Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 485

نماز کا بیان

ہر رکعت میں تعوذ کے بعد قراءت کے فرض ہونے کا بیان

3 hadiths in this chapter

2360

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2360

Sahih

(۲۳۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاہِلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی ہُوَ ابْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّی ، ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَرَدَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَیْہِ السَّلاَمَ وَقَالَ: ((ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ))۔ قَالَ: فَرَجَعَ الرَّجُلُ فَصَلَّی کَمَا یُصَلِّی ثُمَّ جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَسَلَّمَ عَلَیْہِ ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَعَلَیْکَ السَّلاَمُ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ))۔ حَتَّی فَعَلَ ذَلِکَ ثَلاَثَ مِرَارٍ، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَیْرَ ہَذَا فَعَلِّمْنِی۔ قَالَ: ((إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلاَۃِ فَکَبِّرَ ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَیَسَّرَ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ، ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَعْتَدِلَ قَائِمًا ، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا ، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِکَ فِی صَلاَتِکَ کُلِّہَا))۔ أَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی الْقَطَّانِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٦٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف لے گئے۔ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور نماز ادا کی، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام عرض کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا : واپس جاؤ اور دوبارہ نماز پڑھو ، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ آدمی واپس چلا گیا اور نماز پڑھی، پھر دوبارہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے فرمایا : وعلیک السلام، لوٹ جا نماز پڑھ کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی حتیٰ کہ اس نے تین بار یہ کام کیا، آخر بولا : اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے ، میں اس سے اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا، آپ ایسا کریں مجھے سکھلا دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو تکبیر کہہ، پھر قرآن میں سے جو تجھے آسان لگے پڑھ، پھر رکوع سے سر اٹھا کر سیدھا کھڑا ہوجا ، پھر اطمینان سے سجدہ کر پھر سجدے سے سر اٹھا کر اطمینان سے بیٹھ جا ، پھر اسی طرح مکمل نماز ادا کر۔

2361

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2361

Sahih

(۲۳۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ جَعْفَرٍ أَبِی عَلِیٍّ بَیَّاعِ الأَنْمَاطِ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: أَمَرَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ أُنَادِیَ: لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِقُرْآنٍ ، بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فَمَا زَادَ ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۲/ ۴۲۸، ۹۵۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٦١) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ میں اعلان کر دوں : ” قرآن کی تلاوت کے بغیر نماز قبول نہیں ہے۔ سورة فاتحہ پڑھ لے اور اس سے زیادہ کچھ اور بھی پڑھ لے۔

2362

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2362

Sahih

(۲۳۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا یَعْلَی وَعُبَیْدُ اللَّہِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا أَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرَأُ فِی الأُولَی وَالْعَصْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ قُلْنَا: بِأَیِّ شَیْئٍ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَلِکَ؟ قَالَ: بِاضْطِرَابِ لِحْیَتِہِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الحمیدی ۱۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٦٢) ابو معمر سے روایت ہے کہ ہم نے سیدنا خباب (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر وعصر کی نماز میں قراءت کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا : جی ہاں ! ہم نے پوچھا : تم کس طرح جان لیتے ؟ انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھی مبارک کے حرکت کرنے سے۔