Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 565

نماز کا بیان

تشہد میں رانوں پر ہاتھ رکھنے اور انگلی سے اشارہ کرنے کی کیفیت کا بیان

5 hadiths in this chapter

2779

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2779

Sahih

(۲۷۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّرَاجُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُوسَی یَعْنِی ہَارُونَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ: قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِیِّ قَالَ: رَآنِی ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَی ، فَلَمَّا انْصَرَفَ نَہَانِی وَقَالَ: اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ۔ قُلْتُ: وَکَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ؟ قَالَ: کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلاَۃِ وَضَعَ کَفَّہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی وَقَبَضَ أَصَابِعَہُ کُلَّہَا ، وَأَشَارَ بِإِصْبُعِہِ الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی۔ لَفْظُ حَدِیثِ الشَّافِعِیِّ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی بِہَذَا اللَّفْظُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۱۹۹، ابوداود ۹۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٩) علی بن عبدالرحمن معاوی فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے مجھے نماز میں کنکریوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے منع کیا اور فرمایا : ایسے کرو جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے۔ میں نے پوچھا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا : آپ جب نماز میں بیٹھتے تو داہنی ہتھیلی کو دائیں ران پر رکھتے اور تمام انگلیوں کو بند کرلیتے اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کرتے اور بائیں ہتھیلی بائیں ران پر رکھتے۔

2780

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2780

Sahih

(۲۷۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو الأَزْہَرِ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلاَۃِ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ ، وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الْیُمْنَی الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ ، فَدَعَا بِہَا وَیَدُہُ الْیُسْرَی عَلَی رُکْبَتِہِ بَاسِطُہَا عَلَیْہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَعَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۳۲۳۸، مسلم ۱۳۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨٠) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں بیٹھتے تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنی رانوں پر رکھتے اور اپنے دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی کو اٹھاتے تو اس کے ساتھ دعا کرتے اور بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر کھلا رکھتے۔

2781

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2781

Sahih

(۲۷۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُثْمَانَ اللاَّحِقِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَعَدَ یَتَشَہَّدُ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَیَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی وَعَقَدَ ثَلاَثًا وَخَمْسِینَ یَدْعُو۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حَمَّادٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: وَعَقَدَ ثَلاَثًا وَخَمْسِینَ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۶۱۵۳، مسلم ۱۲۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨١) (ا) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تشہد کے لیے بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کو داہنی ران پر اور بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھتے اور ترپن کی گرہ لگا کر دعا کرتے۔ (ب) امام مسلم (رح) نے اپنی صحیح میں اپنی سند سے یہ روایت نقل کی ہے مگر اس میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ نے ترپن (٥٣) کی گرہ لگائی اور شہادت والی انگلی کے ساتھ اشارہ فرمایا۔

2782

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2782

Sahih

(۲۷۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی ہُوَ ابْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ہُوَ ابْنُ زِیَادٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ الْمَخْزُومِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِیمٍ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَعَدَ فِی الصَّلاَۃِ جَعَلَ قَدَمَہُ الْیُسْرَی بَیْنَ فَخِذِہِ وَسَاقِہِ ، وَفَرَشَ قَدَمَہُ الْیُمْنَی وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی رُکْبَتِہِ الْیُسْرَی ، وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَأَشَارَ بِإِصْبُعِہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِاللَّہِ وَفِی حَدِیثِ ابْنِ عَبْدَانَ: وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی رُکْبَتِہِ الْیُمْنَی، وَأَشَارَ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِیٍّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۱۲۴۵، ابن خزیمۃ ۶۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨٢) (ا) عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو اپنی ران اور پنڈلی کے درمیان رکھتے اور داہنے پاؤں کو بچھا لیتے اور بائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر رکھتے اور دائیں ہاتھ کو داہنے گھٹنے پر رکھتے اور اپنی شہادت والی انگلی کے ساتھ اشارہ فرماتے۔ (ب) مذکورہ الفاظ ابوعبداللہ کی حدیث کے ہیں اور ابن عبدان کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ نے اپنا دایاں ہاتھ داہنے گھٹنے پر رکھا اور ایک انگلی کے ساتھ اشارہ فرمایا۔

2783

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2783

Sahih

(۲۷۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُرَیْشٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِیٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَعَدَ یَدْعُو وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَیَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی ، وَأَشَارَ بِإِصْبُعِہِ السَّبَّابَۃِ ، وَوَضَعَ إِبْہَامَہُ عَلَی إِصْبَعِہِ الْوُسْطَی وَیُلْقِمُ کَفَّہُ الْیُسْرَی رُکْبَتَہُ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی خَالِدٍ الأَحْمَرِ ، وَفِی رِوَایَۃِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ: کَانَ إِذَا قَعَدَ فِی الصَّلاَۃِ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی رُکْبَتِہِ وَأَشَارَ بِإِصْبُعِہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَعَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ وَرُوِّینَا فِی کِتَابِ الدَّعَوَاتِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- رَأَی سَعْدًا یَدْعُو بِإِصْبَعَیْہِ فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ: أَحِّدْ أَحِّدْ ۔ وَرُوِی ذَلِکَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ مَوْصُولاً فِی الدُّعَائِ ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨٣) (ا) عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قعدہ میں ہوتے تو دعا کرتے اور اپنا داہنا ہاتھ اپنی دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر اور انگشت شہادت سے اشارہ کرتے اور انگوٹھے کو اپنی درمیان والی انگلی پر رکھتے اور بائیں ہتھیلی کو اپنے گھٹنے پر آہستہ سے رکھ دیتے۔ (ب) لیث بن سعد کی روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں بیٹھتے تو داہنے ہاتھ کو اپنے گھٹنے پر رکھ کر اپنی شہادت والی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے۔ (ج) ابو صالح سے منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد (رض) کو نماز میں اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کرتے دیکھا تو فرمایا : ایک انگلی سے اشارہ کر۔ (د) ایک دوسری سند سے موصول روایت باب الدعا میں بھی مذکور ہے۔