فَإِنَّہُ سَیَقُولُ لَکَ مِثْلَ الَّذِی قُلْتُ لَکَ فَأَتَی عَبْدَ اللَّہِ فَسَأَلَہُ فَحَدَّثَہُ بِالَّذِی قَالَ أَبُو مُوسَی قَالَ : قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُہْتَدِینَ لاَ بَلْ أَقْضِی فِیہَا بِمَا قَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لاِبْنَتِہَا النِّصْفُ وَلاِبْنَۃِ ابْنِہَا السُّدُسُ تَکْمِلَۃَ الثُّلُثَیْنِ وَمَا بَقِیَ لأُخَتِہَا فَرَجَعَ إِلَی أَبِی مُوسَی فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ : لاَ تَسْأَلُونَا عَنْ شَیْئٍ مَا دَامَ ہَذَا الْحَبْرُ بَیْنَ أَظْہُرِکُمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣٢٩) ہزیل سے روایت ہے کہ ایک آدمی ابو موسیٰ کے پاس آیا۔ اس نے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا جس نے بیٹی، پوتی اور بہن چھوڑی ہے، ابوموسیٰ نے کہا : نصف بیٹی کے لیے ہے اور نصف بہن کے لیے ہے اور پوتی کے لیے کچھ نہیں ہے اور ابن مسعود (رض) کے پاس جاؤ، وہ بھی میری مثل کہیں گے۔ وہ ابن مسعود (رض) کے پاس آیا اور ابوموسیٰ (رض) کی بات بھی ذکر کی۔ ابن مسعود (رض) نے کہا : میں اس وقت گمراہ ہوں گا اور ہدایت پر نہ ہوں گا بلکہ میں تو وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا، بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے سدس اور باقی ماندہ بہن کے لیے ہے۔ وہ آدمی ابو موسیٰ (رض) کی طرف لوٹا اور خبر دی تو ابوموسیٰ (رض) نے فرمایا : جب تک (ابن عباس (رض) ) جیسا عالم ہم میں ہے اس وقت تک ہم سے سوال نہ کرو۔

12335

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12335

Zaeef

(۱۲۳۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا بِشْرُ ہُوَ ابْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ہُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ : قَضَی فِینَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی امْرَأَۃٍ تَرَکَتِ ابْنَتَہَا وَأُخْتَہَا النِّصْفُ لِلاِبْنَۃِ وَالنِّصْفُ لِلأُخْت ِ قَالَ سُلَیْمَانُ بَعْدُ قَضَی فِینَا وَلَمْ یَذْکُرْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ بِشْرِ بْنِ خَالِدٍ الْعَسْکَرِیِّ۔ [بخاری ۶۷۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣٣٠) اسود کہتے ہیں : ہمارے درمیان معاذ بن جبل (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں ایسی عورت کے بارے میں فیصلہ کیا جو بیٹی اور بہن چھوڑے کہ بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے بھی نصف ہوگا۔

12336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12336

Sahih

(۱۲۳۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ قَالَ سَمِعْتُ الأَسْوَدَ بْنَ یَزِیدَ یَقُولُ: قَضَی فِینَا مُعَاذٌ بِالْیَمَنِ فِی رَجُلٍ تَرَکَ ابْنَتَہُ وَأُخْتَہُ فَأَعْطَی الاِبْنَۃَ النِّصْفَ وَأَعْطَی الأُخْتَ النِّصْفَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ شُعْبَۃَ وَأَخْبَرَنِی الأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ یُحَدِّثُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : قَضَی فِینَا مُعَاذٌ بِالْیَمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جِیئَ فِی رَجُلٍ تَرَکَ ابْنَتَہُ وَأُخْتَہُ فَأَعْطَی الاِبْنَۃَ النِّصْفَ وَالأُخْتَ النِّصْفَ۔ کَذَا رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ وَرِوَایَۃُ غُنْدَرٍ أَصَحُّ وَقَد أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ شَیْبَانَ عَنْ أَشْعَثَ مَوْقُوفًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣٣١) اشعث بن ابی الشعثاء فرماتے ہیں : میں نے اسود بن یزید سے سنا وہ کہتے تھے کہ معاذ (رض) نے یمن میں ہمارے درمیان ایسے آدمی کا فیصلہ کیا جس نے بیٹی اور بہن چھوڑی تھی کہ بیٹی کے لیے نصف ہے اور بہن کو بھی نصف دیا۔ امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں : اسود بن یزید نے یمن میں ہمارے درمیان فیصلہ کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی کو لایا گیا جس نے بیٹی اور بہن چھوڑی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹی کو نصف دیا اور بہن کو بھی نصف دیا۔

