Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 616

نماز کا بیان

نفل کے مسجد میں پڑھنے کے جواز کا بیان

2 hadiths in this chapter

3041

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3041

Sahih

(۳۰۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنِی نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَبْلَ الظُّہْرِ سَجْدَتَیْنِ وَبَعْدَہَا سَجْدَتَیْنِ ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ سَجْدَتَیْنِ ، وَبَعْدَ الْعِشَائِ سَجْدَتَیْنِ ، وَبَعْدَ الْجُمُعَۃِ سَجْدَتَیْنِ ، فَأَمَّا الْمَغْرِبُ وَالْعِشَائُ وَالْجُمُعَۃُ فَفِی بَیْتِہِ۔ وَحَدَّثَتْنِی حَفْصَۃُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی سَجْدَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّی الْفَجْرَ ، وَکَانَتْ سَاعَۃً لاَ أَدْخُلُ فِیہَا عَلَی النَّبِیَّ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرٍ وَغَیْرِہِ عَنْ یَحْیَی الْقَطَّانِ۔ وَفِیہِ إِشَارَۃٌ إِلَی فِعْلِ السَّجْدَتَیْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ وَالسَّجْدَتَیْنِ بَعْدَہَا فِی الْمَسْجِدِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۹۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٤١) (ا) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں اور دو رکعتیں ظہر کے بعد اور دو رکعتیں مغرب کے بعد اور دو رکعات عشا کے بعد اور دو رکعتیں جمعہ کے بعد اور آپ مغرب، عشا اور جمعہ کی (نفل) رکعتیں اپنے گھر میں ادا فرماتے تھے۔ (ب) مجھے سیدہ حفصہ (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز ادا کرنے سے پہلے اور طلوع فجر کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے اور یہ ایسا وقت ہوتا تھا کہ اس میں میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نہیں جاتی تھی۔ (ج) اس حدیث مبارکہ میں اشارہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر سے پہلے کی دو رکعت اور بعد کی دو رکعت مسجد میں ادا فرماتے تھے۔

3042

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3042

Zaeef

(۳۰۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِیُّ أَخْبَرَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی الْمُغِیرَۃِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُطِیلُ الْقِرَائَ ۃَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ حَتَّی یَتَفَرَّقَ أَہْلُ الْمَسْجِدِ۔ رَوَاہُ نَصْرٌ الْمُجَدَّرُ عَنْ یَعْقُوبَ الْقُمِّیِّ وَأَسْنَدَہُ مِثْلَہُ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَحَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِیُّ وَأَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمَعْنَاہُ مُرْسَلٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَکَأَنَّہُ -ﷺ- کَانَ یَفْعَلُ ہَذَا زَمَانًا ، وَمَا رَوَی ابْنُ عُمَرَ مِنْ رَکْعَتَیِ الْمَغْرِبِ فِی بَیْتِہِ زَمَانًا وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٤٢) (ا) سیدنا ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی نماز کے بعد دو رکعتوں میں اتنی لمبی قراءت کرتے کہ مسجد کے لوگ (نماز سے فارغ ہو کر) چلے جاتے۔ (ب) شیخ بیہقی (رح) فرماتے ہیں : آپ کچھ عرصہ اس طرح کرتے رہے اور حضرت ابن عمر (رض) نے جو مغرب کی دو رکعتیں اپنے گھر میں ادا کرنے کے بارے روایت کیا وہ بھی ایک دور تھا۔ وباللہ التوفیق