Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 564

نماز کا بیان

تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت کا بیان

9 hadiths in this chapter

2770

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2770

Sahih

(۲۷۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَذَکَرْنَا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ: أَنَا کُنْتُ أَحْفَظَکُمْ لِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَأَیْتُہُ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ یَدَیْہِ حِذَائَ مَنْکِبَیْہِ ، وَإِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ یَدَیْہِ مِنْ رُکْبَتَیْہِ ، ثُمَّ ہَصَرَ ظَہْرَہُ ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ اسْتَوَی حَتَّی یَعُودَ کُلُّ فَقَارٍ مَکَانَہُ ، وَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ یَدَیْہِ غَیْرَ مُفْتَرِشٍ وَلاَ قَابِضِہِمَا ، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَدَّمَ رِجْلَیْہِ ، ثُمَّ جَلَسَ عَلَی رِجْلِہِ الْیُسْرَی ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ قَدَّمَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی وَجَلَسَ عَلَی مَقْعَدَتِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد ۷۳۰، ۹۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٠) محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی جماعت میں بیٹھے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر شروع ہوگیا۔ ابوحمید ساعدی (رض) کہنے لگے : میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو یاد رکھنے والا ہوں، میں نے آپ کو دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر ٹکا دیتے اور اپنی کمر کو جھکا لیتے۔ پھر جب رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی جگہ پر پہنچ جاتا اور جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھتے، نہ زیادہ پھیلائے ہوئے ہوتے اور نہ ہی ملائے ہوئے ہوتے اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کے کنارے قبلہ رخ رکھتے اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو اپنی ٹانگوں کو بچھا لیتے۔ پھر بائیں ٹانگ پر بیٹھ جاتے اور جب آخری قعدہ میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھا کر اپنی مقعد پر بیٹھ جاتے۔

2771

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2771

Sahih

(۲۷۷۱) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّسَوِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ شَاکِرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ہُوَ الْبُخَارِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ وَیَزِیدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: إِلاَّ أَنَّ الْبُخَارِیَّ یَقُولُ فِی رِوَایَتِہِ: وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ الْقِبْلَۃَ ، فَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ جَلَسَ عَلَی رِجْلِہِ الْیُسْرَی وَنَصَبَ الْیُمْنَی ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ قَدَّمَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی وَنَصَبَ الأُخْرَی وَقَعَدَ عَلَی مَقْعَدَتِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧١) (ا) ایک دوسری سند میں ہے کہ محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی ایک جماعت میں بیٹھے تھے۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ (ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : امام بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ انھوں نے پاؤں کی انگلیوں کے کنارے قبلہ رخ کیے ، پھر جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھے تو بائیں ٹانگ پر بیٹھے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا اور جب آخری قعدہ میں بیٹھے تو بائیں پاؤں کو بچھایا اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا اور سرین پر بیٹھے۔

2772

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2772

Sahih

(۲۷۷۲) وَرَوَاہُ شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ عَنِ اللَّیْثِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ فَقَالَ فِی مَتْنِہِ: فَإِذَا جَلَسَ فِی الأُولَیَیْنِ جَلَسَ عَلَی قَدَمِہِ الْیُسْرَی ، وَنَصَبَ قَدَمَہُ الْیُمْنَی ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الآخِرَۃِ جَلَسَ عَلَی أَلْیَتَیْہِ ، وَجَعَلَ بَطْنَ قَدَمِہِ الْیُسْرَی عِنْدَ مَأْبِضِ فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَنَصَبَ قَدَمَہُ الْیُمْنَی۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ فَذَکَرَہُ إِلاَّ أَنَّہُ أَسْقَطَ مِنْ إِسْنَادِہِ ابْنَ حَلْحَلَۃَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٢) شبابہ بن سوار اس روایت میں بیان کرتے ہیں کہ آپ جب پہلی دو رکعتوں میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھتے اور اپنے دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے اور جب آخری رکعت میں بیٹھتے تو اپنی سرین پر بیٹھتے اور اپنے بائیں پاؤں کا اندرونی حصہ دائیں ران کے ساتھ گھٹنے کے اندرونی حصہ کے قریب کرتے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے۔

