Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 37 · Chapter 2543

گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان

بچہ کفر میں اپنے والدین کے تابع ہوتا ہے۔ اگر ان میں سے ایک اسلام لے آئے تو بچہ اسلام میں اس کا تابع ہوتا ہے

9 hadiths in this chapter

12142

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12142

Sahih

(۱۲۱۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ کَمَا تَنَاتَجُ الإِبِلُ مِنْ بَہِیمَۃٍ جَمْعَائَ ہَلْ تُحِسُّ ِنْ جَدْعَائَ ۔قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفَرَأَیْتَ مَنْ یَمُوتُ وَہُوَ صَغِیرٌ؟ قَالَ : اللَّہُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِینَ۔ [بخاری ۱۳۵۸۔ مسلم ۲۶۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پس اس کے والدین اسے یہودی بنالیں یا نصرانی بنالیں۔ جس طرح اونٹ صحیح بچہ جنم دیتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی کان کٹا دیکھا ہے ؟ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کا کیا خیال ہے جو بچپن میں ہی فوت ہوجائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ان کو بہتر جانتا ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔

12143

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12143

Sahih

(۱۲۱۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ الأَخْرَمُ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَیْدِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ کَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَا مِنْ مَوْلُودٍ فِی بَنِی آدَمَ إِلاَّ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ حَتَّی یَکُونَ أَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ أَوْ یُنَصِّرَانِہِ أَوْ یُمَجِّسَانِہِ کَمَا تُنْتَجُ الْبَہِیمَۃُ بَہِیمَۃً جَمْعَائَ ہَلْ تُحِسُّونَ فِیہَا مِنْ جَدْعَائَ ۔ ثُمَّ یَقُولُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ وَاقْرَئُ وا إِنْ شِئْتُمْ (فِطْرَۃَ اللَّہِ الَّتِی فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْہَا لاَ تَبْدِیلَ لِخَلْقِ اللَّہِ ذَلِکَ الدِّینُ الْقَیِّمُ وَلَکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُونَ) رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَاجِبِ بْنِ الْوَلِیدِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ وَرَوَاہُ یُونُسُ بْنُ یَزِیِدَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنی آدم کا ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، یہاں تک کہ اس کے والدین اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنالیں۔ جس طرح جانور صحیح بچہ جنم دیتا ہے۔ کیا تم اس میں کان کٹا محسوس کرتے ہو ؟ پھر ابوہریرہ (رض) نے کہا : اگر تم چاہتے ہو تو پڑھو، اللہ کی فطرت (اختیار کرو) جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا اللہ کی پیدائش کو تبدیل نہ کرو، یہی سیدھا دین ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

12144

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12144

Sahih

(۱۲۱۳۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی نَصْرٍ الدَّارَبُرْدِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ عَنْ یُونُسَ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلاَّ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ أَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمِثْلِ حَدِیثِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُثْمَانَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٩) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اس کے والدین اسے یہودی بنادیتے ہیں۔ پھر حدیث بیان کی۔

12145

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12145

Sahih

(۱۲۱۴۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ وَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ یُولَدُ یُولَدُ عَلَی ہَذِہِ الْفِطْرَۃِ فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ کَمَا تُنْتَجُونَ الْبَہِیمَۃَ فَہَلْ تَجِدُونَ فِیہَا مِنْ جَدْعَائَ حَتَّی تَکُونُوا أَنْتُمْ تَجْدَعُونَہَا ۔ قَالُوا : یَا رَسُولُ اللَّہِ أَفَرَأَیْتَ مَنْ یَمُوتُ وَہُوَ صَغِیرٌ؟ قَالَ : اللَّہُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِینَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ إِسْحَاقَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ کِلاَہُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو بھی بچہ پیدا ہو وہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، اس کے والدین اسے یہودی یا عیسائی بنالیں۔ جس طرح جانور بچے جنتے ہیں، کیا تم اس میں کبھی کان کٹا پاتے ہو ؟ یہاں تک کہ تم خود اسے کاٹتے ہو، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کا کیا خیال ہے، جو بچپن میں فوت ہوجائے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ بہتر جانتا ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔

12146

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12146

Sahih

(۱۲۱۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لَیْسَ مِنْ مَوْلُودٍ یُولَدُ إِلاَّ عَلَی ہَذِہِ الْمِلَّۃِ حَتَّی یُبِنْ عَنْہُ لِسَانُہُ فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ أَوْ یُنَصِّرَانِہِ أَوْ یُشَرِّکَانِہِ أَوْ یُمَجِّسَانِہِ ۔ قَالَ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَکَیْفَ بِمَنْ کَانَ قَبْلَ ذَلِکَ یَعْنِی مَاتَ قَالَ : اللَّہُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِینَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ وَاخْتُلِفَ فِیہِ عَلَی الأَعْمَشِ فَقَالَ عَنْہُ جَرِیرٌ إِلاَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ وَکَذَلِکَ قَالَہُ عَنْہُ جَمَاعَۃٌ وَقَالَ عَنْہُ حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَلَی الإِسْلاَمِ وَکَانَ الأَعْمَشُ یَرْوِی ہَذَا الْحَدِیثَ عَلَی الْمَعْنَی عِنْدَہُ لاَ عَلَی اللَّفْظِ الْمَرْوِیِّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں ہے کوئی بچہ مگر اس ملت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ واضح کر دے اس سے اس کی زبان۔ پس اس کے والدین اسے یہودی بنا لیتے ہیں یا عیسائی یا مشرک یا مجوسی، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو اس سے پہلے ہی فوت ہوجائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ جانتا ہے جو وہ اعمال کرنے والے تھے۔

