Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 599

نماز کا بیان

مقتدی کے لیے تمام نمازوں میں فاتحہ کے واجب ہونے کا بیان

30 hadiths in this chapter

2913

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2913

Sahih

(۲۹۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ جَمَاعَۃٍ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٣) حضرت عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس شخص کی نماز نہیں جو سورة فا تحہ نہ پڑھے۔

2914

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2914

Zaeef

(۲۹۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا إِمْلاَء ٌ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِیعِ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٤) سیدنا عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو نماز میں سورة فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔

2915

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2915

Sahih

(۲۹۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ فَثَقُلَتْ عَلَیْہِ الْقِرَائَ ۃُ ، فَلَّمَا انْصَرَفَ قَالَ: ((إِنِّی أَرَاکُمْ تَقْرَئُ ونَ وَرَائَ إِمَامِکُمْ))۔ قَالَ قُلْنَا: أَجَلْ وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ ، إِنَّا لَنَفْعَلُ ہَذَا۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، فَإِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِہَا))۔ لَفْظُ حَدِیثِ التَّنُوخِیِّ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ وَجَمَاعَۃٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ۔ وَرَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَذَکَرَ فِیہِ سَمَاعَ ابْنِ إِسْحَاقَ مِنْ مَکْحُولٍ۔ [صحیح۔ دون ولہ (لا صلوۃ الابأم القرآن) (فانہا من قول عبادہ) اخرجہ احمدہ ۳۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٥) حضرت عبادہ بن صامت (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز پڑھائی تو آپ پر قرات مشکل ہوگئی ۔ جب آپ نے نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا : میرا خیال ہے کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو ؟ ہم نے کہا : جی ہاں اے اللہ کے رسول ! ہم تو ایسا ہی کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سورة فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو کیونکہ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اسے نہیں پڑھتا۔

2916

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2916

Sahih

(۲۹۱۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّی حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی مَکْحُولٌ بِہَذَا وَقَالَ فِیہِ فَقَالَ: ((إِنِّی لأَرَاکُمْ تَقْرَئُ ونَ خَلْفَ إِمَامِکُمْ إِذَا جَہْرَ))۔ قُلْنَا: أَجَلْ وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذًّا۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، فَإِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِہَا))۔ قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ۔ [صحیح۔ وقد تقدم التفصیل فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٦) ابن اسحق بیان کرتے ہیں کہ مجھے مکحول نے یہ حدیث بیان کی۔ اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا خیال ہے کہ تم اپنے امام کے پیچھے پڑھتے ہو جب وہ جہری قراءت کررہا ہوتا ہے۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایسا ہی ہے (ہم پڑھتے ہیں) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس طرح نہ کیا کرو، سورة فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو کیونکہ جو سورة فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔

2917

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2917

Sahih

(۲۹۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَزْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ حُمَیْدٍ أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ الأَنْصَارِیِّ قَالَ نَافِعٌ: أَبْطَأَ عُبَادَۃُ عَنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، فَأَقَامَ أَبُو نُعَیْمٍ الْمُؤَذِّنُ الصَّلاَۃَ ، فَصَلَّی أَبُو نُعَیْمٍ بِالنَّاسِ ، فَأَقْبَلَ عُبَادَۃُ وَأَنَا مَعَہُ حَتَّی صَفَفْنَا خَلْفَ أَبِی نُعَیْمٍ ، وَأَبُو نُعَیْمٍ یَجْہَرُ بِالْقِرَائَ ۃِ ، فَجَعَلَ عُبَادَۃُ یَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لِعُبَادَۃَ: سَمِعْتُکَ تَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو نُعَیْمٍ یَجْہَرُ۔ قَالَ: أَجَلْ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْضَ الصَّلَوَاتِ الَّتِی یُجْہَرُ فِیہَا بِالْقِرَائَ ۃِ ، فَالْتَبَسَتْ عَلَیْہِ الْقِرَائَ ۃُ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((ہَلْ تَقْرَئُ ونَ إِذَا جَہَرْتُ بِالْقِرَائَ ۃِ؟))۔ فَقَالَ بَعْضُنَا: إِنَّا نَصْنَعُ ذَلِکَ۔ قَالَ: ((فَلاَ ، وَأَنَا أَقُولُ مَا لِی أُنَازِعُ الْقُرْآنَ ، فَلاَ تَقْرَئُ وا بِشَیْئٍ مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَہَرْتُ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ))۔ [صحیح۔ دون قولہ فانہ لا صلواۃ الا بام القرآن وقد تقدم التفصیل فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٧) نافع بیان کرتے ہیں کہ عبادۃ بن صامت (رض) کو صبح کی نماز سے تاخیر ہوگئی تو ابو نعیم موذن (جس نے سب سے پہلے بیت المقدس میں اذان دی) نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اتنے میں عبادہ (رض) بھی تشریف لائے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم نے ابو نعیم کے پیچھے نیت باندھ لی۔ ابو نعیم بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے ۔ عبادہ (رض) نے سورة فاتحہ (آہستہ آواز میں) پڑھنی شروع کردی۔ جب وہ نماز پڑھ چکے تو میں نے عبادہ (رض) سے کہا : میں نے آپ کو سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے سنا ہے حالانکہ ابونعیم بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے ؟ انھوں نے کہا : ہاں ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں جہری نماز پڑھائی تو آپ پر قرات مشکل ہوگئی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو رخ انور ہماری طرف کر کے گویا ہوئے : جب میں بلند آواز سے قرات کرتا ہوں تو شاید تم بھی قرات کرتے ہو ؟ ہم میں سے بعض نے کہا : ہم ایسا ہی کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا : ایسا نہ کیا کرو ، میں تبھی تو سوچ رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ قرآن پڑھنا مجھ پر مشکل ہو رہا ہے۔ لہٰذا جب میں بلند آواز سے قرات کروں تو سورة فاتحہ کے علاوہ قرآن سے کچھ نہ پڑھا کرو۔

