Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 656

نماز کا بیان

نماز میں کپڑا لٹکانے اور منہ ڈھانپنے کی ممانعت کا بیان

9 hadiths in this chapter

3307

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3307

Zaeef

(۳۳۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُتَوَکِّلِ أَبُو الْحَسَنِ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ الأَحْوَلِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنِ السَّدْلِ فِی الصَّلاَۃِ ، وَأَنْ یُغَطِّیَ الرَّجُلُ فَاہُ۔ [منکر۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٧) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں کپڑا لٹکانے اور منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے۔

3308

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3308

Zaeef

(۳۳۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِیہُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ وَسَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ عِسْلِ بْنِ سُفْیَانَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّہُ کَرِہَ السَّدْلَ۔وَرَفَعَ ذَلِکَ إِلَی النَّبِیِّ ﷺ۔ [منکر۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٨) عطاء ابوہریرہ (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ (رض) کپڑا لٹکانے کو ناپسند سمجھتے تھے اور اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک مرفوع بیان کرتے تھے۔

3309

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3309

Zaeef

(۳۳۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ہُوَ ابْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ عِسْلٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنِ السَّدْلِ فِی الصَّلاَۃِ۔ وَصَلَہُ الْحَسَنُ بْنُ ذَکْوَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ عَطَائٍ وَعِسْلٍ عَنْ عَطَائٍ ۔ وَأَرْسَلَہُ عَامِرٌ الأَحْوَلُ عَنْ عَطَائٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں سدل سے منع فرمایا ہے۔

3310

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3310

Zaeef

(۳۳۱۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا عَامِرٌ الأَحْوَلُ قَالَ: سَأَلْتُ عَطَائٌ عَنِ السَّدْلِ فَکَرِہَہُ فَقُلْتُ: أَعَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-؟ فَقَالَ: نَعَمْ۔ وَہَذَا الإِسْنَادُ وَإِنْ کَانَ مُنْقَطِعًا فَفِیہِ قُوَّۃٌ لِلْمَوْصُولَیْنَ قَبْلَہُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّہُ صَلَّی سَادِلاً۔ وَکَأَنَّہُ نَسِیَ الْحَدِیثَ أَوْ حَمَلَہُ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ إِنَّمَا لاَ یَجُوزُ لِلْخُیْلاَئِ ، وَکَانَ لاَ یَفْعَلُہُ خُیَلاَئً وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔وَقَدْ رُوِیَ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [منکر۔ اخرجہ عبدالرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣١٠) عامر احول بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کپڑا لٹکانے کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے اسے مکروہ کہا۔ میں نے پوچھا : کیا یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں ثابت ہے۔ نوٹ : نماز میں سر یا کندھوں سے دونوں طرف کپڑا لٹکانا سدل کہلاتا ہے۔ (ب) ہمیں عطاء بن ابی رباح کے حوالے سے روایت بیان کی گئی کہ انھوں نے کپڑا لٹکا کر نماز ادا کی ۔ (ج) شاید وہ یہ حدیث بھول چکے ہوں یا انھوں نے اس پر محمول کیا ہو کہ یہ صرف تکبر کی نیت سے جائز نہیں اور انھوں نے تکبر کی نیت سے نہ کیا ہو۔ واللہ اعلم

3311

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3311

Zaeef

(۳۳۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الصَّنْعَانِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْبَوْسِیُّ بِصَنْعَائَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّہُ کَرِہَ السَّدْلَ فِی الصَّلاَۃِ ، وَذَکَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَکْرَہُہُ۔ تَفَرَّدَ بِہِ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ۔(ج) وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَرَوَی سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُسَمِّہِ عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ الْوَادِعِیِّ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِرَجُلٍ قَدْ سَدَلَ ثَوْبَہُ فِی الصَّلاَۃِ فَأَخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ- ثَوْبَہُ فَعَطَفَہُ عَلَیْہِ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ [منکر۔ وقد مضی الکلام علیہ فی الحدیث ۳۳۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣١١) (ا) ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ وہ نماز میں کپڑا لٹکانے کو مکروہ خیال کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔ (ب) ابوعطیہ وادی سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس سے گزرے، اس نے نماز میں اپنے کپڑے کو دونوں طرف سے لٹکا رکھا تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا کپڑا پکڑ کر اس کے اوپر لپیٹ دیا۔ یہ روایت منقطع ہے۔

3312

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3312

Zaeef

(۳۳۱۲) وَقَدْ رَوَاہُ حَفْصُ بْنُ أَبِی دَاوُدَ وَہُوَ حَفْصُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْقَارِئُ الْکُوفِیُّ عَنِ الْہَیْثَمِ بْنِ حَبِیبٍ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: مَرَّ النَّبِیُّ -ﷺ- بِرَجُلٍ یُصَلِّی قَدْ سَدَلَ ثَوْبَہُ ، فَعَطَفَہُ عَلَیْہِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو السَّمَّاکُ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ أَبِی دَاوُدَ فَذَکَرَہُ۔ إِلاَّ أَنَّ حَفْصًا ضَعِیفٌ فِی الْحَدِیثِ۔ وَقَدْ کَتَبْنَاہُ مِنْ حَدِیثِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ طَہْمَانَ عَنِ الْہَیْثَمِ ، فَإِنْ کَانَ مَحْفُوظًا فَہُوَ أَحْسَنُ مِنْ رِوَایَۃِ حَفْصٍ الْقَارِئِ۔ وَقَدْ کَرِہَہُ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِیمَا۔ [ضعیف جداً۔ اخرجہ القطیعی فی ’’الالف دینار ۱۲۱‘‘]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣١٢) (ا) عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس سے گزرے جس نے نماز میں اپنے کپڑے کو لٹکایا ہوا تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ کپڑا اس پر لپیٹ دیا۔ (ب) حضرت علی بھی اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔

3313

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3313

Sahih

(۳۳۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ خَرَجَ فَرَأَی قَوْمًا یُصَلُّونَ قَدْ سَدَلُوا ثِیَابَہُمْ فَقَالَ: کَأَنَّہُمُ الْیَہُودُ خَرَجُوا مِنْ فُہْرِہِمْ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ: ہُوَ مَوْضِعُ مِدْرَاسِہِمُ الَّذِی یَجْتَمِعُونَ فِیہِ ، قَالَ: وَالسَّدْلُ إِسْبَالُ الرَّجُلِ ثَوْبَہُ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَضُمَّ جَانِبَیْہِ بَیْنَ یَدَیْہِ ، فَإِنْ ضَمَّہُ فَلَیْسَ بِسَدْلٍ۔ وَرُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ أَنَّہُ کَرِہَہُ ، وَکَرِہَہُ أَیْضًا مُجَاہِدٌ وَإِبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ۔وَیُذْکَرُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ ، ثُمَّ عَنِ الْحَسَنِ وَابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُمْ لَمْ یَرَوْا بِہِ بَأْسًا۔(ق) وَکَأَنَّہُمْ إِنَّمَا رَخَّصُوا فِیہِ لِمَنْ یَفْعَلُہُ لِغَیْرِ مَخِیلَۃٍ ، فَأَمَّا مَنْ یَفْعَلُہُ بَطَرًا فَہُوَ مَنْہِیٌّ عَنْہُ ، وَقَدْ أَشَارَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ إِلَی مَعْنَی ہَذَا فِی کِتَابِ الْبُوَیْطِیِّ۔ وَاحْتَجَّ بِمَتْنِ الْحَدِیثِ الَّذِی۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۴۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣١٣) (ا) سیدنا علی (رض) سے منقول ہے کہ وہ باہر نکلے، انھوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو اپنے کپڑوں کو لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں تو آپ (رض) نے فرمایا : گویا کہ یہ یہودی ہیں جو اپنے فہر سے نکلے ہیں (فہر یہودیوں کا ایک تہوار تھا جو مارچ کی چودھویں اور پندرہویں تاریخوں میں منایا جاتا تھا) ۔ (ب) ابوعبید کہتے ہیں : فہر ان کی عبادت گاہ ہوتی ہے یا کوئی ایسی جگہ جہاں یہ جمع ہوتے ہیں اور سدل کا مطلب ہے کہ آدمی اپنے کپڑے کے دونوں کنارے ملائے بغیر انھیں سامنے کی طرف لٹکا دے۔ اگر ان کناروں کو ملا لے تو سدل نہ ہوگا ۔ (ج) سیدنا ابن عمر (رض) سے منقول دو روایتوں میں سے ایک میں انھوں نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے۔ اسی طرح مجاہد اور ابراہیم نخعی نے بھی اسے مکروہ کہا ہے اور جابر (رض) حسن اور ابن سیرین سے نقل کیا جاتا ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ (د) انھوں نے اس میں جو رخصت دی ہے یہ اس شخص کے لیے ہے جو تکبر کی وجہ سے نہ کرے، لیکن جو تکبر کی وجہ سے کرے اس سے روکا گیا ہے اور امام شافعی (رح) نے بویطی کی کتاب میں اسی مفہوم کی طرف اشارہ کیا ہے۔

3314

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3314

Sahih

(۳۳۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ جَرَّ ثَوْبَہُ خُیَلاَئَ لَمْ یَنْظُرِ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَیْ رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّیْ إِزَارِی یَسْتَرْخِی إِلاَّ أَنْ أَتَعَاہَدَ ذَلِکَ مِنْہُ۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَسْتَ أَوْ إِنَّکَ لَسْتَ مِمَّنْ یَصْنَعُہُ خُیَلاَئَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنَ یُونُسَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۴۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣١٤) (ا) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو تکبر سے اپنے کپڑے کو (ٹخنوں سے نیچے) لٹکائے گا اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔ (ب) ابوبکر صدیق (رض) نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میرے تہبند کا ایک کنارہ لٹک جاتا ہے مگر میں پھر بھی اسے اوپر کرتا رہتا ہوں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نہیں ہے یا فرمایا : تو ان میں سے نہیں ہے جو تکبر کی وجہ سے اس طرح کرتے ہیں۔ سبحان اللہ

3315

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3315

Sahih

(۳۳۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ طَاوُسٍ وَمُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا ذَکَرَ فِی الإِزَارِ مَا ذَکَرَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِزَارِی یَسْقُطُ عَنْ أَحَدِ شِقَّیَّ۔قَالَ: ((إِنَّکَ لَسْتَ مِنْہُمْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ ثُمَّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَالشَّعْبِیِّ وَعِکْرِمَۃَ وَإِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ أَنَّہُمْ کَرِہُوا التَّلَثُّمَ فِی الصَّلاَۃِ، وَرِوَایَۃُ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ تُصَرِّحُ بِالنَّہْیِ عَنْہُ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣١٥) (ا) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تہبند کے بارے میں ذکر فرمایا تو ابوبکر (رض) کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! میرا تہبند ایک طرف سے گر جاتا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو ان میں سے نہیں ہے۔ (ب) اور ہمیں ابن عمر (رض) ، سالم بن عبداللہ، سعید بن مسیب، شعبی، عکرمہ اور ابراہیم نخعی (رض) سے نقل کیا گیا ہے کہ یہ تمام حضرات نماز میں چہرہ ڈھانپنے کو مکروہ خیال کرتے تھے اور حسن بن ذکوان کی روایت میں اس سے ممانعت کی تصریح ہے۔