12147

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12147

Sahih

(۱۲۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : ابْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلاَئِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : کُلُّ إِنْسَانٍ تَلِدُہُ أُمُّہُ عَلَی الْفِطْرَۃِ أَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ أَوْ یُنَصِّرَانِہِ أَوْ یُمَجِّسَانِہِ فَإِنْ کَانَا مُسْلِمَیْنِ فَمُسْلِمٌ کُلُّ إِنْسَانٍ تَلِدُہُ أُمُّہُ یَلْکُزُہُ الشَّیْطَانُ فِی حِضْنَیْہِ إِلاَّ مَرْیَمَ وَابْنَہَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر انسان کو اس کی ماں فطرت پر پیدا کرتی ہے اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنالیتے ہیں۔ اگر وہ دونوں مسلمان ہوں تو وہ بھی مسلمان ہوگا، ہر انسان کو جب اس کی ماں جنتی ہے تو شیطان اسے چوکے لگاتا ہے، اس کی پسلیوں میں مگر مریم اور اس کا بیٹا۔

12148

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12148

Sahih

(۱۲۱۴۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَرِیعٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ حَتَّی یُعْرِبَ عَنْ نَفْسِہِ ۔ زَادَ فِیہِ غَیْرُہُ : فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ فِی رِوَایَۃِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ البَغْدَادِیِّ عَنْہُ قَوْلُ النَّبِیِّ -ﷺ- : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ الَّتِی فَطَرَ اللَّہُ عَلَیْہَا الْخَلْقَ ۔ فَجَعَلَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا لَمْ یُفْصِحُوا بِالْقَوْلِ فَیَخْتَارُوا أَحَدَ الْقَوْلَیْنِ الإِیمَانَ أَوِ الْکُفْرَ لاَ حُکْمَ لَہُمْ فِی أَنْفُسِہِمْ إِنَّمَا الْحُکْمُ لَہُمْ بِآبَائِہِمْ فَما کَانَ آبَاؤُہُمْ یَوْمَ یُولَدُونَ فَہُوَ بِحَالِہِ إِمَّا مُؤْمِنٌ فَعَلَی إِیمَانِہِ أَوْ کَافِرٌ فَعَلَی کُفْرِہِ۔ [صحیح۔ احمد ۱۵۷۸۔ الدارمی۲۴۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤٣) اسود بن سریع سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کو پھیرلیا جائے۔ اسے اس کے والدین یہودی بنالیتے ہیں یا عیسائی۔ امام شافعی (رح) کا قدیم قول یہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بنایا کہ جب تک وہ واضح نہ کردی جائے بات کے ساتھ۔ پس وہ اختیار کرلیں دونوں قولوں ایمان اور کفر میں سے کسی کو۔ ان پر کوئی حکم فی نفسہ نہیں ہے، لیکن ان کے لیے ان کے آباء والا حکم ہے۔ جس دن وہ پیدا کیے گئے تھے، پس وہ اسی حال میں ہوں گے۔ اگر وہ مومن تھے تو مومن ہوں گے، اگر وہ کافر تھے تو وہ کفر پر ہوں گے۔

12149

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12149

Sahih

(۱۲۱۴۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ قَالَ سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَۃَ یُفَسِّرُ حَدِیثَ : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلی الْفِطْرَۃِ ۔قَالَ : ہَذَا عِنْدَنَا حَیْثُ أَخَذَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَیْہِمُ الْعَہْدَ فِی أَصْلاَبِ آبَائِہِمْ حَیْثُ قَالَ {أَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوا بَلَی} [صحیح۔ ابوداود ۴۷۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤٤) حجاج بن منہال فرماتے ہیں : میں نے حماد بن سلمہ سے سنا وہ حدیث کی تفسیر فرما رہے تھیکہہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، فرمایا : یہ اس وقت سے ہمارے ہاں ہے۔ جب سے اللہ نے ان کے آباء کی پشتوں سے وعدہ لیا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے کہا : کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔

12150

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12150

Sahih

(۱۲۱۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنِی الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ وَیُمَجِّسَانِہِ ۔ قَالَ الأَوْزَاعِیُّ : لاَ یُخْرِجَانِہِ مِنْ عِلْمِ اللَّہِ وَإِلَی عِلْمِ اللَّہِ یَصِیرُونَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤٥) حضرت ابوہریرہ (رض) نی فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا لیتے ہیں۔ امام اوزراعی (رح) فرماتے ہیں : وہ دونوں اللہ کے علم سے نہ نکال سکتے ہیں اور نہ داخل کرسکتے ہیں۔