Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 532

نماز کا بیان

ناک پر سجدہ کرنے سے متعلقہ روایات کا بیان

11 hadiths in this chapter

2646

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2646

Zaeef

(۲۶۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً سَنَۃَ ثَلاَثٍ وَثَلاَثِینَ وَثَلاَثِمِائَۃٍ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَی سَبْعَۃِ أَعْظُمٍ عَلَی الْجَبْہَۃِ))۔ وَأَشَارَ بِیَدِہِ إِلَی أَنْفِہِ وَالْیَدَیْنِ وَالرُّکْبَتَیْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَیْنِ: ((وَلاَ نَکُفَّ الثِّیَابَ وَلاَ الشَّعْرَ ۔ وَفِی حَدِیثِ مُعَلَّی: وَلاَ أَکُفَّ الثَّوْبَ وَلاَ الشَّعْرَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُعَلَّی بْنِ أَسَدٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: وَلاَ نَکْفِتَ ۔ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ وُہَیْبٍ کَذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٦) عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے سات ہڈیوں اور پیشانی پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں سے اپنی ناک، دونوں ہاتھوں گھٹنوں اور پاؤں کے کناروں کی طرف اشارہ کیا اور حکم دیا کہ ہم اپنے کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹیں۔ معلی کی حدیث میں ہے کہ میں اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں۔

2647

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2647

Sahih

(۲۶۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَی سَبْعَۃٍ ، وَلاَ أَکُفَّ الشَّعْرَ وَلاَ الثِّیَابَ ، الْجَبْہَۃِ وَالأَنْفِ وَالْیَدَیْنِ وَالرُّکْبَتَیْنِ وَالْقَدَمَیْنِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: لاَ أَکْفِتَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٧) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے سات اعضاپر سجدے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ کہ بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں اور وہ سات چیزیں یہ ہیں : پیشانی، ناک، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔ مسلم کے الفاظ میں لا اکف کی جگہلا اَکْفِتَ کے الفاظ ہیں۔

2648

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2648

Sahih

(۲۶۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: أُمِرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یَسْجُدَ مِنْہُ عَلَی سَبْعَۃٍ: یَدَیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَأَطْرَافِ أَصَابِعِہِ وَجَبْہَتِہِ ، وَنُہِیَ أَنْ یَکْفِتَ مِنْہُ الشَّعْرَ وَالثِّیَابَ۔ قَالَ سُفْیَانُ وَزَادَ ابْنُ طَاوُسٍ: فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی جَبْہَتِہِ ، ثُمَّ مَرَّ بِہَا عَلَی أَنْفِہِ حَتَّی بَلَغَ بِہَا طَرَفَ أَنْفِہِ۔ قَالَ وَکَانَ أَبِی یَعُدُّ ہَذَا وَاحِدًا۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٨) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جن اعضا پر سجدے کا حکم دیا گیا وہ سات ہیں : دو ہاتھ، دونوں گھٹنے، پاؤں کی انگلیوں کے کنارے اور پیشانی اور کپڑوں اور بالوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا۔ سفیان کہتے ہیں کہ ابن طاؤس نے یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھا، پھر اس کو اپنی ناک پر سے گزارا یہاں تک کہ ناک کے کنارے تک لے آئے اور فرمایا کہ میرے والد اس (پورے) کو ایک ہی ہڈی شمار کرتے تھے۔

