Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 577

نماز کا بیان

پہلی رکعت سے اٹھنے والی روایات پر قیاس کرتے ہوئے سجدے سے اٹھتے وقت زمین پر سہارا لینے کا بیان

9 hadiths in this chapter

2805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2805

Sahih

(۲۸۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ: کَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ یَأْتِینَا فَیَقُولُ: أَلاَ أُحَدِّثُکُمْ عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیُصَلِّی فِی غَیْرِ وَقْتِ صَلاَۃٍ ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الثَّانِیَۃِ فِی أَوَّلِ رَکْعَۃٍ اسْتَوَی قَاعِدًا وَاعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠٥) ابوقلابہ (رض) فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث (رض) ہمارے پاس آتے تو کہتے : کیا میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ پھر وہ کسی نماز کے وقت کے علاوہ نماز پڑھ کردکھاتے۔ آپ پہلی رکعت میں جب اپنا سر دوسرے سجدے سے اٹھاتے تو سیدھے بیٹھ جاتے اور زمین پر ٹیک لے کر اٹھتے۔

2806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2806

Zaeef

(۲۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ شَیْبَانَ بْنِ الْبَغْدَادِیِّ بِہَرَاۃَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا کَامِلُ بْنُ طَلْحَۃَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ ہُوَ ابْنُ سَلَمَۃَ عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ اعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ بِیَدَیْہِ۔ فَقُلْتُ لِوَلَدِہِ وَلِجُلَسَائِہِ: لَعَلَّہُ یَفْعَلُ ہَذَا مِنَ الْکِبَرِ؟ قَالُوا: لاَ وَلَکِنْ ہَذَا یَکُونُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَعْتَمِدُ عَلَی یَدَیْہِ إِذَا نَہَضَ۔ وَکَذَلِکَ کَانَ یَفْعَلُ الْحَسَنُ وَغَیْرُ وَاحِدٍ مِنَ التَّابِعِینَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠٦) (ا) ازرق بن قیس سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عمر (رض) کو دیکھا کہ آپ جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کے ساتھ زمین پر سہارا لے کر اٹھتے۔ میں نے ان کے بیٹوں اور دوستوں سے کہا کہ شاید وہ بڑھاپے کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں ؟ انھوں نے کہا : نہیں لیکن ایسا ہوسکتا ہے ۔ (ب) ہم سیدنا نافع کی روایت ذکر کرچکے ہیں کہ سیدنا ابن عمر (رض) سے منقول ہے کہ وہ جب سجدے سے اٹھتے تو زمین پر سہارا لے کر اٹھتے تھے، اسی طرح حسن بصری اور کئی تابعین کرتے تھے۔

2807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2807

Sahih

(۲۸۰۷) وَأَمَّا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی أَنْ یَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَی یَدِہِ فِی الصَّلاَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠٧) سیدنا ابن عمر (رض) سے ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ہاتھ پر ٹیک لگانے سے منع فرماتے تھے۔

2808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2808

Sahih

(۲۸۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَبُّوَیْہِ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْمَلِکِ الْغَزَّالُ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ۔ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ۔ وَقَالَ فِی لَفْظِ حَدِیثِ ابْنِ شَبُّوَیْہِ: نَہَی أَنْ یَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَی یَدِہِ فِی الصَّلاَۃِ۔ وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ: نَہَی أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ وَہُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَی یَدِہِ۔ وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ: نَہَی أَنْ یَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَی یَدَیْہِ إِذَا نَہَضَ فِی الصَّلاَۃِ ۔ فَہَذَا حَدِیثٌ قَدِ اخْتُلِفَ فِی مَتْنِہِ عَلَی عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ وَقَدْ رَوَاہُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ کَمَا أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠٨) (ا) ابن شبویہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں اپنے ہاتھوں پر سہارا لینے سے منع کیا ہے۔ (ب) ابن رافع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھنے کے دوران اپنے ہاتھ پر سہارا لینے سے منع فرمایا ہے۔ (ج) ابن عبدالملک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں پر سہارا لینے سے منع کیا ہے، جب نماز میں سجدے سے اٹھے۔

