Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 478

نماز کا بیان

نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھنے کا بیان

12 hadiths in this chapter

2323

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2323

Sahih

(۲۳۲۳) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ عَبْدِالْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ وَمَوْلًی لَہُمْ أَنَّہُمَا حَدَّثَاہُ عَنْ أَبِیہِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ کَبَّرَ - قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: وَصَفَ ہَمَّامٌ حِیَالَ أُذُنَیْہِ - ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ أَخْرَجَ یَدَیْہِ مِنَ الثَّوْبِ وَرَفَعَہُمَا فَکَبَّرَ، فَلَمَّا قَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔ رَفَعَ یَدَیْہِ فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ بَیْنَ کَفَّیْہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَفَّانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٣) حضرت عبدالجبار کے والد وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز شروع کرتے تو تکبیر کہتے۔ ابو عثمان کہتے ہیں : ہمام نے اس کی حالت یہ بیان کی کہ کانوں کے برابر تک ہاتھ اٹھاتے، پھر اپنے کپڑے میں چھپالیتے۔ پھر اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھتے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے نکالتے اور ان کو بلند کرتے پھر تکبیر کہتے۔ جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے، تب بھی اپنے ہاتھ اٹھاتے اور جب سجدہ فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان کرتے۔

2324

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2324

Sahih

(۲۳۲۴) وَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُمَیْرٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنِی عَلْقَمَۃُ بْنُ وَائِلٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَامَ فِی الصَّلاَۃِ قَبَضَ عَلَی شِمَالِہِ بِیَمِینِہِ ، وَرَأَیْتُ عَلْقَمَۃَ یَفْعَلُہُ۔ قَالَ یَعْقُوبُ: وَمُوسَی بْنُ عُمَیْرٍ کُوفِیٌّ ثِقَۃٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۷۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٤) حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں کھڑے ہوتے تو اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتی اور میں نے علقمہ کو بھی ایسے ہی کرتے دیکھا ۔

2325

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2325

Sahih

(۲۳۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوالْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیُّ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَہُ قَالَ قُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- کَیْفَ یُصَلِّی؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَیْہِ قَامَ وَکَبَّرَ ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی حَاذَتَا بِأُذُنَیْہِ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی ظَہْرِ کَفِّہِ الْیُسْرَی، وَالرُّسْغِ مِنَ السَّاعِدِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی ۳۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٥) حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے دل میں سوچا کہ میں ضرور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نظر رکھوں گا کہ آپ نماز کیسے ادا فرماتے ہیں، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی اور اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں تک اٹھایا۔ پھر دائیں ہاتھ کو بائیں ہتھیلی کی پشت پر رکھا اور کلائی سے پکڑا۔

2326

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2326

Sahih

(۲۳۲۶) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ وَإِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّہُ قَالَ: کَانَ النَّاسُ یُؤْمَرُونَ أَنْ یَضَعَ الرَّجُلُ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی ذِرَاعِہِ الْیُسْرَی فِی الصَّلاَۃِ۔ قَالَ أَبُو حَازِمٍ: وَلاَ أَعْلَمُ إِلاَّ أَنَّہُ یَنْمِی ذَلِکَ أَوْ کَلِمَۃً تُشْبِہُہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَقَالَ قَالَ أَبُو حَازِمٍ: وَلاَ أَعْلَمُہُ إِلاَّ یَنْمِی ذَلِکَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱/ ۳۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٦) (ا) سہل بن سعد سے روایت ہے کہ لوگوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ نماز میں (حالت قیام میں) اپنا دایاں ہاتھ بائیں بازو پر رکھیں۔ (ب) ابو حازم کہتے ہیں کہ مجھے یہی معلوم ہے کہ انھوں نے یہی یا اس جیسا کلمہ کہا ہے۔ (ج) امام بخاری (رح) نے اس کو اپنی صحیح میں قعنبی سے روایت کیا ہے اور فرماتے ہیں کہ ابو حازم نے کہا : میں اس کو نہیں جانتا مگر وہ اس کی سند رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچاتے ہیں۔

