Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 20 · Chapter 2391

پابندی کا بیان

زیر ناف بال اگنے سے بلوغت کا بیان

9 hadiths in this chapter

11319

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11319

Sahih

(۱۱۳۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَیْظَۃَ عَلَی حُکْمِ سَعْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَبَعَثَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَ قَرِیبًا فَجَائَ عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : قُومُوا إِلَی سَیِّدِکُمْ ۔ فَجَائَ فَجَلَسَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّ ہَؤُلاَئِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ۔ قَالَ: فَإِنِّی أَحْکُمُ فِیہِمْ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَۃُ وَأَنْ تُسْبَی الذُّرِّیَّۃُ۔ فَقَالَ: لَقَدْ حَکَمْتَ فِیہِمْ بِحُکْمِ اللَّہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَغَیْرِہِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۰۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٤) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں : جب بنو قریظہ نے کہا کہ جو فیصلہ حضرت سعد کردیں گے وہ ہمیں منظور ہوگا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بلوا بھیجا اور وہ قریب ہی رہتے تھے، وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے سردار کے استقبال کے لیے کھڑے ہوجا ؤ، وہ آئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھ گے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ لوگ آپ کے فیصلے پر رضا مند ہیں۔ انھوں نے کہا : میرا فیصلہ ان میں یہ ہے کہ ان کے جنگ جو قتل کردیے جائیں اور بچوں کو قتل کردیا جائے تو آپ نے فرمایا : آپ نے ان میں وہی فیصلہ کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کا ہے۔

11320

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11320

Zaeef

(۱۱۳۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ السِّقَّائِ وَأَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ قَالاَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَیْرٍ حَدَّثَنِی عَطِیَّۃُ الْقُرَظِیُّ قَالَ : کُنْتُ مِنْ سَبْیِ قُرَیْظَۃَ وَکَانُوا یَنْظُرُونَ فَمَنْ أَنْبَتَ الشَّعَرَ قُتِلَ وَمَنْ لَمْ یُنْبِتِ الشَّعَرَ لَمْ یُقْتَلْ وَکُنْتُ فِیمَنْ لَمْ یُنْبِتْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٥) حضرت عطیہ قرظی (رض) فرماتے ہیں : میں بنو قریظہ کے قیدیوں میں تھا، وہ دیکھتے تھے جس کے زیر ناف بال اگ آئے ہوتے اسے قتل کردیتے اور جس کے نہیں اگے ہوتے ، اسے چھوڑ دیتے تھے تو میں ان میں سے تھا جس کے بال ابھی نہیں اگے تھے۔

11321

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11321

Zaeef

(۱۱۳۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ قَالَ وَأَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَطِیَّۃَ الْقُرَظِیِّ قَالَ : عُرِضْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ قُرَیْظَۃَ فَشَکُّوا فِیَّ فَأَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یُنْظَرَ إِلَیَّ ہَلْ أَنْبَتُّ فَنَظَرُوا إِلَیَّ فَلَمْ یَجِدُونِی أَنْبَتُّ فَخَلَّی عَنِّی وَأَلْحَقَنِی بِالسَّبْیِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٦) حضرت عطیہ قرظی (رض) فرماتے ہیں : قریظہ والے دن مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا، انھیں میرے بارے میں شک ہوا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ اس کے زیر ناف بال دیکھو، آیا بال اگے ہیں یا نہیں ! انھوں نے مجھے دیکھا تو بال نہیں اگے تھے، انھوں نے مجھے چھوڑ دیا اور قیدیوں میں شامل کرلیا۔

11322

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11322

Zaeef

(۱۱۳۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَاحِدِ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ حَدَّثَنِی عَطِیَّۃُ الْقُرَظِیُّ قَالَ: عُرِضْنَا عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- زَمَنَ قُرَیْظَۃَ فَمَنْ کَانَ مِنَّا مُحْتَلِمًا أَوْ نَبَتَتْ عَانَتُہُ قُتِلَ قَالَ فَنَظَرُوا إِلَیَّ فَلَمْ تَکُنْ نَبَتَتْ عَانَتِی فَتُرِکْتُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٧) حضرت عطیہ قرظی (رض) فرماتے ہیں : ہم قریظہ کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : کے سامنے پیش کئے گئے تو جو شخص احتلام والا ہوتا یا اس کے زیر ناف بال اگ گئے ہوتے وہ اسے قتل کردیتے۔ فرماتے ہیں : انھوں نے مجھے دیکھا تو میرے بال نہیں اگے تھے تو انھوں نے مجھے چھوڑ دیا۔

11323

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11323

Zaeef

(۱۱۳۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ الْمِصْرِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ وَسُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَطِیَّۃَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی قُرَیْظَۃَ أَخْبَرَہُ : أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ قُرَیْظَۃَ جَرَّدُوہُ فَلَمَّا لَمْ یَرَوْا الْمَوَاسِی جَرَتْ عَلَی شَعَرِہِ یُرِیدُ عَانَتَہُ تَرَکُوہُ مِنَ الْقَتْلِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٨) حضرت عطیہ قرظی (رض) جو بنو قریظہ کے ایک آدمی تھے، انھوں نے بتایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے میرے کپڑے اتارے تو انھوں نے دیکھا کہ بال ابھی تک استرے سے مونڈے نہیں گئے تھے، اس لیے انھوں نے مجھے قتل نہیں کیا اور جسے احتلام نہ آیا ہوتا یا اس کے بال نہ اگے ہوتے وہ اسے چھوڑ دیتے تھے۔

