Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 530

نماز کا بیان

ہتھیلیوں، گھٹنوں، قدموں اور پیشانی پر سجدہ کرنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2640

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2640

Sahih

(۲۶۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَعَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الإِمَامُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ رَجَائٍ وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: أُمِرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یَسْجُدَ عَلَی سَبْعَۃِ أَعْظُمٍ ، وَنُہِیَ أَنْ یَکُفَّ شَعَرَہُ وَثِیَابَہُ ، الْکَفَّیْنِ وَالرُّکْبَتَیْنِ وَالْقَدَمَیْنِ وَالْجَبْہَۃِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی الرَّبِیعِ وَفِی حَدِیثِ الْعَبَّاسِ: أُمِرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یَسْجُدَ عَلَی سَبْعَۃٍ ، وَنُہِیَ أَنْ یَکُفَّ شَعَرًا وَلاَ ثَوْبًا أَوْ قَالَ ثِیَابَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی النُّعْمَانِ: عَارِمِ بْنِ الْفَضْلِ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَبِی الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیِّ ، وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ قَبِیصَۃَ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ بِمَعْنَی رِوَایَۃِ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٠) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا۔ جن سات ہڈیوں پر سجدہ کا حکم دیا گیا یہ ہیں : دو ہاتھ، دو گھٹنے، دونوں پاؤں اور پیشانی ۔ ابو ربیع کی حدیث کے الفاظ ہیں اور عباس (رض) کی حدیث میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سات (ہڈیوں/ اعضاء) پر سجدہ کا حکم دیا گیا اور کپڑوں اور بالوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا ، (ثوبا یا ثیابہ کے الفاظ ہیں) ۔

2641

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2641

Sahih

(۲۶۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الزَّاہِدُ إِمْلاَئً وَأَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ قِرَائَ ۃً قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنِ ابْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَہُ سَبْعَۃُ آرَابٍ: وَجْہُہُ وَکَفَّاہُ وَرُکْبَتَاہُ وَقَدَمَاہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۹۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤١) عباس بن عبدالمطلب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کوئی شخص سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضا سجدہ کرتے ہیں : اس کا چہرہ (پیشانی) ، اس کی ہتھیلیاں، اس کے گھٹنے اور دونوں پاؤں۔

