Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 34 · Chapter 2481

غیرآباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کے حق کا بیان

زمین نام کروانے کی سندجاری کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

11801

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11801

Zaeef

(۱۱۷۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّہِیدُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ : دَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الأَنْصَارَ لِیَکْتُبَ لَہُمْ إِلَی الْبَحْرَیْنِ فَقَالُوا : لاَ وَاللَّہِ حَتَّی تَکْتُبَ لإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَیْشٍ بِمِثْلِہَا فَقَالَ لَہُمْ : ذَلِکَ مَا شَائَ اللَّہُ ۔ کُلُّ ذَلِکَ یَقُولُونَ ذَاکَ قَالَ : فَإِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِی أَثَرَۃً فَاصْبِرُوا حَتَّی تَلْقَوْنِی ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ یَحْیَی فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : أَقْطَعَ الأَنْصَارَ الْبَحْرَیْنِ وَأَرَادَ أَنْ یَکْتُبَ لَہُمْ بِہَا کِتَابًا۔ [بخاری ۲۳۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٩٦) یحیٰی بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار کو بلایا تاکہ ان کو بحرین کی زمین کی سند جاری کردیں۔ انھوں نے کہا : اللہ کی قسم ! جب تک ہمارے مہاجرین بھائی کو نہ کریں گے، ہم بھی نہ لیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو کہا : یہ وہ ہے جو اللہ نے چاہا، سب نے یہی کہا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک تم دیکھو گے کہ میرے بعد تمہارے اوپر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے مل لو۔

11802

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11802

Zaeef

(۱۱۷۹۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی کَثِیرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَقْطَعَ بِلاَلَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِیَّ مَعَادِنَ الَقَبَلِیَّۃِ جِلْسِیِّہَا وَغَوْرِیِّہَا وَحَیْثُ یَصْلُحُ الزَّرْعُ مِنْ قَدَسَ وَلَمْ یُعْطِہِ حَقَّ مُسْلِمٍ وَکَتَبَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم ہَذَا مَا أَعْطَی مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّہِ بِلاَلَ بْنَ الْحَارِثِ أَعْطَاہُ مَعَادِنَ الْقَبَلِیَّۃَ جِلْسِیِّہَا وَغَوْرِیِّہَا وَحَیْثُ یَصْلُحُ الزَّرْعُ مِنْ قَدَسَ وَلَمْ یُعْطِہِ حَقَّ مُسْلِمٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٩٧) کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پرانی کانوں میں سے حصہ اور نشیبی حصہ اور حبان سے کھیتی صحیح سالم بلال بن حارث مزنی کو دیا اور کسی مسلمان کا حق نہیں دیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے تحریر لکھی : بسم اللہ الرحمن الر حیم : یہ عطامحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہے بلال بن حارث کے لیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسیپرانی کانوں سے کچھ زمین اور نشیبی زمین اور قابل زراعت زمین دی۔ لیکن کسی مسلمان کا حق نہیں دیا۔

11803

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11803

Zaeef

(۱۱۷۹۸) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : حَدَّثَنَا ُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَیْسٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ مَوْلَی بَنِی الدِّیلِ بْنِ بَکْرِ بْنِ کِنَانَۃَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٩٨) سیدنا ابن عباس (رض) سے پچھلی روایت کی طرح منقول ہے۔

11804

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11804

Zaeef

(۱۱۷۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُقَدَّمٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی مُعَاوِیَۃَ فَقَالَ لِی : مَا فَعَلَ الْمَسْلُولُ قَالَ قُلْتُ : ہُوَ عِنْدِی فَقَالَ : أَنَا وَاللَّہِ خَطَطْتُہُ بِیَدِی أَقْطَعَ أَبُو بَکْرٍ الزُّبَیْرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَرْضًا فَکُنْتُ أَکْتُبُہَا قَالَ فَجَائَ عُمَرُ فَأَخَذَ أَبُو بَکْرٍ یَعْنِی الْکِتَابَ فَأَدْخَلَہُ فِی ثِنْیِ الْفِرَاشِ فَدَخَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : کَأَنَّکُمْ عَلَی حَاجَۃٍ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : نَعَمْ فَخَرَجَ فَأَخْرَجَ أَبُو بَکْرٍ الْکِتَابَ فَأَتْمَمْتُہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٩٩) ہشام بن عروہ کے والد فرماتے ہیں : میں معاویہ کے پاس گیا، انھوں نے مجھ سے کہا : تلوار کا کیا بنا ؟ میں نے کہا : وہ میرے پاس ہے۔ انھوں نے کہا : میں نے اسے اپنے ہاتھ سے بنایا تھا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے زبیرکو زمین دی، میں اس کو لکھنے والا تھا، پس عمر (رض) آئے تو ابوبکر (رض) نے خط پکڑا اور بستر کی تہہ میں رکھ دیا۔ حضرت عمر (رض) آئے اور کہا : تم کو کوئی کام تھے حضرت ابوبکر (رض) نے کہا : ہاں وہ چلے گئے، پھر ابوبکر (رض) نے خط نکالا اور اسے پورا کردیا۔