Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 519

نماز کا بیان

صف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کرنے کا بیان اور جو شخص ایسا کرے اس کی رکعت مکمل ہے

4 hadiths in this chapter

2584

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2584

Sahih

(۲۵۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا زِیَادٌ الأَعْلَمُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ: أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- رَاکِعٌ ، فَرَکَعَ قَبْلَ أَنْ یَصِلَ إِلَی الصَّفِّ ، فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((زَادَکَ اللَّہُ حِرْصًا وَلاَ تَعُدْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ ہَمَّامٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ قَوْلُہُ: لاَ تَعُدْ ۔ یُشْبِہُ قَوْلَہُ: لاَ تَأْتُوا الصَّلاَۃَ تَسْعَوْنَ ۔ یَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ لَیْسَ عَلَیْکَ أَنْ تَرْکَعَ حَتَّی تَصِلَ إِلَی مَوْقِفِکَ ، لِمَا فِی ذَلِکَ مِنَ التَّعَبِ کَمَا لَیْسَ عَلَیْکَ أَنْ تَسْعَی إِذَا سَمِعْتَ الإِقَامَۃَ۔ [صحیح۔ امام بخاریa نے موسیٰ بن اسماعیل عن ھمام روایت کی ہے۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٨٤) (ا) حسن سے روایت ہے کہ ابوبکرہ مسجد میں داخل ہوئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جا چکے تھے۔ انھوں نے بھی صف میں ملنے سے پہلے رکوع کرلیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (نماز کے بعد) فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہاری (نماز میں) حرص کو بڑھائے۔ دوبارہ اس طرح نہ کرنا۔ (ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ” لا تعد “ آپ کے اس قول کی طرح ہے ” لا تاتوا الصلاۃ تسعون “ تم نماز کے لیے دوڑتے ہوئے نہ آؤ۔ یعنی تجھے رکوع کرنا ضروری نہیں جب تک تو صف میں اپنی جگہ نہ پہنچ جائے۔ کیونکہ اس میں مشقت ہے۔ جیسا کہ جب تو اقامت سن لے تو تجھے دوڑنا لازمی نہیں۔

2585

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2585

Sahih

(۲۵۸۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ: أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ وَزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ دَخَلاَ الْمَسْجِدَ وَالإِمَامُ رَاکِعٌ ، فَرَکَعَا ثُمَّ دَبَّا وَہُمَا رَاکِعَانِ حَتَّی لَحِقَا بِالصَّفِّ۔ حسن۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٨٥) ابوبکر بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق اور زید بن ثابت (رض) دونوں مسجد میں داخل ہوئے اور امام رکوع میں تھا۔ ان دونوں نے فوراً رکوع کیا، پھر رکوع کی حالت میں ہی چلتے ہوئے صف کے ساتھ جا کر مل گئے۔

2586

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2586

Sahih

(۲۵۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ وَابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو أُمَامَۃَ بْنُ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ: أَنَّہُ رَأَی زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالإِمَامُ رَاکِعٌ فَمَشَی حَتَّی إِذَا أَمْکَنَہُ أَنْ یَصِلَ الصَّفَّ وَہُوَ رَاکِعٌ کَبَّرَ، فَرَکَعَ ثُمَّ دَبَّ وَہُوَ رَاکِعٌ حَتَّی وَصَلَ الصَّفَّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا۳۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٨٦) ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے ابو امامہ سہل بن حنیف نے خبر دی کہ انھوں نے زید بن ثابت (رض) کو دیکھا، وہ مسجد میں داخل ہوئے اور امام رکوع میں تھا۔ وہ فوراً تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے گئے ، پھر آہستہ آہستہ چلتے ہوئے صف میں شامل ہوگئے۔

2587

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2587

Sahih

(۲۵۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرَوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ مِنْ دَارِہِ إِلَی الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا تَوَسَّطْنَا الْمَسْجِدَ رَکَعَ الإِمَامُ ، فَکَبَّرَ عَبْدُ اللَّہِ وَرَکَعَ وَرَکَعْتُ مَعَہُ ، ثُمَّ مَشَیْنَا رَاکِعَیْنِ حَتَّی انْتَہَیْنَا إِلَی الصَّفِّ حِینَ رَفَعَ الْقَوْمُ رُئُ وسَہُمْ ، فَلَمَّا قَضَی الإِمَامُ الصَّلاَۃَ قُمْتُ وَأَنَا أَرَی أَنِّی لَمْ أُدْرِکْ ، فَأَخَذَ عَبْدُ اللَّہِ بِیَدِی وَأَجْلَسَنِی ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّکَ قَدْ أَدْرَکْتَ۔ وَرُوِّینَا فِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۶۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٨٧) زید بن وہب سے روایت ہے کہ میں عبداللہ بن مسعود (رض) کے ہمراہ ان کے گھر سے مسجد کی طرف آیا۔ جب ہم مسجد میں پہنچے تو امام رکوع میں تھا۔ عبداللہ (رض) نے تکبیر کہی اور رکوع کیا، میں نے بھی ان کے ساتھ رکوع کیا۔ پھر ہم حالتِ رکوع میں ہی چلے حتیٰ کہ لوگوں کے سر اٹھانے سے پہلے ہم صف تک جا پہنچے۔ جب امام نے نماز مکمل کر کے سلام پھیرا تو میں کھڑا ہوگیا؛ کیونکہ میرا خیال تھا کہ میں نے رکعت نہیں پائی۔ عبداللہ بن مسعود (رض) نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بٹھا دیا۔ پھر فرمایا : تم نے رکعت پا لی ہے۔