Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 645

نماز کا بیان

مرد کے لیے کتنے کپڑوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے

9 hadiths in this chapter

3268

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3268

Sahih

(۳۲۶۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ فِیمَا قَرَأْتُ عَلَیْہِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ: لَقَدْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی صَلاَۃَ الْفَجْرِ فَیَشْہَدُہَا مَعَہُ نِسَائُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِہِنَّ ، ثُمَّ یَرْجِعْنَ إِلَی بُیُوتِہِنَّ وَمَا یَعْرِفُہُنَّ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطحاوی فی شرح المعانی: ۱/ ۳۷۷۔ البخاری بسند آخر ۳۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٦٨) عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھتے تو آپ کے ساتھ (نماز میں) کئی مسلمان عورتیں شریک ہوتیں، وہ بڑی بڑی چادروں میں لپٹی ہوتی تھیں۔ پھر وہ (نماز کے بعد) اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں اور (اندھیرے کی وجہ سے) انھیں کوئی نہ پہچان پاتا۔

3269

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3269

Sahih

(۳۲۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَبَلَۃَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ السِّمْنَانِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ تَوْبَۃَ الْعَنْبَرِیِّ سَمِعَ نَافِعًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَأْتَزِرْ وَلْیَرْتَدِ))۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٦٩) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو تہبند باندھ لیا کرے اور چادر اوڑھ لے۔

3270

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3270

Sahih

(۳۲۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی قُمَاشٍ حَدَّثَنَا مُثَنَّی بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ شُعْبَۃَ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ بِإِسْنَادِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطبرانی فی الاوسط ۹۳۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧٠) ایضا

3271

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3271

Sahih

(۳۲۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَدِینِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَیَّبِیُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ وَلاَ یُرَی نَافِعٌ إِلاَّ أَنَّہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَلْبَسْ ثَوْبَیْہِ ، فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ مَنْ تُزِیَّنَ لَہُ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ ثَوْبَانِ فَلْیَأْتَزِرْ إِذَا صَلَّی ، وَلاَ یَشْتَمِلْ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ اشْتِمَالَ الْیَہُودِ))۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن خزیمہ: ۷۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧١) عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو وہ دو کپڑے پہن لے کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ مستحق ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے، لہٰذا اگر کسی کے پاس دو کپڑے نہ ہوں تو وہ تہبند باندھ لیا کرے اور تم میں سے کوئی بھی اپنی نماز میں کپڑے کو نہ لپیٹے یعنی یہودیوں کی طرح چادر لپیٹنا کہ ہاتھ نہ نکل سکیں۔

3272

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3272

Sahih

(۳۲۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ الضُّبَعِیُّ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: رَآنِی ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أُصَلِّی فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ: أَلَمْ أَکْسُکَ؟ قُلْتُ: بَلَی۔قَالَ: فَلَوْ بَعَثْتُکَ کُنْتَ تَذْہَبُ ہَکَذَا ؟ قُلْتُ: لاَ۔قَالَ: فَاللَّہُ أَحَقُّ أَنْ تَزَیَّنَ لَہُ ، ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فِی ثَوْبٍ فَلْیَشُدَّہُ عَلَی حِقْوِہِ ، وَلاَ تَشْتَمِلُوا کَاشْتِمَالِ الْیَہُودِ))۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧٢) نافع بیان کرتے ہیں : مجھے ابن عمر (رض) نے ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا : کیا میں نے تجھے کپڑے نہیں پہنائے ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں ضرور پہنائے ہیں تو انھوں نے کہا : اگر تمہیں میں اسی حالت میں کسی طرف بھیجوں تو کیا چلے جاؤ گے ؟ میں نے کہا : نہیں۔ انھوں نے فرمایا : پھر اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لیے زیب وزینت اختیار کی جائے۔ پھر فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو وہ اپنی کمر یا کوکھ پر باندھ لے اور یہودیوں کی طرح چادر نہ لپیٹے کہ ہاتھ بھی باہر نہ نکل سکیں۔

