Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 515

نماز کا بیان

رکوع میں دعا پڑھنے کا بیان

11 hadiths in this chapter

2554

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2554

Sahih

(۲۵۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الأَحْنَفِ عَنْ صِلَۃَ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ لَیْلَۃٍ ، فَاسْتَفْتِحْ بِسُورَۃِ الْبَقَرَۃِ فَقُلْتُ: یَقْرَأُ مِائَۃَ آیَۃٍ ، ثُمَّ یَرْکَعُ فَمَضَی ، فَقُلْتُ: یَخْتِمُہَا ثُمَّ یَرْکَعُ ، فَمَضَی حَتَّی قَرَأَ سُورَۃَ النِّسَائَ وَآلَ عِمْرَانَ ، ثُمَّ رَکَعَ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ فَیَقُولُ: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ ، سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ))۔ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔ فَأَطَالَ الْقِیَامَ ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ یَقُولُ فِی سُجُودِہِ: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی)) ۔ لاَ یَمُرُّ بِآیَۃٍ فِیہَا تَخْوِیفٌ وَتَعْظِیمٌ إِلاَّ ذَکَرَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۷۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٥٤) حضرت حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز ادا کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة بقرۃ شروع کردی۔ میں نے (دل میں) سوچا شاید آپ (صرف) سو آیتیں پڑھیں گے ، پھر رکوع فرمائیں گے، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزید پڑھتے چلے گئے۔ پھر میں نے سوچا کہ آپ سورة مکمل کرکے رکوع کریں گے لیکن آپ پڑھتے رہے، حتیٰ کہ آپ نے سورة نساء اور آل عمران بھی پڑھ لی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیام کے برابر (لمبا) رکوع کیا اور تسبیح پڑھتے رہے۔ پھر اپنا سر اٹھایا تو فرمایا : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ (اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے پروردگار اللہ ! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے) پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح لمبا قومہ کیا۔ پھر سجدہ کیا تو سجدے میں بھی دیر تک سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی ” پاک ہے میرا رب جو بہت بلند ہے ‘ پڑھتے رہے۔ کوئی بھی خوف یا تعظیم کی آیت پڑھتے تو اللہ کو یاد کرتے۔

2555

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2555

Zaeef

(۲۵۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَیُّوبَ الْغَافِقِیُّ عَنْ عَمِّہِ إِیَاسِ بْنِ عَامِرٍ الْغَافِقِیِّ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیمِ} قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اجْعَلُوہَا فِی رُکُوعِکُمْ ۔ فَلَمَّا نَزَلَتْ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} قَالَ لَنَا: ((اجْعَلُوہَا فِی سُجُودِکُمْ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۸۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٥٥) سیدنا عقبہ بن عامر جہنی (رض) سے روایت ہے کہ جب { فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیمِ } [الواقعہ : ٧٤] ” پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کریں جو بہت بڑا ہے “ نازل ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔ پھر جب { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } [اعلیٰ : ١] ” اپنے بلند وبالا رب کے نام کی تسبیح کرو “ نازل ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں فرمایا : اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔

2556

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2556

Sahih

(۲۵۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ یَعْنِی ابْنَ سَعْدٍ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی أَوْ مُوسَی بْنِ أَیُّوبَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ بِمَعْنَاہُ۔ زَادَ قَالَ: فَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا رَکَعَ قَالَ: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِہِ))۔ ثَلاَثًا ، وَإِذَا سَجَدَ قَالَ: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی وَبِحَمْدِہِ))۔ ثَلاَثًا۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَہَذِہِ الزِّیَادَۃُ نَخَافُ أَنْ لاَ تَکُونَ مَحْفُوظَۃً۔ [صحیح۔ بدون قولہ ’’وبحمدہ ثلاثا‘‘]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٥٦) حضرت عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع کرتے تو سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِہِ ” پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے اور تمام تعریفیں اس کے لیے ہیں۔ “ تین بار پڑھتے اور جب سجدہ کرتے تو سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی وَبِحَمْدِہِ پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، تین بار پڑھتے۔ امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں کہ اس زیادتی کے بارے میں ہمیں خوف ہے کہ شاید یہ محفوظ نہ ہو۔

2557

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2557

Zaeef

(۲۵۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ الْجُرَیْرِیُّ عَنِ السَّعْدِیِّ عَنْ أَبِیہِ أَوْ عَمِّہِ قَالَ: رَمَقْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فِی صَلاَتِہِ ، فَکَانَ یَتَمَکَّنَ فِی رُکُوعِہِ وَسُجُودِہِ قَدْرَ مَا یَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ ۔ ثَلاَثًا۔ [ضعیف۔ اخرجہ ۸۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٥٧) سعدی اپنے والد یا چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے ہوئے غور سے دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رکوع اور سجدوں میں اتنی دیر ٹھہرتے جتنی دیر میں سبحان اللہ وبحمدہ تین بار پڑھ لیتے۔