12337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12337

Sahih

(۱۲۳۳۲) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : قَضَی ابْنُ الزُّبَیْرِ فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتٍ فَأَعْطَی الاِبْنَۃَ النِّصْفَ وَأَعْطَی الْعَصَبَۃَ سَائِرَ الْمَالِ فَقُلْتُ لَہُ : إِنَّ مُعَاذًا قَضَی فِیہَا بِالْیَمَنِ فَأَعْطَی الاِبْنَۃَ النِّصْفَ وَأَعْطَی الأُخْتَ النِّصْفَ۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ : فَأَنْتَ رَسُولِی إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ فَتُحَدِّثُہُ بِہَذَا الْحَدِیثِ وَکَانَ قَاضِیًا عَلَی الْکُوفَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣٣٢) اسود بن یزید فرماتی ہیں : ابن زبیر (رض) نے بیٹی اور بہن کے درمیان فیصلہ کیا، بیٹی کو نصف دیا اور عصبہ کو سارا مال دے دیا۔ میں نے کہا : حضرت معاذ (رض) نے یمن میں فیصلہ کیا تھا اور بیٹی کو نصف دیا اور بہن کو بھی نصف دیا تھا تو ابن زبیر (رض) نے کہا : تو میرا قاصد بن کر عبداللہ بن عتبہ کے پاس جا، ان سے یہ حدیث بیان کرنا اور وہ کوفہ کے قاضی تھے۔

12338

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12338

Zaeef

(۱۲۳۳۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی الإِمَامُ أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَفَیَّاضُ بْنُ زُہَیْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : جَائَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَجُلٌ فَقَالَ : رَجُلٌ تُوُفِّیَ وَتَرَکَ ابْنَتَہُ وَأُخْتَہُ لأَبِیہِ وَأُمِّہِ فَقَالَ : لِلاِبْنَۃِ النِّصْفُ وَلَیْسَ لِلأُخْتِ شَیْئٌ مَا بَقِیَ فَہُوَ لِعَصَبَتِہِ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : فَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدْ قَضَی بِغَیْرِ ذَلِکَ جَعَلَ لِلاِبْنَۃِ النِّصْفَ وَلِلأُخْتِ النِّصْفَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَنْتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللَّہُ؟ قَالَ مَعْمَرٌ : فَلَمْ أَدْرِ مَا وَجْہُ ذَلِکَ حَتَّی لَقِیتُ ابْنَ طَاوُسٍ فَذَکَرْتُ لَہُ حَدِیثَ الزُّہْرِیِّ فَقَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ قَالَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی { إِنِ امْرُؤٌ ہَلَکَ لَیْسَ لَہُ وَلَدٌ وَلَہُ أُخْتٌ فَلَہَا نِصْفُ مَا تَرَکَ } قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقُلْتُمْ أَنْتُمْ لَہَا نِصْفٌ وَإِنْ کَانَ لَہُ وَلَدٌ۔ [ضعیف] قَالَ الشَّیْخُ : الْمَرَادُ بِالْوَلَدِ ہَا ہُنَا الاِبْنُ بِدَلِیلِ مَا مَضَی عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ عَمَّنْ بَعْدَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣٣٣) ابو سلمہ بن عبدالرحمن (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی ابن عباس (رض) کے پاس آیا، اس نے کہا : ایک آدمی فوت ہوگیا ہے، اس نے بیٹی اور حقیقی بہن چھوڑی ہے تو ابن عباس (رض) نے کہا : بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے کچھ نہیں ہے۔ باقی مال عصبہ کے لیے ہے، اس آدمی نے کہا : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس کے علاوہ فیصلہ کیا تھا، انھوں نے بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے بھی نصف دیا تھا۔ ابن عباس (رض) نے کہا : کیا تم اللہ سے زیادہ جانتے ہو ؟ معمر کہتے ہیں : مجھے اس کی وجہ کا علم نہ ہوا میں طاؤس سے ملا میں نے یہ حدیث زہری سے بیان کی تو طاؤس نے کہا : مجھے میرے باپ نے بیان کیا، انھوں نے ابن عباس (رض) سے سنا وہ کہتے تھے کہ اللہ فرماتے ہیں : { إِنِ امْرُؤٌ ہَلَکَ لَیْسَ لَہُ وَلَدٌ وَلَہُ أُخْتٌ فَلَہَا نِصْفُ مَا تَرَکَ } ابن عباس (رض) نے کہا : تم کہتے ہو نصف اس کے لیے ہے اگرچہ اولاد بھی ہو۔ شیخ فرماتے ہیں : یہاں ولد سے مراد ابن ہے۔ اس کی دلیل جو ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گزر چکا ہے اور بعد والوں سے بھی منقول ہے۔