Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 37 · Chapter 2539

گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان

مکہ میں گری پڑی چیز اٹھانا حلال نہیں مگر اس شخص کے لیے جو اس کا اعلان کرے

5 hadiths in this chapter

12122

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12122

Zaeef

(۱۲۱۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ أَخْبَرَنِی أَبُو سَلَمَۃَ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ أَخْبَرَہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی قِصَّۃِ مَکَّۃَ : لاَ یُخْتَلَی شَوْکُہَا وَلاَ یُعْضَدُ شَجَرُہَا وَلاَ یَلْتَقِطُ سَاقِطَتَہَا إِلاَّ مُنْشِدٌ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ عَنْ شَیْبَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُوسَی۔[بخاری ۲۴۳۴۔ مسلم ۱۳۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١١٧) حضرت ابوہریرہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مکہ والے قصہ کی خبر دی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ اس کے کانٹوں کو اکھاڑا جائے اور نہ اس کے درختوں کو کاٹا جائے اور نہ اس کی گری ہوئی چیز کو پکڑا جائے مگر وہ شخص اٹھائے جو اس کا اعلان کرے۔

12123

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12123

Sahih

(۱۲۱۱۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُہَلْہِلٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ : إِنَّ ہَذَا الْبَلَدَ حَرَامٌ حَرَّمَہُ اللَّہُ لَمْ یَحِلَّ فِیہِ الْقَتْلُ لأَحَدٍ قَبْلِی وَإِنَّہَا َہِیَ حَرَامٌ حَرَّمَہُ اللَّہُ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ لاَ یُنَفَّرُ صَیْدُہُ وَلاَ یُعْضَدُ شَوْکُہُ وَلاَ یَلْتَقِطُ لُقَطَتَہُ إِلاَّ مَنْ عَرَّفَہَا وَلاَ یُخْتَلَی خَلاَہُ ۔ فَقَالَ الْعَبَّاسُ : إِلاَّ الإِذْخِرَ فَإِنَّہُ لِبَیُوتِہِمْ فَقَالَ : إِلاَّ الإِذْخِرَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ جَرِیرٍ عَنْ مَنْصُورٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١١٨) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فتح مکہ کے دن یہ شہر حرمت والا ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے حرمت والا بنایا ہے اس میں قتل کرنا حلال نہیں ہے۔ کسی کے لیے مجھ سے پہلے اور بیشک وہ حرمت والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت کے دن تک حرمت والا بنایا ہے، اس کے شکار کو نہ بھگایا جائے اور نہ اس کے کانٹوں کو کاٹا جائے اور نہ اس کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا جائے مگر وہ شخص اٹھائے جو اس کا اعلان کرے اور نہ اس کے درختوں کو اکھاڑا جائے۔ حضرت عباس (رض) نے فرمایا : مگر اذخر وہ گھروں کی چھتوں کے کام آتی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اذخر کی اجازت ہے۔

12124

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12124

Sahih

(۱۲۱۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِیمِ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لاَ یُخْتَلَی خَلاَہَا وَلاَ یُعْضَدُ عِضَاہُہَا وَلاَ یُنَفَّرُ صَیْدُہَا وَلاَ تَحِلُّ لُقَطَتُہَا إِلاَّ لِمُنْشِدٍ ۔ فَقَالَ الْعَبَّاسُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِلاَّ الإِذْخِرَ فَقَالَ : إِلاَّ الإِذْخِرَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ رَوْحٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١١٩) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی گھاس کو نہ کاٹا جائے اور نہ اس کے درختوں کو کاٹا جائے اور نہ اس کے شکار کو بھگایا جائے اور اس کا لقطہ اٹھانا حلال نہیں مگر اعلان کرنے والے کے لیے حضرت عباس (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے رسول ! اذخر کے علاوہ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اذخر کی اجازت ہے۔

12125

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12125

Sahih

(۱۲۱۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ : لَیْسَ لِلْحَدِیثِ عِنْدِی وَجْہٌ إِلاَّ مَا قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ أَنَّہُ لَیْسَ لِوَاجِدِہَا مِنْہَا شَیْئٌ إِلاَّ الإِنْشَادَ أَبَدًا وَإِلاَّ فَلاَ یَحِلُّ لَہُ أَنَّ یَمَسَّہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٢٠) ابوعبید نے کہا : حدیث کی موجودگی میں میرے پاس اور کچھ نہیں مگر جو عبدالرحمن بن مہدی نے کہا کہ اس (لقطہ) کو پانے والا آدمی اس پر ہمیشہ اعلان کرنا ضروری ہے، ورنہ اس کے لیے چھونا حلال نہیں۔

12126

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12126

Zaeef

(۱۲۱۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّیْمِیِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ لُقَطَۃِ الْحَاجِّ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الطَاہِرِ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [مسلم ۱۷۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٢١) حضرت عبدالرحمن بن عثمان تیمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاجیوں لقطہ کا اٹھانے سے منع فرمایا۔