2809

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2809

Sahih

(۲۸۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ وَقَالَ فِی مَتْنِ الْحَدِیثِ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا جَلَسَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃِ أَنْ یَعْتَمِدَ عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی۔ ہَذَا لَفْظُ حَدِیثِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَحْمَدَ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی دَاوُدَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَجْلِسَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃِ وَہُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَی یَدِہِ۔ وَہَذَا أَبْیَنُ الرِّوَایَاتِ وَرِوَایَۃُ غَیْرِ ابْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ لاَ تُخَالِفُہُ وَإِنْ کَانَ أَبْیَنَ مِنْہَا وَرِوَایَۃُ ابْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ وَہَمٌ ، وَالَّذِی یَدُلُّ عَلَی أَنَّ رِوَایَۃَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ہِیَ الْمُرَادُ بِالْحَدِیثِ أَنَّ ہِشَامَ بْنَ یُوسُفَ رَوَاہُ عَنْ مَعْمَرٍ کَذَلِکَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠٩) (ا) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں اٹھتے وقت بائیں ہاتھ پر ٹیک لینے سے منع فرماتے تھے۔ (ب) ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں بیٹھنے کے دوران اپنے ہاتھ پر ٹیک لے کر بیٹھنے سے منع فرمایا۔ (ج) یہ واضح ترین روایات ہیں اور ابن عبدالملک کے علاوہ کی روایت ان کی مخالفت نہیں کرتی ۔ اگرچہ وہ ان سے زیادہ واضح ہے ابن عبدالملک کی روایت وہم ہے اور امام احمد بن حنبل (رح) کی روایت جس پر دلالت کرتی ہے حدیث سے وہی مراد ہے۔

2810

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2810

Sahih

(۲۸۱۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- نَہَی رَجُلاً وَہُوَ جَالِسٌ مُعْتَمِدًا عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی فِی الصَّلاَۃِ وَقَالَ: إِنَّہَا صَلاَۃُ الْیَہُودِ ۔ وَالَّذِی یَدُلُّ عَلَی ہَذَا أَیْضًا مَا۔ [صحیح۔ وقد تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨١٠) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں بیٹھنے کی حالت میں اپنے بائیں ہاتھ پر ٹیک لگانے سے منع فرمایا اور فرمایا : یہ یہودیوں کی نماز ہے۔

2811

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2811

Zaeef

(۲۸۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَیْرِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا یَقُولُ: رَأَی عَبْدُ اللَّہِ رَجُلاً یُصَلِّی سَاقِطًا عَلَی رُکْبَتَیْہِ مُتَّکِئًا عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی فَقَالَ: لاَ تُصَلِّ ہَکَذَا ، إِنَّمَا یَجْلِسُ ہَکَذَا الَّذِینَ یُعَذَّبُونَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨١١) ہشام بن سعد سے روایت ہے کہ میں نے نافع کو فرماتے ہوئے سنا : عبداللہ بن عمر (رض) نے ایک شخص کو گھٹنوں پر گرے ہوئے اپنے بائیں ہاتھ پر ٹیک لگا کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا : اس طرح نماز نہ پڑھا کرو۔ اس طرح تو وہ لوگ بیٹھتے ہیں جن کو عذاب دیا جاتا ہے۔

2812

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2812

Zaeef

(۲۸۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ زِیَادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ فِی الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوبَۃِ إِذَا نَہَضَ الرَّجُلُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ أَنْ لاَ یَعْتَمِدَ بِیَدَیْہِ عَلَی الأَرْضِ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ شَیْخٌ کَبِیرٌ لاَ یَسْتَطِیعُ۔ أَبُو شَیْبَۃَ ہَذَا ہُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِیُّ الْقُرَشِیُّ ، خَرَّجَہُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَیَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُمَا یَرْوِیہِ تَارَۃً ہَکَذَا وَتَارَۃً عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِیٍّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨١٢) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ فرض نماز میں سنت یہ ہے کہ جب پہلی دو رکعتوں کے بعد کھڑا ہو تو اپنے ہاتھوں کو زمین پر نہ ٹیکے ، البتہ اگر وہ اتنا ضعیف العمر ہو کہ ٹیک لگائے بغیر سیدھا کھڑا نہ ہو سکے تو جائز ہے۔

2813

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2813

Zaeef

(۲۸۱۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ لاَ تَعْتَمِدَ عَلَی یَدَیْکَ حِینَ تُرِیدُ أَنْ تَقُومَ بَعْدَ الْقُعُودِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨١٣) نعمان بن سعد سیدنا علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ جب تو دو رکعتوں کے بعد اٹھنا چاہے تو اپنے ہاتھوں پر ٹیک لگا کر نہ اٹھے۔