2773

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2773

Sahih

(۲۷۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ وَعَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ الدُّؤَلِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَعَدَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَعَدَ عَلَی بَطْنِ قَدَمِہِ الْیُسْرَی وَنَصَبَ الْیُمْنَی ، فَإِذَا کَانَتِ الرَّابِعَۃُ أَفْضَی بِوَرِکِہِ الْیُسْرَی إِلَی الأَرْضِ وَأَخْرَجَ قَدَمَیْہِ مِنْ نَاحِیَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ [صحیح۔ ابوداود ۷۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٣) محمد بن عمرو بن عطا سے منقول ہے کہ ابو حمید ساعدی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ دو رکعتوں میں بیٹھتے (قعدہ اولیٰ کرتے) تو اپنے بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے اور جب چوتھی رکعت کے بعد بیٹھتے تو بائیں کولہے کو زمین پر رکھتے اور اپنے دونوں پاؤں کو دائیں طرف نکال دیتے۔

2774

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2774

Sahih

(۲۷۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنِی فُلَیْحٌ أَخْبَرَنِی عَبَّاسُ بْنُ سَہْلٍ قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَیْدٍ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ فَذَکَرُوا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ: ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَأَقْبَلَ بِصَدْرِ الْیُمْنَی عَلَی قِبْلَتِہِ ، وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُمْنَی عَلَی رُکْبَتِہِ الْیُمْنَی ، وَکَفَّہُ الْیُسْرَی عَلَی رُکْبَتِہِ الْیُسْرَی ، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ وَہَذَا فِی التَّشَہُّدِ الأَوَّلِ ، وَلَیْسَ فِی حَدِیثِہِ ذِکْرُ التَّشَہُّدِ الأَخِیرِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۷۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٤) عباس بن سہل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابوحمید، ابواسید، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ (رض) اکٹھے ہوئے تو انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر کیا۔ ابوحمید (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے متعلق میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔۔۔اس میں ہے کہ پھر آپ (دوسرے سجدے سے فارغ ہو کر) بیٹھ گئے اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیا اور دایاں پاؤں کا اوپر والا حصہ قبلہ رخ رکھا، پھر دائیں ہتھیلی دائیں گھٹنے پر اور بائیں ہتھیلی بائیں گھٹنے پر رکھی اور اپنی شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا۔ یہ آپ کے پہلے تشہد کے بارے میں ہے ، اس حدیث میں دوسرے تشہد کا ذکر نہیں ہے۔

2775

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2775

Sahih

(۲۷۷۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: حَتَّی إِذَا کَانَ فِی السَّجْدَۃِ الَّتِی فِیہَا التَّسْلِیمُ أَخَّرَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، فَقَعَدَ مُتَوَرِّکًا عَلَی شِقِّہِ الأَیْسَرِ۔ فَقَالُوا جَمِیعًا: صَدَقَ ہَکَذَا کَانَ یُصَلِّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ وَہَذَا فِی التَّشَہُّدِ الأَخِیرِ نَصًّا ، وَلَیْسَ فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ کَیْفِیَّۃُ الْجُلُوسِ فِی التَّشَہُّدِ الأَوَّلِ وَقَدْ حَفِظَہُمَا جَمِیعًا ابْنُ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَلَی مَا مَضَی ، وَبِاللَّہِ التُّوفِیقِ۔ وَأَمَّا حَدِیثُ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ فِی صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : وَکَانَ یَقُولُ فِی رَکْعَتَیْنِ التَّحِیَّۃَ ، وَکَانَ یَفْرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَکَانَ یَنْہَی عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ۔ وَحَدِیثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ فِی صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی۔ فَأَحَدُہُمَا وَارِدٌ فِی التَّشَہُّدِ الآخِرِ وَالثَّانِی وَارِدٌ فِی التَّشَہُّدِ الأَوَّلِ بِالاِسْتِدْلاَلِ بِحَدِیثِ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ وَأَصْحَابِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ ۷۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٥) (ا) عمرو بن محمد بن عطا فرماتے ہیں کہ ابو حمید ساعدی (رض) دس صحابہ کرام (رض) میں تشریف فرما تھے، جن میں ابوقتادہ (رض) بھی تھے، ابوحمید (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے متعلق میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔۔۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ جب آخری رکعت میں ہوتے تو بائیں پاؤں کو (سرین کے نیچے سے دائیں طرف) نکال کر بائیں کولہے پر بیٹھ جاتے تو سب نے کہا کہ آپ نے سچ کہا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واقعی اسی طرح نماز پڑھتے تھے۔ (ب) یہ حدیث آخری تشہد کے بارے میں واضح ہے۔ اس میں پہلے تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت کا بیان نہیں ہے۔ ان دونوں کو ابن حلحلہ نے محمد بن عمرو سے اکٹھے حفظ کیا ہے۔ (ج) ابوجو زا کی حدیث میں ہے کہ سیدہ عائشہ (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں منقول ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھتے تھے اور اپنے بائیں پاؤں کو بچھاتے اور دائیں کو کھڑا رکھتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شیطان کی طرح بیٹھنے سے منع فرماتے تھے۔ (د) وائل بن حجر کی حدیث جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں ہے کہ پھر آپ بیٹھے اور اپنی بائیں ٹانگ کو بچھا لیا۔ (ہ) ان میں سے ایک دوسرے تشہد کے بارے میں وارد ہے اور دوسری پہلے تشہد کے بارے میں منقول ہے۔ ابوحمید ساعدی اور دیگر صحابہ (رض) کی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے (یہی سمجھ آتا ہے) ۔