2918

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2918

Zaeef

(۲۹۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سَہْلٍ الرَّمْلِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ عَنِ ابْنِ جَابِرٍ وَسَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْعَلاَئِ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ عُبَادَۃَ نَحْوَ حَدِیثِ الرَّبِیعِ بْنِ سُلَیْمَانَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٨) ایضا

2919

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2919

Zaeef

(۲۹۱۹) قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَغَیْرِہِ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ مَحْمُودٍ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ أَنَّہُ سَمِعَ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ: ((ہَلْ تَقْرَئُ ونَ فِی الصَّلاَۃِ مَعِی؟))۔ قُلْنَا: نَعَمْ۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ))۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ عُتْبَۃَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنِی غَیْرُ وَاحِدٍ مِنْہُمْ سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ التَّنُوخِیُّ فَذَکَرَہُ وَہَذَا خَطَأٌ، إِنَّمَا الْمُؤَذِّنُ وَالإِمَامُ کَانَ أَبُو نُعَیْمٍ ، وَالْحَدِیثُ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ عَنْ عُبَادَۃَ، وَعَنْ مَکْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودٍ عَنْ عُبَادَۃَ ، فَکَأَنَّہُ سَمِعَہُ مِنْہُمَا جَمِیعًا۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: قَوْلُہُ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ أَظُنُّہُ قَالَ خَطَأٌ ، إِنَّمَا کَانَ أَبُو نُعَیْمٍ الْمُؤَذِّنُّ وَلَیْسَ ہُوَ کَمَا قَالَ الْوَلِیدُ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ عَنْ عُبَادَۃَ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ أَیْضًا حَرَامُ بْنُ حَکِیمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودٍ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩١٩) (ا) ابو نعیم سے روایت ہے کہ انھوں نے عبادہ بن صامت (رض) سے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نماز میں میرے ساتھ پڑھتے ہو ؟ ہم نے کہا : جی ہاں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سورة فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔ ابوبکر بن حارث فقیہ نے ہمیں خبر دی کہ مجھے علی بن عمر حافظ نے بتلایا کہ ابن صاعد کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ یہ خطا ہے۔ ابو نعیم تو صرف موذن تھا اس طرح نہیں تھا جس طرح ولید نے کہا ہے۔

