Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 631

نماز کا بیان

نمازِ فجر میں قنوت نہ پڑھنے کا بیان

7 hadiths in this chapter

3154

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3154

Zaeef

(۳۱۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: مَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی شَیْئٍ مِنْ صَلَوَاتِہِ۔ کَذَا رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَیْمِیُّ۔(ج) وَہُوَ مَتْرُوکٌ۔ [منکر۔ اخرجہ الطبرانی فے الاوسط ۷۴۸۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٥٤) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی بھی نماز میں قنوت نہیں پڑھی۔

3155

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3155

Zaeef

(۳۱۵۵) وَقَدْ رَوَی أَبُو حَمْزَۃَ الأَعْوَرُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا یَدْعُو عَلَی عُصَیَّۃَ وَذَکْوَانَ، فَلَمَّا ظَہَرَ عَلَیْہِمْ تَرَکَ الْقُنُوتَ۔أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ فَذَکَرَہُ۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّمَا تَرَکَ اللَّعْنَ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الطحاوی ۱/ ۲۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٥٥) (ا) حضرت عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ تک قنوت پڑھی، جس میں عصیہ اور ذکوان پر بددعا کرتے رہے۔ پھر جب آپ پر معاملہ ظاہر ہوگیا (یعنی وحی آگئی) تو آپ نے قنوت ترک کردی۔ (ب) عبدالرحمن بن مہدی (رح) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف بددعا کرنا ترک کی تھی۔

3156

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3156

Sahih

(۳۱۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ قَالَ قُلْتُ لأَبِی: یَا أَبَتِ أَلَیْسَ قَدْ صَلَّیْتَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَخَلْفَ أَبِی بَکْرٍ وَخَلْفَ عُمَرَ؟ قَالَ: بَلَی۔قُلْتُ: فَکَانُوا یَقْنُتُونَ فِی الْفَجْرِ؟ قَالَ: یَا بُنَیَّ مُحْدَثَۃٌ۔ طَارِقُ بْنُ أَشْیَمَ الأَشْجَعِیُّ لَمْ یَحْفَظْہُ عَمَّنْ صَلَّی خَلْفَہُ فَرَآہُ مُحْدَثًا وَقَدْ حَفِظَہُ غَیْرُہُ فَالْحُکْمُ لَہُ دُونَہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ماجہ ص ۱۲۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٥٦) (ا) ابومالک اشجعی سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد محترم سے عرض کیا : ابا جان ! کیا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر اور عمر (رض) کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں ؟ انھوں نے فرمایا : کیوں نہیں ! میں نے کہا : کیا وہ فجر کی نماز میں قنوت پڑھتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا : میرے بیٹے ! یہ تو بدعت ہے۔ (ب) طارق بن اشیم اشجعی نے اس سے روایت یاد ہی نہیں کی جس کے پیچھے انھوں نے نماز پڑھی۔ اس لیے وہ اس کو بدعت سمجھتے تھے حالانکہ یہ روایت ان کے علاوہ حضرات نے یاد کی ہے۔ لہٰذا اس کا حکم ان کے مخالف ہوگا۔

3157

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3157

Sahih

(۳۱۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ صَلاَۃَ الصُّبْحِ فَلَمْ یَقْنُتْ ، فَقُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ: لاَ أَرَاکَ تَقْنُتُ۔قَالَ: لاَ أَحْفَظْہُ عَنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِنَا۔ قَالَ الشَّیْخُ: نِسْیَانُ بَعْضِ الصَّحَابَۃِ أَوْ غَفْلَتُہُ عَنْ بَعْضِ السُّنَنِ لاَ یَقْدَحُ فِی رِوَایَۃِ مَنْ حَفِظَہُ وَأَثْبَتَہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۴۹۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٥٧) (ا) ابومجلز سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر (رض) کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی، انھوں نے قنوت نہیں پڑھی۔ میں نے ابن عمر (رض) سے عرض کیا کہ میں نے آپ کو قنوت پڑھتے نہیں دیکھا ؟ انھوں نے فرمایا : اپنے اصحاب میں سے میں نے کسی سے بھی یہ حدیث نہیں سنی۔ (ب) امام بیہقی (رح) بیان کرتے ہیں : بعض صحابہ کا بھول جانے اور ان سے بعض سنتوں سے تساہل ہوجانے سے ان صحابہ (رض) کی روایت پر قدح (مذمت، تنکیر) لازم نہیں آتا جنہوں نے اس کو یاد کیا ہوا اور اسے ثابت رکھا ہو۔

3158

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3158

Zaeef

(۳۱۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ: أَرَأَیْتَ قِیَامَہُمْ عِنْدَ فَرَاغِ الْقَارِئِ مِنَ السُّورَۃِ ہَذَا الْقُنُوتُ إِنَّہَا لَبِدْعَۃٌ ، مَا فَعَلَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ شَہْرًا ثُمَّ تَرَکَہُ۔(ج) بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ النَّدَبِیُّ ضَعِیفٌ۔ فَإِنْ صَحَّتْ رِوَایَتُہُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فَفِیہَا دِلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ إِنَّمَا أَنْکَرَ الْقُنُوتَ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٥٨) (ا) بشر بن حرب بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے سنا کہ کیا تو ان کے قیام کو دیکھ رہا ہے کہ قاری کے سورت سے فارغ ہونے کے بعد یہ قنوت یقیناً بدعت ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو صرف ایک ماہ تک قنوت کی تھی ۔ پھر اس کو چھوڑ دیا تھا۔ (ب) اگر بشر بن حرب کی ابن عمر (رض) سے نقل کردہ روایت صحیح ہو تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ انھوں نے رکوع سے پہلے قنوت کا انکار کیا ہے مطلق قنوت کا انکار نہیں کیا۔ [ضعیف راوی، بشر بن حرب الندبی ضعیف ہے۔]

3159

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3159

Zaeef

(۳۱۵۹) أَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَیْسَرَۃَ أَبُو لَیْلَی عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَبِی حُرَّۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ الْقُنُوتَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ بِدْعَۃٌ۔فَإِنَّہُ لاَ یَصِحُّ۔(ج) وَأَبُو لَیْلَی الْکُوفِیُّ مَتْرُوکٌ۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَنَتَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٥٩) (ا) جلیل القدر تابعی سعید بن جبیر (رض) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ صبح کی نماز میں قنوت پڑھنا بدعت ہے۔ (ب) حالانکہ ابن عباس (رض) کی روایت ہم گزشتہ اوراق میں ذکر کرچکے ہیں کہ انھوں نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی۔

3160

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3160

Zaeef

(۳۱۶۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الرَّمَادِیُّ یَعْنِی إِبْرَاہِیمَ بْنَ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْلَی حَدَّثَنَا عَنْبَسَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- نَہَی عَنِ الْقُنُوتِ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالَ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْلَی وَعَنْبَسَۃُ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ نَافِعٍ ضُعَفَائُ ، وَلاَ یَصِحُّ لِنَافِعٍ سَمَاعٌ مِنْ أُمِّ سَلَمَۃَ۔ قَالَ وَقَالَ ہَیَّاجٌ عَنْ عَنْبَسَۃَ عَنِ ابْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔(ج) وَصَفِیَّۃُ بِنْتُ أَبِی عُبَیْدٍ لَمْ تُدْرِکِ النَّبِیَّ -ﷺ-۔ [باطل۔ اخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۶۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٦٠) سیدہ ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