2642

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2642

Sahih

(۲۶۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ: ہِلاَلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ إِشْکَابٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ: شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنِی أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ حَدَّثَنِی عِیسَی بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَخْبَرَنِی مَالِکٌ عَنْ عَیَّاشِ أَوْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ السَّاعِدِیِّ: أَنَّہُ کَانَ فِی مَجْلِسٍ فِیہِ أَبُوہُ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی الْمَجْلِسِ أَبُو ہُرَیْرَۃَ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَأَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ مِنَ الأَنْصَارِ: أَنَّہُمْ تَذَاکَرُوا الصَّلاَۃَ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ۔ قَالُوا: کَیْفَ؟ قَالَ: اتَّبَعْتُ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ قَالُوا: فَأَرِنَا۔ قَالَ: فَقَامَ یُصَلِّی وَہُمْ یَنْظُرُونَ إِلَیْہِ ، فَبَدَأَ فَکَبَّرَ فَرَفَعَ یَدَیْہِ نَحْوَ الْمَنْکِبَیْنِ ، ثُمَّ کَبَّرَ لِلرُّکُوعِ ، فَرَفَعَ یَدَیْہِ أَیْضًا حَتَّی أَمْکَنَ یَدَیْہِ مِنْ رُکْبَتَیْہِ غَیْرَ مُقَنِّعٍ رَأْسَہُ وَلاَ مُصَوِّبِہِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔ فَرَفَعَ یَدَیْہِ ثُمَّ قَالَ: اللَّہُ أَکْبَرُ ۔ فَسَجَدَ فَانْتَصَبَ عَلَی کَفَّیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَصُدُورِ قَدَمَیْہِ وَہُوَ سَاجِدٌ ، ثُمَّ کَبَّرَ فَجَلَسَ ، فَتَوَرَّکَ إِحْدَی قَدَمَیْہِ وَنَصَبَ قَدَمَہُ الأُخْرَی ، ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ ، ثُمَّ کَبَّرَ یَعْنِی فَقَامَ وَلَمْ یَتَوَرَّکْ ، ثُمَّ عَادَ فَرَکَعَ الرَّکْعَۃَ الأُخْرَی کَذَلِکَ ، ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ یَنْہَضَ لِلْقِیَامِ قَامَ بِتَکْبِیرٍ ، ثُمَّ رَکَعَ الرَّکْعَتَیْنِ الأُخْرَیَیْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ یَمِینِہِ: السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ ۔ وَسَلَّمَ عَنْ شِمَالِہِ أَیْضًا: السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ ۔ قَالَ وَحَدَّثَنِی عِیسَی: أَنَّ مِمَّا حَدَّثَہُ أَیْضًا فِی الْجُلُوسِ فِی التَّشَہُّدِ: أَنْ یَضَعَ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی ، وَیَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، ثُمَّ یُشِیرُ بِالدُّعَائِ بِأَصْبُعٍ وَاحِدَۃٍ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ غَیْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِی بَدْرٍ وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ أَبِی بَدْرٍ فَقَالَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ السَّاعِدِیِّ ، وَرَوَی عُتْبَۃُ بْنُ أَبِی حَکِیمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عِیسَی عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ وَلَمْ یَذْکُرْ مُحَمَّدًا فِی إِسْنَادِہِ ، وَالصَّحِیحُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَدْ شَہِدَہُ مِنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی ۱۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٢) (ا) عباس بن سہل ساعدی سے روایت ہے کہ وہ ایک مجلس میں تھے، وہاں ان کے والد بھی تشریف فرما تھے جنہیں صحابیٔ رسول ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس مجلس میں ابوہریرہ، ابو اسید اور ابو حمید ساعدی انصاری (رض) بھی موجود تھے۔ انھوں نے نماز کے بارے میں مذاکرہ کیا تو ابوحمید کہنے لگے : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو تم سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔ انھوں نے کہا : وہ کیسے ؟ ابو حمید کہنے لگے : میں نے یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سیکھی ہے۔ وہ کہنے لگے : تو ہمیں پڑھ کے دکھاؤ ! چنانچہ آپ (رض) کھڑے ہوگئے اور لوگ ان کی طرف دیکھنے لگے۔ انھوں نے نماز شروع کردی۔ تکبیر کہی تو اپنے ہاتھ کندھوں تک اٹھائے، پھر رکوع کے لیے تکبیر کہی تو اسی طرح دونوں ہاتھ اٹھائے (رفع یدین کیا) ۔ پھر اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر جما لیا ۔ آپ کا سر نہ زیادہ نیچے تھا اور نہ ہی زیادہ اوپر، بلکہ آپ کی کمر برابر تھی۔ پھر آپ (رض) نے سر اٹھاتے ہوئے کہا : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، پھر اپنے ہاتھوں کو اٹھایا (رفع یدین کیا) ، پھر اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا اپنی ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پاؤں کے سامنے والے حصے جما کر رکھا اور آپ سجدے کی حالت میں تھے، پھر تکبیر کہہ کر بیٹھ گئے۔ پھر ایک بائیں پاؤں کو بچھایا اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا، پھر تکبیر کہی اور دوبارہ سجدہ کیا ۔ پھر تکبیر کہہ کر سیدھے کھڑے ہوگئے اور رکے نہیں۔ پھر اسی طرح دوسری رکعت مکمل کی۔ پھر دو رکعتوں کے بعد بیٹھے ۔ جب انھوں نے قیام کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ کیا تو تکبیر کہتے ہوئے کھڑے ہوئے، پھر دوسری دو رکعتیں ادا کیں، پھر دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ کہتے۔ (ب) ایک دوسری روایت میں تشہد میں بیٹھنے کا بھی ذکر ہے کہ آپ نے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر اور دائیں ہاتھ کو داہنے ران پر رکھا، پھر دعا کے ساتھ (شہادت والی) انگلی سے اشارہ کیا۔