2649

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2649

Sahih

(۲۶۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیٌّ یَعْنِی ابْنَ الْمَدِینِی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ۔ وَعَمْرٌو عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُمِرَ نَبِیُّکُمْ -ﷺ- أَنْ یَسْجُدَ عَلَی سَبْعَۃٍ ، وَنُہِیَ - قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ - أَنْ یَکُفَّ الشَّعَرَ وَالثِّیَابَ ، وَقَالَ عَمْرٌو: یَکُفَّ شَعَرَہُ وَثِیَابَہُ ، قَالَ سُفْیَانُ وَفِی حَدِیثِ عَمْرٍو: أَنْ یَسْجُدَ عَلَی سَبْعَۃٍ: جَبْہَتِہِ وَیَدَیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَأَطْرَافِ أَصَابِعِہِ۔ قَالَ سُفْیَانُ: إِلاَّ أَنَّ ابْنَ طَاوُسٍ حَدَّثَنَا أَنَّ طَاوُسًا کَانَ یَقُولُ بِیَدِہِ عَلَی جَبْہَتِہِ وَأَنْفِہِ ، وَأَمَرَّ ابْنُ طَاوُسٍ یَدَہُ عَلَی أَنْفِہِ وَجَبْہَتِہِ ۔ قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ کَانَ أَبِی یَقُولُ: ہُوَ وَاحِدٌ وَالْیَدَیْنِ وَالرُّکْبَتَیْنِ وَالرِّجْلَیْنِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَفِی رِوَایَۃِ سُفْیَانَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ ذِکْرَ الأَنْفِ فِی الْحَدِیثِ مِنْ تَفْسِیرِ طَاوُسٍ ، وَقَدْ أَخْرَجَ مُسْلِمٌ حَدِیثَ سُفْیَانَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ فِی الصَّحِیحِ مُخْتَصَرًا دُونَ التَّفْسِیرِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٩) (ا) ابن عباس (رض) نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سات اعضا پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور روکا گیا ہے۔۔۔ ابن طاؤس کی روایت میں ہے کہ اپنے بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا ہے اور عمرو کی روایت کے الفاظ یہ ہیں : کف شعرہ وثیابہ ” بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹے۔ “ سفیان کہتے ہیں کہ ابن طاؤس نے بتایا کہ طاؤس اپنے ہاتھ سے پیشانی اور ناک کی طرف اشارہ کرتے تھے اور ابن طاؤس نے ایسا کر کے دکھایا اور فرمایا : میرے والد کہا کرتے تھے کہ ناک اور پیشانی ایک ہی ہیں، باقی چھ دو ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں ہیں۔ (ب) امام بیہقی فرماتے ہیں کہ سفیان کی روایت میں ناک کا ذکر طاؤس کی تفسیر ہے۔ جب کہ امام مسلم (رح) نے ” صحیح مسلم “ میں ابن طاؤس کی روایت مختصراً ذکر کی ہے، اس میں تفسیر نہیں ہے۔

2650

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2650

Sahih

(۲۶۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَیْسَرَۃَ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا یُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُمِرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یَسْجُدَ مِنْہُ عَلَی سَبْعٍ۔ قَالَ یَعْنِی ابْنَ مَیْسَرَۃَ قُلْتُ: یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَرَأَیْتَ الأَنْفَ؟ قَالَ: ہُوَ خَیْرُہُ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥٠) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جن اعضا پر سجدے کا حکم دیا گیا وہ سات ہیں۔ ابن میسرہ فرماتے ہیں : میں نے پوچھا : اے ابوعبدالرحمن ! کیا ناک بھی ان میں شامل ہے ؟ تو انھوں نے کہا : یہ تو بدرجہ اولیٰ ہے۔

2651

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2651

Sahih

(۲۶۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُوالنَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ أَنَّہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعْتَکِفُ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((قَدْ رَأَیْتُ ہَذِہِ اللَّیْلَۃَ ثُمَّ أُنْسِیتُہَا ، وَقَدْ رَأَیْتُنِی أَسْجُدُ صَبِیحَتَہَا فِی مَائٍ وَطِینٍ))۔ قَالَ أَبُو سَعِیدٍ: فَأَبْصَرَتْ عَیْنَایَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَعَلَی جَبْہَتِہِ وَأَنْفِہِ أَثَرَ الْمَائِ وَالطِّینِ صَبِیحَۃَ إِحْدَی وَعِشْرِینَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ عَنْ مَالِکٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنِ ابْنِ الْہَادِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۲۰۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥١) ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اعتکاف فرماتے تھے، پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے یہ رات دیکھ لی تھی۔ پھر مجھے یہ بھلا دی گئی۔ البتہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں صبح کے وقت کیچڑ (پانی اور مٹی) میں سجدہ ریز ہوں۔ ابو سعید کہتے ہیں : میں نے اپنی آنکھوں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیشانی اور ناک پر کیچڑ کے نشان اکیسویں کی صبح کو دیکھے۔