2920

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2920

Zaeef

(۲۹۲۰) أَخْبَرَنَاہُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَنْجَوَیْہِ وَأَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ وَاللَّفْظُ لَہَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَکِ الصُّورِیُّ حَدَّثَنَا صَدَقَۃُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَکِیمٍ وَمَکْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ رَبِیعَۃَ کَذَا قَالَ: أَنَّہُ سَمِعَ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ یَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، وَأَبُو نُعَیْمٍ یَجْہَرُ بِالْقِرَائَ ۃِ فَقُلْتُ: رَأَیْتُکَ صَنَعْتَ فِی صَلاَتِکَ شَیْئًا۔ قَالَ: وَمَا ذَاکَ؟ قَالَ: سَمِعْتُکَ تَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو ُعَیْمٍ یَجْہَرُ بِالْقِرَائَ ۃِ۔ قَالَ: نَعَمْ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْضَ الصَّلَوَاتِ الَّتِی یُجْہَرُ فِیہَا بِالْقِرَائَ ۃِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ یَقْرَأُ شَیْئًا مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَہَرْتُ بِالْقِرَائَ ۃِ؟))۔ قُلْنَا: نَعَمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَأَنَا أَقُولُ مَا لِی أُنَازِعُ الْقُرْآنَ؟ لاَ یَقْرَأَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ شَیْئًا مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَہَرْتُ بِالْقِرَائَ ۃِ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ))۔ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ وَرِجَالُہُ ثِقَاتٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ صَدَقَۃَ۔ [منکر۔ وقد تقدم تفصیل ذالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٠) نافع بن محمود بن ربیع سے روایت ہے کہ انھوں نے عبادہ بن صامت (رض) کو سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے سنا اور ابو نعیم (دوران جماعت بطور امام) اونچی قراءت کر رہے تھے۔ نافع کہتے ہیں : میں نے کہا کہ میں نے آپ کو نماز میں کچھ پڑھتے سنا ہے ؟ انھوں نے کہا : وہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : آپ کو ام القرآن پڑھتے سنا ہے ، حالانکہ ابونعیم اونچی قراءت کر رہے تھے۔ انھوں نے فرمایا : ہاں (ایسا ہے ہی ہے) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں جہری نماز پڑھائی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : جب میں بلند آواز سے قراءت کرتا ہوں تو شاید تم میں سے کوئی قراءت کرتا ہے ؟ ہم نے کہا : ہاں اے اللہ کے رسول ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تبھی تو سوچ رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ قرآن پڑھنا مجھ پر مشکل ہو رہا ہے۔ لہٰذا جب میں اونچی آواز سے قرات کررہا ہوں تو سورة فاتحہ کے سوا قرآن میں سے کچھ نہ پڑھا کرو۔

2921

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2921

Zaeef

(۲۹۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ یَعْنِی ابْنَ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَۃُ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَکِیمٍ وَمَکْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عُبَادَۃَ: وَکَانَ عَلَی إِیلِیَائَ فَأَبْطَأَ عُبَادَۃُ عَنِ الصُّبْحِ ، فَأَقَامَ أَبُو نُعَیْمٍ الصَّلاَۃَ ، وَکَانَ أَوَّلَ مَنْ أَذَّنَ بِبَیْتِ الْمَقْدِسِ ، فَجِئْتُ مَعَ عُبَادَۃَ حَتَّی صَفَّ مَعَ النَّاسِ ، وَأَبُو نُعَیْمٍ یَجْہَرُ بِالْقُرْآنِ ، فَقَرَأَ عُبَادَۃُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّی فَہِمْتُہَا مِنْہُ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ: سَمِعْتُکَ تَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔ قَالَ: نَعَمْ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْضَ الصَّلاَۃَ الَّتِی یُجْہَرُ فِیہَا بِالْقِرَائَ ۃِ ، فَقَالَ: ((لاَ یَقْرَأَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ إِذَا جَہَرْتُ بِالْقِرَائَ ۃِ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ))۔ وَالْحَدِیثُ صَحِیحٌ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَلَہُ شَوَاہِدُ۔ [منکر۔ وقد تقدم الکلام علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢١) نافع بن محمود انصاری عبادہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ عبادہ (رض) ایلیا میں تھے، آپ صبح کی نماز میں پیچھے رہ گئے تو ابونعیم نے نماز کھڑی کردی۔ یہ وہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے بیت المقدس میں اذان کہی۔ میں سیدنا عبادہ (رض) کے ساتھ آیا۔ آپ لوگوں کے ساتھ آکر صف میں شامل ہوگئے۔ ابو نعیم اونچی آواز سے قراءت کر رہے تھے اور عبادہ (رض) سورة فاتحہ کی قرات (آہستہ) کر رہے تھے، مجھے سمجھ آرہی تھی۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو سورة فاتحہ پڑھتے سنا ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہاں ! ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جہری نماز پڑھائی تو فرمایا : جب میں اونچی آواز سے قرات کررہا ہوں تو سورة فاتحہ کے علاوہ کچھ نہ پڑھا کرو۔

2922

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2922

Zaeef

(۲۹۲۲) مِنْہَا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَیْہِ لَفْظًا حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَعَلَّکُمْ تَقْرَئُ ونَ وَالإِمَامُ یَقْرَأُ؟))۔ قَالُوا: إِنَّا لَنَفْعَلُ۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ أَنْ یَقْرَأَ أَحَدُکُمْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ))۔ ہَذَا إِسْنَادٌ جَیِّدٌ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَلَیْسَ بِمَحْفُوظٍ۔ [منکر۔ قال ابن القیم فی (تہذیب سنن ابی داود) ۸۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٢) محمد بن ابی عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاید کہ تم بھی قرات کرتے ہو ؟ انھوں نے کہا : جی ہاں ! ہم تو ایسے ہی کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا نہ کیا کرو مگر تم میں سے ہر ایک سورة فاتحہ ضرور پڑھے۔