2643

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2643

Sahih

(۲۶۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ قَالَ مِقْدَامُ وَحَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ: کُنْتُ فِی مَجْلِسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَتَذَاکَرُوا صَلاَتَہُ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَتْ مِنْ ہِمَّتِی ، رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ کَبَّرَ ، ثُمَّ قَرَأَ ، فَإِذَا رَکَعَ کَبَّرَ ، وَوَضَعَ کَفَّیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ ، وَفَرَّجَ بَیْنَ أَصَابِعِہِ ، ثُمَّ ہَصَرَ ظَہْرَہُ غَیْرَ مُقَنَّعٍ رَأْسَہُ وَلاَ صَافِحًا بِخَدِّہِ ، فَإِذَا رَفَعَ قَائِمًا قَامَ حَتَّی یَعُودَ کُلُّ عُضْوٍ إِلَی مَکَانِہِ ، فَإِذَا سَجَدَ أَمْکَنَ الأَرْضَ بِکَفَّیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَصُدُورَ قَدَمَیْہِ ، ثُمَّ اطْمَأَنَّ سَاجِدًا ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ اطْمَأَنَّ جَالِسًا ، فَإِذَا قَعَدَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَعَدَ عَلَی بَطْنِ قَدَمِہِ الْیُسْرَی وَنَصَبَ الْیُمْنَی ، فَإِذَا کَانَتِ الرَّابِعَۃُ أَفْضَی بِوَرِکِہِ الْیُسْرَی إِلَی الأَرْضِ، وَأَخْرَجَ قَدَمَیْہِ مِنْ نَاحِیَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَفِی رِوَایَۃِ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ: فَانْتَصَبَ عَلَی کَفَّیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَصُدُورِ قَدَمَیْہِ فِی السُّجُودِ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۳۰۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٣) محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی مجلس میں تھا۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر شروع کردیا۔ ابوحمید ساعدی (رض) کہنے لگے : میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں جانتا ہوں۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر قراءت کرتے۔ جب رکوع کرتے تب بھی تکبیر کہتے اور دورانِ رکوع اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھتے تھے اور اپنی انگلیاں کھلی ہوئی رکھتے تھے اور اپنی کمر کو نہ زیادہ جھکاتے نہ اوپر اٹھاتے بلکہ برابر رکھتے۔ جب رکوع سے اٹھتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے ۔ یہاں تک کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ واپس لوٹ آتا، پھر جب سجدہ کرتے تو زمین پر اپنی ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پاؤں کے سروں کو مضبوطی سے رکھتے اور اطمینان سے سجدہ کرتے ، جب سر اٹھاتے تو سیدھے ہو کر اطمینان سے بیٹھ جاتے ، دو رکعتوں کے بعد قعدہ کرتے، اس کا طریقہ یہ ہوتا کہ دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھ جاتے۔ جب چوتھی رکعت ہوتی تو بائیں پہلو پر بیٹھ جاتے اور دونوں پاؤں کو ایک طرف نکال لیتے۔ شیخ فرماتے ہیں : عباس بن سہل کی ابوحمید سے روایت ہے، اس میں ہے کہ آپ سجدے میں اپنی ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پاؤں کے سروں پر ٹیک لگاتے۔

2644

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2644

Sahih

(۲۶۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا سَجَدَ أَحَدُکُمْ فَلْیَضَعْ یَدَیْہِ ، فَإِذَا رَفَعَ فَلْیَرْفَعْہُمَا فَإِنَّ الْیَدَیْنِ تَسْجُدَانِ کَمَا یَسْجُدُ الْوَجْہُ))۔ کَذَا قَالَ۔ وَرَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ فَقَالَ رَفَعَہُ ، وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ مَوْقُوفًا عَلَی ابْنِ عُمَرَ ، وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ نَافِعٍ مَرْفُوعًا۔ [صحیح۔ وقد تقدم ۲۶۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤٤) سیدنا ابن عمر (رض) روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھ پہلے رکھے اور جب اٹھائے تو دونوں کو اکٹھے اٹھائے؛ کیونکہ ہاتھ بھی چہرے کی طرح سجدہ کرتے ہیں۔