2652

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2652

Sahih

(۲۶۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَیُّوبَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْغَیْلاَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَیْبَۃَ: سَلْمُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ وَالثَّوْرِیُّ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی ، فَإِذَا سَجَدَ لَمْ یَمَسَّ أَنْفُہُ الأَرْضَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ یَمَسُّ أَنْفُہُ الأَرْضَ مَا یَمَسُّ الْجَبِینُّ))۔ [حسن لغیرہ۔ قال ابن رجب فی الفتح ۵/ ۱۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥٢) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا۔ جب اس نے سجدہ کیا تو اپنی ناک کو زمین پر نہ لگایا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس شخص کی نماز قبول نہیں جو سجدے میں پیشانی تو زمین پر رکھے مگر ناک نہ رکھے۔

2653

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2653

Sahih

(۲۶۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَیْبَۃَ فَذَکَرَ حَدِیثَ شُعْبَۃَ وَالثَّوْرِیِّ کُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا عَلَی الاِنْفِرَادِ بِمَعْنَاہُ ، ثُمَّ قَالَ أَبُو بَکْرٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ: لَمْ یُسْنِدْہُ عَنْ سُفْیَانَ وَشُعْبَۃَ إِلاَّ أَبُو قُتَیْبَۃَ وَالصَّوَابُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ مُرْسَلاً۔ [صحیح بلا شک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥٣) ابو قتیبہ نے شعبہ اور ثوری کی روایات کو اسی معنیٰ میں الگ الگ روایت کیا ہے۔ دراصل یہ مرسل روایت ہے۔

2654

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2654

Sahih

(۲۶۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ قَالَ حَدَّثَنِی عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِرَجُلٍ أَوِ امْرَأَۃٍ لاَ یَضَعُ أَنْفَہُ إِذَا سَجَدَ ، فَقَالَ: ((لاَ تُقْبَلُ صَلاَۃٌ لاَ یُصِیبُ الأَنْفُ مِنَ الأَرْضِ مَا یُصِیبُ الْجَبِینُ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ وَعَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عِکْرِمَۃَ مُرْسَلاً۔ وَرُوِیَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بَعْضَ مَعْنَاہُ مِنْ قَوْلِہِ۔ [حسن لغیرہ۔ وقد تقدم قریبا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥٤) عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی ایسے مرد یا عورت کے پاس سے گزرے، جو سجدے میں ناک زمین پر نہیں لگا رہا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ایسی نماز قبول نہیں فرماتا جس میں آدمی کی ناک اس چیز کو نہ چھوئے جسے اس کی پیشانی چھوتی ہے۔

2655

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2655

Sahih

(۲۶۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ وَأَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ طَہْمَانَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ: إِذَا سَجَدْتَ فَضَعْ أَنْفَکَ عَلَی الأَرْضِ مَعَ جَبْہَتِکِ۔ وَفِی حَدِیثِ الصَّفَّارِ ثُمَّ جَبْہَتَکَ۔ [حسن لغیرہ۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب تو سجدہ کرے تو اپنی پیشانی کے ساتھ ساتھ ناک بھی زمین پر رکھ۔ صفار کی حدیث میں مع جبہتک کی جگہ ثم جبہتک کے الفاظ ہیں یعنی پھر اپنی پیشانی رکھ۔

2656

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2656

Sahih

(۲۶۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: إِذَا سَجَدَ أَحَدُکُمْ فَلْیَضَعْ أَنْفَہُ عَلَی الأَرْضِ ، فَإِنَّکُمْ قَدْ أُمِرْتُمْ بِذَلِکَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ شَرِیکٌ عَنْ سِمَاکٍ ، وَرَوَاہُ حَرْبُ بْنُ مَیْمُونٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ((ضَعْ أَنْفَکَ لِیَسْجُدَ مَعَکَ))۔ قَالَ أَبُو عِیسَی التِّرْمِذِیُّ: حَدِیثُ عِکْرِمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلٌ أَصَحُّ۔ [حسن لغیرہ تقدم فی الذی قبلہ زیادہ صحیح ہے۔]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥٦) (ا) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب بھی تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنی ناک کو زمین پر ضرور رکھے، کیونکہ تمہیں اسی کا حکم دیا گیا ہے۔ (ب) اسی طرح شریک نے یہ روایت سماک سے نقل کی ہے۔ وہ بھی ابن عباس (رض) سے ہی منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ناک کو زمین پر رکھ۔ تاکہ تمہاری ناک بھی تمہارے ساتھ سجدہ کرے۔ (ج) امام ابو عیسیٰ ترمذی کہتے ہیں : عکرمہ کی روایت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسلاً منقول ہے۔