2327

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2327

Sahih

(۲۳۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارِ بْنِ الرَّیَّانِ عَنْ ہُشَیْمِ بْنِ بَشِیرٍ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِی زَیْنَبَ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فَوَضَعَ یَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی الْیُمْنَی ، فَرَآہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۷۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٧) سیدنا ابن مسعود (رض) سے منقول ہے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دائیں ہاتھ پر رکھا تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دیکھ لیا پھر آپ نے ان کے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ دیا۔

2328

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2328

Sahih

(۲۳۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ہُلْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَاضِعًا یَمِینَہُ عَلَی شِمَالِہِ فِی الصَّلاَۃِ۔ ہُلْبٌ اسْمُہُ یَزِیدُ بْنُ قُنَافَۃَ۔ (ت) وَرُوِّینَا عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غُضَیْفٍ الْکِنْدِیِّ وَشَدَّادِ بْنِ شُرَحْبِیلَ الأَنْصَارِیِّ أَنَّ کُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَعَلَ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۵/ ۲۲۶/ ۲۲۳۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٨) (ا) قبیصہ بن ہلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے دیکھا۔ (ب) ہلب کا نام یزید بن قنافہ ہے۔ حارث بن غضیف کندی اور شداد بن شرحبیل انصاری سے منقول ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔

2329

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2329

Hasan

(۲۳۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْخُزَاعِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدِ بْنِ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِیدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی رَوَّادٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((إِنَّا مَعَاشِرَ الأَنْبِیَائِ أُمِرْنَا بِثَلاَثٍ: بِتَعْجِیلِ الْفِطْرِ ، وَتَأْخِیرِ السَّحُورِ ، وَوَضْعِ الْیَدِ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی فِی الصَّلاَۃِ))۔ تَفَرَّدَ بِہِ عَبْدُ الْمَجِیدِ۔ وَإِنَّمَا یُعْرَفُ بِطَلْحَۃَ بْنِ عَمْرٍو - وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ - عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَرَّۃٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ وَلَکِنَّ الصَّحِیحَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: ثَلاَثٌ مِنَ النُّبُوَّۃِ فَذَکَرَہُنَّ مِنْ قَوْلِہَا۔ [شاذ۔ اخرجہ العقیلی فی الضعفاء ۱/ ۳۸۳/ ۳۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٩) (ا) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم انبیاء کی جماعت کو تین چیزوں کا حکم دیا گیا ہے :1 افطار میں جلدی کرنا۔ 2 سحری میں دیر کرنا۔ 3 نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا۔ (ب) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ تین چیزیں نبوت میں سے ہیں، پھر انھوں نے انہی چیزوں کو ذکر کیا۔

2330

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2330

Zaeef

(۲۳۳۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ مَنْصُورٌ حُدِّثْنَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: ثَلاَثَۃٌ مِنَ النُّبُوَّۃِ: تَعْجِیلُ الإِفْطَارِ ، وَتَأْخِیرُ السُّحُورِ ، وَوَضْعُ الْیَدِ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی فِی الصَّلاَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٣٠) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ تین چیزیں نبوت میں سے ہیں : افطاری میں جلدی کرنا اور سحری میں تاخیر کرنا اور نما زمین دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا۔

2331

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2331

Zaeef

(۲۳۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبِ قَالاَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَاصِمٍ الْجَحْدَرِیِّ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ صُہْبَانَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ {فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ} [الکوثر: ۲] قَالَ: ہُوَ وَضْعُ یَمِینِکَ عَلَی شِمَالِکَ فِی الصَّلاَۃِ۔ کَذَا قَالَ شَیْخُنَا عَاصِمٌ الْجَحْدَرِیُّ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ صُہْبَانَ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الحاکم ۲/ ۵۸۶/ ۳۹۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٣١) حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ { فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ } [الکوثر : ٢] ” اپنے رب کی نماز پڑھ اور قربانی کر “ سے مراد نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا ہے۔

