Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 579

نماز کا بیان

تشہد کی فرضیت کی ابتدا کا بیان

8 hadiths in this chapter

2818

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2818

Sahih

(۲۸۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: الْخَلِیلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْبُسْتِیُّ الْقَاضِی - قَدِمَ عَلَیْنَا نَیْسَابُورَ حَاجًّا - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: أَحْمَدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْبَکْرِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِیقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قُلْنَا السَّلاَمُ عَلَی اللَّہِ دُونَ عِبَادِہِ ، السَّلاَمُ عَلَی جِبْرِیلَ وَمِیکَائِیلَ ، وَالسَّلاَمُ عَلَی فُلاَنٍ وَفُلاَنٍ ، فَالْتَفَتَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ ہُوَ السَّلاَمُ ، إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَقُلِ التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، فَإِنَّکُمْ إِذَا قُلْتُمُوہَا أَصَابَتْ کُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ لِلَّہِ فِی السَّمَائِ وَالأَرْضِ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨١٨) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تو سلام پھیرتے وقت یوں کہتے : بندوں سے پہلے اللہ پر، جبرائیل پر اور میکائیل (علیہ السلام) پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو فلاں پر سلام ہو۔ ایک روز ایسا ہوا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : اللہ تعالیٰ تو خود ہی سلامتی والا ہے۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو کہے : ہر قسم کی عبادتیں، نمازیں اور تسبیحات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے سب نیک بندوں پر۔ جب تم یہ کلمات کہو گے تو تمہارا سلام آسمان اور زمین میں جہاں کوئی اللہ کا نیک بندہ ہے اس کو پہنچ جائے گا۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

2819

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2819

Sahih

(۲۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدِ اللَّہِ الْمَخْزُومِیُّ سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: کُنَّا نَقُولُ قَبْلَ أَنْ یُفْرَضَ التَّشَہُّدُ: السَّلاَمُ عَلَی اللَّہِ ، السَّلاَمُ عَلَی جِبْرِیلَ وَمِیکَائِیلَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- :((لاَ تَقُولُوا ہَکَذَا، فَإِنَّ اللَّہَ ہُوَ السَّلاَمُ، وَلَکِنْ قُولُوا التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ))۔ قَالَ عَلِیٌّ: ہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨١٩) حضرت ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ ہم تشہد کی فرضیت سے پہلے کہا کرتے تھے : السَّلاَمُ عَلَی اللَّہِ ، السَّلاَمُ عَلَی جِبْرِیلَ وَمِیکَائِیلَ ” اللہ پر سلام ہو، جبرائیل اور میکائیل پر سلام ہو “ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس طرح نہ کہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ تو خود ہی سلام ہے۔ یوں کہو : التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ” ہر قسم کے عبادتیں، نمازیں اور تسبیحات اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اس کی رحمتیں اور برکتیں ہوں اور ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ “

2820

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2820

Sahih

(۲۸۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ: الظُّفُرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو مُحَمَّدٍ: جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ قِرَائَ ۃً عَلَیْہِمَا قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا سَیْفُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَخْبَرَۃَ أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ یَقُولُ: عَلَّمَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- التَّشَہُّدَ کَفَّیَ بَیْنَ کَفَّیْہِ کَمَا یُعَلِّمُنِی السُّورَۃَ مِنَ الْقُرَآنِ: التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عَبَّادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ۔ وَہُوَ بَیْنَ ظَہْرَانَیْہِمْ، فَلَمَّا قُبِضَ قُلْنَا: السَّلاَمُ عَلَی النَّبِیِّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ: الْفَضْلِ بْنِ دُکَیْنٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی التَّشَہُّدِ۔ [صحیح۔ ولہ شاہد قوی عند عبدالرزاق فتح الباری ۸۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٢٠) ابو معمر عبداللہ بن سنجرہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن مسعود (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تشہد اس طرح سکھائی کہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھوں میں تھا، جس طرح آپ قرآن کی کوئی سورت سکھاتے تھے۔ ” تمام قولی، فعلی اور مالی عبادات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔ سلام ہو ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

2821

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2821

Sahih

(۲۸۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی التَّشَہُّدِ: التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ الصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ ۔ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِیہَا وَبَرَکَاتُہُ: السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِیہَا وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ: وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی دَاوُدَ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ شُعْبَۃَ فَوَقَفَہُ إِلاَّ أَنَّہُ رَدَّہُ إِلَی حَیَاۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: کُنَّا نَقُولُہَا فِی حَیَاتِہِ ، فَلَمَّا مَاتَ قُلْنَا: السَّلاَمُ عَلَی النَّبِیِّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ۔ وَکَانَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ یَرَی رِوَایَۃَ سَیْفٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ ہِیَ الْمَحْفُوظَۃُ دُونَ رِوَایَۃِ أَبِی بِشْرٍ ، وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ وَرُوِیَ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ بَابِی عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- إِلاَّ أَنَّہُ أَخَّرَ قَوْلَہُ: لِلَّہِ، وَزَادَ فِی الأَصْلِ: وَبَرَکَاتُہُ۔ وَرُوِیَ عَنْ زَیْدٍ الْعَمِّیِّ عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِیِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِی بَکْرٍ مُخْتَصَرًا۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَأَمَّا مَا۔ [صحیح۔ قال الدار قطنی ہذا اسناد صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٢١) (ا) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) تشہد کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” تمام قولی بدنی اور مالی عبادات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت بھی۔ “ ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے اس میں وبرکاتہ کا اضافہ کیا۔ ” ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ “ ابن عمر (رض) کہتے ہیں : میں نے اس میں وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ کا اضافہ کیا ” اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ “ (ب) ابن عدی نے یہ روایت شعبہ سے نقل کی ہے۔ انھوں نے اسے موقوف روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں اس طرح کہا کرتے تھے : (السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ ) جب آپ فوت ہوگئے تو ہم السَّلاَمُ عَلَی النَّبِیِّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ کہنے لگ گئے۔ ایک دوسری روایت جو ابن عمر منقول ہے ، اس میں للہ موخر ہے، یعنی التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ والصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ہے اور اس میں وبرکاتہ کا اضافہ بھی ہے۔

