Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 542

نماز کا بیان

سجدوں میں ہاتھ رکھنے کا بیان حضرت علقمہ بن وائل اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ جب آپ سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کے درمیان سر مبارک رکھتے۔

4 hadiths in this chapter

2691

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2691

Zaeef

(۲۶۹۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَامِدٍ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جِبَالٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِیِّ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ کَیْفَ یُصَلِّی؟ قَالَ: فَقَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ وَکَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ وَجْہَہُ بَیْنِ یَدَیْہِ بِذَلِکَ الْمَکَانِ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ کَذَا قَالَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ عَنْ عَاصِمٍ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ۔ وَوَافَقَہُ عَلَی ذَلِکَ فِی رَفْعِ الْیَدَیْنِ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ۔ وَقَالَ بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَغَیْرُہُ عَنْ عَاصِمٍ حَذْوَ أُذُنَیْہِ وَقَالَ: فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ رَأْسَہُ بِذَلِکَ الْمَنْزِلِ مِنْ یَدَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٩١) (ا) سیدنا وائل بن حجرحضرمی (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے دل میں ارادہ کیا کہ میں دیکھوں گا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے نماز پڑھتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ رخ کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھائے۔ پھر رکوع کیا تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھا ، پھر جب رکوع سے سر اٹھایا تو بھی اپنے دونوں ہاتھ اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھائے۔ پھر جب سجدہ کیا تو اپنے چہرے کو اپنے سامنے رکھا ، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اسی طرح عبدالواحد بن زیاد عاصم سے روایت کرتے ہیں، یعنی کندھوں کے برابر تک ہاتھ اٹھائے۔ [ضعیف۔ بہذا اللفظ۔ ولکن معناہ ثابت صحیح عند مسلم ] (ب) رفع یدین میں اس کی موافقت سفیان بن عیینہ نے بھی کی ہے اور بشر بن مغفل وغیرہ عاصم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ کانوں کے برابر اٹھائے اور جب آپ نے سجدہ کیا تو اپنا سر اپنے ہاتھوں کے درمیان رکھا۔

2692

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2692

Sahih

(۲۶۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا سَجَدَ یَکُونُ یَدَاہُ حِذَائَ أُذُنَیْہِ۔ کَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنِ الثَّوْرِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۶۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٩٢) سیدنا وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو آپ کے ہاتھ آپ کے کانوں کے برابر ہوتے۔

2693

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2693

Sahih

(۲۶۹۳) وَقَالَ وَکِیعٌ عَنِ الثَّوْرِیِّ بِإِسْنَادِہِ ہَذَا قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ سَجَدَ وَیَدَیْہِ قَرِیبَتَیْنِ مِنْ أُذُنَیْہِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ وَہَذَا أَوْلَی لِمُوَافَقَتِہِ رِوَایَۃِ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ وَأَصْحَابِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ وہو لفظ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٩٣) وکیع ثوری سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ، جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کے ہاتھ آپ کے کانوں کے قریب ہوتے تھے۔

2694

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2694

Sahih

(۲۶۹۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنِی فُلَیْحٌ حَدَّثَنِی عَبَّاسُ بْنُ سَہْلٍ قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَیْدٍ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ فَذَکَرُوا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ: ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْکَنَ أَنْفَہُ وَجَبْہَتَہُ وَنَحَّی یَدَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ ، وَوَضَعَ کَفَّیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۵۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٩٤) عباس بن سہل فرماتے ہیں کہ ابوحمید، ابو اسید، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ (رض) اکٹھے بیٹھے تھے۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر چھیڑ لیا۔ ابوحمید (رض) کہنے لگے : میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ کی نماز کے بارے میں جاننے والا ہوں۔۔۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ آپ نے سجدہ کیا تو اپنی ناک اور پیشانی کو زمین پر ٹکایا اور اپنے بازوؤں کو پہلوؤں سے جدا رکھا اور اپنی ہتھیلیوں کو اپنے کندھوں کے برابر رکھا۔