Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 639

نماز کا بیان

آزاد عورت کے ستر کا بیان اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا } [النور : ٣١] ” اور (عورتیں) اپنی زینت کو دکھاتی نہ پھریں مگر جو ظاہر ہے۔

5 hadiths in this chapter

3214

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3214

Sahih

(۳۲۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ ہُرْمُزَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ {وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا} [النور: ۳۱] قَالَ: مَا فِی الْکَفِّ وَالْوَجْہِ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن ابی شبیۃ ۱۷۰۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢١٤) ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ { وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا } [النور : ٣١] میں زینت سے مراد ہاتھ اور چہرہ ہیں۔

3215

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3215

Sahih

(۳۲۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو سَعِیدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ الْمُلاَئِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ {وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ} [النور: ۳۱] الآیَۃَ قَالَ: الْکُحْلُ وَالْخَاتَمُ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ الطبری ۹/۳۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢١٥) سعید بن جبیر سیدنا ابن عباس (رض) سے اللہ تعالیٰ کے اس قول { وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا } [النور : ٣١] کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : اس سے مراد سرمہ اور انگوٹھی ہے۔

3216

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3216

Sahih

(۳۲۱۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ہُوَ ابْنُ أَبِی صَغِیرَۃَ أَخْبَرَنَا خُصَیْفٌ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ {وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا} [النور:۳۱] قَالَ: الْکُحْلُ وَالْخَاتَمُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مِثْلَ ہَذَا۔ [حسن لغیرہ۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢١٦) عکرمہ حضرت ابن عباس (رض) سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان { وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا } [النور : ٣١] ” اور وہ اپنی زینت کو زیبائش کو ظاہر نہ کریں مگر جو ظاہر ہو “ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : اس سے مراد سرمہ اور انگوٹھی ہے۔

3217

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3217

Zaeef

(۳۲۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا عُقْبَۃُ الأَصَمُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: مَا ظَہَرَ مِنْہَا الْوَجْہُ وَالْکَفَّانِ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ: الزِّینَۃُ الظَّاہِرَۃُ الْوَجْہُ وَالْکَفَّانِ۔وَرُوِّینَا مَعْنَاہُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَہُوَ قَوْلُ الأَوْزَاعِیُّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢١٧) (ا) عطاء بن ابی رباح سیدہ عائشہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ مَا ظَہَرَ مِنْہَا سے مراد چہرہ اور دونوں ہاتھ ہیں۔ (ب) ابن عمر (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے فرمایا : اس سے مراد ظاہری زیبائش چہرہ اور دونوں ہاتھ ہیں اور اس کے معنیٰ میں عطاء بن ابی رباح اور سعید بھی جبیر سے بھی منقول ہے۔

3218

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3218

Zaeef

(۳۲۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ کَعْبٍ الأَنْطَاکِیُّ وَمُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ ہُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدُوسٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَیُّوبَ النَّصِیبِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَیْکٍ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِی بَکْرٍ دَخَلَتْ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَعَلَیْہَا ثِیَابٌ شَامِیَّۃٌ رِقَاقٌ ، فَأَعْرَضَ عَنْہَا ، ثُمَّ قَالَ: ((مَا ہَذَا یَا أَسْمَائُ ؟ إِنَّ الْمَرْأَۃَ إِذَا بَلَغَتِ الْمَحِیضَ لَمْ یَصْلُحْ أَنْ یُرَی مِنْہَا إِلاَّ ہَذَا وَہَذَا))۔وَأَشَارَ إِلَی وَجْہِہِ وَکَفَّیْہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْمَالِینِیِّ۔قَالَ أَبُو دَاوُدَ: ہَذَا مُرْسَلٌ۔(ج) خَالِدُ بْنُ دُرَیْکٍ لَمْ یُدْرِکْ عَائِشَۃَ۔ قَالَ الشَّیْخُ: مَعَ ہَذَا الْمُرْسَلِ قَوْلُ مَنْ مَضَی مِنَ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُمْ فِی بَیَانِ مَا أَبَاحَ اللَّہُ مِنَ الزِّینَۃِ الظَّاہِرَۃِ ، فَصَارَ الْقَوْلُ بِذَلِکَ قَوِیًّا ، وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [منکر۔ اخرجہ ابوداود ۴۱۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢١٨) (ا) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں، ان کے بدن پر شامی (باریک) لباس تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منہ دوسری طرف پھیر دیا اور فرمایا : اے اسماء ! عورت جب بالغ ہوجائے تو اس کے لیے مناسب نہیں کہ اس کا بدن دکھائی دے سوائے اس کے اور اس کے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کی طرف اشارہ فرمایا۔ (ب) امام ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث مرسل ہے؛ خالد بن دریک کی سیدہ عائشہ (رض) سے ملاقات ثابت نہیں۔ (ج) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : یہ حدیث مرسل ہے لیکن صحابہ کے جو اقوال گزر چکے ہیں کہ اللہ نے ظاہری زینت مباح قرار دی ہے تو ان شواہد کے ساتھ یہ قول قوی ہوجاتا ہے۔ وباللہ التوفیق