Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 594

نماز کا بیان

کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کسی اور پر درود پڑھنا جائز ہے ؟ نیز اللہ تعالیٰ کے ارشاد : { وَصَلِّ عَلَیْہِمْ إِنَّ صَلاَتَکَ سَکَنٌ لَہُمْ } کا مطلب

3 hadiths in this chapter

2874

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2874

Sahih

(۲۸۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ وَسُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لأَبِی الْوَلِیدِ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی - وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ - قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَتَاہُ قَوْمٌ بِصَدَقَاتِہِمْ قَالَ: ((اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَیْہِمْ))۔ فَأَتَاہُ أَبِی بِصَدَقَتِہِ فَقَالَ: ((اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِی أَوْفَی))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَغَیْرِہِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۴۹۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٧٤) عمرو بن مرہ فرماتے ہیں : میں نے عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے سنا اور وہ بیعت رضوان والوں میں سے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب لوگ صدقات کا مال لے کر آئے تو آپ نے فرمایا : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَیْہِمْ ” اے اللہ ! ان پر اپنی رحمت نازل فرما۔ “ میرے والد محترم آپ کی خدمت میں اپنی زکوۃ کا مال لے کر آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِی أَوْفَی “ اے اللہ ! ابو اوفی کی آل پر رحمت بھیج۔

2875

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2875

Sahih

(۲۸۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ نُبَیْحٍ الْعَنَزِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ امْرَأَۃً قَالَتْ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- صَلِّ عَلَیَّ وَعَلَی زَوْجِی۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((صَلَّی اللَّہُ عَلَیْکِ وَعَلَی زَوْجِکِ))۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٧٥) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ میرے لیے اور میری آل کے لیے برکت کی دعا کریں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صَلَّی اللَّہُ عَلَیْکِ وَعَلَی زَوْجِکِ ۔ اللہ تجھ پر اور تیرے خاوند پر رحمت نازل کرے۔

2876

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2876

Zaeef

(۲۸۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو وَأَبُو عُثْمَانَ: سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا یَنْبَغِی الصَّلاَۃُ مِنْ أَحَدٍ عَلَی أَحَدٍ إِلاَّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔ قَالَ الشَّیْخُ: یُرِیدُ بِہِ الصَّلاَۃَ الَّتِی ہِیَ تَحِیَّۃٌ لِذِکْرِہِ عَلَی وَجْہِ التَّعْظِیمِ ، فَأَمَّا صَلاَتُہُ عَلَی غَیْرِہِ فَإِنَّہَا کَانَتْ بِمَعْنَی الدُّعَائِ وَالتَّبْرِیکِ ، وَتِلْکَ جَائِزَۃٌ عَلَی غَیْرِہِ۔ [جید۔ اخرجہ الطبرانی ۱۱۸۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٧٦) (ا) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سوا کسی کا کسی دوسرے پر درود بھیجنا جائز نہیں ہے۔ (ب) امام بیہقی فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) درود سے خصوصی درود جو آپ کے نام کے ساتھ پڑھا جاتا ہے مراد لیتے تھے، یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عظمت کی وجہ سے تھا۔ آپ کے علاوہ کسی دوسرے کی صلوۃ دعا اور برکت کے معنیٰ میں ہوگی اور یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کے لیے جائز ہے۔