Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 34 · Chapter 2482

غیرآباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کے حق کا بیان

سب بنجر زمینیں برابر ہیں اگرچہ وہ کہیں بھی ہوں

5 hadiths in this chapter

11805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11805

Zaeef

(۱۱۸۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : الظَّفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ أَخْبَرَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِیفَۃَ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ حُرَیْثٍ قَالَ : انْطَلَقَ بِی أَبِی إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا غُلاَمٌ شَابٌّ فَدَعَا لِی بِالْبَرَکَۃِ وَمَسَحَ رَأْسِی وَخَطَّ لِی دَارًا بِالْمَدِینَۃِ بِقَوْسٍ ثُمَّ قَالَ : أَلاَ أَزِیدُکَ ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ابی خیشمہ فی التاسخ ۳۶۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٠٠) عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ مجھے میرے باپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے گئے اور میں اس وقت جوان تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے برکت کی دعا کی اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور قوس کی شکل میں میرے لیے مدینہ میں گھر کا خط کھینچا پھر کہا : کیا زیادہ کردوں ؟

11806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11806

Zaeef

(۱۱۸۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ جَعْدَۃَ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْمَدِینَۃَ أَقْطَعَ النَّاسَ الدُّورَ فَقَالَ لَہُ حَیٌّ مِنْ بَنِی زُہْرَۃَ یُقَالُ لَہُمْ بَنُو عَبْدِ بْنِ زُہْرَۃَ نَکِّبَ عَنَّا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : فَلِمَ ابْتَعَثَنِی اللَّہُ إِذًا إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لاَ یُقَدِّسُ أُمَّۃً لاَ یُؤْخَذُ لِلضَّعِیفِ فِیہِمْ حَقُّہُ۔ [ضعیف۔ الام ۴/۴۸]ق

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٠٠١) یحییٰ بن معدہ فرماتے ہیں جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو گھر الاٹ کیے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک قبیلے بنو عمیدبن ذھرہ نامی نے آپ سے کہا کہ ہم سے ام عبد کے بیٹے کو دور کردو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے اللہ نے کس لیے بھیجا ہے اللہ تعالیٰ اس وقت تک امت کو پاک نہیں کرتا جب تک کمزورں کا حق دوسروں سے لے کر ان تک پہنچا نہیں دیا جاتا۔

11807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11807

Zaeef

(۱۱۸۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَقْطَعَ الزُّبَیْرَ أَرْضًا وَأَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَقْطَعَ الْعَقِیقَ أَجْمَعَ وَقَالَ : أَیْنَ الْمُسْتَقْطِعُونَ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَالْعَقِیقُ قَرِیبٌ مِنَ الْمَدِینَۃِ۔ [ضعیف۔ الام ۴ ۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٠٢) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زبیر کو زمین الاٹ کی اور عمر بن خطاب (رض) نے عقیق نامی جگہ الاٹ کی تو فرمایا : کہاں ہیں لینے والے۔ امام شافعی کہتے ہیں : عقیق مدینہ کے قریب ہی ہے۔

11808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11808

Zaeef

(۱۱۸۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَقْطَعَ الزُّبَیْرَ وَأَنَّ أَبَا بَکْرٍ أَقْطَعَ وَأَنَّ عُمَرَ أَقْطَعَ النَّاسَ الْعَقِیقَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٠٣) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زبیر کو زمین دی۔ ابوبکر (رض) نے بھی جاگیر دی اور عمر (رض) نے لوگوں کو عقیق نامی جگہ بطور جاگیر دی۔

11809

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11809

Zaeef

(۱۱۸۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ أَخْبَرَنِی أَبِی عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَتْ : کُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَی مِنْ أَرْضِ الزُّبَیْرِ الَّتِی أَقْطَعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی رَأْسِی وَہِیَ مِنِّی عَلَی ثُلْثَیْ فَرْسَخٍ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ أَبِی أُسَامَۃَ۔ [بخاری ۳۱۵۱، مسلم:۲۱۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٠٤) حضرت اسماء بنت ابی بکر (رض) فرماتی ہیں کہ میں اپنے سر پر کچی کھجوریں حضرت زبیر (رض) کی زمین سے لائی تھی، جو رسول اللہ نے ان کو بطورجاگیر دی تھی اور وہ زمین مجھ سے دو فرسخ دور تھی۔