2332

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2332

Zaeef

(۲۳۳۲) وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی التَّارِیخِ فِی تَرْجَمَۃِ عُقْبَۃَ بْنِ ظَبْیَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ سَمِعَ عَاصِمً الْجَحْدَرِیَّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ ظَبْیَانَ عَنْ عَلِیٍّ {فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ} [الکوثر: ۲] وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی وَسْطِ سَاعِدِہِ عَلَی صَدْرِہِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ قَالَ أَخْبَرَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ وَقَالَ الْبُخَارِیُّ قَالَ لَنْا قُتَیْبَۃُ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ زِیَادِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ عَاصِمٍ الْجَحْدَرِیِّ عَنْ عُقْبَۃَ مِنْ أَصْحَابِ عَلِیٍّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَضَعَہُمَا عَلَی الْکُرْسُوعِ۔ [ضعیف۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٣٢) (ا) سیدنا علی (رض) سے { فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ } [الکوثر : ٢] ” اپنے رب کی نماز پڑھ اور قربانی کر “ کی تفسیر میں منقول ہے کہ اس سے مراد اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہتھیلی کی پشت کے درمیان سینے پر رکھنا ہے۔ (ب) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ہاتھوں کے گٹے کے کنارے پر رکھنا مراد ہے۔

2333

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2333

Sahih

(۲۳۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصِیرٍ الْخُلْدِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ حَدَّثَنَا غَزْوَانُ بْنُ جَرِیرٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ کَانَ شَدِیدُ اللُّزُومِ لِعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ فَکَبَّرَ ضَرَبَ بِیَدِہِ الْیُمْنَی عَلَی رُسْغِہِ الأَیْسَرِ ، فَلاَ یَزَالُ کَذَلِکَ حَتَّی یَرْکَعَ إِلاَّ أَنْ یَحُکَّ جِلْدًا أَوْ یُصْلِحَ ثَوْبَہُ ، فَإِذَا سَلَّمَ سَلَّمَ عَنْ یَمِینِہِ: سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ ، ثُمَّ یَلْتَفِتُ عَنْ شِمَالِہِ فَیُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ ، فَلاَ نَدْرِی مَا یَقُولُ ثُمَّ یَقُولُ: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ ، لاَ نَعْبُدُ إِلاَّ إِیَّاہُ۔ ثُمَّ یُقْبِلُ عَلَی الْقَوْمِ بِوَجْہِہِ ، فَلاَ یُبَالِی عَنْ یَمِینِہِ انْصَرَفَ أَوْ عَنْ شِمَالِہِ۔ ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابو حسن بن بشران]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٣٣) غزوان بن جریر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ سیدنا علی (رض) کے ساتھ زیادہ تر وقت گزارتے تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کی کلائی پر باندھ لیتے، پھر اسی حالت میں رہتے ، یہاں تک کہ رکوع کرتے (پھر رکوع کرنے تک اسی حالت میں رہتے) صرف حاجت کے وقت اپنے جسم کو کھجلاتے یا اپنے کپڑے درست کرتے۔ جب سلام پھیرتے تو اپنی داہنی جانب سلام پھیرتے ہوئے سلامٌ علیکم پھر بائیں جانب سلام پھیرتے پھر اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کیا پڑھتے تھے ، پھر کہتے ( (لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لاحول ولا قوۃ الا باللّٰہ لا نعبد الا ایاہ۔ ) ) ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت اسی کی طرف سے ہے، ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے۔ پھر اپنے چہرے کو لوگوں کی طرف پھیر لیتے۔ وہ اس چیز کا خیال نہیں کرتے تھے کہ دائیں طرف سے پھریں یا بائیں طرف سے (یعنی کبھی دائیں طرف سے پھرتے اور کبھی بائیں طرف سے)

2334

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2334

Zaeef

(۲۳۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ زُرْعَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ: صَفُّ الْقَدَمَیْنِ وَوَضْعُ الْیَدِ عَلَی الْیَدِ مِنَ السُّنَّۃِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۷۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٣٤) زرعہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ میں نے ابن زبیر کو فرماتے ہوئے سنا کہ نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھنا اور ہاتھ کو ہاتھ پر رکھنا سنت ہے۔