Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 36 · Chapter 2523

ہبہ کا بیان

معروف چیز کا شکریہ ادا کرنا

6 hadiths in this chapter

12035

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12035

Zaeef

(۱۲۰۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا عُمَارَۃُ بْنُ غَزِیَّۃَ حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ قَوْمِی عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أُعْطِیَ عَطَائً فَوَجَدَ فَلْیَجْزِ بِہِ فَإِنْ لَمْ یَجِدْ فَلْیُثْنِ فَمَنْ أَثْنَی بِہِ فَقَدْ شَکَرَہُ وَمَنْ کَتَمَہُ فَقَدْ کَفَرَہُ ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ عُمَارَۃَ عَنْ شُرَحْبِیلَ عَنْ جَابِرٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جسے عطیہ دیا جائے وہ اسے قبول کرلے اور اس کا بدلہ بھی دے۔ اگر وہ بدلہ دینے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو اس کی تعریف کرے ۔ جس نے اس کی تعریف کی گویا کہ اس نے اس کا شکریہ ادا کیا اور جس نے اسے چھپایا پس اس نے اس کی ناشکری کی۔

12036

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12036

Zaeef

(۱۲۰۳۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الزَّاہِدُ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ بَحْرٍ الْبَرِّیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ السَّیْلَحِینِیُّ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ غَزِیَّۃَ عَنْ شُرَحْبِیلَ الأَنْصَارِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أُوتِیَ إِلَیْہِ مَعْرُوفٌ فَوَجَدَ فَلْیُکَافِئْہُ وَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَلْیُثْنِ بِہِ فَإِنَّ مَنْ أَثْنَی بِہِ فَقَدْ شَکَرَہُ وَمَنْ کَتَمَہُ فَقَدْ کَفَرَہُ وَمَنْ تَحَلَّی بِمَا لَمْ یُعْطِ کَانَ کَلاَبِسِ ثَوْبَیْ زُورٍ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣١) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جسے کوئی اچھی چیز دی جائے وہ اسے قبول کرلے، پھر اس کا بدلہ بھی دے اور جو بدلہ کی طاقت نہ رکھے وہ اس کی تعریف کرے۔ جس نے تعریف کی گویا کہ اس نے شکریہ ادا کیا اور جس نے اسے چھپایا گویا کہ اس نے ناشکری کی اور جس نے کسی چیز کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا حالانکہ تحفہ نہ دی گئی ہو تو گویا کہ اس نے جھوٹ کے دو کپڑے پہنے ہیں۔

12037

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12037

Sahih

(۱۲۰۳۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ مُسْلِمٍ َدَّثَنَا مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَشْکُرُ اللَّہَ مَنْ لاَ یَشْکُرُ النَّاسَ ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ وَغَیْرُہُ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ [صحیح۔ احمد ۷۴۹۵۔ ابوداود۴۸۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر گزار بندہ نہیں بن سکتا۔

12038

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12038

Sahih

(۱۲۰۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَرِیکٍ الْعَامِرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَدِیٍّ الْکِنْدِیِّ عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَشْکَرُ النَّاسِ لِلَّہِ أَشْکَرْہُمْ لِلنَّاسِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲۲۱۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣٣) حضرت اشعث بن قیس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں میں سے اللہ کا زیادہ شکرگزار وہ ہے جو ان میں سے لوگوں کا زیادہ شکریہ ادا کرتا ہے۔

12039

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12039

Sahih

(۱۲۰۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ الْمُہَاجِرُونَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا رَأَیْنَا مِثْلَ قَوْمٍ قَدِمْنَا عَلَیْہِمُ الْمَدِینَۃَ أَحْسَنَ بَذْلاً مِنْ کَثِیرٍ وَلاَ أَحْسَنَ مُوَاسَاۃً مِنْ قَلِیلٍ قَدْ کَفَوْنَا الْمُؤْنَۃَ وَأَشْرَکُونَا فِی الْمَہْنَیِ فَقَدْ خَشِینَا أَنْ یَکُونُوا یَذْہَبُونَ بِالأَجْرِ کُلِّہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کَلاَّ مَا أَثْنَیْتُمْ بِہِ عَلَیْہِمْ وَدَعَوْتُمُ اللَّہَ لَہُمْ ۔ [احمد ۱۳۱۰۶۔ الترمذی ۲۴۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣٤) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ مہاجرین نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم مدینہ میں جن کے پاس آئے ہیں ان جیسی قوم ہم نے نہیں دیکھی جو زیادہ مال اور زیادہ اچھا خرچ کرنے والی ہو اور نہ تھورے مال سے حسن مواساۃ رکھنے والی ہو۔ انھوں نے ہمیں کام کرنے سے روک دیا اور راحت و آرام میں ہمیں شریک کیا ۔ ہمیں ڈر ہے کہ وہ سارا اجر لے جائیں گے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم ان کی تعریف نہیں کرتے اور اللہ سے ان کے لیے دعا نہیں کرتے۔

12040

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12040

Zaeef

(۱۲۰۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْمُہَاجِرِینَ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ ذَہَبَتِ الأَنْصَارُ بِالأَجْرِ کُلِّہِ قَالَ : لاَ مَا دَعَوْتُمُ اللَّہَ لَہُمْ وَأَثْنَیْتُمْ عَلَیْہِمْ ۔ [اخرجہ البخاری فی الادب المفرد ۲۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣٥) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ مہاجرین نے کہا : اے اللہ کے رسول ! انصار سارا اجر لے گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ان کے لیے دعا نہیں کرتے اور ان کی تعریف بھی نہیں کرتے ہو۔