2923

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2923

Zaeef

(۲۹۲۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِیِّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ قِرَائَ ۃً عَلَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ: الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- لَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ أَقْبَلَ عَلَیْہِمْ بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((أَتَقْرَئُ ونَ فِی صَلاَتِکُمْ وَالإِمَامُ یَقْرَأُ؟))۔ فَسَکَتُوا ، فَقَالَ لَہُمْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُونَ: إِنَّا لَنَفْعَلُ۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا ، لِیَقْرَأْ أَحَدُکُمْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فِی نَفْسِہِ))۔ [منکر۔ الفوائد المعللہ ۱۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٣) سیدنا انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو (ہماری طرف) متوجہ ہو کر فرمایا : کیا تم اپنی نمازوں میں قرا ئت کرتے ہو ؟ تو صحابہ خاموش ہوگئے۔ آپ نے تین بار پوچھا : کسی نے کہا : ہم ایسے ہی کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ پڑھا کرو۔ صرف تم میں سے ہر ایک سورة فاتحہ اپنے دل میں پڑھ لیا کرے۔

2924

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2924

Zaeef

(۲۹۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ہُوَ ابْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ تَفَرَّدَ بِرِوَایَتِہِ عَنْ أَنَسٍ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّیُّ وَہُوَ ثِقَۃٌ إِلاَّ أَنَّ ہَذَا إِنَّمَا یُعْرَفُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ۔ [ابو قلابہ والی روایت ضعیف ہے۔]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٤) ایضا

2925

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2925

Zaeef

(۲۹۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْقِرَائَ ۃِ۔ قَالَ إِسْمَاعِیلُ عَنْ خَالِدٍ قُلْتُ لأَبِی قِلاَبَۃَ: مَنْ حَدَّثَکَ ہَذَا؟ قَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَائِشَۃَ مَوْلًی لِبَنِی أُمَیَّۃَ۔ [ضعیف۔ الانقطاع بین موسی بن امیۃ والنبیﷺ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٥) (ا) دوسری سند سے اسی جیسی روایت ابو قلابہ (رض) سے منقول ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قراءت کے بارے میں روایت نقل کرتے ہیں۔ (ب) اسماعیل خالد کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ابو قلابہ سے پوچھا : آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے ؟ آپ نے فرمایا : بنی امیہ کے غلام محمد بن ابی عائشہ نے۔

2926

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2926

Zaeef

(۲۹۲۶) وَمِنْہَا مَا أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ قَالَ حُدِّثْتُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((تَقْرَئُ ونَ خَلْفِی؟))۔ قَالُوا: نَعَمْ۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیُّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ وَہُوَ مُرْسَلٌ۔ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ فِیمَا ذَکَرْنَا عَنْہُ۔ [ضعیف۔ للانقطاع بین التمیمی وابن ابی قتادۃ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٦) عبداللہ بن ابو قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم میرے پیچھے نماز میں قرات کرتے ہو ؟ صحابہ نے کہا : جی ہاں ! تو آپ نے فرمایا : سورة فاتحہ کے علاوہ کچھ نہ پڑھا کرو۔

