Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 20 · Chapter 2390

پابندی کا بیان

عورت کو حیض آجانے پر بالغ ہوجاتی ہے

3 hadiths in this chapter

11316

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11316

Zaeef

(۱۱۳۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُوالْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ تُقْبَلُ صَلاَۃُ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حیض والی (بالغ عورت ) کی نماز بغیر دوپٹے کے نہیں ہوتی۔

11317

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11317

Zaeef

(۱۱۳۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ عَائِشَۃَ نَزَلَتْ عَلَی صَفِیَّۃِ أُمِّ طَلْحَۃَ الطَّلَحَاتِ فَرَأَتْ بَنَاتٍ لَہَا فَقَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ وَفِی حُجْرَتِی جَارِیَۃٌ فَأَلْقَی إِلَیَّ حَقْوَہُ وَقَالَ : شُقِّیہِ بِشَقَّتَیْنِ فَأَعْطِی ہَذِہِ نِصْفًا وَالْفَتَاۃَ الَّتِی عِنْدَ أُمِّ سَلَمَۃَ نِصْفًا فَإِنِّی لاَ أُرَاہَا إِلاَّ قَدْ حَاضَتْ أَوْ لاَ أُرَاہُمَا إِلاَّ قَدْ حَاضَتَا ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٢) محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) صفیہ ام طلحہ کے پاس گئیں اور اس کی بیٹیاں دیکھیں تو فرمایا : میرے حجرے میں ایک لڑکی بیٹھی ہوئی تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجرے میں داخل ہوئے۔ آپ نے میری طرف اپنی چادر پھینکی اور فرمایا : اس کے دو حصے کر دے۔ ایک حصہ اسے دے اور ایک حصہ اسے دے دینا جو ام سلمیٰ کے پاس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بالغ ہوچکی ہے یا فرمایا : میرے خیال میں یہ دونوں بالغ ہوچکی ہیں۔

11318

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11318

Zaeef

(۱۱۳۱۳) أَخْبَرَنَا الْفَقِیہُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ مَاہَانَ الْحَنَفِیِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : إِذَا حَاضَتِ الْجَارِیَۃُ وَجَبَ عَلَیْہَا مَا یَجِبُ عَلَی أُمِّہَا تَقُولُ مِنَ السِّتْرِ۔ [اخرجہ ابن الجعد ۲۱۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣١٣) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں : جب لڑکی کو حیض آئے تو اس پر اس طرح پردہ فرض ہوجاتا ہے جس طرح اس کی ماں پر ہوتا ہے۔