Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 634

نماز کا بیان

اگر کئی نمازیں قضا ہوجائیں تو ان کو ترتیب سے پڑھنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

3186

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3186

Sahih

(۳۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: جَائَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- یَوْمَ الْخَنْدَقِ ، فَجَعَلَ یَسُبُّ کُفَّارَ قُرَیْشٍ وَیَقُولُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا صَلَّیْتُ صَلاَۃَ الْعَصْرِ حَتَّی کَادَتْ أَنْ تَغِیبَ الشَّمْسُ ، قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((وَأَنَا وَاللَّہِ مَا صَلَّیْتُہَا بَعْدُ))۔قَالَ: فَنَزَلَ إِلَی بُطْحَانَ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّی الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَابَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ بَعْدَہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٨٦) جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ خندق کے روز حضرت عمر (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کافروں کو برا کہنے لگے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں نے سورج ڈوبنے کے قریب عصر کی نماز پڑھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں تو غروب آفتاب تک بھی نہ پڑھ سکا۔ جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : پھر ہم بطحان نامی جگہ میں اترے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو فرمایا اور غروب آفتاب کے بعد نمازِ عصر پڑھی۔ پھر اس کے بعد مغرب کی نماز ادا کی۔

3187

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3187

Sahih

(۳۱۸۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ بِنَحْوِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی عَنْ وَکِیعٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [حوالہ مذکورہ صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٨٧) ایک دوسری سند سے یہی روایت منقول ہے۔

3188

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3188

Sahih

(۳۱۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنِی الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مُوَازِی الْعَدُوِ فَشَغَلُوا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ حَتَّی کَانَ نِصْفُ اللَّیْلِ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَبَدَأَ بِالظُّہْرِ فَصَلاَّہَا ، ثُمَّ الْعَصْرِ ، ثُمَّ الْمَغْرِبِ ، ثُمَّ الْعِشَائِ یُتْبَعُ بَعْضَہَا بَعْضًا۔ زَادَ فِیہِ الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی عَمْرٍو الأَوْزَاعِیِّ یُتَابَعُ بَعْضُہَا بَعْضًا بِإِقَامَۃٍ إِقَامَۃٍ وَقَدْ مَضَی ذِکْرُہُ۔ وَرُوِّینَاہُ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی مَسْأَلَۃِ الأَذَانِ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الترمذی ۱۷۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٨٨) (ا) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ کے ہمراہ دشمن کے خلاف صف آرا تھے۔ دشمن نے رسول اللہ کو نماز ظہر، عصر، مغرب اور عشا سے مشغول کیے رکھا حتیٰ کہ آدھی رات کا وقت ہوگیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے، ظہر سے ابتدا کی پھر عصر، مغرب اور عشاء ترتیب سے ساری نمازیں ادا کیں۔ (ب) ولید بن مسلم نے بواسطہ ابو عمر واوزاعی یہ اضافہ کیا ہے کہ اس روایت کے بعض راوی دوسروں کی موافقت کرتے ہیں، یعنی ایک ایک اقامت کے ساتھ۔ اس کا ذکر گزر چکا ہے۔ (ج) ہمیں یہ حدیث ابو سعید خدری (رض) کے واسطے سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اذان کے بارے میں بیان کی گئی۔