2927

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2927

Sahih

(۲۹۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ ہُوَ ابْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنِی الْعَلاَئُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی الْحُرَقَۃِ عَنْ أَبِی السَّائِبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ح۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ قَالَ قُرِئَ عَلَی عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا السَّائِبِ مَوْلَی ہِشَامِ بْنِ زُہْرَۃَ یَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ صَلَّی صَلاَۃً لَمْ یَقْرَأْ فِیہَا بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فَہِیَ خِدَاجٌ غَیْرُ تَمَامٍ))۔ قَالَ فَقُلْتُ: یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ إِنِّی أَکُونُ أَحْیَانًا خَلْفَ الإِمَامِ فَأَقْرَأُ خَلْفَہُ؟ قَالَ: فَأَخَذَ ذِرَاعِی فَقَالَ: اقْرَأْ یَا فَارِسِیُّ بِہَا فِی نَفْسِکَ ، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ: قَسَمْتُ الصَّلاَۃَ بَیْنِی وَبَیْنَ عَبْدِی نِصْفَیْنِ نِصْفُہَا لِی ، وَنِصْفُہَا لِعَبْدِی ، وَلِعَبْدِی مَا سَأَلَ ۔ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَقُولُ الْعَبْدُ {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} یَقُولُ اللَّہُ: حَمِدَنِی عَبْدِی۔ یَقُولُ الْعَبْدُ {الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} یَقُولُ اللَّہُ عَزَّوَجَلَّ: أَثْنَی عَلَیَّ عَبْدِی۔ یَقُولُ الْعَبْدُ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ} یَقُولُ اللَّہُ: مَجَّدَنِی عَبْدِی۔ یَقُولُ الْعَبْدُ {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِینُ} قَالَ اللَّہُ: ہَذَا بَیْنِی وَبَیْنَ عَبْدِی وَلِعَبْدِی مَا سَأَلَ))۔ وَفِی حَدِیثِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ: ((وَإِذَا قَالَ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ} قَالَ: مَجَّدَنِی عَبْدِی ، فَہَذَا لِی وَمَا بَقِیَ لَہُ۔ یَقُولُ {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِینُ} ۔ ثُمَّ قَرَأَ حَتَّی بَلَغَ {وَلاَ الضَّالِّینَ} أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ مَالِکٍ۔ وَرَوَاہُ الْحُمَیْدِیُّ فِی کِتَابِ الرَّدِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۳۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے نماز میں سورة فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ نماز ناقص ہے، تین مرتبہ فرمایا۔ ابو سائب بیان کرتے ہیں : میں نے ابوہریرہ (رض) سے کہا : میں بعض اوقات امام کے پیچھے ہوتا ہوں تو انھوں نے میرے بازو کو پکڑ کر کہا : اے فارسی ! اسے اپنے دل میں پڑھ لیا کر؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں نے نماز کو اپنے اور بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کردیا ہے۔ اس کا نصف میرے لیے ہے اور نصف میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔ جب بندہ کہتا ہے : { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } ” تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔ “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے میری تعریف بیان کی ہے۔ جب بندہ کہتا ہے : { الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } ” بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ تو اللہ فرماتے ہیں : ” میرے بندے نے میری ثنا بیان کی “ اور جب بندہ کہتا ہے : { مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ } ” جزا کے دن کا مالک ہے۔ “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ” میرے بندے نے میری عظمت بیان کی۔ “ جب بندہ کہتا ہے : {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِینُ } ” ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔ “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور میرے بندے کے لیے وہی ہے جس کا اس نے سوال کیا۔ “ ولید بن کثیر کی حدیث میں ہے کہ جب بندہ کہتا ہے : { مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ } ” قیامت کے دن کا مالک ہے۔ “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے میری عظمت بیان کی۔ یہ میرے لیے ہے اور باقی میرے بندے کے لیے ہے۔ جب بندہ کہتا ہے : {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِینُ } پھر پوری سورت پڑھی۔

2928

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2928

Sahih

(۲۹۲۸) عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہُ -ﷺ- قَالَ: ((کُلُّ صَلاَۃٍ لاَ یُقْرَأُ فِیہَا بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فَہِیَ خِدَاجٌ))۔ قَالَ قُلْتُ: یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ إِنِّی أَسْمَعُ قِرَائَ ۃَ الإِمَامِ۔ فَقَالَ: یَا فَارِسِیُّ - أَوْ یَا ابْنَ الْفَارِسِیِّ - اقْرَأْ بِہَا فِی نَفْسِکَ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدٍ الإِسْفَرَائِنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ فَذَکَرَہُ۔ وَقَدْ رُوِّینَا الْقِرَائَ ۃَ خَلْفَ الإِمَامِ عَنْ جَمَاعَۃٍ مِنَ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ مِنْہُمْ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ الحمیدی ۹۷۳۔ ۹۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر وہ نماز جس میں سورة فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ ناقص ہے۔ ابوسائب بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا : اے ابوہریرہ ! میں تو امام کی قراءت سن رہا ہوتا ہوں تو انھوں نے فرمایا : اے فارسی ! یا فرمایا : اے فارسی کے بیٹے ! اس کو اپنے دل میں پڑھ لیا کر۔ (ب) صحابہ (رض) کی ایک بڑی جماعت جن میں امیرالمومنین سیدنا عمر بن خطاب (رض) بھی شامل ہیں سے ہمیں قرات خلف الامام کی روایات پہنچی ہیں۔

