Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 575

نماز کا بیان

پہلے تشہد کے واجب نہ ہونے کا بیان

2 hadiths in this chapter

2801

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2801

Sahih

(۲۸۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ہُرْمُزَ مَوْلَی بَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ ابْنَ بُحَیْنَۃَ بْنَ أَزْدِ شَنُوئَ ۃَ ، وَہُوَ حَلِیفٌ لِبَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَخْبَرَہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی بِہِمْ صَلاَۃَ الظُّہْرِ ، فَقَامَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ فَلَمْ یَجْلِسْ ، وَقَامَ النَّاسُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی إِذَا قَضَی الصَّلاَۃَ وَانْتَظَرَ النَّاسُ تَسْلِیمَہُ کَبَّرَ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۲۲۴، مسلم ۵۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠١) عبدالرحمن بن ہرمز جو بنو عبدالمطلب کے غلام ہیں ، فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن بحینہ بن ازد شنوئۃ (رض) بنی عبدالمطلب بن عبد مناف کے حلیف تھے اور صحابی رسول بھی تھے ۔ انھوں نے انھیں خبر دی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ظہر کی نماز پڑھائی تو آپ پہلی دو رکعتوں کے بعد سیدھے کھڑے ہوگئے اور لوگ بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑے ہوگئے حتیٰ کہ آپ نے نماز مکمل کرلی اور لوگ آپ کے سلام پھیرنے کا انتظار کر رہے تھے تو آپ نے بیٹھے بیٹھے تکبیر کہہ کر سلام سے پہلے دو سجدے کیے۔ پھر سلام پھیرا۔

2802

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2802

Sahih

(۲۸۰۲) وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ ابْنِ بُحَیْنَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ، فَلَمْ یَجْلِسْ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔ أَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیِّ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٠٢) عبداللہ بن بحینہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوگئے ۔ پھر آپ نے سہو کے دو سجدے کیے۔