Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 536

نماز کا بیان

ہتھیلیوں پر کپڑا لپیٹ کر سجدہ کرنے کا بیان اس سے متعلق حسن بصری (رح) کی حدیث گزر چکی ہے کہ صحابہ (رض) سجدہ کرتے تھے اور ان کے ہاتھ کپڑے میں ہوتے تھے۔

3 hadiths in this chapter

2674

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2674

Zaeef

(۲۶۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ لَیْثٍ عَنِ الْحَکَمِ: أَنَّ سَعْدًا صَلَّی بِالنَّاسِ فِی مُسْتَقَۃٍ یَدَاہُ فِیہَا۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ: وَالْمُسْتَقَۃُ الْفَرْوُ الطَّوِیلُ الْکُمَّیْنِ۔ وَہَذَا مُرْسَلٌ۔ وَرُوِّینَا عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ أَنَّہُ قَالَ: کَانُوا یُصَلُّونَ فِی مَسَاتِقِہِمْ وَبَرَانِسِہِمْ وَطَیَالِسِہِمْ مَا یُخْرِجُونَ أَیْدِیَہُمْ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنَدٌ فِی إِسْنَادِہِ بَعْضُ الضَّعْفِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٧٤) (ا) حکم سے روایت ہے کہ حضرت سعد (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو ان کے ہاتھ آستینوں میں تھے۔ ابوعبید کہتے ہیں : مستقہ سے مراد لمبے آستینوں والا کپڑا ہے۔ (ب) ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ لوگ اپنے لمبے آستینوں والے کپڑوں، چادروں اور بڑی بڑی شالوں (سبز رنگ کی چادر جو عموماً مشائخ رکھتے ہیں) میں نماز پڑھتے تو اپنے ہاتھوں کو باہر نہیں نکالتے تھے۔

2675

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2675

Zaeef

(۲۶۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ یُصَلِّی فِی مَسْجِدِ بَنِی عَبْدِ الأَشْہَلِ وَعَلَیْہِ کِسَاء ٌ مُلْتَفٌّ بِہِ ، یَضَعُ یَدَیْہِ عَلَیْہِ یَقِیہِ بَرْدَ الْحَصَا۔ وَرُوِیَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِیفٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ماجہ ۱۰۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٧٥) عبدالرحمن بن عبدالرحمن بن ثابت بن صامت اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی عبداشہل کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، آپ پر ایک چادر تھی جو آپ نے اوڑھ رکھی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ اس کے اوپر رکھے ہوئے تھے۔ اس طرح آپ کنکریوں کی ٹھنڈک سے بچ رہے تھے۔

2676

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2676

Zaeef

(۲۶۷۶) أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِیُّ حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سُلَیْمَانَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی فِی کِسَائٍ أَبْیَضَ فِی غَدَاۃٍ بَارِدَۃٍ ، یَتَّقِی بِالْکِسَائِ بَرْدَ الأَرْضِ بِیَدِہِ وَرِجْلِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٧٦) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سفید چادر میں سردی کی صبح کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس چادر کے ذریعے زمین کی سردی سے اپنے ہاتھ اور ٹانگوں کو بچاتے تھے۔