2929

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2929

Sahih

(۲۹۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ جَوَّابٍ التَّیْمِیِّ وَإِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ شَرِیکٍ: أَنَّہُ سَأَلَ عُمَرَ عَنِ الْقِرَائَ ۃِ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَالَ: اقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ۔ قُلْتُ: وَإِنْ کُنْتَ أَنْتَ؟ قَالَ: وَإِنْ کُنْتُ أَنَا۔ قُلْتُ: وَإِنْ جَہَرْتَ؟ قَالَ: وَإِنْ جَہَرْتُ۔ [صحیح۔ قال الدار قطنی رجالہ کلہم ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٢٩) یزید بن شریک بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت عمر (رض) سے قرات خلف الامام کے بارے میں پوچھا تو آپ (رض) نے فرمایا : سورة فاتحہ ضرور پڑھا کرو۔ میں نے کہا : اگرچہ امام آپ ہی ہوں ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں ! اگرچہ میں ہی ہوں ؟ میں نے کہا : اگرچہ آپ اونچی قرات کر رہے ہوں ؟ انھوں نے کہا : ہاں ! اگرچہ میں اونچی آواز میں قرات کررہا ہوں۔

2930

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2930

Sahih

(۲۹۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ الإِصْطَخْرِیُّ: الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نَوْفَلٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ۔ قَالَ عَلِیٌّ: رُوَاتُہُ کُلُّہُمْ ثِقَاتٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَالَّذِی یَدُلُّ عَلَیْہِ سَائِرُ الرِّوَایَاتِ أَنَّ جَوَّابًا أَخَذَہُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ شَرِیکٍ وَإِبْرَاہِیمَ أَخَذَہُ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ شَرِیکٍ۔ وَلإِبْرَاہِیمَ فِیہِ إِسْنَادٌ آخَرُ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٠) ابوبکر بن حارث فقیہ نے اپنی سند سے اس جیسی حدیث روایت کی ہے۔ علی کہتے ہیں : اس کے سارے راوی ثقہ ہیں۔

2931

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2931

Zaeef

(۲۹۳۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدٍ یَعْنِی ابْنَ الْمُنْتَشِرِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ سَمِعْتُ عَبَایَۃَ رَجُلاً مِنْ بَنِی تَمِیمٍ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَمَعَہَا۔ قَالَ قُلْتُ: أَرَأَیْتَ إِذَا کُنْتُ خَلْفَ الإِمَامِ؟ قَالَ: اقْرَأْ فِی نَفْسِکَ۔ وَمِنْہُمْ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف۔ جہالۃ عین وحال الرجل من بنی تمیم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣١) ابراہیم بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے بنو تمیم کے ایک شخص سے سنا جو ہار بنایا کرتا تھا کہ عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ مزید کچھ (قرآن کا حصہ) پڑھے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ وہ آدمی کہتا ہے کہ میں نے کہا : جب میں امام کے پیچھے ہوں تو اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ انھوں نے فرمایا : اپنے دل میں اس (فاتحہ) کو پڑھ لیا کرو۔

2932

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2932

Sahih

(۲۹۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ الْفَارِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ قَالَ سَمِعْتُ الزُّہْرِیَّ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِیہِ (ح) وَأَخْبَرَنَا یَعْقُوبُ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی عَنْ یَزِیدَ بْنِ زُرَیْعٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ أَوْ یَحُثُّ أَنْ یُقْرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ ، وَسُورَۃٍ وَفِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُخْرَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الأَعْلَی الشَّامِیُّ عَنْ مَعْمَرٍ ، وَہُوَ أَصَحُّ مِنْ رِوَایَۃِ شُعْبَۃَ حَیْثُ قَالَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ ، وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ نَحْوَ رِوَایَۃِ مَعْمَرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۳۷۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٢) عبیداللہ بن ابو رافع سیدنا علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (رض) ظہر و عصر کی پہلی دو رکعتوں میں امام کے پیچھے سورة فاتحہ اور ایک سورت مزید پڑھنے کا حکم یا ترغیب دیا کرتے تھے اور بعد والی دو رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔

2933

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2933

Sahih

(۲۹۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ۔ وَعَنْ مَوْلًی لَہُمْ عَنْ جَابِرٍ قَالاَ: یَقْرَأُ الإِمَامُ وَمَنْ خَلْفَہُ فِی الأُولَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُورَۃٍ ، وَفِی الأُخْرَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ۔ وَسَمَاعُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ثَابِتٌ ، وَکَانَ کَاتِبًا لَہُ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَأْمُرُ بِالْقِرَائَ ۃِ خَلْفَ الإِمَامِ ، وَہُوَ مُرْسَلٌ شَاہِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ مِنَ الْمَوْصُولِ ، وَفِی کُلِّ ذَلِکَ دِلاَلَۃٌ عَلَی ضَعْفِ مَا رُوِیَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِخِلاَفِہِ بِأَسَانِیدَ لاَ یَسْوَی ذِکْرُہَا لِضَعْفِہَا۔ وَمِنْہُمْ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ عن علی ولا یصح عن جابر]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٣) (ا) سیدنا علی (رض) اور حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ امام اور مقتدی پہلی دو رکعتوں میں سورة فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھیں جب کہ بعد والی دو رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھیں۔ ان میں عبادہ بن صامت (رض) بھی ہیں۔ عبیداللہ بن ابی رافع کا سیدنا علی (رض) سے سماع ثابت ہے، وہ آپ کے کاتب تھے۔ (ب) ہمیں حماد اور حکم کے واسطہ سے روایت بیان کی گئی کہ حضرت علی (رض) امام کے پیچھے سورة فاتحہ پڑھنے کا حکم دیتے تھے۔

2934

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2934

Sahih

(۲۹۳۴) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَوْنٍ عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقْرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقُلْتُ لَہُ: تَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ؟ فَقَالَ عُبَادَۃُ: لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِقِرَائَ ۃٍ۔ [صحیح۔ (اسنادہ صحیح) وہو ثابت ایضا مرفوع بلفظہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٤) محمود بن ربیع بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبادہ بن صامت (رض) کو امام کے پیچھے سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے سنا تو میں نے انھیں کہا کہ آپ امام کے پیچھے بھی قراءت کرتے ہیں ؟ سیدنا عبادہ (رض) نے کہا : قراءت کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی۔

2935

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2935

Zaeef

(۲۹۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُسْلِمٍ أَبِی النَّضْرِ قَالَ سَمِعْتُ حَمَلَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یُحَدِّثُ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً لاَ یُتِمُّ رُکُوعَہُ وَلاَ سُجُودَہُ ، فَأَتَاہُ فَأَخَذَ بِیَدِہِ فَقَالَ: لاَ تَشَبَّہُوا بِہَذَا وَلاَ بِأَمْثَالِہِ ، إِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِأُمِّ الْکِتَابِ ، فَإِنْ کُنْتَ خَلْفَ إِمَامٍ فَاقْرَأْ فِی نَفْسِکَ ، وَإِنْ کُنْتَ وَحْدَکَ فَأَسْمِعْ أُذُنَیْکَ ، وَلاَ تُؤْذِی مَنْ عَنْ یَمِینِکَ وَمَنْ عَنْ یَسَارِکَ۔ ہُوَ مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْعَکِّیُّ الشَّامِیُّ وَمَذْہَبُ عُبَادَۃَ فِی ذَلِکَ مَشْہُورٌ وَمِنْہُمْ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٥) سیدنا عبادہ بن صامت (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا جو نہ رکوع مکمل کررہا تھا اور نہ سجدے ۔ عبادہ اس شخص کے پاس آئے، اس کا ہاتھ پکڑا اور (دیگر لوگوں سے مخاطب ہوئے) فرمایا : اس کی نماز کی اتباع نہ کرو کیونکہ سورة فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ اگر تم امام کے پیچھے ہو تو اس کو اپنے دل میں پڑھا کرو اور اگر علیحدہ نماز پڑھ رہے ہو تو اپنی آواز صرف اپنے کانوں تک محدود رکھو اور اپنے دائیں بائیں والوں کو (اونچا پڑھ کر) تکلیف مت دو ۔ اس بارے میں عبادہ (رض) کا مذہب مشہور ہے، ان میں ابی بن کعب (رض) بھی ہیں۔

2936

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2936

Zaeef

(۲۹۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِیقُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الرَّازِیُّ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الرَّازِیُّ عَنْ أَبِی سِنَانٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ قَالَ: سَأَلْتُ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ أَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ وَمِنْہُمْ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٦) عبداللہ بن ابی ہذیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابی بن کعب (رض) سے پوچھا : میں امام کے پیچھے قرات کروں ؟ انھوں نے جواب دیا : ہاں قرات کرو۔

2937

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2937

Zaeef

(۲۹۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: أَحْمَدُ بْنُ الْمُبَارَکِ الْمُسْتَمْلِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَشْعَثِ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الأَسَدِیِّ قَالَ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَلْفَ الإِمَامِ ، فَسَمِعْتُہُ یَقْرَأُ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ۔ وَمِنْہُمْ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٧) عبداللہ بن زیاد اسدی سے روایت ہے کہ میںـ نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے پہلو میں امام کے پیچھے نماز ادا کی تو میں نے انھیں ظہر اور عصر میں قراءت کرتے سنا۔ ان میں معاذ بن جبل (رض) بھی ہیں۔