2776

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2776

Sahih

(۲۷۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ یَعْنِیَانِ ابْنَ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیَّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ کَانَ یَرَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یَتَرَبَّعُ فِی الصَّلاَۃِ إِذَا جَلَسَ ، فَفَعَلْتُہُ وَأَنَا یَوْمَئِذٍ حَدِیثُ السِّنِّ ، فَنَہَانِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَقَالَ: إِنَّمَا سُنَّۃُ الصَّلاَۃِ أَنْ تَنْصِبَ رِجْلَکَ الْیُمْنَی وَتَثْنِی الْیُسْرَی۔ فَقُلْتُ: إِنَّکَ تَفْعَلُ ذَلِکَ۔ فَقَالَ: إِنَّ رِجْلِیَّ لاَ تَحْمِلاَنِی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۰۲ ومن طریقہ البخاری ۸۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٦) عبداللہ بن عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ انھوں عبداللہ بن عمر (رض) کو دیکھا کہ وہ نماز میں جب بیٹھتے تو چار زانو ہو کر (آلتی پالتی مار کر) بیٹھتے۔ میں بھی اسی طرح بیٹھتا۔ ان دنوں میں چھوٹا تھا۔ عبداللہ بن عمر (رض) نے مجھے منع کیا اور فرمایا کہ نماز میں بیٹھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ تو اپنا دایاں پاؤں کھڑا کرے اور بائیں کو بچھا کر اس پر بیٹھے ۔ میں نے پوچھا : آپ تو اس طرح (چار زانو) کرتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا : میرے پاؤں میرا بوجھ نہیں اٹھاسکتے (یعنی میں بیمار ہوں) ۔

2777

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2777

Sahih

(۲۷۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ فِی الصَّلاَۃِ أَنْ تُضْجِعَ رِجْلَکَ الْیُسْرَی وَتَنْصِبَ الْیُمْنَی۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمہ ۶۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٧) عبداللہ بن عبداللہ بن عمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نماز کی سنت یہ ہے کہ داہنے پاؤں کو کھڑا کرلے اور بائیں پاؤں کو بچھائے۔

2778

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2778

Sahih

(۲۷۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ: أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی التَّشَہُّدِ نَصَبَ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَثَنَی رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَجَلَسَ عَلَی وَرِکِہِ الْیُسْرَی ، وَلَمْ یَجْلِسْ عَلَی قَدَمَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ: أَرَانِی عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عُمَرَ وَحَدَّثَنِی أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۰۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٧٨) یحییٰ بن ابی سعید سے روایت ہے کہ قاسم بن محمد جب تشہد میں بیٹھتے تو دائیں پاؤں کو کھڑا کرتے اور بائیں پاؤں کو بچھا لیتے اور اپنے بائیں کولہے پر بیٹھتے اور اپنے قدموں پر نہیں بیٹھتے تھے اور فرماتے : میں نے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر کو دیکھا ہے اور انھوں نے مجھے حدیث بیان کی کہ ان کے والد اسی طرح کرتے تھے۔