2558

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2558

Zaeef

(۲۵۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ یَزِیدَ عَنْ عَوْنٍ رَفَعَہُ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا رَکَعَ أَحَدُکُمْ فَقَالَ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَقَدْ تَمَّ رُکُوعُہُ وَذَلِکَ أَدْنَاہُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَقَالَ سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی یَعْنِی ثَلاَثًا فَقَدْ تَمَّ سُجُودُہُ وَذَلِکَ أَدْنَاہُ))۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔ (ج) عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ لَمْ یُدْرِکْ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداؤد ۸۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٥٨) حضرت عون سیدنا عبداللہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ ” پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے “ تین مرتبہ پڑھے۔ اس کا رکوع مکمل ہوجائے گا اور یہ ادنیٰ درجہ ہے۔ پھر جب سجدہ کرے تو سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی ” پاک ہے میرا رب جو بلند ہے “ تین مرتبہ پڑھے ، اس کا رکوع مکمل ہوجائے گا اور یہ ادنیٰ درجہ ہے۔

2559

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2559

Zaeef

(۲۵۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوسَوِیُّ بِمَکَّۃَ حَرَسَہَا اللَّہُ تَعَالَی أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ أَخْبَرَنَا عُبَیْسُ بْنُ مَرْحُومٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: جَائَ تِ الْحَطَّابَۃُ فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللَّہِ لاَ نَزَالُ سَفَرًا أَبَدًا فَکَیْفَ نَصْنَعُ بِالصَّلاَۃِ؟ فَقَالَ -ﷺ- : سَبِّحُوا ثَلاَثَ تَسْبِیحَاتٍ رُکُوعًا ، وَثُلاَثَ تَسْبِیحَاتٍ سُجُودًا ۔ وَہَذَا أَیْضًا مُرْسَلٌ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الشافعی فی مسند ۱/ ۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٥٩) جعفر بن محمد فرماتے ہیں کہ چند لکڑہارے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم ہمیشہ سفر میں رہتے ہیں، ہم نماز کس طرح ادا کریں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکوع اور سجدوں میں تین دفعہ تسبیحات پڑھو۔

2560

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2560

Sahih

(۲۵۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ وَأَبُو نَصْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَبِیبٍ بْنِ الْفَامِی وَأَبُو نَصْرٍ: مَنْصُورُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْمُقْرِئُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُکْثِرُ أَنْ یَقُولَ فِی رُکُوعِہِ: ((سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی))۔ یَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٦٠) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رکوع میں کثرت سے یہ دعا پڑھتے : سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ” تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ مجھے بخش دے۔ “ ایسا حکم قرآنی پر عمل کے لیے کرتے تھے۔

2561

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2561

Sahih

(۲۵۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ فَذَکَرَہُ وَقَالَ: ((سُبْحَانَکَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی))۔ یَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الْقَطَّانِ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَنْصُورٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٦١) ایک اور سند سے یہ حدیث منقول ہے، اس میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبحانک ربنا وبحمدک اللہم اغفرلی۔ پاک ہے تو اے ہمارے رب ! اپنی تعریف کے ساتھ، اے میرے اللہ مجھے معاف کر دے۔ ایسا حکم قرآنی پر عمل پیرا ہونے کے لیے فرماتے۔

2562

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2562

Sahih

(۲۵۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَلَّوَیْہِ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ السُّلَیْطِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ فِی رُکُوعِہِ وَسُجُودِہِ: ((سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوحِ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٦٢) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رکوع اور سجدے میں کہتے : سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوحِ ” بہت پاک اور مقدس ہے فرشتوں اور روح الامین کا رب۔ “

2563

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2563

Sahih

(۲۵۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: کَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ ، وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ: وَإِذَا رَکَعَ قَالَ: ((اللَّہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ ، وَبِکَ آمَنْتُ ، وَلَکَ أَسْلَمْتُ ، خَشَعَ لَکَ سَمْعِی وَبَصَرِی وَعِظَامِی))- أَظُنُّہُ قَالَ - ((وَمُخِّی وَعَصَبِی))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہَیْنِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٦٣) حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے۔۔۔ پھر پوری حدیث ذکر کی۔ اس میں کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو فرمایا : ” اے اللہ ! میں تیرے ہی لیے جھکا، تجھی پر ایمان لایا اور تیرا ہی فرمان بردار بنا، تیرے ہی لیے جھک گئے میرے کان، میری آنکھیں، اور میری ہڈیاں۔ “ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا : ” میرا دماغ اور میرے پٹھے۔ “

2564

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2564

Sahih

(۲۵۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْمَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدَّوْرَقِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِی مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنِ ابْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلاَۃَ الْمَکْتُوبَۃَ ، فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ: وَکَانَ إِذَا رَکَعَ قَالَ: ((اللَّہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ ، وَبِکَ آمَنْتُ ، وَلَکَ أَسْلَمْتُ ، أَنْتَ رَبِّی خَشَعَ لَکَ سَمْعِی وَبَصَرِی وَمُخِّی وَعَظْمِی ، وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِہِ قَدَمِی لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ))۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمہ ۶۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٦٤) سیدنا علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب فرض نماز شروع کرتے۔۔۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع کرتے تو پڑھتے : ترجمہ :” اے اللہ ! میں نے تیرے ہی لیے رکوع کیا، تجھ پر ایمان لایا، تیرا ہی فرمان بردار بنا، تو میرا رب ہے، میرے کان، میری آنکھیں میرا دماغ اور میری ہڈیاں اور وہ جسم جسے میرے قدم اٹھائے ہوئے ہیں، سب تیرے ہی سامنے جھک گئے ہیں۔ تو تمام جہانوں کا رب ہے۔ “