3273

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3273

Sahih

(۳۲۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: تَخَلَّفْتُ یَوْمًا فِی عَلَفِ الرِّکَابِ ، فَدَخَلَ عَلَیَّ ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أُصَلِّی فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، فَقَالَ لِی: أَلَمْ تُکْسَ ثَوْبَیْنِ؟ قُلْتُ: بَلَی۔قَالَ: أَرَأَیْتَ لَوْ بَعَثْتُکَ إِلَی بَعْضِ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ أَکُنْتَ تَذْہَبُ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قُلْتُ: لاَ۔قَالَ: فَاللَّہُ أَحَقُّ أَنْ تَتَجَمَّلَ لَہُ أَمِ النَّاسُ؟ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ قَالَ عُمَرُ: مَنْ کَانَ لَہُ ثَوْبَانِ فَلْیُصَلِّ فِیہِمَا ، وَمَنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ إِلاَّ ثَوْبٌ فَلْیَتَّزِرْ بِہِ ، وَلاَ یَشْتَمِلْ کَاشْتِمَالِ الْیَہُودِ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧٣) نافع بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں سواریوں کو چارہ ڈالنے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا تو ابن عمر (رض) میرے پاس تشریف لائے اور میں ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے مجھے کہا : کیا تجھے دو کپڑے نہیں پہنائے گئے تھے ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔ انھوں نے فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر میں تمہیں اہل مدینہ میں سے کسی کے پاس بھیجوں تو کیا تم ایک ہی کپڑے میں چلے جاؤ گے ؟ میں نے کہا : نہیں۔ انھوں نے فرمایا : تو اللہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لیے خوبصورتی اختیار کی جائے یا لوگ ؟ پھر فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یا عمر (رض) نے فرمایا کہ جس کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں میں نماز پڑھے اور جس کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو وہ اس کو کمر میں باندھ دے اور یہودیوں کی طرح چادر نہ لپیٹے کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں۔

3274

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3274

Sahih

(۳۲۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یُوسُفُ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: احْتَبَسْتُ لَہُ فِی عَلَفِ الرِّکَابِ۔وَذَکَرَ الْحَدِیثَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَأَکْثَرُ ظَنِّی أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لِیُصَلِّ أَحَدُکُمْ فِی ثَوْبَیْنِ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ إِلاَّ ثَوْبًا وَاحِدًا فَلْیَتَّزِرْ بِہِ ، وَلاَ یَشْتَمِلِ اشْتِمَالَ الْیَہُودِ))۔ وَرَوَاہُ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ ہَکَذَا بِالشَّکِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧٤) نافع سے روایت ہے کہ میں سواریوں کی خدمت (چارہ وغیرہ ڈالنے) کی وجہ سے رک گیا۔۔۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یا حضرت عمر (رض) نے، راوی کہتے ہیں : میرا گمان یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک دو کپڑوں میں نماز ادا کرے اور اگر صرف ایک کپڑا میسر ہو تو اسی کو باندھ لے اور یہودیوں کی طرح چادر نہ لپیٹے کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں۔

3275

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3275

Zaeef

(۳۲۷۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ ہُوَ ابْنُ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَسَأَلَہُ عَنِ الصَّلاَۃِ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ: ((أَوَکُلُّکُمْ یَجِدُ ثَوْبَیْنِ؟))۔ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ إِلَی عُمَرَ فَسَأَلَہُ عَنِ الصَّلاَۃِ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ: إِذَا وَسَّعَ اللَّہُ فَأَوْسِعُوا ، جَمَعَ رَجُلٌ عَلَیْہِ ثِیَابَہُ ، صَلَّی رَجُلٌ فِی إِزَارٍ وَرِدَائٍ ، فِی إِزَارٍ وَقَمِیصٍ ، فِی إِزَارٍ وَقَبَائٍ ، فِی سَرَاوِیلَ وَرِدَائٍ ، فِی سَرَاوِیلَ وَقَمِیصٍ، فِی سَرَاوِیلَ وَقَبَائٍ ، فِی تُبَّانٍ وَقَبَائٍ فِی تُبَّانٍ وَقَمِیصٍ، وَأَحْسِبُہُ قَالَ فِی تُبَّانٍ وَرِدَائٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۶۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧٥) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا : کیا مرد ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم میں سے ہر کسی کو دو دو کپڑے میسر ہیں ؟ پھر ایک اور شخص حضرت عمر (رض) کے پاس آکھڑا ہوا اور ان سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے مسئلہ دریافت کیا تو حضرت عمر (رض) نے کہا : جب اللہ نے تمہیں وسعت دی ہے تو تم بھی وسعت اختیار کرو۔ تمہیں چاہیے کہ اپنے کپڑے اکٹھے کر کے تہبند باندھ لو اس کے ساتھ چادر، قمیص یا جبہ پہن لے یا شلوار پہن لے اور اس کے ساتھ چادر، قمیص یا جبہ پہن لے یا جانگیہ پہن لے اور اس کے ساتھ جبہ یا قمیص پہن لے۔ ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : میرا خیال ہے کہ انھوں نے جانگیے کے ساتھ چادر کا بھی ذکر کیا۔

3276

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3276

Sahih

(۳۲۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُخَرِّمِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَیْلَۃَ: یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنِیبِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ فِی لِحَافٍ لاَ یَتَوَشَّحُ بِہِ ، وَنَہَی أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ فِی سَرَاوِیلَ وَلَیْسَ عَلَیْہِ رِدَائٌ ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٧٦) عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر اوڑھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا کہ اس کا دائیں کنارہ بائیں کندھے پر اور بائیں کنارہ دائیں کندھے پر نہ ہو، اسی طرح آپ نے چادر کے بغیر صرف پاجامہ میں نماز پڑھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