2822

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2822

Zaeef

(۲۸۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ وَمُوسَی بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا قَعَدَ الإِمَامُ فِی آخِرِ رَکْعَۃٍ مِنْ صَلاَتِہِ ثُمَّ أَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ یَتَشَہَّدَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُہُ))۔ فَہُوَ حَدِیثٌ ضَعِیفٌ۔ وَرَوَاہُ الْقَعْنَبِیُّ عَنِ الأَفْرِیقِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٢٢) عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام اپنی نماز کی آخری رکعت میں قعدہ کی حالت میں (بیٹھا) ہو اور تشہد پڑھنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی۔

2823

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2823

Zaeef

(۲۸۲۳) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیَّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِیَادِ بْنِ أَنْعَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَبَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ فِی آخِرِ صَلاَتِہِ ثُمَّ أَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ فَقَدْ جَازَتْ صَلاَتُہُ))۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ الْعَدَنِیُّ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِیَادٍ عَنْہُمَا: إِذَا جَلَسَ الإِمَامُ ، ثُمَّ أَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُہُ ۔ وَرَوَاہُ مُعَاذُ بْنُ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِیَادٍ وَزَادَ فِیہِ: وَقَضَی فِیہِ تَشَہُّدَہُ ۔ وَعَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ زِیَادٍ ہُوَ الأَفْرِیقِیُّ ضَعَّفَہُ یَحْیَی الْقَطَّانُ وَعَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَیَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُمْ مِنْ أَئِمَّۃِ الْحَدِیثِ وَقَدِ اخْتُلِفَ عَلَیْہِ فِیہِ ، وَہُوَ بِعِلَلِہِ مَذْکُورٌ فِی کِتَابِ الْخِلاَفِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٢٣) (ا) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آدمی اپنی نماز کے آخر میں (آخری) سجدے سے سر اٹھانے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے تو اس کی نماز ہوگئی۔ (ب) عبدالرحمن بن زیاد سے روایت ہے کہ جب امام (آخری قعدہ میں) بیٹھ جائے ، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی۔ (ج) اسی روایت کو معاذ بن حکم نے عبدالرحمن بن زیاد سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ وَقَضَی فِیہِ تَشَہُّدَہُ کہ اس میں تشہد مکمل کرچکا ہو۔

2824

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2824

Zaeef

(۲۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ سَمِعْتُ مُسْلِمًا أَبَا النَّضْرِ قَالَ سَمِعْتُ حَمَلَۃَ بْنَ عَبْدِالرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: لاَ تَجُوزُ صَلاَۃٌ إِلاَّ بِتَشَہُّدٍ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِتَشَہُّدٍ۔ فَالَّذِی رُوِیَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ عَنْ عَلِیٍّ مِنْ قَوْلِہِ: إِذَا جَلَسَ مِقْدَارَ التَّشَہُّدِ ، ثُمَّ أَحْدَثَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُہُ۔ لاَ یَصِحُّ۔ (ج) وَعَاصِمُ بْنُ ضَمْرَۃَ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٢٤) (ا) حملہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب (رض) کو فرماتے ہوئے سنا : تشہد کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ (ب) سیدنا ابن مسعود (رض) سے منقول ہے کہ تشہد کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔

2825

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2825

Sahih

(۲۸۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ نَصْرٍ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ سَعِیدٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ عَمَّنْ تَرَکَ التَّشَہُّدَ فَقَالَ: یُعِیدُ۔ قُلْتُ: فَحَدِیثُ عَلِیٍّ مَنْ قَعَدَ مِقْدَارَ التَّشَہُّدِ۔ فَقَالَ: لاَ یَصِحُّ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٢٥) علی بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل (رح) سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا جو تشہد نہیں پڑھتا تو انھوں نے فرمایا : وہ نماز لوٹائے، میں نے کہا کہ علی (رض) کی حدیث کے بارے آپ کی کیا رائے ہے ؟ یعنی مَنْ قَعَدَ مِقْدَارَ التَّشَہُّدِ ۔۔۔ تو انھوں نے کہا : وہ حدیث صحیح نہیں ہے۔