Sunan Al Kubra Bayhaqi #3353
(۳۳۵۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الظُّہْرَ أَوِ الْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ لَہُ ذُو الْیَدَیْنِ: أَقُصِرَتِ الصَّلاَۃُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَوْ نَسِیتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لأَصْحَابِہِ: ((أَحَقٌّ مَا یَقُولُ؟))۔قَالُوا: نَعَمْ۔فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ أُخْرَاوَیْنِ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔ قَالَ سَعْدٌ: وَرَأَیْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ صَلَّی مِنَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ وَسَلَّمَ ، فَتَکَلَّمَ ثُمَّ صَلَّی مَا بَقِیَ فَقَالَ: ہَکَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، وَتَمَامُ ہَذِہِ الْمَسْأَلَۃِ یَرِدُ فِی بَابِ سُجُودِ السَّہْوِ إِنَّ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۶۸]
اردو ترجمہ · Urdu
(٣٣٥٣) (ا) حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر یا عصر کی نماز (بھول کر) دو رکعتیں پڑھائیں تو ذوالیدین نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم ہوگئی ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ سے پوچھا : کیا ذوالیدین صحیح کہہ رہا ہے ؟ انھوں نے کہا : جی ہاں ! تو آپ نے دوسری رکعتیں پڑھائیں اور سہو کے دو سجدے کیے۔ سعد (رض) بیان کرتے ہیں کہ عروہ بن زبیر (رض) نے مغرب کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرلیا ، پھر باتیں کیں اور باقی ماندہ (ایک رکعت) ادا کرنے کے بعد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس طرح کیا ہے۔ (ب) اس مسئلہ میں مکمل بحث سجدہ سہو کے باب میں آئے گی، ان شاء اللہ۔