2938

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2938

Sahih

(۲۹۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَحْمُودٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی الْفَیْضِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا شَیْبَۃَ الْمَہْرِیَّ یَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَنِ الْقِرَائَ ۃِ خَلْفَ الإِمَامِ قَالَ: إِذَا قَرَأَ فَاقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَ {قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} وَإِذَا لَمْ تَسْمَعْ فَاقْرَأْ فِی نَفْسِکَ ، وَلاَ تُؤْذِی مَنْ عَنْ یَمِینِکَ وَلاَ مَنْ عَنْ شِمَالِکَ۔ وَمِنْہُمْ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٨) ابو فیض سے روایت ہے کہ میں نے ابو شیبہ مہری کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایک آدمی نے معاذ بن جبل (رض) سے امام کے پیچھے قرات کے بارے پوچھا تو انھوں نے فرمایا : جب امام جہراً قرات کرے تو سورة ہ فاتحہ اور { قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} پڑھ لے اور جب سری نماز ہو تو بھی اپنے دل میں سورة فاتحہ پڑھ اور اپنے دائیں بائیں والوں تکلیف نہ دے۔ ان میں عبداللہ بن عباس (رض) ہیں۔

2939

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2939

Sahih

(۲۹۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الْعَیْزَارِ بْنِ حُرَیْثٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اقْرَأْ خَلْفَ الإِمَامِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شبیۃ ۳۷۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٣٩) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) سے منقول ہے کہ امام کے پیچھے سورة فاتحہ پڑھ لو۔

2940

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2940

Zaeef

(۲۹۴۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الشَّیْخِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ لَیْثِ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لاَ تَدَعْ أَنْ تَقْرَأَ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ خَلْفَ الإِمَامِ ، جَہَرَ أَوْ لَمْ یَجْہَرْ۔ وَمِنْہُمْ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ قَدْ مَضَتْ رِوَایَۃُ أَبِی الأَزْہَرِ الضُّبَعِیُّ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔ وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ وَابْنَ عُتْبَۃَ یَقْرَآنِ خَلْفَ الإِمَامِ کَذَا قَالَ۔ وَرُوِیَ عَنْ لَیْثِ بْنِ أَبِی سُلَیْمٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ بِمَعْنَاہُ۔ وَعِنْدِی أَنَّہُ أَرَادَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن عبدالرزاق ۲۷۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٤٠) (ا) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ امام کے پیچھے ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا مت چھوڑو ، چاہے امام جہری قرات کرے یا سری کرے۔ (ب) ان میں حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب، عبداللہ بن عمرو بن العاص (رض) بھی ہیں، ابو ازہر ضبعی کی ابوعا لیہ کے واسطے سے ابن عمر (رض) کی روایت گزر چکی ہے۔ (ج) مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر اور ابن عتبہ (رض) کو امام کے پیچھے قراءت کرتے سنا۔

2941

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2941

Sahih

(۲۹۴۱) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرَوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ قَالَ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ فَسَمِعْتُہُ یَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ فَلَقِیتُ مُجَاہِدًا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ مُجَاہِدٌ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ یَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ مِنْ سُورَۃِ مَرْیَمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شبیۃ ۳۷۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٤١) حصین بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کے پہلو میں نماز ادا کی تو میں نے انھیں امام کے پیچھے قرات کرتے سنا، چنانچہ میں مجاہد سے ملا تو ان کے سامنے میں نے اس بات کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) کو امام کے پیچھے ظہر کی نماز میں سورة مریم کی آیات تلاوت کرتے سنا۔

2942

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2942

Sahih

(۲۹۴۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حُصَیْنٍ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو یَقْرَأُ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الإِمَامِ۔ ہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ وَکَذَلِکَ مَا قَبْلَہُ۔ وَمِنْہُمْ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَقَدْ مَضَتْ رِوَایَۃُ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ وَعَنْ أَبِی السَّائِبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ وَمِنْہُمْ أَبُو الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ ابن ابی شیبۃ ۳۷۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٤٢) (ا) حصین کہتے ہیں کہ میں نے مجاہد سے سنا کہ انھوں نے عبداللہ بن عمرو (رض) کو ظہر وعصر میں امام کے پیچھے قراءت کرتے سنا۔ (ب) ان میں سے ابوہریرہ (رض) ہیں جن کی روایت گزر چکی ہے اور انھیں میں سے ابود رداء (رض) بھی ہیں۔