11324

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11324

Zaeef

(۱۱۳۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِیُّ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ عَنْ کَثِیرِ بْنِ السَّائِبِ حَدَّثَنِی أَبْنَائُ قُرَیْظَۃَ : أَنَّہُمْ عُرِضُوا عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- زَمَنَ قُرَیْظَۃَ فَمَنْ کَانَ مِنْہُمْ مُحْتَلِمًا أَوْ نَبَتَتْ عَانَتُہُ قُتِلَ وَمَنْ لَمْ یَکُنِ احْتَلَمَ أَوْ نَبَتَتْ عَانَتُہُ تُرِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٩) کثیر بن سائب فرماتے ہیں : قریظہ والے کہتے ہیں کہ انھیں قریظہ کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا چنانچہ جسے احتلام آچکا ہوتا یا بال اگ آئے ہوتے تو اسے قتل کردیتے تھے ورنہ نہیں۔

11325

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11325

Zaeef

(۱۱۳۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رُفِعَ إِلَیْہِ غُلاَمٌ ابْتَہَرَ جَارِیَۃً فِی شِعْرِہِ فَقَالَ : انْظُرُوا إِلَیْہِ فَلَمْ یُوجَدْ أَنْبَتَ فَدَرَأَ عَنْہُ الْحَدَّ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَبَعْضُہُمْ یَرْوِیہِ عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ قَوْلُہُ : ابْتَہَرَ الاِبْتِہَارُ أَنْ یَقْذِفَہَا بِنَفْسِہِ یَقُولُ فَعَلْتُ بِہَا کَاذِبًا فَإِنْ کَانَ قَدْ فَعَلَ فَہُوَ الاِبْتِیَارُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٢٠) یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) کے سامنے ایک لڑکا لایا گیا جس نے اپنے اسعار میں ایک لڑکی پر اپنے ساتھ زنا کا بہتان لگایا تھا، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اسے دیکھو جب دیکھا تو پتہ چلا کہ اس کے زیر ناف بال نہیں اگے تو آپ نے اس سے حد ہٹالی۔ ابو عبید کہتے ہیں : ابتھر کا معنی ہے کہ اس نے بہتان لگایا کہ میں نے اس کے ساتھ یہ کیا ہے لیکن وہ اپنے قول میں جھوٹا ہے اگر حقیقت میں کیا ہو تو اسے ابتیار کہتے ہیں۔

11326

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11326

Zaeef

(۱۱۳۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ مُوسَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِابْنِ أَبِی الصَّعْبَۃِ قَدِ ابْتَہَرَ امْرَأَۃً فِی شِعْرِہِ قَالَ : انْظُرُوا إِلَی مُؤْتَزِرِہِ فَنَظَرُوا فَلَمْ یَجِدُوا أَنْبَتَ الشَّعَرَ فَقَالَ : لَوْ أَنْبَتَ الشَّعَرَ لَجَلَدْتُہُ الْحَدَّ۔وَعَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَصِینٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ : أُتِیَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِغُلاَمٍ قَدْ سَرَقَ فَقَالَ : انْظُرُوا إِلَی مُؤْتَزِرِہِ فَنَظَرُوا فَلَمْ یَجِدُوہُ أَنْبَتَ الشَّعَرَ فَلَمْ یَقْطَعْہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٢١) یحیٰی بن حبان فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) کے سامنے ابن صعبہ کو لایا گیا، اس نے اپنے شعروں میں اپنے ساتھ ایک عورت پر زنا کا اعتراف کیا تھا تو آپ نے فرمایا : اسے دیکھو تو انھوں نے اسے دیکھا کہ اس کے بال ابھی نہیں اگے تھے، آپ نے فرمایا : اگر اس کے بال اگ چکے ہوتے تو میں اس پر حد لگاتا۔ عبید بن عمر کہتے ہیں : حضرت عثمان کے پاس ایک لڑکا لایا گیا جس نے چوری کی تھی تو آپ نے فرمایا : اس کی چادر کے نیچے دیکھو انھوں نے دیکھا تو اس کے بال نہیں اگے تھے۔ چنانچہ اس کا ہاتھ نہیں کاٹا گیا۔

11327

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11327

Zaeef

(۱۱۳۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ حَدَّثَنَا عَمَّارٌ ہُوَ ابْنُ رُزَیْقٍ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : إِذَا أَصَابَ الْغُلاَمُ الْحَدَّ فَارْتَبْتَ فِیہِ احْتَلَمَ أَمْ لاَ نُظِرَ إِلَی عَانَتِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٢٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : جب بچے پر حد واجب ہوجائے اور شک ہو کہ آیا اسے احتلام ہوتا ہے یا نہیں تو اس کے زیر ناف بال دیکھے جائیں۔