Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 506

نماز کا بیان

پہلی رکعت لمبی کرنے کے مسنون ہونے کا بیان

6 hadiths in this chapter

2484

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2484

Sahih

(۲۴۸۴) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَیْمٍ: الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ ، یُطِیلُ فِی الأُولَی ، وَیُقَصِّرُ فِی الثَّانِیَۃِ ، وَیَفْعَلُ ذَلِکَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۷۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨٤) حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قراءت کرتے تھے، پہلی رکعت کو لمبا کرتے اور دوسری رکعت کو چھوٹا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز میں اسی طرح کرتے تھے۔

2485

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2485

Sahih

(۲۴۸۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقْرَأُ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ بِأُمِّ الْکِتَابِ وَسُورَتَیْنِ ، وَفِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُخْرَیَیْنِ بِأُمِّ الْکِتَابِ ، وَکَانَ یُسْمِعُنَا الأَحْیَانَ الآیَۃَ ، وَکَانَ یُطِیلُ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی ، وَلاَ یُطِیلُ فِی الثَّانِیَۃِ ، وَہَکَذَا فِی الْعَصْرِ وَہَکَذَا فِی الصُّبْحِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہَمَّامٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم رقم ۲۴۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨٥) حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورة فاتحہ اور دو سورتیں پڑھتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ سنا بھی دیتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری قدرے مختصر کرتے تھے، اسی طرح عصر اور صبح کی نماز میں کرتے تھے۔

2486

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2486

Sahih

(۲۴۸۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ یَحْیَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ: فَظَنَنَّا أَنَّہُ یُرِیدُ بِذَلِکَ أَنْ یُدْرِکَ النَّاسُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۲۶۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨٦) عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ آپ پہلی رکعت اس لیے لمبی کرتے تھے تاکہ لوگ پہلی رکعت کو پالیں۔

2487

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2487

Zaeef

(۲۴۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدِ بْنَ شَاکِرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ زُہَیْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقُومُ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی مِنَ الظُّہْرِ حَتَّی لاَیَسْمَعَ وَقْعَ قَدَمٍ۔ یُقَالُ ہَذَا الرَّجُلُ ہُوَ طَرَفَۃُ الْحَضْرَمِیُّ۔ [ضعیف۔ اخرجہ احمد ۴/۳۵۶/ ۱۹۳۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨٧) حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی پہلی رکعت میں اس وقت تک قیام کرتے تھے کہ قدموں کی آہٹ ختم ہوجائے۔

2488

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2488

Zaeef

(۲۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الأَسْفَاطِیُّ وَأَحْمَدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الشَّعْرَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحِمَّانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْحُمَیْسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ طَرَفَۃَ الْحَضْرَمِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یُصَلِّی بِنَا الظُّہْرَ حِینَ تَزُولُ الشَّمْسُ ، وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبًا فِی الرَّمْضَائِ لأَنْضَجَتْہُ ، وَکَانَ یُطِیلُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی مِنَ الظُّہْرِ ، فَلاَ یَزَالُ یَقْرَأُ قَائِمًا مَا دَامَ یَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِ الْقَوْمِ ، وَیَجْعَلُ الرَّکْعَۃَ الثَّانِیَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الأُولَی ، وَالثَّالِثَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِیَۃِ ، وَالرَّابِعَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّالِثَۃِ ، وَکَانَ یُصَلِّی بِنَا الْعَصْرَ قَدْرَ مَا یَسِیرُ السَّائِرُ فَرْسَخَیْنِ أَوْ ثَلاَثَۃً ، وَکَانَ یُطِیلُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی مِنَ الْعَصْرِ ، وَالثَّانِیَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الأُولَی ، وَالثَّالِثَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِیَۃِ ، وَالرَّابِعَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّالِثَۃِ ، وَکَانَ یُصَلِّی بِنَا الْمَغْرِبَ حِینَ یَقُولُ الْقَائِلُ: غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَقَائِلٌ یَقُولُ لَمْ تَغْرُبْ ، وَکَانَ یُطِیلُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی مِنَ الْمَغْرِبِ ، وَالثَّانِیَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الأُولَی ، وَالثَّالِثَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِیَۃِ ، وَکَانَ یُؤَخِّرُ الْعِشَائَ الآخِرَۃَ شَیْئًا۔ ضعیف، وقد تقدم الحدیث۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨٨) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ظہر کی نماز سورج ڈھلنے کے وقت پڑھاتے تھے۔ گرمی اس قدر ہوتی تھی کہ اگر توا دھوپ میں رکھا جائے تو وہ گرم ہوجائے اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک لوگوں کے قدموں کی آہٹ سنائی دیتی رہتی اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے چھوٹی کرتے اور تیسری رکعت دوسری سے اور چوتھی رکعت تیسری رکعت سے چھوٹی ہوتی اور عصر کی نماز پڑھاتے تو پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے ہلکی کرتے اور تیسری رکعت دوسری سے اور چوتھی رکعت تیسری رکعت سے چھوٹی ہوتی اور مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے جب کوئی کہہ دیتا کہ سورج غروب ہوچکا اور بعض کہتے : ابھی غروب نہیں ہوا۔ مغرب کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے چھوٹی اور تیسری رکعت دوسری رکعت سے چھوٹی کرتے اور عشا کی نماز قدرے تاخیر سے ادا کرتے۔

2489

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2489

Sahih

(۲۴۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ قَیْسٍ عَنْ قَزَعَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: لَقَدْ کَانَتْ صَلاَۃُ الظُّہْرِ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَذْہَبُ الذَّاہِبُ إِلَی الْبَقِیعِ ، فَیَقْضِی حَاجَتَہُ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ یَأْتِی وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی مِمَّا یُطَوِّلُہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ رُشَیْدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٨٩) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ ظہر کی نماز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھڑی کی جاتی تو کوئی شخص بقیع تک جاتا اور اپنی حاجت سے فارغ ہو کر آتا، پھر وضو کر آتا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابھی تک پہلی رکعت میں ہی ہوتے تھے۔ جس کو آپ قدرے لمبا کرتے تھے۔