Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 655

نماز کا بیان

نماز میں کپڑا لٹکانے کی کراہت کا بیان

3 hadiths in this chapter

3304

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3304

Zaeef

(۳۳۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِیلَ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ یَزِیدَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: بَیْنَمَا رَجُلٌ یُصَلِّی مُسْبِلٌ إِزَارَہُ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اذْہَبْ فَتَوَضَّأْ))۔فَذَہَبَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ جَائَ فَقَالَ: ((اذْہَبْ فَتَوَضَّأْ))۔فَذَہَبَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ جَائَ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: یَا نَبِیَّ اللَّہِ مَا لَکَ أَمَرْتَہُ یَتَوَضَّأُ ثُمَّ سَکَتَّ عَنْہُ؟ فَقَالَ: ((إِنَّہُ کَانَ یُصَلِّی وَہُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَہُ ، وَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لاَ یَقْبَلُ صَلاَۃَ رَجُلٍ مُسْبِلٌ إِزَارَہُ))۔ ہَکَذَا رَوَاہُ أَبَانُ الْعَطَّارُ عَنْ یَحْیَی۔ وَخَالَفَہُ حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ فِی إِسْنَادِہِ فَرَوَاہُ کَمَا۔ [ضعیف۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٤) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص اپنی تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے فرمایا : جاؤ وضو کرو، وہ شخص گیا اور وضو کر کے حاضر خدمت ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ وضو کرو۔ وہ شخص گیا اور دوبارہ وضو کر کے آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے دریافت کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے اسے وضو کرنے کا حکم کیوں دیا تھا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے ؟ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ ٹخنوں سے نیچے تہبند لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا اور جو شخص تہبند لٹکا کر نماز پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرماتا۔

3305

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3305

Hasan

(۳۳۰۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا حَرْبٌ عَنْ یَحْیَی قَالَ حَدَّثَنِی إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ أَنَّ أَبَا جَعْفَرٍ الْمَدَنِیَّ حَدَّثَہُ أَنَّ عَطَائَ بْنَ یَسَارٍ حَدَّثَہُ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَدَّثَہُ قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَجَعَلَ رَجُلٌ یُصَلِّی ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اذْہَبْ فَتَوَضَّأْ))۔فَتَوَضَّأَ ثُمَّ عَادَ یُصَلِّی ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اذْہَبْ فَتَوَضَّأْ))۔فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا شَأْنُکَ أَمَرْتَہُ أَنْ یَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَکَتَّ عَنْہُ؟ فَقَالَ: ((إِنِّی إِنَّمَا أَمَرْتُہُ أَنْ یَتَوَضَّأَ ، إِنَّہُ کَانَ مُسْبِلاً إِزَارَہُ ، وَلاَ یَقْبَلُ اللَّہُ صَلاَۃَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ إِزَارَہُ))۔ رَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَدَّثَہُ فَأَسْقُطَ مِنْ بَیْنَ یَحْیَی وَعَطَائٍ ۔ [شاذ۔ اخرجہ ابوداود الطیالسی ۳۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٥) عطاء بن یسار بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی نے انھیں حدیث بیان کی کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک شخص آکر نماز پڑھنے لگا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کہا : جاؤ جا کر وضو کرو اس نے وضو کیا، پھر نماز پڑھنے لگا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پھر فرمایا کہ جاؤ وضو کرو تو ایک شخص نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا وجہ ہے آپ اسے وضو کرنے کا حکم دیتے ہیں پھر چپ ہوجاتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اس لیے اس کو وضو کرنے کا کہتا تھا کہ تہبند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں کرتا جو تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھتا ہے۔

3306

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3306

Zaeef

(۳۳۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ وَثَابِتٌ أَبُو زَیْدٍ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَفَعَہُ أَبُو عَوَانَۃَ وَلَمْ یَرْفَعْہُ ثَابِتٌ: أَنَّہُ رَأَی أَعْرَابِیًّا عَلَیْہِ شَمْلَۃٌ قَدْ ذَیَّلَہَا وَہُوَ یُصَلِّی ، فَقَالَ: إِنَّ الَّذِی یَجُرُّ ثَوْبَہُ مِنَ الْخُیَلاَئِ فِی الصَّلاَۃِ لَیْسَ مِنَ اللَّہِ فِی حِلٍّ وَلاَ حَرَامٍ ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ قَالَ رَوَی ہَذَا جَمَاعَۃٌ عَنْ عَاصِمٍ مَوْقُوفًا عَلَی ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْہُمْ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ وَحَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ وَأَبُو الأَحْوَصِ وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَفِی الأَحَادِیثِ الثَّابِتَۃِ الْمُطْلَقَۃِ فِی النَّہْیِ عَنْ جَرِّ الإِزَارِ دَلِیلٌ عَلَی کَرَاہِیَتِہِ فِی الصَّلاَۃِ وَغَیْرِہَا۔ [منکر۔ اخرجہ ابوداود ۷۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٦) (ا) ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک دیہاتی کو دیکھا جو ایک چادر اوڑھے ہوئے تھا اور اسے ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا تو انھوں نے فرمایا : جس شخص نے نماز میں ازراہ تکبر اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹکایا تو ایسے شخص کے لیے اللہ تعالیٰ نہ جنت حلال کرے گا نہ جہنم حرام ۔ (ب) امام ابوداود (رح) بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث کو راویوں کی ایک جماعت نے عاصم سے عبداللہ بن مسعود (رض) پر موقوف بیان کیا ہے۔ ان میں سے حماد بن سلمہ، حماد بن زید، ابو احوص اور ابو معاویہ (رض) ہیں۔ (ج) امام صاحب فرماتے ہیں کہ تہبند لٹکانے کی ممانعت میں منقول احادیث اس کی نماز اور عام حالت میں حرمت کی دلیل ہیں۔