Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 476

نماز کا بیان

نماز شروع کرتے وقت رفع یدین کے طریقے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2316

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2316

Sahih

(۲۳۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سِمْعَانَ قَالَ: دَخَلَ عَلَیْنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَسْجِدَ الزُّرَقِیِّینَ فَقَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا دَخَلَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ مَدًّا ، ثُمَّ سَکَتَ ہُنَیَّۃً یَسْأَلُ اللَّہَ مِنْ فَضْلِہِ ، وَکَانَ یُکَبِّرُ إِذَا خَفَضَ وَإِذَا رَکَعَ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیاالسی ۲۴۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٦) سعید بن سمعان سے روایت ہے کہ ابوہریرہ (رض) مسجد زرقیین میں ہمارے ہاں تشریف لائے۔ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو کھول کر اٹھاتے اور لمحہ بھر خاموش رہتے۔ اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرتے اور رکوع کرتے تب بھی تکبیر کہتے تھے۔

2317

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2317

Sahih

(۲۳۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِیُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا أَبُوعَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: دَخَلَ عَلَیْنَا أَبُوہُرَیْرَۃَ مَسْجِدَ بَنِی زُرَیْقٍ فَقَالَ: ثَلاَثٌ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعْمَلُ بِہِنَّ تَرَکَہُنَّ النَّاسُ، کَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ قَالَ ہَکَذَا، وَأَشَارَ أَبُو عَامِرٍ بِیَدِہِ وَلَمْ یُفَرِّجْ بَیْنَ أَصَابِعِہِ وَلَمْ یَضُمَّہَا۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٧) حضرت سعید بن سمعان سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ (رض) مسجد بنی زریق میں ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : تین عمل ایسے ہیں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کرتے تھے، لیکن لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس طرح کرتے، راوی نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو نہ بہت ملایا اور نہ ہی ان میں زیادہ فاصلہ رکھا۔

2318

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2318

Sahih

(۲۳۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُونَصْرٍ: عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیزِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِالْعَزِیزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ الأَصْبَہَانِیِّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سَمْعَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ نَشَرَ أَصَابِعَہُ نَشْرًا۔ [صحیح۔ و تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٨) سعید بن سمعان حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو اپنی انگلیوں کو کھلا رکھتے۔

2319

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2319

Sahih

(۲۳۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَرْفَعُ یَدَیْہِ مَدًّا یَعْنِی فِی الصَّلاَۃِ۔ وَقَدْ قِیلَ فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ إِنَّ ذَلِکَ کَانَ قَبْلَ التَّکْبِیرِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲/ ۳۷۵/ ۸۸۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٩) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا۔ اس روایت کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ عمل (رفع یدین) تکبیر سے پہلے کرتے تھے۔

2320

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2320

Zaeef

(۲۳۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الشَّیْخِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ فِی صَلاَۃِ فَرِیضَۃٍ وَلاَ تَطَوُّعٍ إِلاَّ شَہَرَ یَدَیْہِ إِلَی السَّمَائِ ، یَدْعُو ثُمَّ یُکَبِّرُ بَعْدُ۔ (ت) تَابَعَہُ جَرِیرٌ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثٍ أَنَّہُ قَالَ: إِذَا اسْتَفْتَحَ أَحَدُکُمُ الصَّلاَۃَ فَلْیَرْفَعْ یَدَیْہِ ، وَیَسْتَقْبِلْ بِبَاطِنِہِمَا الْقِبْلَۃَ ۔ إِلاَّ أَنَّہُ ضَعِیفٌ فَضَرَبْتُ عَلَیْہُ۔ [منکر۔ اخرجہ ابو نعیم فی الحلیۃ ۹/۲۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٢٠) (ا) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی فرض یا نفل نماز میں نہیں دیکھا مگر آپ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر دعا مانگتے، پھر اس کے بعد تکبیر کہتے۔ (ب) ایک حدیث میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب بھی تم میں سے کوئی نماز شروع کرے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھائے اور ہتھیلیوں کو قبلہ رخ رکھے۔